মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫২২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٦) حضرت علقمہ سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ کر خطبہ دیا کرتے تھے یا کھڑے ہو کر ؟ انھوں نے فرمایا کہ کیا تم نے قرآن مجید کی یہ آیت نہیں پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
(۵۲۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ ، أَکَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ قَائِمًا ، أَوْ قَاعِدًا ؟ قَالَ : أَلَسْتَ تَقْرَأُ : {وَتَرَکُوک قَائِمًا}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ تجارت کے کچھ اونٹ آئے۔ لوگ جا کر انھیں دیکھنے لگے اور نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صرف بارہ آدمی رہ گئے۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی (ترجمہ) جب وہ تجارت کو یا کسی غیر اہم کام کو بھی دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چل پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
(۵۲۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَقْبَلَتْ عِیرٌ بِتِجَارَۃٍ یَوْمَ جُمُعَۃِ ، وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ ، فَانْصَرَفَ النَّاسُ یَنْظُرُونَ ، وَبَقِیَ رَسُولُ اللہِ فِی اثْنَیْ عَشَرَ رَجُلاً ، فَنَزَلَتْ ہَذِہِ الأَیَۃُ : { وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَۃً ، أَوْ لَہْوَا نِانْفَضُّوا إِلَیْہَا ، وَتَرَکُوکَ قَائِمًا }۔ (بخار ی۴۸۹۹۔ مسلم ۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٨) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن منبر پر بیٹھنا بدعت ہے۔
(۵۲۲۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : الْجُلُوسُ عَلَی الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِدْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٢٩) حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے اور ان کا ایک ہی مؤذن تھا۔
(۵۲۲۹) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ الْمُغِیرَۃُ یَخْطُبُ فِی الْجُمُعَۃِ قَائِمًا ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ إِلاَّ مُؤَذِّنٌ وَاحِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٣٠) حضرت سماک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان کو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے دیکھا ہے۔
(۵۲۳۰) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النُّعْمَانَ یَخْطُبُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٣١) حضرت صالح فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ کا گورنر بنایا تھا۔ وہ دو خطبے دیا کرتے تھے اور دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔
(۵۲۳۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ صَالِحٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، وَکَانَ مَرْوَانُ اسْتَخْلَفَہُ عَلَی الْمَدِینَۃِ ، فَکَانَ یَخْطُبُ خُطْبَتَیْنِ ، وَیَجْلِسُ جِلْسَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٣٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے۔
(۵۲۳۲) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ قَائِمًا ، ثُمَّ یَقْعُدُ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَخْطُبُ۔ (احمد ۱/۲۵۷۔ بزار ۶۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٣٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ سے جمعہ کے خطبہ کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
(۵۲۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سُئِلَ عَبْدُ اللہِ عَنِ الْخُطْبَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَرَأَ : {وَتَرَکُوک قَائِمًا}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٣٤) حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ سے جمعہ کے خطبہ کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
(۵۲۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا عُبَیْدَۃَ عَنِ الْخُطْبَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَرَأَ : {وَتَرَکُوک قَائِمًا}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٣٥) حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین سے جمعہ کے خطبہ کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
(۵۲۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ سُئِلَ عَنْ خُطْبَۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَرَأَ : {وَتَرَکُوک قَائِمًا}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٣٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے اس وقت بیٹھ کر خطبہ دیا تب جب ان کے جسم میں گوشت اور چربی بڑھ گئی تھی۔
(۵۲۳۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: إِنَّمَا خَطَبَ مُعَاوِیَۃُ قَاعِدًا، حِیْنَ کَثُرَ شَحْمُ بَطْنِہِ وَلَحْمُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
(٥٢٣٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو خطبے دیتے تھے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔
(۵۲۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَخْطُبُ خُطْبَتَیْنِ ، یَجْلِسُ بَیْنَہُمَا۔ (بخاری ۹۲۸۔ مسلم ۵۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب امام منبر پر بیٹھے تو سلام کرے
(٥٢٣٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب جمعہ کے دن منبر پر جلوہ افروز ہوتے تو لوگوں کی طرف رخ کرکے السلام علیکم کہتے۔ پھر اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان فرماتے، اور کسی سورت کی تلاوت کرتے۔ پھر بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر بھی یونہی کیا کرتے تھے۔
(۵۲۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ اسْتَقْبَلَ النَّاسَ بِوَجْہِہِ ، فَقَالَ : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ ، وَیَحْمَدُ اللَّہَ وَیُثْنِی عَلَیْہِ وَیَقْرَأُ سُورَۃً، ثُمَّ یَجْلِسُ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَخْطُبُ ، ثُمَّ یَنْزِلُ ۔ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ ، وَعُمَرُ یَفْعَلاَنِہِ۔ (عبدالرزاق ۵۲۸۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب امام منبر پر بیٹھے تو سلام کرے
(٥٢٣٩) حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان منبر پر چڑھ کر سلام کیا کرتے تھے۔ آپ اتنی دیر خطبہ دیتے جتنی دیر میں آدمی سورة الفاتحہ کی تلاوت کرلے۔
(۵۲۳۹) حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، قَالَ : کَانَ عُثْمَانُ قَدْ کَبُرَ ، فَإِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ ، سَلَّمَ فَأَطَالَ قَدْرَ مَا یَقْرَأُ إِنْسَانٌ أُمَّ الْکِتَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب امام منبر پر بیٹھے تو سلام کرے
(٥٢٤٠) حضرت عمرو بن مہاجر کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز منبر پر چڑھ کر لوگوں کو سلام کیا کرتے تھے اور لوگ ان کے سلام کا جواب دیا کرتے تھے۔
(۵۲۴۰) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَانَ إِذَا اسْتَوَی عَلَی الْمِنْبَرِ سَلَّمَ عَلَی النَّاسِ ، وَرَدُّوا عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کو لمبا کیا جائے گا یا مختصر ؟
(٥٢٤١) حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز اور آپ کا خطبہ درمیانے ہوا کرتے تھے۔
(۵۲۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : کَانَتْ خُطْبَۃُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَصْدًا ، وَصَلاَتُہُ قَصْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کو لمبا کیا جائے گا یا مختصر ؟
(٥٢٤٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ خطبہ کا مختصر ہونا اور نماز کا لمبا ہونا آدمی کے فقیہ ہونے کی علامت ہے۔
(۵۲۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، قَالَ : قَالَ : عَبْدُ اللہِ : إِنَّ قِصَرَ الْخُطْبَۃِ وَطُولَ الصَّلاَۃ مَئِنَّۃٌ مِنْ فِقْہِ الرَّجُلِ۔ (بزار ۶۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کو لمبا کیا جائے گا یا مختصر ؟
(٥٢٤٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نماز کو خوب اچھا کرکے پڑھو اور خطبے کو مختصر رکھو۔
(۵۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : قَالَ : عَبْدُ اللہِ : أَحْسِنُوا ہَذِہِ الصَّلاَۃ ، وَاقْصِرُوا ہَذِہِ الْخُطْبَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کو لمبا کیا جائے گا یا مختصر ؟
(٥٢٤٤) حضرت ابو راشد فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے ہمیں خطبہ دیا اور مختصر خطبہ دیا۔ ایک آدمی نے ان سے عرض کی کہ آپ بہت مؤثر گفتگو فرما رہے تھے اگر اسے لمبا کرتے تو اچھا ہوتا ! انھوں نے فرمایا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبے کو لمبا کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۵۲۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو رَاشِدٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا عَمَّارٌ ، فَتَجَوَّزَ فِی الْخُطْبَۃِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : قَدْ قُلْتَ قَوْلاً شِفَائً لَوْ أَنَّک أَطَلْتَ ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی أَنْ نُطِیلَ الْخُطْبَۃَ۔ (ابوداؤد ۱۰۹۹۔ حاکم ۲۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٤٥) حضرت ام ہشام فرماتی ہیں کہ میں نے سورة ق نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان اقدس سے سیکھی ہے۔ آپ ہر جمعہ لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے اس کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
(۵۲۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْن زُرَارَۃَ ، عَنْ أُمِّ ہِشَامٍ ابْنَۃِ جَارِیَۃَ ، أَوْ حَارِثَۃَ ، قَالَتْ : مَا أَخَذْتُ (ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیدِ) إِلاَّ عَلَی لِسَانِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقْرَؤُہَا عَلَی النَّاسِ فِی کُلِّ یَوْمِ جُمُعَۃٍ إِذَا خَطَبَہُمْ۔ (مسلم ۵۱۔ ابوداؤد ۱۰۹۳)
tahqiq

তাহকীক: