মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৭৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ” مسِّ ذکر “ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے ،,” مسِّ ذکر “ یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
(١٧٤١) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص شرم گاہ کو ہاتھ لگائے تو اس پر وضو واجب ہے۔
(۱۷۴۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، أَنَّہُ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُول : مَنْ مَسَّ ذَکَرَہُ فَالْوُضُوئُ عَلَیْہِ وَاجِبٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ” مسِّ ذکر “ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے ،,” مسِّ ذکر “ یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
(١٧٤٢) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے سامنے قرآن پڑھتے ہوئے اگر شرم گاہ کو ہاتھ لگا لیتا تو وہ مجھے وضو کرنے کا حکم دیتے۔
(۱۷۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : کُنْتُ أُمْسِکُ عَلَی أَبِی الْمُصْحَفَ ، فَأَدْخَلْتُ یَدَیَّ ہَکَذَا ، یَعْنِی : مَسَّ ذَکَرَہُ ، فَقَالَ لَہُ : تَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ” مسِّ ذکر “ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے ،,” مسِّ ذکر “ یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
(١٧٤٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت ابن عمر نے چاشت کے وقت فجر کی نماز قضاء کی اور فرمایا کہ میں نے (فجر سے پہلے) شرم گاہ کو ہاتھ لگایا تھا لیکن میں بھول گیا (اس لیے فجر کی نماز وضو کیے بغیر پڑھ لی چنانچہ اب دوبارہ پڑھ رہا ہوں) ۔
(۱۷۴۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّی یَوْمًا مِنَ الضُّحَی ، وَقَالَ : إنِّی کُنْتُ مَسِسْت ذَکَرِی فَنَسِیتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ” مسِّ ذکر “ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے ،,” مسِّ ذکر “ یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
(١٧٤٤) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر شرم گاہ کو ہاتھ لگانے کے بعد دوبارہ وضو کیا کرتے تھے۔
(۱۷۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ إذَا مَسَّ فَرْجَہُ أَعَادَ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ” مسِّ ذکر “ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے ،,” مسِّ ذکر “ یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
(١٧٤٥) حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس نے شرم گاہ کو چھوا وہ وضو کرے۔
(۱۷۴۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِی نَجِیحٍ یَذْکُرُ ، قَالَ : قَالَ عَطَائٌ وَمُجَاہِدٌ : مَنْ مَسَّ ذَکَرَہُ فَلْیَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ” مسِّ ذکر “ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے ،,” مسِّ ذکر “ یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
(١٧٤٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جس نے شرم گاہ کو چھوا وہ وضو کرے۔
(۱۷۴۶) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَخِی الزُّہْرِیِّ قَالَ سَمِعْتُ الزُّہْرِیَّ یَقُولُ : مَنْ مَسَّ ذَکَرَہُ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ” مسِّ ذکر “ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے ،,” مسِّ ذکر “ یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
(١٧٤٧) حضرت ابن عباس اور ابن عمر فرماتے ہیں کہ جس نے شرم گاہ کو چھوا وہ وضو کرے۔
(۱۷۴۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ قَالاَ : مَنْ مَسَّ ذَکَرَہُ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ” مسِّ ذکر “ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے ،,” مسِّ ذکر “ یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا
(١٧٤٨) حضرت طاوس سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نماز میں ہو اور ذکر کو چھو لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا : اف ! اف ! وہ اسے کیوں چھوتا ہے ؟ ایسے شخص کو وضو کرنا چاہیے۔
(۱۷۴۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خُضَیْرٍ ، قَالَ : سُئِلَ طَاوُوس عَنْ مَسِّ الذَّکَرِ وَالرَّجُلُ فِی الصَّلاَۃِ ؟ فَقَالَ : أُفٍّ أُفٍّ ، وَلِمَ یَمَسُّہُ ؟ یَتَوَضَّأ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٤٩) حضرت ہزیل فرماتے ہیں کہ میرے بھائی ارقم بن شرحبیل نے حضرت ابن مسعود سے سوال کیا کہ بعض اوقات خارش کرتے ہوئے میرا ہاتھ شرم گاہ کو لگ جاتا ہے، اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہارا یہ عضو ناپاک ہے توا سے کاٹ دو ۔
(۱۷۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ؛ أَنَّ أَخَاہُ أَرْقَمَ بْنَ شُرَحْبِیلَ سَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : إنِّی أَحْتَکُّ فَأُفْضِی بِیَدَیَّ إلَی فَرْجِی ؟ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إِنْ عَلِمْتَ أَنَّ مِنْک بِضْعَۃً نَجِسَۃً فَاقْطَعْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٠) ایک آدمی نے حضرت سعد سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہارے جسم میں یہ ناپاک عضو ہے تو اسے کاٹ دو ۔
(۱۷۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ سَعْدًا عَنْ مَسِّ الذَّکَرِ ؟ فَقَالَ : إِنْ عَلِمْت أَنَّ مِنْک بِضْعَۃً نَجِسَۃً فَاقْطَعْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥١) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ میں اپنی شرم گاہ کو ہاتھ لگاؤں یا اپنے کان کو ہاتھ لگاؤں۔
(۱۷۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ، أَنَّہُ قَالَ : مَا أُبَالِی مَسِسْت ذَکَرِی ، أَوْ أُذُنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میرے لیے شرم گاہ، انگوٹھے، کان یا ناک کو ہاتھ لگانا برابر ہے۔
(۱۷۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَکَنٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَا أُبَالِی مَسِسْت ذَکَرِی ، أَوْ إبْہَامِی ، أَوْ أُذُنِی ، أَوْ أَنْفِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٣) حضرت ابن عباس سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۷۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٤) عمیر بن سعید کہتے ہیں کہ میں حضرت عمار بن یاسر کی مجلس میں بیٹھا تھا۔ ان سے نماز کے دوران مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یوں تو وہ تمہارا ایک عضو ہی ہے لیکن تم کسی اور جگہ بھی تو ہاتھ لگا سکتے ہو۔
(۱۷۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ وَوَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ سَعِیْدٍ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا فِی مَجْلِسٍ فِیہِ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ ، فَسُئِلَ عَنْ مَسِّ الذَّکَرِ فِی الصَّلاَۃِ ؟ فَقَالَ : مَا ہُوَ إِلاَّ بِضْعَۃٌ مِنْک ، وَإِنَّ لِکَفِّکَ مَوْضِعًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٥) حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ میرے لیے شرم گاہ اور ران کو ہاتھ لگانا برابر ہے۔
(۱۷۵۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ ، قَالَ : مَا أُبَالِی إیَّاہُ مَسِسْت ، أَوْ بَطْنَ فَخِذِی ، یَعْنِی : ذَکَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٦) حضرت طلق بن علی فرماتے ہیں کہ ہم ایک وفد کی صورت میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور آپ کے ساتھ نماز پڑھی۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! نماز کے دوران مس ذکر کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا کہ وہ تمہارا ایک عضو ہی تو ہے۔
(۱۷۵۶) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِیہِ طَلْقِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : خَرَجْنَا وَفْدًا حَتَّی قَدِمْنَا عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَبَایَعْنَاہُ وَصَلَّیْنَا مَعَہُ ، فَجَائَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا تَرَی فِی مَسِّ الذَّکَرِ فِی الصَّلاَۃِ ؟ فَقَالَ : وَہَلْ ہُوَ إِلاَّ بِضْعَۃٌ ، أَوْ مُضْغَۃٌ مِنْک ؟

(ابوداؤد ۱۸۴۔ ترمذی ۸۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٧) حضرت علی سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۵۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ عَنِ الرَّجُلِ یَمَسُّ ذَکَرَہُ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٨) حضرت عبداللہ بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے دوران نماز مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میرے لیے شرم گاہ اور ناک کو ہاتھ لگانا ایک جیسا ہے۔
(۱۷۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنْ مَسِّ الذَّکَرِ فِی الصَّلاَۃِ ؟ فَقَالَ : مَا أُبَالِی مَسَسْتُہُ ، أَوْ أَنْفِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٥٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دوران نماز ذکر کو ہاتھ لگانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَمَسَّ الرَّجُلُ ذَکَرَہُ فِی الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسِّ ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٧٦٠) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ میرے لیے شرم گاہ اور ناک کے کنارے کو ہاتھ لگانا ایک جیسا ہے۔ حضرت علی فرماتے ہیں کہ میرے لیے شرم گاہ اور کان کے کنارے کو ہاتھ لگانا ایک جیسا ہے۔
(۱۷۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ حُذَیْفَۃُ : مَا أُبَالِی مَسَسْتُہُ ، أَوْ طَرَفَ أَنْفِی ، وَقَالَ عَلِیٌّ : مَا أُبَالِی مَسِسْتُہُ ، أَمْ طَرَفَ أُذُنِی۔
tahqiq

তাহকীক: