মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ২৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٦١) حضرت بدر کہتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن ابو وائل کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے لیے پانی گرم کیا جا رہا تھا۔
(۲۶۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ بَدْرٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ أَبَا وَائِلٍ یَوْمَ جُمُعَۃٍ ، وَہُوَ یُسَخَّنُ لَہُ الْمَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٦٢) حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ کے لیے پانی گرم کیا جاتا تھا اور اس سے وضو کرتے تھے۔
(۲۶۲) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ ، أَنَّ سَلَمَۃَ کَانَ یُسَخَّنُ لَہُ الْمَائُ فَیَتَوَضَّأُ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
(٢٦٣) حضرت مجاہدگرم پانی سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے تھے۔
(۲۶۳) حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ الْوُضُوئَ بِالْمَائِ السَُّخْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ سے وضو کرنے کا بیان
(٢٦٤) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ لیلۃ الجن میں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس وضو کے لیے پانی ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ میرے پاس ایک برتن میں نبیذ ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” کھجور پاکیزہ ہے اور اس کا پانی پاک ہے “
(۲۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی فَزَارَۃَ ، عَنْ أَبِی زَیْدٍ ، مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہُ لَیْلَۃَ الْجِنِّ : عِنْدَکَ طَہُورٌ ؟ قَالَ : لاَ ، إِلاَّ شَیْئٌ مِنْ نَبِیذٍ فِی إدَاوَۃٍ ، فَقَالَ: تَمْرَۃٌ طَیِّبَۃٌ ، وَمَائٌ طَہُورٌ۔ (احمد ۱/۴۰۲۔ ابوداؤد ۸۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ سے وضو کرنے کا بیان
(٢٦٥) حضرت حارث کہتے ہیں کہ حضرت علی نبیذ سے وضو کرنے میں کسی قسم کا حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالْوُضُوئِ مِنَ النَّبِیذِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ سے وضو کرنے کا بیان
(٢٦٦) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جس شخض کے پاس وضو کا پانی نہ ہو وہ نبیذ سے وضو کرلے۔
(۲۶۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : النَّبِیذُ وَضُوئٌ لِمَنْ لَمْ یَجِدِ الْمَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ سے وضو کرنے کا بیان
(٢٦٧) حضرت ابو العالیہ نبیذ سے غسل کرنے کو ناپسند خیال کرتے تھے۔
(۲۶۷) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُغْتَسَلَ بِالنَّبِیذِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھی طرح وضو کرنے کا بیان
(٢٦٨) حضرت ابو سلمہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ نے عبد الرحمن کو وضو کرتے دیکھا تو ان سے فرمایا کہ خوب اچھی طرح وضو کرو۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خشک ایڑیاں جہنم کا شکار ہوں گی۔
(۲۶۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، وَأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : رَأَتْ عَائِشَۃُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ وَہُوَ یَتَوَضَّأُ ، فَقَالَتْ : أَسْبِغِ الْوُضُوئَ ، فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : وَیْلٌ لِلْعَراقِیبِ مِنَ النَّارِ۔ (ابن ماجہ ۴۵۲۔ احمد ۶/۱۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھی طرح وضو کرنے کا بیان
(٢٦٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو وضو کر رہے تھے لیکن پانی ان کی ایڑیوں کو نہ لگا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خشک ایڑیوں کے لیے جہنم کی ہلاکت ہے۔
(۲۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : رَأَی النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَوْمًا تَوَضَّؤُوا ، لَمْ یَمَسَّ الْمَائُ أَعْقَابَہُمْ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ۔

(احمد ۳/۳۱۶۔ طبرانی ۷۸۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھی طرح وضو کرنے کا بیان
(٢٧٠) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ ان کی ایڑیاں خشک رہ جانے کی وجہ سے چمکتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ خشک ایڑیوں کے لیے جہنم کی ہلاکت ہے، خوب اچھی طرح پورا پورا وضو کرو۔
(۲۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یِسَافٍ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : رَأَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَوْمًا تَوَضَّؤُوا وَأَعْقَابُہُمْ تَلُوحُ ، فَقَالَ : وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ، أَسْبِغُوا الْوُضُوئَ۔ (بخاری ۶۰۔ مسلم ۲۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھی طرح وضو کرنے کا بیان
(٢٧١) حضرت محمد بن زیاد کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ایک مرتبہ کچھ لوگوں کو وضو کرتے دیکھا تو ان سے فرمایا : کہ اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ میں نے ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خشک ایڑیاں جہنم کا شکار ہوں گی۔
(۲۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّہُ رَأَی قَوْمًا یَتَوَضَّؤُونَ مِنَ الْمِطْہَرَۃِ ، فَقَالَ : أَسْبِغُوا الْوُضُوئَ ، فَإِنِّی سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : وَیْلٌ لِلْعَرَاقِیبِ مِنَ النَّارِ۔

(بخاری ۱۶۵۔ مسلم ۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھی طرح وضو کرنے کا بیان
(٢٧٢) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ خشک ایڑیاں جہنم کا شکار ہوں گی۔
(۲۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی کَرِبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : وَیْلٌ لِلْعَرَاقِیبِ مِنَ النَّارِ۔ (ابوداؤد طیالسی ۱۷۹۷۔ ابن ماجہ ۴۵۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھی طرح وضو کرنے کا بیان
(٢٧٣) حضرت ابو امامہ یا ان کے بھائی روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ ان میں سے ایک آدمی کی ایڑی خشک تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خشک ایڑیاں جہنم کا شکار ہوں گی۔
(۲۷۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، أَوْ عَنْ أَخِیہِ ، قَالَ : أَبْصَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَوْمًا تَوَضَّؤُوا ، فَرَأَی عَقِبَ أَحَدِہِمْ خَارِجًا لَمْ یُصِبْہُ الْمَائُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَیْلٌ لِلْعَرَاقِیبِ مِنَ النَّارِ۔ (ابن ماجہ ۴۰۶۔ طحاوی ۱۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٧٤) حضرت سلمہ بن قیس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ” جب تم وضو کرو تو ناک بھی صاف کرو اور جب استنجاء کرو تو طاق عدد میں پتھر استعمال کرو۔ “
(۲۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یِسَافٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا تَوَضَّأْتَ فَانْثُِر ، وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٧٥) حضرت لقیط بن صبرہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا ” یا رسول اللہ ! مجھے وضو کے بارے میں بتا دیجیے “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” خوب اچھی طرح پورا پورا وضو کرو اور اچھی طرح ناک صاف کرو البتہ اگر روزہ ہو تو ناک صاف کرنے میں مبالغہ مت کرو “
(۲۷۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمٍ الطَّائِفِیُّ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ کَثِیرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِیطِ بْنِ صَبرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَخْبِرْنِی عَنِ الْوُضُوئِ ؟ قَالَ : أَسْبِغِ الْوُضُوئَ ، وَبَالِغْ فِی الاِسْتِنْشَاقِ إِلاَّ أَنْ تَکُونَ صَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٧٦) حضرت عمر عنبری فرماتے ہیں کہ حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے ایک مرتبہ وضو کیا لیکن وہ ناک صاف کرنا بھول گئے۔ لڑکا وضو کا برتن لے جا چکا تھا۔ آپ نے فرمایا ” میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک حکم بھول گیا “ پھر اسے بلا کردو مرتبہ ناک میں پانی ڈالا۔
(۲۷۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرًا العَنْبَرِیَّ) ؛ أَنَّہُ أَبْصَرَ عُبَیْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ تَوَضَّأَ فَنَسِیَ أَنْ یَسْتَنْشِقَ ، فَلَمَّا وَلَّی الْغُلاَمُ بِالْکُوزِ ، قَالَ : نَسِیتُ أَمْرَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَدَعَا بِمَائٍ فَاسْتَنْشَقَ مَرَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٧٧) حضرت عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ شیطان کے پاس ایک شیشی ہے جس میں سفوف جیسی کوئی چیز ہے، جب لوگ نماز کا ارادہ کرتے ہیں تو وہ ان کی طرف اسے پھونک دیتا ہے۔ اسی وجہ سے ناک صاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
(۲۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : إنَّ لِلشَّیْطَانِ قَارُورَۃً فِیہَا نَفُوخٌ ، فَإِذَا قَامُوا فِی الصَّلاَۃِ أَنْشَقَہُمُوہا ، فَأُمِرُوا عِنْدَ ذَلِکَ بِالاسْتِنْثَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٧٨) حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” وضو میں دو یا تین مرتبہ اچھی طرح ناک صاف کرو۔
(۲۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَإِسْحَاقُ الرَّازِیّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ قَارِظِ بْنِ شَیْبَۃَ ، عَنْ أَبِی غَطَفَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اسْتَنْشِقُوا اثْنَتَیْنِ بَالِغَتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثًا ۔ قَالَ وَکِیعٌ : اسْتَنْثِرُوا۔ (ابوداؤد ۱۴۲۔ احمد ۱/۲۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٧٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ ناک میں پانی اس مبالغہ سے ڈالا جائے جیسے دوائی ڈالی جاتی ہے۔
(۲۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَکُونَ الاِسْتِنْشَاقُ بِمَنْزِلَۃِ السَّعُوطِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٨٠) حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جو وضو کرے تو وہ ناک کو بھی صاف کرے اور جو استنجا کرے تو وہ طاق عدد میں پتھر استعمال کرے۔ “
(۲۸۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی إدْرِیسَ الْخَوْلاَنِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ تَوَضَّأَ فَلْیَنْتَثِرْ وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْیُوتِرْ۔ (مسلم ۲۱۲۔ احمد ۲/۲۳۶)
tahqiq

তাহকীক: