আলমুসনাদ - ইমাম আহমদ রহঃ (উর্দু)

مسند امام احمد بن حنبل

حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) کی حدیثیں - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৩ টি

হাদীস নং: ১৫৮৭৭
حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) کی حدیثیں
পরিচ্ছেদঃ حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) کی حدیثیں
یحییٰ کہتے ہیں کہ کسی شخص نے حرہ کے موقع پر حضرت عبداللہ بن زید (رض) سے کہا آئیے ! ابن حنظلہ کے پاس چلیں جو لوگوں سے بیعت لے رہا ہے، انہوں نے پوچھا کہ وہ کس چیز پر بیعت لے رہا ہے ؟ بتایا گیا کہ موت پر، انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ کے بعد میں کسی شخص سے اس پر بیعت نہیں کرسکتا۔
قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ لَمَّا كَانَ زَمَنُ الْحَرَّةِ أَتَاهُ آتٍ فَقَالَ هَذَا ابْنُ حَنْظَلَةَ وَقَالَ عَفَّانُ مَرَّةً هَذَاكَ ابْنُ حَنْظَلَةَ يُبَايِعُ النَّاسَ قَالَ عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يُبَايِعُهُمْ قَالَ عَلَى الْمَوْتِ قَالَ لَا أُبَايِعُ عَلَى هَذَا أَحَدًا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৭৮
حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) کی حدیثیں
পরিচ্ছেদঃ حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن زید (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک ہی ہتھیلی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيَّ الطَّحَّانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৭৯
حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) کی حدیثیں
পরিচ্ছেদঃ حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن زید (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے نماز استسقاء پڑھائی آپ نے اس وقت ایک سیاہ چادر اوڑھ رکھی تھی، نبی ﷺ نے اس کے نچلے حصے کو اوپر کی طرف کرنا چاہا لیکن مشکل ہوگیا، تو نبی ﷺ نے دائیں جانب کو بائیں طرف اور بائیں جانب کو دائیں طرف کرلیا۔
قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ سَوْدَاءُ فَأَخَذَ بِأَسْفَلِهَا لِيَجْعَلَهَا أَعْلَاهَا فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ فَقَلَبَهَا عَلَى عَاتِقِهِ
tahqiq

তাহকীক: