মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫২০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے
(٥٢٠٦) حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب انھیں دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا تو خطبہ روک دیا۔ جب وہ دو رکعتوں سے فارغ ہوئے تو آپ نے پھر خطبہ شروع فرمایا۔
(۵۲۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَیْثُ أَمَرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ ، أَمْسَکَ عَنِ الْخُطْبَۃِ حَتَّی فَرَغَ مِنْ رَکْعَتَیْہِ ، ثُمَّ عَادَ إِلَی خُطْبَتِہِ۔ (دارقطنی ۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے
(٥٢٠٧) حضرت حماد بن ابی الدرداء فرماتے ہیں کہ جب امام خطبہ دے رہا ہوتا تھا تو حضرت حسن دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
(۵۲۰۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِی الدَّرْدَائِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے
(٥٢٠٨) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ اگر حضرت حسن امام کے خطبہ کے دوران مسجد میں آتے تو دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۲۰۸) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یَجِیئُ وَالإِمَام یَخْطُبُ فَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے
(٥٢٠٩) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تم مسجد میں آؤ تو چاہو تو دو رکعتیں پڑھ لو اور اگر چاہو تو بیٹھ جاؤ۔
(۵۲۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : إِذَا جِئْتَ وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَإِنْ شِئْتَ رَکَعْتَ رَکْعَتَیْنِ ، وَإِنْ شِئْتَ جَلَسْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٠) حضرت مجاہد، حضرت علی اور حضرت عطاء اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ جمعہ کے خطبہ کے دوران نماز پڑھی جائے۔
(۵۲۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُمْ کَرِہُوا الصَّلاَۃ وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١١) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب امام خطبہ کے لیے آجائے تو اس کے فارغ ہونے تک کوئی نماز نہیں ہے۔
(۵۲۱۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا خَرَجَ الإِمَامُ فَلاَ یُصَلِّ أَحَدٌ حَتَّی یَفْرُغَ الإِمَام۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٢) حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح کو ایک مرتبہ دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن کندہ کے دروازوں سے مسجد میں داخل ہوئے اور بیٹھ گئے، انھوں نے کوئی نماز نہیں پڑھی۔
(۵۲۱۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ شُرَیْحًا دَخَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ مِنْ أَبْوَابِ کِنْدَۃَ فَجَلَسَ ، وَلَمْ یُصَلِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٣) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب امام منبر پر بیٹھ جائے تو کوئی نماز نہیں ہے۔
(۵۲۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إِذَا قَعَدَ الإِمَام عَلَی الْمِنْبَرِ فَلاَ صَلاَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٤) حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو فرماتے ہیں کہ وہ بیٹھ جائے اور نماز نہ پڑھے۔
(۵۲۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ یَجِیئُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ یَجْلِسُ ، وَلاَ یُصَلِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ امام کے خطبہ کے دوران حضرت ابن سیرین آکر بیٹھ جاتے اور نماز نہیں پڑھتے تھے۔
(۵۲۱۵) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَجْلِسُ ، وَلاَ یُصَلِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٦) حضرت ثعلبہ بن ابی مالک قرظی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی اور حضرت عثمان کا زمانہ پایا، ہمارا دستور ان کے زمانے میں یہ تھا کہ جب امام جمعہ کے لیے آجاتا تو ہم نماز چھوڑ دیتے تھے۔
(۵۲۱۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ ثَعْلَبَۃَ بْنِ أَبِی مَالِکٍ الْقُرَظِیِّ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ عُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، فَکَانَ الإِمَام إِذَا خَرَجَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ تَرَکْنَا الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٧) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ امام کا آنا نماز کو قطع کردیتا ہے۔
(۵۲۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : خُرُوجُ الإِمَامِ یَقْطَعُ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٨) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر امام کے نکلنے کے بعد نماز اور کلام کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۵۲۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ الصَّلاَۃ وَالْکَلاَمَ بَعْدَ خُرُوجِ الإِمَام۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
(٥٢١٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح جمعہ کے دن تشریف لاتے، اگر امام ابھی نہ آیا ہوتا تو دو رکعتیں پڑھتے اور اگر امام آگیا ہوتا تو بیٹھ جاتے، ہاتھوں کو گھٹنوں کے گرد باندھ لیتے اور امام کی طرف اس طرح رخ کرکے بیٹھتے کہ دائیں بائیں بالکل متوجہ نہ ہوتے۔
(۵۲۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ تَوْبَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ إِذَا أَتَی الْجُمُعَۃَ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ خَرَجَ الإِمَامُ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، وَإِنْ کَانَ خَرَجَ جَلَسَ وَاحْتَبَی ، وَاسْتَقْبَلَ الإِمَام ، فَلَمْ یَلْتَفِتْ یَمِینًا ، وَلاَ شِمَالاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٠) حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو خطبے دیا کرتے تھے، ان دونوں کے درمیان آپ بیٹھتے تھے۔ ان خطبوں میں آپ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے۔
(۵۲۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : کَانَتْ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ یَجْلِسُ بَیْنَہُمَا ، یَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَیُذَکِّرُ النَّاسَ۔ (مسلم ۳۵۔ ابوداؤد ۱۰۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢١) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر بیٹھتے، پھر کھڑے ہوتے۔ آپ دو خطبے دیا کرتے تھے۔
(۵۲۲۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ قَائِمًا ، ثُمَّ یَجْلِسُ ، ثُمَّ یَقُومُ ، یَخْطُبُ خُطْبَتَیْنِ۔ (بیہقی ۱۹۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٢) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر جمعہ کے دن منبر پر بیٹھا نہیں کرتے تھے۔ سب سے پہلے بیٹھ کر حضرت معاویہ نے خطبہ دیا۔
(۵۲۲۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ أَبُو بَکْرٍ ، وَلاَ عُمَرُ یَقْعُدَانِ عَلَی الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَأَوَّلُ مَنْ قَعَدَ مُعَاوِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٣) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا، حضرت ابوبکر نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا، حضرت عثمان نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا، سب سے پہلے جنہوں نے بیٹھ کر خطبہ دیا وہ حضرت معاویہ ہیں۔
(۵۲۲۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : خَطَبَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَائِمًا ، وَأَبُو بَکْرٍ قَائِمًا ، وَعُثْمَانَ قَائِمًا ، وَإِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَلَسَ عَلَی الْمِنْبَرِ مُعَاوِیَۃُ بْنُ أَبِی سُفْیَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٤) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو منبر پر خطبہ دیتے دیکھا وہ خطبے سے فارغ ہونے تک نہیں بیٹھے۔
(۵۲۲۴) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا یَخْطُبُ عَلَی الْمِنْبَرِ ، فَلَمْ یَجْلِسْ حَتَّی فَرَغَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٥) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب بن عجرہ مسجد میں داخل ہوئے تو عبد الرحمن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ دے رہے تھے۔ حضرت کعب بن عجرہ نے فرمایا کہ اس بدعتی کو دیکھو کہ یہ بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے ! اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) جب وہ تجارت کو یا کسی غیر اہم کام کو بھی دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چل پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
(۵۲۲۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ، قَالَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ أُمِّ الْحَکَمِ یَخْطُبُ قَاعِدًا ، فَقَالَ : اُنْظُرُوا إِلَی ہَذَا الْحَدَثِ یَخْطُبُ قَاعِدًا ، قَالَ اللَّہُ تَعَالَی : (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَۃً ، أَوْ لَہْوَا نِانْفَضُّوا إِلَیْہَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا)۔
tahqiq

তাহকীক: