কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

غصب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৩০৩৩৮
غصب کا بیان
کتاب الثانی از حرف غین : کتاب الغصب از قسم اقوال :

اس کتاب کی بعض احادیث ظلم کے عنوان کے تحت مذکور ہیں جو بعض مذموم اخلاق کے بیان میں ہیں وہیں دیکھ لی جائیں ۔
30338 ۔۔۔ انسان کے ہاتھ پر وہ چیز (واپس کرنا) واجب ہے یہاں تک کہ وہ اسے ادا نہ کر دے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن عدی والحاکم عن سمرۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 217 و ضعیف ابی داؤد 76 ۔
30338- "على اليد ما أخذت حتى تؤديه". "حم، عد" "ك" عن سمرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৩৯
غصب کا بیان
کتاب الثانی از حرف غین : کتاب الغصب از قسم اقوال :

اس کتاب کی بعض احادیث ظلم کے عنوان کے تحت مذکور ہیں جو بعض مذموم اخلاق کے بیان میں ہیں وہیں دیکھ لی جائیں ۔
30339 ۔۔۔ جو شخص اپنا مال بعینہ کسی کے ہاں پائے وہ اسے لینے کا حقدار ہے اور خریدنے والا فروخت کرنے والے کا پیچھا کرے ۔ (رواہ ابو داؤد عن سمرۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 258 و ضعیف الجامع 5870 ۔
30339- "من وجد عين ماله عند رجل فهو أحق ويتبع البيع من باعه". "د" عن سمرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪০
غصب کا بیان
کتاب الثانی از حرف غین : کتاب الغصب از قسم اقوال :

اس کتاب کی بعض احادیث ظلم کے عنوان کے تحت مذکور ہیں جو بعض مذموم اخلاق کے بیان میں ہیں وہیں دیکھ لی جائیں ۔
30340 ۔۔۔ جب کسی شخص کا مال گم ہوجائے یا چوری ہوجائے پھر وہ کسی اور کے ہاتھ میں دیکھے جو اس نے خریدا ہوا صل مالک اس کا حقدار ہے اور مشتری بائع سے ثمن کا مطالبہ کرے ۔ (رواہ البیہقی فی السنن عن سمرۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 551 و ضعیف الجامع 580 ۔
30340- "إذا ضاع للرجل أو سرق له متاع فوجده في يد رجل يبيعه فهو أحق به ويرجع المشتري على البائع بالثمن". "هق" عن سمرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪১
غصب کا بیان
کتاب الثانی از حرف غین : کتاب الغصب از قسم اقوال :

اس کتاب کی بعض احادیث ظلم کے عنوان کے تحت مذکور ہیں جو بعض مذموم اخلاق کے بیان میں ہیں وہیں دیکھ لی جائیں ۔
30341 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی اپنے کسی ساتھی کا مال نہ لے نہ مذاقا اور نہ ہی سنجیدگی (سچ مچ) سے اگر کوئی شخص اپنے ساتھی کا مال لے وہ اسے واپس کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد والحاکم عن السائب ابن بریدۃ)
30341- "لا يأخذن أحدكم متاع صاحبه لاعبا ولا جادا، وإن أخذ عصا صاحبه فليردها عليه". "حم، د، ك" عن السائب بن بريدة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪২
غصب کا بیان
الإکمال
30342 ۔۔۔ جو شخص بھی کسی کا مال ہتھیاتا ہے وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملے گا جبکہ وہ جذام کی بیماری میں مبتلا ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی عن اشعث بن قیس)
30342- "إنه لا يقتطع رجل مالا إلا لقي الله عز وجل يوم القيامة وهو أجذم". "طب" عن الأشعث بن قيس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪৩
غصب کا بیان
الإکمال
30343 ۔۔۔ کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کا مال بغیر کسی حق کے لے لے چونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان کا مال دوسرے مسلمان پر حرام کیا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل عن ابی حمید الساعدی)
30343- "لا يحل لامرئ مسلم أن يأخذ مال أخيه بغير حقه، وذلك لما حرم الله عز وجل مال المسلم على المسلم". "حم" عن أبي حميد الساعدي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪৪
غصب کا بیان
الإکمال
30344 ۔۔۔ کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کی دلی رضا مندی کے بغیر اس کا عصا بھی لے چونکہ اللہ تعالیٰ نے سختی سے ایک مسلمان کا مال دوسرے مسلمان پر حرام کیا ۔ (رواہ البیہقی فی السنن عن ابی حمید الساعدی)
30344- "لا يحل لامرئ مسلم أن يأخذ عصا أخيه بغير طيب نفسه، وذلك لشدة ما حرم الله مال المسلم على المسلم". "هق" عنه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪৫
غصب کا بیان
الإکمال
30345 ۔۔۔ کسی شخص کے لیے اپنے بھائی کا مال حلال نہیں الا یہ کہ وہ اسے دلی رضا مندی سے دے دے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والبیہقی عن عمرو بن بشربی)
30345- " لا يحل لامرئ من مال أخيه شيء إلا بطيب نفس منه". "حم، طب، هق" عن عمرو بن يثربي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪৬
غصب کا بیان
الإکمال
30346 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی اپنے بھائی کا مال نہ خریدے الا یہ کہ وہ بیچنے پر دل سے راضی ہو۔ رواہ الدارقطنی عن انس وضعف)
30346- "لا يشترين أحدكم مال أخيه إلا بطيب من نفسه". "قط" عن أنس، وضعف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪৭
غصب کا بیان
الإکمال
30347 ۔۔۔ اگر تم بےآب وگیاہ صحراء میں بھیڑ کو پاؤ کہ تم نے چھری اور آگ اٹھا رکھی ہو اس بھیڑ کو چھوؤ بھی مت ۔ (رواہ البیہقی عن عمر وبن یشربی)
30347- "إن لقيتها نعجة تحمل شفرة وزنادا بخبت الجميش فلا تمسها". "هق" عن عمرو بن يثربي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪৮
غصب کا بیان
الإکمال
30348 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے بھائی کے ترکش سے تیر لیا خواہ مزاحا یا سچ مچ ، وہ چور ہے تاوقتیکہ تیر واپس نہ کر دے ۔ (رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ )
30348- " من أخذ سهما من كنانة أخيه وهو مازح أو جاد فهو سارق حتى يرده"ا. الديلمي عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৪৯
غصب کا بیان
الإکمال
30349 ۔۔۔ جس شخص نے ناحق بالشت برابر بھی کسی دوسرے کی زمین چھینی قیامت کے دن وہ زمین اس کے گلے کا طوق بنایا جائے گا ۔ (رواہ ابن جریر عن عائشۃ (رض))
30349- "من أخذ شبرا من الأرض بغير حقه طوقه يوم القيامة". ابن جرير - عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫০
غصب کا بیان
الإکمال
30350 ۔۔۔ جس شخص نے بغیر کسی حق کے بالشت برابر بھی زمین ہتھیائی قیامت کے دن سات زمینوں تک اس کے گلے کا ہار بنادیا جائے گا ۔ (رواہ ابن جریر عن ابوہریرہ (رض))
30350- "من أخذ شبرا من الأرض بغير حقه طوقه يوم القيامة إلى سبع أرضين". ابن جرير - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫১
غصب کا بیان
الإکمال
30351 ۔۔۔ جس شخص نے ناحق کسی کی زمین چھین لی تاقیامت زبردستی اس سے زمین کی مٹی اٹھوائی جائے گی ۔ (رواہ ابن جریر عن یعلی بن مرۃ)
30351- "من أخذ أرضا بغير حقها كلف أن يحمل ترابها إلى المحشر". ابن جرير - عن يعلى بن مرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫২
غصب کا بیان
الإکمال
30352 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس شخص نے بالشت برابر بھی زمین لی حالانکہ وہ اس کا حق نہیں تھا قیامت کے دن وہ زمین اس کے گلے کا طوق بنادی جائے گی اور وہ ساتویں زمین تک دھنستا چلا جائے گا جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے قتل کردیا گیا وہ شہید ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن قانع عن سعید بن زید)
30352- " من أخذ من الأرض شبرا ليس له طوقه إلى السابعة من الأرضين يوم القيامة، ومن قتل دون ماله فهو شهيد". "حم" وابن قانع - عن سعيد بن زيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫৩
غصب کا بیان
الإکمال
30353 ۔۔۔ جس شخص نے بالشت برابر بھی ناحق کسی کی زمین ہتھیائی تو سات زمینوں تک وہ حصہ اس کے گلے کا طوق بنایا جائے گا جس شخص نے کسی قوم کے آزاد کردہ غلام کے حق ولاء کو اس قوم کی اجازت کے بغیر اپنی طرف منسوب کیا اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جو شخص جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال ہتھیائے اللہ تعالیٰ اس مال میں برکت نہ کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن سعید بن زید)
30353- " من أخذ من الأرض شبرا بغير حقه طوقه بسبع أرضين، ومن تولى مولى قوم بغير إذنهم فعليه لعنة الله، ومن اقتطع مال امرئ بيمين كاذبة فلا بارك الله له فيها". "حم" عن سعيد بن زيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫৪
غصب کا بیان
الإکمال
30354 ۔۔۔ جس شخص نے مکہ کی زمین سے بالشت برابر بھی کسی حق کے بغیر لی گویا اس نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے قدموں تلے سے زمین ہتھیانے کی جسارت کی جس شخص نے بقیہ زمین میں سے کچھ زمین بغیر کسی حق کے غصب کی وہ قیامت کے دن آئے گا کہ سات زمینوں کا وہ حصہ اس کے گلے کا طوق بنا ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض)
30354- " من أخذ شبرا من مكة بغير حقه فكأنما أخذه من تحت قدم الرحمن، ومن أخذ من سائر الأرض شيئا بغير حقه جاء يوم القيامة يطوق في عنقه من سبع أرضين". "طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫৫
غصب کا بیان
الإکمال
30355 ۔۔۔ جس شخص نے زمین کا کچھ حصہ غصب کیا قیامت کے دن سات زمینوں سے اس کے گلے کا طوق بنادیا جائے گا ۔ (رواہ الطبرانی عن المسور بن مخرمۃ)
30355- "من أخذ شيئا من الأرض قلده يوم القيامة من سبع أرضين". "طب" عن المسور بن مخرمة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫৬
غصب کا بیان
الإکمال
30356 ۔۔۔ جس شخص نے ظلما کسی کی زمین غصب کی قیامت کے دن سات زمینوں تک اس کے گلے کا ہار بنائی جائے گی ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی شریح الخزاعی وابو نعیم فی المعرفۃ عن سعید بن زید)
30356- " من أخذ شبرا من الأرض ظلما طوقه يوم القيامة من سبع أرضين". "طب" عن أبي شريح الخزاعي أبو نعيم في المعرفة عن سعيد بن زيد
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩৫৭
غصب کا بیان
الإکمال
30357 ۔۔۔ جس شخص نے بالشت برابر بھی کسی پر ظلم کرکے اس کی زمین غصب کی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سات زمینوں سے اس کے گلے کا طوق بنائیں گے جو شخص جھوٹی قسم اٹھا کر کسی کا مال ہتھیائے اللہ تعالیٰ اس کے مال میں برکت نہ دے جس شخص نے کسی قوم کے حق ولاء کو ان کی اجازت کے بغیر اپنی طرف منسوب کیا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور سب کے سب لوگوں کی لعنت ہو ۔ (رواہ ابن جریر والحاکم عن سعید بن زید)
30357- " من اقتطع شبرا من الأرض ظلما طوقه الله يوم القيامة من سبع أرضين، ومن اقتطع مالا بيمينه فلا بورك له فيه، ومن تولى قوما بغير إذنهم فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين. ابن جرير، "ك" عن سعيد بن زيد.
tahqiq

তাহকীক: