মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ২৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٨١) حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ صحابہ کرام کلی کیا کرتے تھے۔ ناک میں پانی ڈالا کرتے تھے اور ناک صاف کیا کرتے تھے۔
(۲۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یُمَضْمِضُونَ وَیَسْتَنْشِقُونَ وَیَنْتَثِرُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٨٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ناک صاف کرنا وضو کا حصہ ہے۔
(۲۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الاِسْتِنْشَاقُ شَطْرُ الطُّہُورِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٨٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ناک صاف کرنا نصف طہور ہے۔
(۲۸۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الاِسْتِنْشَاقُ نِصْفُ الطُّہُورِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں ناک صاف کرنے کا حکم
(٢٨٤) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمرکو وضو کرتے دیکھا، اس میں انھوں نے دو مرتبہ ناک صاف کیا۔
(۲۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، أَنَّہُ رَأَی عُمَرَ تَوَضَّأَ فَنَثَرَ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٨٥) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھا کرتے تھے۔
(۲۸۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا یُصَلُّونَ الصَّلَوَاتِ کُلَّہَا بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٨٦) حضرت عمارہ کہتے ہیں کہ حضرت اسود کے پاس لکڑی کا ایک برتن تھا جس سے وضو کرتے تھے۔ اور ایک مرتبہ وضو کرنے کے بعد اس سے کئی نمازیں پڑھتے تھے۔
(۲۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ لَہُ قَعْبٌ یَتَوَضَّأُ بِہِ ، ثُمَّ یُصَلِّی بِوُضُوئِہِ ذَلِکَ الصَّلَوَاتِ کُلَّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٨٧) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ جب ایک مرتبہ وضو کرلو تو اس وضو سے جتنی چاہو نمازیں پڑھ سکتے ہو۔
(۲۸۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قَالَ سَعْدٌ : إذَا تَوَضَّأْتَ فَصَلِّ بِوُضُوئِکَ ذَلِکَ مَا لَمْ تُحْدِثْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٨٨) حضرت سلمہ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھ لیتے تھے۔
(۲۸۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ یَزِیدَ مَوْلَی سَلَمَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٨٩) حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھتے دیکھا ہے۔
(۲۸۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الشَّعْبِیَّ یُصَلِّی الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٠) حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ میں ایک ہی وضو سے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز پڑھتا ہوں، ہاں البتہ اگر وضو ٹوٹ جائے یا کوئی نامناسب بات منہ سے نکل جائے تو دوبارہ وضو کرتا ہوں۔
(۲۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إنِّی لأُصَلِّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ ، إِلاَّ أَنْ أُحْدِثَ حَدَثًا ، أَوْ أَقُولَ مُنْکَرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی کا جب تک وضو نہ ٹوٹے وہ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھ سکتا ہے۔ تیمم کا بھی یہی حکم ہے۔
(۲۹۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُصَلِّی الرَّجُلُ الصَّلَوَاتِ کُلَّہَا بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ، مَا لَمْ یُحْدِثْ ، وَکَذَلِکَ التَّیَمُّمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٢) حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ایک ہی وضو سے پڑھ لیا کرتے تھے۔
(۲۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ یَجْلِسُ فَیُصَلِّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٣) سلیمان بصری کہتے ہیں کہ حضرت عمر ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ایک ہی وضو سے پڑھ لیتے تھے۔
(۲۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ : سُلَیْمَانُ الْبَصْرِیُّ ، عَمَّنْ رَأَی عُمَرَ یُصَلِّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٤) ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد ظہر کی نماز پڑھ کر بیٹھ جاتے اور پھر عصر کی نماز اسی وضو سے پڑھا کرتے تھے۔
(۲۹۴) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ رُبَّمَا صَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ یَجْلِسُ حَتَّی یُصَلِّیَ الْعَصْرَ ، یَعْنِی بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٥) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں۔
(۲۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : تُصَلَّی الصَّلَوَاتُ کُلُّہَا بِطُہُورٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٦) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ وضو کرنا صرف اس کے لیے ضروری ہے جس کا وضو ٹوٹ گیا ہو۔
(۲۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : لاَ وُضُوئَ إِلاَّ مِنْ حَدَثٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٧) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ بغیر وضو ٹوٹے وضو کرنا فضول خرچی ہے۔
(۲۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ أَبِی ہِلاَلٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : الْوُضُوئُ مِنْ غَیْرِ حَدَثٍ اعْتِدَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٨) حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے شریح سے پوچھا کہ کیا آپ ہر نماز کے لیے وضو کرتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا ” میں دیکھو کہ لوگ کیا کرتے ہیں ؟ “
(۲۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قُلْتُ لِشُرَیْحٍ : أَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ ؟ قَالَ : انْظُرْ مَاذَا یَصْنَعُ النَّاسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٢٩٩) حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن نے ظہر اور عصر (اور شاید مغرب کی بھی) نماز پڑھی لیکن پانی کو چھوا تک نہیں۔
(۲۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؛ أَنَّہُ صَلَّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَلاَ أَعْلَمُہُ إِلاَّ قَالَ : صَلَّی الْمَغْرِبَ ، وَلَمْ یَمَسَّ مَائً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٣٠٠) حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ عام طور پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر نماز کے لیے وضو فرمایا کرتے تھے لیکن فتح مکہ کے دن آپ نے ایک ہی وضو سے سب نمازیں پڑھیں۔
(۳۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الْفَتْحِ صَلَّی الصَّلَوَاتِ کُلَّہَا بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ۔

(ابوداؤد ۱۷۴۔ احمد ۵/۳۵۰)
tahqiq

তাহকীক: