কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯৯৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19959 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے رب سے مناجات کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی طرف اپنے چہرے کو کرلیتے ہیں۔ لہٰذا کوئی شخص نہ قبلہ روناک صاف کرے اور نہ دائیں طرف کرے ۔ (عبدالرزاق عن ابن عمر (رض))
19959- إن أحدكم إذا صلى فإنه يناجي ربه، وإن الله يستقبله بوجهه، فلا يتنخمن أحدكم في القبلة ولا عن يمينه. "عبد الرزاق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19960 ۔۔۔ کیا کوئی یہ چاہتا ہے کہ کوئی دوسرا شخص اس کے سامنے آکر اس کے منہ پر تھوک دے ۔ بیشک جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا وتا ہے اور فرشتہ اس کی دائیں طرف ہوتا ہے۔ لہٰذا وہ اپنے سامنے اور دائیں طرف نہ تھوکے ۔ بلکہ بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکے ۔ اور اگر اس کو جلدی ہو تو وہ یوں کپڑے میں مسل دے ۔ (مسند احمد ، مسند ابی یعلی ، مستدرک الحاکم ، الضیاء للمقدسی عن ابی سعید ، الدارمی ، ابن خزیمہ ، ابوعوانہ ، ابن حبان عن ابی سعید عن ابوہریرہ (رض))
19960- أيحب أحدكم أن يستقبله الرجل فيبصق في وجهه؟ إن أحدكم إذا قام إلى الصلاة فإنما يستقبل ربه، والملك عن يمينه فلا يبصق بين يديه ولا عن يمينه ولكن عن يساره أو تحت قدمه، فإن عجلت به بادرة فليقل: هكذا يعني في ثوبه.
"حم ع ك ض عن أبي سعيد؛ الدارمي وابن خزيمة وأبو عوانة حب عن أبي سعيد وأبي هريرة معا".
"حم ع ك ض عن أبي سعيد؛ الدارمي وابن خزيمة وأبو عوانة حب عن أبي سعيد وأبي هريرة معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19961 ۔۔۔ تم میں سے کون چاہتا ہے کہ اللہ پاک اس سے اعراض برتے ؟ جب تم میں سے کوئی شخص کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے سامنے ہوتا ہے لہٰذا وہ اپنے سامنے نہ تھوکے اور نہ ہی دائیں طرف تھوکے ۔ بلکہ بائیں طرف بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے ۔ اگر اس کو جلدی ہو تو اپنے کپڑ میں تھوک کر مل دے ۔ (مسلم ، ابو داؤد ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
19961- أيكم يحب أن يعرض الله عنه؟ فإن أحدكم إذا قام يصلي فإن الله تبارك وتعالى قبل وجهه فلا يبصقن قبل وجهه ولا عن يمينه وليبصق عن يساره تحت رجله اليسرى، فإن عجلت به بادرة فليقل بثوبه هكذا، ثم يطوي بعضه على بعض. "م، د حب ك عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19962 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے سامنے اور اپنے دائیں طرف نہ تھوکے ، بلکہ بائیں طرف یا پاؤں کے نیچے تھوکے ۔ (نسائی عن ابوہریرہ (رض))
19962- إذا صلى أحدكم فلا يبزق بين يديه ولا عن يمينه، ولكن عن يساره أو تحت قدمه. "ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19963 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے تو وہ اپنے سامنے اور اپنے دائیں طرف نہ تھوکے ، بلکہ بائیں طرف تھوکے ، اگر ایسا ممکن نہ ہو (مثلا بائیں طرف نمازی ہوں) تو اپنے کپڑے میں تھوکے اور اس کو مسل دے ۔ (پھر آپ نے کپڑے کو کھولا اور اس کو ملا کر مسل دیا) ۔ (عبدالرزاق عن انس (رض))
19963- إذا صلى أحدكم فلا يبصق أمامه ولا عن يمينه ولكن عن يساره فإن لم يفعل فليبصق في طرف ثوبه، وقال هكذا وعطف ثوبه فدلك فيه. "عب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19964 ۔۔۔ اے لوگو ! جب تم میں سے کوئی کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہے تو وہ بہت عظیم مقام میں سب سے عظیم پروردگار کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اور عظیم سوال کررہا ہوتا ہے جنت کا سوال اور جہنم سے نجات ۔ اور جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اللہ کے سامنے اپنی اپنے پروردگار کے روبرو کھڑا ہوتا ہے اور فرشتہ اس کے دائیں طرف ہوتا ہے۔ اور اس کا شیطان ساتھی بائیں طرف ہوتا ہے۔ لہٰذا کوئی بھی اپنے سامنے یا اپنی دائیں طرف نہ تھوکے ، بلکہ بائیں طرف یا بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے ، پھر اس کو رگڑ دے کیونکہ اس طرح وہ شیطان کے کان رگڑتا ہے۔ قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث کیا کاش کے تمہارے اور پروردگار کے سامنے سے پردے اٹھ جاتے یا مسجد کو بولنے کی اجازت دی جاتی تو کوئی شخص تھوکنے کو سوچتا بھی نہیں ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
19964- أيها الناس إن أحدكم إذا قام في الصلاة فإنه في مقام عظيم بين يدي رب عظيم يسأله أمرا عظيما الفوز بالجنة والنجاة من النار، وإن أحدكم إذا قام في الصلاة فإنه يقوم بين يدي الله مستقبل ربه، وملكه عن يمينه، وقرينه عن يساره، فلا يتفلن أحدكم بين يديه ولا على يمينه ولكن عن يساره أو تحت قدمه اليسرى، ثم ليعرك فليشدد عركه، فإنما يعرك أذن الشيطان، والذي بعثني بالحق لو ينكشف بينكم وبينه الحجب أو يؤذن للمسجد في الكلام لشكا ما يلقى من ذلك. "طب عن أبي أمامة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19965 ۔۔۔ یہ تم کو (آئندہ) نماز نہ پڑھائے ، تو نے تو اللہ عزوجل کو اذیت دی ہے۔ (مسند احمد ابن حبان ، السنن لسعید بن منصور عن السائب بن خلاد عن سوید الانصاری) فائدہ : ۔۔۔ ایک شخص نے کچھ لوگوں کی امامت کرائی اور قبلہ رو تھوک دیا ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا ۔ کلام : ۔۔۔ امام طبرانی (رح) نے الکبیر میں اس کو عبید اللہ بن زحر عن علی بن یزید سے روایت کیا ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں ، مجمع الزوائد 2 ۔ 19 ۔
19965- لا يصل لكم إنك أذيت الله عز وجل. "حم حب ص عن السائب بن خلاد عن سويد الأنصاري" أن رجلا أم قوما فبصق في القبلة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19966 ۔۔۔ لوگوں کو کیا ہوگیا کہ نماز میں آسمان کی طرف اپنی نگائیں اٹھاتے ہیں۔ (یہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا غصہ تیز ہوگیا اور آپ کی آواز اونچی ہوگئی اور فرمایا) لوگ اس حرکت سے باز آجائیں ورنہ ان کی نگائیں اچک لی جائیں گی ۔ (اور وہ نابینا ہوجائیں گے) ۔ (مسندا حمد بخاری ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجہ عن انس (رض))
19966- ما بال أقوام يرفعون أبصارهم إلى السماء في صلاتهم، [فاشتد قوله في ذلك حتى قال] : لينتهين عن ذلك أو لتخطفن أبصارهم. "حم خ د ن هـ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19967 ۔۔۔ وہ لوگ باز آجائیں جو نماز میں اپنی نگائیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں ورنہ ان کی نگائیں ان کی طرف واپس نہیں لوٹیں گی ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، ابن ماجہ عن جابر بن سمرۃ (رض))
19967- لينتهين أقوام يرفعون أبصارهم إلى السماء في الصلاة، أو لا ترجع إليهم أبصارهم. "حم م د هـ عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19968 ۔۔۔ لوگ نماز میں دعا کرتے وقت آسمان کی طرف نگائیں اٹھانے سے رک جائیں ورنہ ان کی نگاہیں دھری کی دھری رہ جائیں گی ۔ (مسلم ، نسائی عن ابوہریرہ (رض))
19968- لينتهين أقوام عن رفعهم أبصارهم عند الدعاء في الصلاة إلى السماء أو ليخطفن أبصارهم. "م ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19969 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اس کو چاہیے کہ آسمان کی طرف نہ دیکھے مبادا کہیں اس کی بصارت زائل ہوجائے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابی سعید (رض))
19969- إذا كان أحدكم يصلي فلا يرفع بصره إلى السماء لا يلتمع
"طس عن أبي سعيد".
"طس عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19970 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز میں ہو تو وہ آسمان کی طرف اپنی نگاہ نہ اٹھائے ورنہ کہیں اس کی نگاہ نہ اچک جائے ۔ (مسند احمد ، نسائی عن رجل من الصحابۃ)
19970- إذا كان أحدكم في الصلاة فلا يرفع بصره إلى السماء أن يلتمع بصره. "حم ن عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19971 ۔۔۔ آسمان کی طرف اپنی نگاہیں نہ اٹھایا کرو نماز میں کہیں بصارت نہ ختم ہوجائے ۔ (ابن ماجہ ، الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19971- لا ترفعوا أبصاركم إلى السماء أن تلتمع، يعني في الصلاة. "هـ طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19972 ۔۔۔ کیا کسی کو یہ ڈر نہیں لگتا کہ جب وہ نماز میں اپنا سر اوپر اٹھاتا ہے کہ کہیں اس کی بینائی واپس لوٹے ہی نہ ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابن ماجہ عن جابر بن سمرۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ مسلم شریف میں حدیث کے آخری الفاظ یہ ہیں : ورنہ ممکن ہے اللہ پاک اس کا سر گدھے کا سر بنادیں ، مسلم کتاب الصلوۃ باب تحریم سبق الامام برکوع اوسجود ونحوھما رقم ۔ 427 ۔
19972- أما يخشى أحدكم إذا رفع رأسه في الصلاة أن لا يرجع إليه بصره.
"حم م هـ عن جابر بن سمرة".
"حم م هـ عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19973 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے کھڑا ہو تو وہ نماز ہی کی طرف متوجہ رہے حتی کہ نماز سے فارغ ہوجائے ۔ اور نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے سے بچو ، بیشک بندہ جب تک نماز میں ہوتا ہے اپنے پروردگار سے مناجات کرتا ہے۔ (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
19973- إذا قام أحدكم إلى الصلاة فليقبل عليها حتى يفرغ منها، وإياكم والإلتفات في الصلاة، فإن أحدكم يناجي ربه ما دام في الصلاة. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19974 ۔۔۔ جب کوئی بندہ نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اللہ پاک اس کی طرف اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہوجاتے ہیں۔ جب وہ ادھر ادھر متوجہ ہوتا ہے تو اللہ پاک فرماتے ہیں : اے ابن آدم ! کس کی طرف توجہ کرتا ہے ؟ کیا کسی ایسے کی طرف جو مجھ سے بہتر ہے ؟ میری طرف متوجہ ہوجا ۔ لیکن بندہ دوسری دفعہ جب پھر ادھر ادھر متوجہ ہوتا ہے تو اللہ پاک پھر یونہی ارشاد فرماتے ہیں ، لیکن جب تیسری بار بھی وہ (توجہ بٹاتا ہے اور) ادھر ادھر التفات کرتا ہے تو اللہ پاک اس سے اپنا چہرہ پھیر لیتے ہیں۔ (البزار عن جابر (رض)) کلام : ۔۔۔ اس روایت کی سند میں فضل بن عیسیٰ الرقاش ہے جس کے ضعیف ہونے پر تمام اہل علم کا اتفاق ہے۔ (مجمع الزوائد 2 ۔ 80)
19974- إذا قام الرجل في صلاته أقبل الله عليه بوجهه، فإذا التفت قال: يا ابن آدم إلى من تلتفت؟ إلى من هو خير لك مني؟ أقبل إلي، فإذا التفت الثانية، قال مثل ذلك، فإذا التفت الثالثة صرف الله وجهه عنه. "البزار عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19975 ۔۔۔ اللہ عزوجل مسلسل بندہ کی طرف متوجہ رہتے ہیں جب تک وہ نماز میں رہتا ہے اور ادھر ادھر التفات نہیں کرتا ۔ لیکن جب بندہ ادھر ادھر ملتفت ہوتا ہے تو اللہ پاک اس سے توجہ ہٹا لیتے ہیں۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن حبان ، ابن ماجہ عن ابی ذر (رض))
19975- لا يزال الله عز وجل مقبلا على العبد وهو في صلاته ما لم يلتفت، فإذا صرف وجهه انصرف عنه. "حم د ن حب هـ عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19976 ۔۔۔ تم نماز میں ادھر ادھر التفات کرنے سے اجتناب کرو ، یہ بہت بڑی ہلاکت ہے۔ (الضعفاء للعقیلی)
19976- إياكم والإلتفات في الصلاة، فإنها هلكة. "عق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19977 ۔۔۔ جو شخص نماز میں کھڑا ہوا اور ادھر ادھر اپنی توجہ بانٹ دے اللہ پاک اس کی نماز کو اس پر مار دیتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
19977- من قام في الصلاة فالتفت رد الله عليه صلاته. "طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا :
19978 ۔۔۔ ادھر ادھر توجہ کرنے والے کی کوئی نماز نہیں ۔ (الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن سلام) ۔
19978- لا صلاة للملتفت. "طب عن عبد الله بن سلام".
তাহকীক: