কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

وصیت کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৪৬০৬০
وصیت کا بیان۔
حرف واؤ اب میں تین کتب ہیں۔ کتاب الوصیت کتاب الودیعت کتاب الوقف کتاب الوصیت۔۔۔از قسم اقوال ترغیب وصیت
46048 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے ابن آدم ! دو چیزیں ایسی ہیں ان میں سے ایک بھی تیرے لیے نہیں ہوسکتی میں نے تمہارے لیے تمہارے مال میں حصہ رکھا ہے جب میں تمہاری روح قبض کرتا ہوں تاکہ اس کے ذریعے تجھے ظاہر کروں اور تیرا تزکیہ کروں اور تیری روح نکل جانے کے بعد میرے بندوں کی تجھ پر نماز ہو۔ رواہ ابن ماجہ عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4056
46048- قال الله تعالى: "يا ابن آدم! اثنتان لم تكن لك واحدة منهما: جعلت لك نصيبا من مالك حين أخذت بكظمك 1 لأظهرك به وأزكيك، وصلاة عبادي عليك بعد انقضاء أجلك. " هـ 2 - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬১
وصیت کا بیان۔
حرف واؤ اب میں تین کتب ہیں۔ کتاب الوصیت کتاب الودیعت کتاب الوقف کتاب الوصیت۔۔۔از قسم اقوال ترغیب وصیت
46049 جس مسلمان مرد کے مال کے معاملہ میں کوئی بات قابل وصیت ہو تو اسے چاہیے کہ تین راتیں بھی نہ گزرنے پائیں الایہ اس کے پاس وصیت لکھی ہونی چاہیے۔۔ رواہ مسلم والنسائی عن ابن عمر
46049- "ما حق امرئ مسلم له شيء يريد أن يوصي فيه، يبت ثلاث ليال إلا وصيته عنده مكتوبة. " م، ن - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬২
وصیت کا بیان۔
حرف واؤ اب میں تین کتب ہیں۔ کتاب الوصیت کتاب الودیعت کتاب الوقف کتاب الوصیت۔۔۔از قسم اقوال ترغیب وصیت
46050 جو شخص وصیت کرکے مرا، وہ سیدھی راہ اور سنت پر مرا اور تقویٰ اور شہادت پر مرا اور اپنے لیے بخشش کا سامان کرکے مرا۔ رواہ ابن ماجہ عن جابر
46050- من مات على وصية مات على سبيل وسنة، ومات على تقى وشهادة، ومات مغفورا له. "هـ - 1 عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬৩
وصیت کا بیان۔
حرف واؤ اب میں تین کتب ہیں۔ کتاب الوصیت کتاب الودیعت کتاب الوقف کتاب الوصیت۔۔۔از قسم اقوال ترغیب وصیت
46051 حقیقت میں وہ شخص محروم ہے جو وصیت کرنے سے محروم رہا۔ رواہ ابن ماجہ عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5916
46051- "المحروم من حرم الوصية. " هـ 1 عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬৪
وصیت کا بیان۔
حرف واؤ اب میں تین کتب ہیں۔ کتاب الوصیت کتاب الودیعت کتاب الوقف کتاب الوصیت۔۔۔از قسم اقوال ترغیب وصیت
46052 جس مسلمان مرد کے مال کے معاملہ میں کوئی بات قابل وصیت ہو تو اسے چاہیے کہ مال پر دو راتیں بھی نہ گزرنے پائیں الایہ کہ اس کے پاس وصیت لکھی ہونی چاہیے۔۔ رواہ مالک واحمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابن عدی عن ابن عمر
46052- "ما حق امرئ مسلم له شيء يريد أن يوصي فيه يبيت ليلتين إلا وصيته مكتوبة عنده. " مالك، حم، ق، عد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬৫
وصیت کا بیان۔
حرف واؤ اب میں تین کتب ہیں۔ کتاب الوصیت کتاب الودیعت کتاب الوقف کتاب الوصیت۔۔۔از قسم اقوال ترغیب وصیت
46053 مسلمان مرد مرتے وقت اپنے مال کے متعلق کوئی بہتر فیصلہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے کے ذریعے اس کی زکوۃ ادا کردیتے ہیں۔ رواہ الطبرانی عن ابن مسعود ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرہ الموضوعات 210 و ضعیف الجامع 1448
46053- "إن الرجل المسلم ليصنع في ثلثه عند موته خيرا فيوفي الله بذلك زكاته. " طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬৬
وصیت کا بیان۔
حصہ اکمال
46054 جس شخص نے مرتے وقت کتاب اللہ پر اپنی وصیت لکھ دی اس نے زندگی میں جس قدر زکوۃ ضائع کی ہوگی اس کا کفارہ ہوجائے گا۔ ، روا ہ الطبرانی والخطیب عن معاویۃ بن فروۃ عن ابیہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 210 و ترتیب الموضوعات 1073
46054- "من حضره الموت فوضع وصيته على كتاب الله كان ذلك كفارة لما ضيع من زكاته في حياته. " طب، والخطيب - عن معاوية بن قرة عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬৭
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46055 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہارے مال میں سے ایک تہائی حصہ مرتے وقت اعمال میں اضافہ کرنے کے لیے عطا کیا ہے۔ رواہ الطبرانی عن خالد بن عبید السلمی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الاثر 327
46055- "إن الله عز وجل أعطاكم ثلث أموالكم عند وفاتكم زيادة في أعمالكم. " طب - عن خالد بن عبيد السلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬৮
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46056 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر حقدار کو اس کا حق عطا کیا ہے لہٰذا وارث کے لیے وصیت کا کوئی جواز نہیں بچے کا نسب صاحب فراش سے ثابت ہوگا جب کہ زانی کے لیے پتھر ہیں۔۔ رواہ الترمذی عن عمرو بن خارجہ
46056- "إن الله تعالى أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث، والولد للفراش وللعاهر الحجر. " ت - عن عمرو بن خارجة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৬৯
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46057 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر حقدار کو اس کا حق عطا کیا ہے لہٰذا وارث کے لیے وصیت کا کوئی جواز نہیں بچے کا نسب صاحب فراش (باپ ) سے ثابت ہوگا جب کہ زانی کے لیے پتھر ہیں ان کا حساب، کتاب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔ جس شخص نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کی یا جس نے اپنے آقاؤں کے علاوہ حق ولایت کی غیر آقاؤں کی طرف نسبت کی تاقیامت اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی رہے۔ کوئی عورت بھی اپنے شوہر کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر خرچ نہ کرے عرض کیا گیا۔ کیا عورت کھانے پینے کی اشیاء بھی نہیں لے سکتی۔ فرمایا : کھانے پینے کی اشیاء ہمارا افضل مال ہیں۔۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی عن ابی امامۃ وروی ابوداؤد و ابن ماجہ بعضہ
46057- "إن الله تعالى قد أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث، والولد للفراش وللعاهر الحجر، وحسابهم على الله، ومن ادعى إلى غير أبيه أو انتمى إلى غير مواليه فعليه لعنة الله التابعة إلى يوم القيامة، لا تنفق امرأة من بيت زوجها إلا بإذن زوجها، قيل ولا الطعام؟ قال: ذلك أفضل أموالنا. " حم، ن - عن أبي أمامة، وروى د، هـ بعضه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭০
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46058 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر وارث کے لیے میراث میں اس کا حصہ مقرر کیا ہے لہٰذا وارث لیے وصیت جائز نہیں ہے والد کا نسب صاحب فراش سے ثابت ہوتا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہیں جس شخص نے غیر باپ کی طرف اپنی نسبت کی یا جس نے اپنے آقاؤں کے علاوہ غیر کی طرف حق ولدیت کی نسبت کی اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور لوگوں کی سب کے سب کی لعنت ہو اللہ تعالیٰ اس سے نہ کوئی مال قبول فرمائیں گے اور نہ ہی کوئی بدلہ ۔ روا ہ احمد بن حنبل وابن ماجہ عن عمرو بن خارجۃ
46058- "إن الله تعالى قسم لكل وارث نصيبه من الميراث، ولا يجوز لوارث وصية، الولد للفراش وللعاهر الحجر، ومن ادعى إلى غير أبيه أو تولى غير مواليه رغبة عنهم فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل الله منه صرفا ولا عدلا. " حم، هـ 1 - عن عمرو بن خارجة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭১
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46059 دسویں حصہ کی وصیت کرو۔ (وہ نہیں تو پھر) ایک تہائی مال کی وصیت کرو اور ایک تہائی بھی زیادہ ہے۔ رواہ الترمذی عن سدبن ابی وقاص ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 121
46059- "أوص بالعشر، أوص بالثلث والثلث كثير. " ت - عن سعد بن أبي وقاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭২
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46060 آدمی اپنے بیٹے کو وصیت کا ذمہ دار بناسکتا ہے ، اسی طرح آدمی اپنے باپ کو بھی وصیت کا ذمہ دار بناسکتا ہے آدمی اپنے آزاد کردہ غلام کو بھی وصیت کا ذمہ دار بناسکتا ہے اگرچہ اس پر کوئی اذیت ہو جو اسے تکلیف پہنچا رہی ہو۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ والحاکم والبیہقی عن ابن سلامۃ
46060- "أوصى الرجل بابنه، وأوصى الرجل بأبيه، أوصى الرجل بمولاه الذي يليه وإن كان عليه منه أذى يؤذيه. " حم، هـ، ك، هق - عن ابن سلامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭৩
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46061 ایک تہائی مال کی وصیت کرو اور ایک تہائی بہت ہے۔ تم اپنے مال سے جو صدقہ کرو گے وہ بھی صدقہ ہے تم اپنے عیال پر جو مال خرچ کرتے ہو وہ بھی صدقہ ہے تمہاری بیوی تمہارے مال سے جو کچھ کھاتی ہے وہ بھی صدقہ ہے نیز یہ ک تم اپنے گھر والوں کو بہتر حالت میں چھوڑو بدرجہا افضل ہے اس سے کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھیریں۔ رواہ مسلم عن سعد
46061- "الثلث والثلث كثير، إن صدقتك من مالك صدقة، وإن نفقتك على عيالك صدقة وإن ما تأكل امرأتك من مالك صدقة، وإنك أن تدع أهلك بخير خير من أن تدعهم يتكففون الناس. " م - عن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭৪
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46062 وارث کے لیے وصیت جائز نہیں ہے۔ رواہ الدارقطنی عن جابر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الالحاظ 789 وحسن الائر 328
46062- "لا وصية لوارث. " قط - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭৫
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46063 کسی وارث کے لیے وصیت جائز نہیں ہے الایہ کہ ورثاء کسی وارث کے وصیت جائز قرار دے دیں۔ رواہ الدارقطنی والبیہقی فی السنن عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الاثر 328 و ضعیف الجامع 6198
46063- "لا تجوز الوصية لوارث إلا أن يشاء الورثة. " قط - هق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭৬
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46064 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مرتے وقت تمہارے اوپر تمہارے مال کے ایک تہائی حصے کا صدقہ کیا ہے تاکہ تم اپنے اعمال میں اضافہ کرسکو۔ روا ہ ابن ماجہ عن ابوہریرہ والطبرانی عن معاذ عن ابی الدرداء ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفائ 1037
46064- "إن الله تعالى تصدق عليكم عند وفاتكم بثلث أموالكم زيادة لكم في أعمالكم. " هـ 1 - عن أبي هريرة؛ طب - عن معاذ - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭৭
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46065 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر حقدار کو اس کا حق دیا ہے لہٰذا وارث کے لیے وصیت جائز نہیں ہے۔ رواہ ابن ماجہ عن انس
46065- "إن الله تعالى قد أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث. " هـ - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭৮
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46066 ایک تہائی مال کی وصیت ہے اور تہائی مال بھی زیادہ ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن ابن عباس
46066- "الثلث والثلث كثير. " حم، ق، ن، هـ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬০৭৯
وصیت کا بیان۔
وصیت کے متعلقہ احکام
46067 وصیت ایک تہائی مال میں نافذ ہوتی ہے اور تہائی مال بھی کثیر ہے تم اپنے ورثہ کو لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہوئے چھوڑو اس سے کہیں بہتر ہے کہ تم انھیں مالدار چھوڑ کر مرو۔ تم اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے جو مال بھی خرچ کرو گے اس پر تمہیں اجر وثواب ملے گا حتیٰ کہ تم جو لقمہ اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو اس پر بھی تمہیں اجر ملتا ہے۔۔ رواہ مالک واحمد بن حنبل واصحاب السنن الاربعہ عن سعد
46067- "الثلث والثلث كثير، إنك أن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تدعهم عالة يتكففون الناس، وإنك لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله تعالى إلا أجرت عليها حتى ما تجعل في في امرأتك. " مالك، حم، ق 4، - عن سعد".
tahqiq

তাহকীক: