কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৩০৩৮০
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30369 ۔۔۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میراث کا علم سیکھو اور لوگوں کو سکھلاؤ کیونکہ وہ آدھا علم ہے وہ بھلا یا جائے گا وہ سب سے پہلے میری امت سے اٹھالیا جائے گا۔ ابن ماجہ ، مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض)

کلام :۔۔۔ اسنی المطالب 497 التمییز 59
30369- تعلموا الفرائض وعلموه الناس! فإنه نصف العلم وهو ينسى، وهو أول شيء ينزع من أمتي. "هـ، ك - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮১
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30370 ۔۔۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ۔ علم میراث اور قرآن کریم سیکھو اور لوگوں کو سکھلاؤ کیونکہ وہ آدھا علم ہے وہ بھلا دیا جائے گا میری امت سے پہلے یہی علم اٹھا لیا جائے گا۔ مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض)
30370- تعلموا الفرائض والقرآن وعلموه الناس! فإنه نصف العلم وهو ينسى وهو أول شيء ينزع من أمتي. "ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮২
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30371 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : علم فرائض اور قرآن کو سیکھو اور لوگوں کو سکھلاؤ کیونکہ میں دنیا میں سے اٹھا لیاجاؤں گا۔ ترمذی بروایت ابوہریرہ (رض) اس حدیث میں کلام ہے۔ امام ترمذی نے اس کو ضعیف کہا ہے ضعیف الجامع 245
30371- تعلموا الفرائض والقرآن وعلموا الناس! فإني مقبوض. "ت - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮৩
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30372 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ ” ماں باپ کے حقوق ، اللہ تعالیٰ نے ماں کے حقوق کے بارے میں تین مرتبہ حکم فرمایا اور بات کے حقوق کے بارے میں دو مرتبہ اور اللہ تعالیٰ نے رشتہ داروں کے حقوق ادا کرنے کا حکم فرمایا ۔ جو جتنا زیادہ قریب ہو اس کا حق اتنا زیادہ ہے۔ (بخاری ادب المفراد ابن ماجہ طبرائی مستدرک بروایت مقداد (رض))
30372- إن الله تعالى يوصيكم بأمهاتكم ثلاثا، إن الله تعالى يوصيكم بآبائكم مرتين، إن الله تعالى يوصيكم بالأقرب فالأقرب. "خد، هـ طب، ك عن المقداد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮৪
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30373 فرمایا : میراث کو ورثہ کے درمیان کتاب اللہ میں بیان کردہ حصوں کے مطابق تقسیم کرو حصے داروں کے حصے دینے کے بعد جو مال باقی بچے وہ مرد رشتہ دار یعنی غصہ کو دیا جائے گا۔ (ابوداؤد) اس روایت کو بخاری و مسلم نے بھی روایت کیا ہے۔
30373- اقسموا المال بين أهل الفرائض على كتاب الله تعالى! فما تركت الفرائض فلأولى رجل ذكر. "م، د، هـ - عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮৫
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30374 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہ عصبہ کا حق میراث ورثہ میں تقسیم کرو جو مال باقی بچے وہ میت کے مرد رشتہ دار یعنی عصبہ کو دیا جائے گا۔ (احمد، بیہقی ترمذی بروایت ابن عباس (رض) عنھما)
30374- ألحقوا الفرائض بأهلها! فما بقي فلأولى رجل ذكر. "حم، ق، ت - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮৬
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30375 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بھانجہ بھی قوم میں شمار ہوگا۔ احمد، بیہقی، ترمذی، نسائی بروایت انس (رض)، ابوداؤد بروایت ابوموسی اشعری (رض) طبرانی بروایت جیبر بن مطعم، ابن عباس، ابو مالک اشعری (رض)
30375- ابن أخت القوم منهم. "حم، ق ، ت، ن - عن أنس؛ د - عن أبي موسى؛ طب - عن جبير بن مطعم وعن ابن عباس وعن أبي مالك الأشعري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮৭
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30376 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہارا بھانجہ تمہارے خاندان سے شمار ہوگا اور جس سے معاہدہ ہوا وہ نیز تمہارے غلام بھی (حکم میں) تمہارے خاندان سے شمار ہوں گے۔ قریش سچے اور امانتدار ہیں جو صرف ان کی لغزشوں کو تلاش کرے اللہ تعالیٰ اسے اوندھے منہ جہنم میں گرادے گا۔ حدیث کے آخری جملہ میں ایسے لوگوں کو وعید سنائی گئی ہے جو قریش کو نقصان پہنچانے اور ایذاء رسانی کے درپے ہوں ۔
30376- ابن أختكم منكم، وحليفكم ومولاكم منكم؛ إن قريشا أهل صدق وأمانة، فمن بغاها العواثر كبه الله تعالى في النار على جهه. "الشافعي، حم - عن رفاعة بن رافع الزرقي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮৮
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30377 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ماموں بھی وارث ہے۔ ابن نجار بروایت ابوہریرہ (رض)
30377- الخال وارث. "ابن النجار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৮৯
وراثت کا بیان
پہلی فصل۔۔۔ میراث کے فضائل اور احکام کے بیان میں
30378 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس شخص کا کوئی شخص وارث نہ ہو تو ماموں اس کا وارث ہوگا۔ (ترمذی بروایت حضرت عائشہ (رض) عقبلی بروایت ابی درداہ (رض))
30378- الخال وارث من لا وارث له. "ت - عن عائشة؛ عق عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯০
وراثت کا بیان
خالہ کا مقام
30379 ۔۔۔ خالہ ماں کے قائم مقام ہے۔ بیہقی ابوداؤد، ترمذی بروایت براء بن عازب (رض) ابوداؤد بروایت علی (رض)
30379- الخالة بمنزلة الأم. "ق، د، ت - عن البراء؛ د - عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯১
وراثت کا بیان
خالہ کا مقام
30380 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ خالہ والدہ کی طرح ہیں۔ ابن سعد بروایت محمد بن علی مرسلا الاتقان :219
30380- الخالة والدة. "ابن سعد - عن محمد بن علي مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯২
وراثت کا بیان
خالہ کا مقام
30381 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ باپ اور بیٹے جو کچھ مال کمایا (مرنے کے بعد) وہ عصبہ کا ہے جو بھی عصبہ بنے۔ (احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ، بروایت عمر (رض))
30381- ما أحرز الولد أو الوالد فهو لعصبته من كان. "حم، د هـ - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯৩
وراثت کا بیان
ملا عنہ کے بچہ کا وارث
30382 ۔۔۔ ملاعنہ کے بچہ کا عصبہ ماں کا عصبہ ہے یعنی جو وارث ماں کا عصبہ بنے گا وہی بچے کا بھی وارث بنے گا۔

کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے ضعیف الجماع 6130 ۔
30382- ولد الملاعنة عصبته عصبة أمه. "ك - عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯৪
وراثت کا بیان
ملا عنہ کے بچہ کا وارث
30383 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بچہ اگر پیدا ہونے کے بعد نہ روئے (یعنی ماں کے پیٹ سے مراد ہوا پیداہو) تو نہ اس پر جنازہ پڑھا جائے گانہ وہ کسی کا وارث ٹھہرے گا نہ ہی کوئی اس وارث ہوگا ۔ ترمذی بروایت جابر (رض)
30383- الطفل لا يصلى عليه ولا يورث ولا يرث حتى يستهل "ت - عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯৫
وراثت کا بیان
ملا عنہ کے بچہ کا وارث
30384 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ :

نومولود بچہ روئے (یعنی زندہ پیدا ہو) تو وہ وارث قرار پائے گا۔ ابوداؤد، بیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)
30384- إذا استهل المولود ورث. "د ، هق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯৬
وراثت کا بیان
ملا عنہ کے بچہ کا وارث
30385 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر ایک بیٹی اور ایک پوتی اور بہن وارث ہوں تو بیٹی کو آدھا مال ملے گا : پوتی کو چھٹا حصہ اور بقیہ مال بہن کا ہوگا۔ (بخاری بروایت ابن مسعود (رض))
30385- للإبنة النصف، ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين وما بقي فللأخت. "خ - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯৭
وراثت کا بیان
زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام کی میراث
30386 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ : میراث کا جو مال دور جاہلیت میں تقسیم ہوگیا وہ اس زمانے کے مطابق ہے اور جو مال اسلام لانے تک باقی ہے وہ اسلامی قانون کے مطابق تقسیم ہوگا۔ ابن ماجہ نے ابن عمر (رض) سے روایت کرکے ضعیف قرار دیا۔

کلام :۔۔۔ ذخیرة الحفاظ :4853 ۔
30386- ما كان من ميراث قسم في الجاهلية فهو على قسمة الجاهلية، وما كان من ميراث أدركه الإسلام فهو على قسمة الإسلام. "هـ - عن ابن عمر"5.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯৮
وراثت کا بیان
زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام کی میراث
30387 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو مال جاہلیت میں تقسیم ہوچکا ہو اس کی تقسیم تو جاہلیت کے مطابق ہے اور جو مال زمانہ اسلام میں تقسیم کرنا ہو وہ اسلامی قوانین کے مطابق تقسیم ہوگا۔ ابوداؤ ابن ماجہ ، بروایت ابن عباس۔
30387- كل قسم قسم في الجاهلية فهو على ما قسم، وكل قسم أدركه الإسلام فإنه على قسم الإسلام. "د هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৯৯
وراثت کا بیان
زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام کی میراث
30388 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ : عورت تین قسم کی میراث جمع کرلیتی ہے (1) اپنے آزاد کردہ غلام کی (جب کہ اس کا کوئی دوسرا وارث نہ ہو) (2) لقیط (جو غیر معروف النسب ہو) (3) جس بچہ پر (اپنے شوہر کے ساتھ ) لعان کیا ہو ۔ مسند احمد، ابوداؤد، ترمذی نسانی ابن ماجہ مستدرک بروایت واللہ

کلام :۔۔۔ اس حدیث کو ابن ماجہ اور ترمذی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ضعیف ابن ماجہ 600 ضعیف ترمذی 375 ۔
30388- المرأة تحوز ثلاثة مواريث: عتيقها، ولقيطها، وولدها الذي لا عنت عليه. "حم، ، ك - عن واثلة.
tahqiq

তাহকীক: