কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮২৭২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
272 28 ۔۔۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان میں سوائے موت کے ہر بیماری سے شفا ہے سنا اور شہد ، محمد نے کہا کہ اور تیسری چیز مجھ سے فراموش ہوگئی ۔ (نسائی ، سمویہ سنن سعید بن منصور بروایت عن انس (رض))
28272- "ثلاث فيهن شفاء من كل داء إلا السام السنا والسنوت" وقال محمد ونسيت الثالثة. "ن" وسمويه، "ص" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
273 28 ۔۔۔ اگر کوئی چیز موت سے شفا بخشش ہوتی تو سنا موت سے شفا بخش ہوتی ۔ (احمد ، ابن ماجہ ، بخاری ، مسلم ، ابو داؤد البیہقی فی شعب الایمان، بروایت اسماء بنت عمیس) یعنی اگر کسی چیز کا موت کو ٹال دینا طے ہوتا تو وہ سنا کی صورت میں ہوتا ۔ یہ روایت 27268 پر گذری ہے اور وہاں کا حوالہ زیادہ معتبر ہے اس لیے کہ صحیحین میں اسماء کی یہ حدیث نہیں ہے ، تحفۃ الاحوذی)
28273- "لو كان شيئا يشفي من الموت لكان السنا يشفي من الموت". "حم، هـ، خ، م، د، هب" عن أسماء بنت عميس. مر برقم "28268" والعزو هناك أصح من هنا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
274 28 ۔۔۔ کیا ہے تجھے اور شبرم کو (یعنی اس کا استعمال کس لیے ہے ) بیشک وہ گرم ہے مروڑ کرنے والا ہے ، لازم پکڑو سنا اور شہد کو ۔ (طبرانی فی الکبیر بروایت ام سلمہ (رض))
28274- "مالك وللشبرم فإنه حار جار عليك بالسنا والسنوت فإن فيهما دواء من كل شيء إلا السام".
"طب" عن أم سلمة.
"طب" عن أم سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الدباء والعدس ۔۔۔ کدو اور دال :
275 28 ۔۔۔ کدو کو لازم کرلو بیشک یہ دماغ کو بڑھاتا ہے اور تم پر دال لازمی ہے اس لیے کہ بیشک وہ ستر انبیاء کی زبان سے مقدس (یعنی عیب سے دور) قرار دی گئی ہے۔ (طبرانی بروایت واثلہ)
28275- "عليكم بالقرع فإنه يزيد في الدماغ، وعليكم بالعدس فإنه قدس على لسان سبعين نبيا". "طب" عن واثلة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الدباء والعدس ۔۔۔ کدو اور دال :
276 28 ۔۔۔ کدو کو لازم کرلو اس لیے کہ وہ عقل میں اضافہ کرتا ہے اور دماغ کو (یعنی اس کی قوت فکریہ کو) بڑھاتا ہے۔ ( ٍالبیہقی فی شعب الایمان، بروایت عطا مرسلا)
28276- "عليكم بالقرع فإنه يزيد في العقل ويكبر في الدماغ". "هب" عن عطاء مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الدباء والعدس ۔۔۔ کدو اور دال :
277 28 ۔۔۔ کدو دماغ میں اضافہ کرتا ہے اور عقل کو بڑھاتا ہے۔ (مسند فردوس بروایت انس (رض))
28277- "الدباء يكثر الدماغ ويزيد في العقل". "فر" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
278 28 ۔۔۔ کدودماغ کو بڑھاتا ہے اور عقل میں اضافہ کرتا ہے۔ (دیلمی عن انس (رض))
28278- "الدباء يكثر الدماغ ويزيد في العقل". الديلمي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
279 28 ۔۔۔ نفاس والی عورت کے لیے میرے پاس تازہ کھجوروں جیسی اور (عام) بیمار کے شہد جیسی کوئی چیز نہیں ۔ (ابو الشیخ و ابونعیم فی الطب بروایت عن ابو ہریرہ (رض))
28279- "ما للنفساء عندي شفاء مثل الرطب ولا للمريض مثل العسل". أبو الشيخ وأبو نعيم في الطب - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التین انجیر کا ذکر ۔۔۔ اکمال میں سے :
28280 ۔۔۔ انجیر کھاؤ پس اگر میں کہوں کہ جنت سے کوئی میوہ اترا ہے تو میں کہوں گا کہ وہ یہ اس لیے کہ جنت کے میوؤں میں گٹھلی نہیں ہے پس اس کو کھاؤ اس لیے کہ یہ بواسیر کو قطع کرتی ہے اور نفرس میں نافع ہے۔ (ابن السنی ، ابو نعیم ، دیلمی بروایت ابی ذر (رض))
28280- "كلوا التين فلو قلت إن فاكهة نزلت من الجنة قلت هذه لأن فاكهة الجنة لا عجم فيها فكلوه فإنه يقطع البواسير وينفع من النقرس" ابن السني وأبو نعيم والديلمي - عن أبي ذر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28281 ۔۔۔ ککڑی کا معمول بنا لو پس بیشک اللہ تعالیٰ نے اس میں شفا رکھی ہے ہر بیماری سے۔ (ابن السنی ، ابو نعیم بروایت ، عن ابو ہریرہ (رض))
28281- " عليكم بالقثاء فإن الله تعالى جعل فيه الشفاء من كل داء". ابن السني وأبو نعيم - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28282 ۔۔۔ مہندی کو لازم کرلو اس لیے کہ یہ تمہارے سروں کو روشن کرتی ہے اور دلوں کو پاکیزگی بخشتی ہے اور جماع میں اضافہ کرتی ہے۔ (یعنی اس کی قوت میں) اور یہ قبر میں شاہد ہے (گواہ ، موجود) ۔ ابن عساکر بروایت واثلہ)
28282- "عليكم بالحناء فإنه ينور رؤوسكم ويطهر قلوبكم ويزيد في الجماع وهو شاهد في القبر". ابن عساكر - عن واثلة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28283 ۔۔۔ ھلیلہ سیاہ کو لازم کرلو اس کو پیو اس لیے کہ یہ جنت کے پودوں میں سے ہے اس کا ذائقہ تلخ ہے اور یہ ہر بیماری سے شفا ہے۔ (مستدرک براویت ابوہریرہ (رض))
28283- "عليكم بالإهليلج2 الأسود فاشربوه فإنه من شجر الجنة طعمه مر وهو شفاء من كل داء". "ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28284 ۔۔۔ کا سنی کا لازم کرلو پس کوئی دن ایسا نہیں کہ اس پر جنت کے قطروں میں سے ایک قطرہ نہ ٹپکتا ہو۔ (ابونعیم بروایت عن ابن عباس (رض))
28284- "عليكم بالهندباء فإنه ما من يوم إلا وهو يقطر عليه قطر من قطر الجنة". أبو نعيم - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28285 ۔۔۔ جنگلی (صحرائی) اونٹوں کا پیشاب اور ان کا دودھ لازم کرلو ۔ (ابن السنی وابو نعیم بروایت صھیب (رض))
28285- "عليكم بأبوال الإبل البرية وألبانها". ابن السني وأبو نعيم - عن صهيب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28286 ۔۔۔ اونٹوں کے پیشاب اور دودھ میں ان لوگوں کے فساد معدہ کے لیے شفا ہے۔ (ابن السنی ابو نعیم بروایت ، عن ابن عباس (رض))
28286- "في أبوال الإبل وألبانها شفاء لذربة بطونهم". ابن السني - وأبو نعيم في الطب - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28287 ۔۔۔ کھانا کھانے سے پہلے خربوزہ کھانا پیٹ کو خوب صاف کرتا ہے اور بیماری کو بالکل ختم کردیتا ہے (ابن عساکر بروایت بعض ہمسرگان یہ بدرگوار نبی علیہ الصلوۃ والسلام) (ابن عساکر کہتے ہیں کہ سند اس روایت کی درست نہیں)
28287- "البطيخ قبل الطعام يغسل البطن غسلا ويذهب بالداء أصلا". ابن عساكر - عن بعض عمات النبي صلى الله عليه وسلم وقال إسناده لا يصح.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28288 ۔۔۔ بطیخ (خربوزہ) میں دس باتیں (فائدے کی) ہیں یہ کھانا ہے اور مشروب ہے خوشبو ہے میوہ (پھل) بےاسنان ہے۔ (جس سے صابون کو کام لیا جاتا ہے) پیٹ کو دھو دیتا ہے اور پشت کے پانی کو برھتاتا ہے (قوت) جماع میں اضافہ کرتا ہے اور پیٹ کی ٹھنڈ کو قطع کرتا ہے اور جلد کو صاف کرتا ہے۔ (پیٹ کو دھو دیتا ہے اور پشت کے پانی کو بڑھاتا ہے۔ (قوت) جمع میں اضافہ کرتا ہے اور پیٹ کی ٹھنڈ کو قطع کرتا ہے اور جلد کو صفا کرتا ہے۔ (رافعی فروس ، بروایت عن ابن عباس (رض) ابو عمر ونوفانی نے کتاب البطخ میں موقوفا علی ابن عباس (رض) روایت کیا)
28288- "في البطيخ عشر خصال هو طعام وشراب وريحان وفاكهة وأشنان ويغسل البطن ويكثر ماء الظهر ويزيد في الجماع ويقطع الأبردة وينقى البشرة". الرافعي، "فر" عن ابن عباس، أبو عمرو النوفاني في كتاب البطيخ - عنه موقوفا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৮৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28289 ۔۔۔ رات کا کھانا کھاؤ اگرچہ خشک ناکارہ کھجوروں کی ایک مٹھی ہو اس لیے کہ رات کے کھانے کا چھوڑنا بڑھاپے کا سبب ہے۔ (ترمذی عن انس (رض))
28289- "تعشوا ولو بكف من حشف2 فإن ترك العشاء مهرمة". "ت" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28290 ۔۔۔ رات کا کھانا ترک نہ کرو ایک مٹھی کھجور (ہو تو بھی) نہ کرو پس اس کا چھوڑنا بڑھاپا لے آتا ہے۔ (ابن ماجہ عن جابر (رض)) زوائد میں ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔
28290- "لا تدعوا العشاء ولا بكف من تمر فإن تركه يهرم". "هـ" عن جابر
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28291 ۔۔۔ رات کو کھانا بچاؤ ہے۔ (ابوبکر بن داؤد فی جزء من حدیثہ فردوس عن ابی الدرداء) اس کا ترجمہ خربوزہ اور تربوز دونوں میں یہاں کیا مراد ہے ؟ غالبا تربوز ہے اس لیے کہ مشروب ہونا اس میں پایا جاتا ہے ، جو بروایت ابو حاتم قابل احتجاج نہیں ہے۔
28291- "أكل الليل أمانة". أبو بكر بن داود في جزء2 من حديثه، "فر" عن أبي الدرداء.
তাহকীক: