মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮০২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات پیشاب کی حاجت کے وقت نماز کی اجازت دیا کرتے تھے
(٨٠٢٦) حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو پیشاب کی حاجت یا اپنے پیٹ میں ہوا محسوس کرے تو کیا وہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اس وقت تک نماز پڑھ سکتا ہے جب تک یہ چیزیں اسے اس کی نماز میں جلدی نہ ڈال دیں۔
(۸۰۲۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَجِدُ الْبَوْلَ أَوِ النَّفْخَۃَ ، قَالَ : یُصَلِّی مَا لَمْ یُعَجِّلْہُ عَنْ صَلاَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات پیشاب کی حاجت کے وقت نماز کی اجازت دیا کرتے تھے
(٨٠٢٧) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ہم جہاں تک ہوسکے پیشاب کو روکیں گے۔
(۸۰۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : نُبِّئْتُ عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : إنَّا لَنَصُرُّہُ صَرًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات پیشاب کی حاجت کے وقت نماز کی اجازت دیا کرتے تھے
(٨٠٢٨) حضرت ابراہیم کے سامنے اس شخص کا ذکر کیا گیا جو پیشاب کی حاجت یا اپنے پیٹ میں ہوا محسوس کرے تو کیا وہ وضو کرے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ واللہ ! اس صورت میں ہم تو وضو ہی کرتے رہیں گے۔
(۸۰۲۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، وَابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابن عَوْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : ذَکَرُوا عِنْدَہُ الرَّجُلَ یَجِدُ الْبَوْلَ ، قَالَ ہُشَیْمٌ : وَیَجِدُ النَّفْخَۃَ أَیَتَوَضَّأُ ؟ فَقَالَ : إذنْ وَاللَّہِ لاَ نَزَالُ نَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات پیشاب کی حاجت کے وقت نماز کی اجازت دیا کرتے تھے
(٨٠٢٩) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت محمد سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اسلاف جب تک ممکن ہوتا اس حالت میں نماز کی اجازت دیتے تھے۔
(۸۰۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : ذَکَرْت ذَلِکَ لِمُحَمَّدٍ ، فَقَالَ : کَانُوا یَرَوْنَہُ مَا وَجَدَ بُدًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات پیشاب کی حاجت کے وقت نماز کی اجازت دیا کرتے تھے
(٨٠٣٠) حضرت واصل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر میں پیشاب کی حاجت پاؤں اور نماز کا وقت ہوجائے تو کیا اس حال میں ، میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں، اگر تمہیں امید ہو کہ نماز پڑھنے تک اسے روک سکو گے تو اس حال میں نماز پڑھ سکتے ہو۔
(۸۰۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : أَجِدُ الْعَصْرَ مِنَ الْبَوْلِ فَتَحْضُرُ الصَّلاَۃ فَأُصَلِّی وَأَنَا أَجِدُہُ ، قَالَ : نَعَمْ إِنْ کُنْتَ تَرَی أَنَّک تَحْبِسُہُ حَتَّی تُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات پیشاب کی حاجت کے وقت نماز کی اجازت دیا کرتے تھے
(٨٠٣١) حضرت محمد بن علی، حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی نماز میں اپنے پیشاب کو روکے۔
(۸۰۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ وَعَامِرٍ وَعَطَائٍ، قَالُوا: لاَ بَأْسَ أَنْ یَحْقِنَ الرَّجُلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات پیشاب کی حاجت کے وقت نماز کی اجازت دیا کرتے تھے
(٨٠٣٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی نماز میں اپنے پیشاب کو روکے۔ بشرطیکہ اس سے رکوع اور سجدے میں جلدی نہ آئے۔
(۸۰۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِاللہ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَحْقِنَ الرَّجُلُ الْبَوْلَ مَا لَمْ یُعْجِلہُ عَنِ الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر اپنے آپ سے باتیں کرنے کا بیان
(٨٠٣٣) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نماز میں بحرین کے جزیہ کا حساب کررہا تھا۔
(۸۰۳۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: إنِّی لأَحْسِبُ جِزْیَۃَ الْبَحْرَیْنِ وَأَنَا فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر اپنے آپ سے باتیں کرنے کا بیان
(٨٠٣٤) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نماز میں اپنے لشکروں کو ترتیب دیتا ہوں۔
(۸۰۳۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: إنِّی لأُجَہِّزُ جُیُوشِی وَأَنَا فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مسجد کے ایک گوشے میں کھڑا ہوسکتا ہے ؟
(٨٠٣٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی امام مسجد کے ایک کونے میں کھڑے ہو کر لوگوں کو نماز پڑھائے تو یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
(۸۰۳۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنِ الإِمَام یُصَلی بِالقَوم یَقُومُ فِی زَاوِیَۃٍ وَلاَ یَقُومُ وَسَطًا ؟ فَقَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مسجد کے ایک گوشے میں کھڑا ہوسکتا ہے ؟
(٨٠٣٦) حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء سائے میں کھڑے ہونے کی غرض سے مسجد کے ایک کونے میں کھڑے ہو کر ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۸۰۳۶) حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ ، عَنْ قُرَّۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبُو الْعَلاَئِ یَسْتَعْرِضُ بِنَا الظِّلَّ فَیُصَلِّی بِنَا أَیَّ نَوَاحِی الْمَسْجِدِ کَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مسجد کے ایک گوشے میں کھڑا ہوسکتا ہے ؟
(٨٠٣٧) حضرت مغیرہ بن زیاد موصلی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو دیکھا کہ وہ مسجد حرام کے ایک سائبان میں کھڑے نماز پڑھا رہے تھے اور لوگ ادھر ادھر کھڑے تھے۔ انھوں نے لوگوں سے فرمایا کہ میں ایک بوڑھا آدمی ہوں اور مکہ ایک خشک اور گرم جگہ ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک سفر میں تھے کہ بارش ہوگئی، آپ نے لوگوں کو اس حال میں نماز پڑھائی کہ لوگ اپنی سواریوں پر سوار تھے اور حضرت بلال انھیں تکبیر کی آواز پہنچا رہے تھے۔
(۸۰۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُغِیرَۃُ بْنُ زِیَادٍ الْمَوْصِلِیُّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً یُصَلِّی فِی السَّقِیفَۃِ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فِی النَّفَرِ وَہُمْ مُتَفَرِّقُونَ عَنِ الصُّفُوفِ فَقُلْتُ لَہُ ، أَوْ قِیلَ لَہُ ، فَقَالَ : إنِّی شَیْخٌ کَبِیرٌ وَمَکَّۃُ دَوِّیَّۃٌ ، قَدْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ فَأَصَابَہُ مَطَرٌ فَصَلَّی بِالنَّاسِ وَہُمْ فِی رِحَالِہِمْ وَبِلاَلٌ یُسْمِعُ النَّاسَ التَّکْبِیرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مسجد کے ایک گوشے میں کھڑا ہوسکتا ہے ؟
(٨٠٣٨) حضرت عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابن عباس ہمیں مسجد کے ایک گوشے میں نماز پڑھاتے تھے اور لوگوں کے درمیان میں نہیں کھڑے ہوتے تھے۔
(۸۰۳۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیدَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْخِرِّیتِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ الْعُقَیْلِیِّ قَالَ : رُبَّمَا أَمَّنَا ابْنُ عَبَّاسٍ فِی زَاوِیَۃِ الْمَسْجِدِ ، وَلاَ یَتَوَسَّطُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مسجد کے ایک گوشے میں کھڑا ہوسکتا ہے ؟
(٨٠٣٩) حضرت ابو عروبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو ایک کونے میں نماز پڑھاتے دیکھا ہے۔
(۸۰۳۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِی عَرُوبَۃَ قَالَ: رَأَیْتُُ الْحَسَنَ الْبَصْرِیَّ یَؤُمُّہُمْ فِی زَاوِیَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سورۃ الفاتحہ کی آمین کہا کرتے تھے
(٨٠٤٠) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت بلال نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ ہم سے پہلے آمین نہ فرمائیں۔
(۸۰۴۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : قَالَ بِلاَلٌ : یَا رَسُولَ اللہِ لاَ تَسْبِقْنِی بِآمِینَ۔ (ابوداؤد ۹۳۴۔ احمد ۶/۱۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سورۃ الفاتحہ کی آمین کہا کرتے تھے
(٨٠٤١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب قاری آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے تو اس کے گزشتہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
(۸۰۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رفعہ ، قَالَ : إذَا أَمَّنَ الْقَارِیئُ فَأَمِّنُوا فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِینُہُ تَأْمِینَ الْمَلاَئِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ۔ (بخاری ۶۴۰۲۔ مسلم ۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سورۃ الفاتحہ کی آمین کہا کرتے تھے
(٨٠٤٢) حضرت وائل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی ، جب آپ نے { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } کہا تو آمین بھی کہا۔
(۸۰۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : صَلَّیْتُ خَلْفَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَا قَالَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ : آمِینَ۔ (عبدالرزاق ۲۶۳۳۔ احمد ۴/۳۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سورۃ الفاتحہ کی آمین کہا کرتے تھے
(٨٠٤٣) حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے سنا کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے { وَلاَ الضَّالِّینَ } پڑھا تو آمین کہا اور یہ کہتے ہوئے آواز کو لمبا فرمایا۔
(۸۰۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَرَأَ : {وَلاَ الضَّالِّینَ} فَقَالَ : آمِینَ یَمُدُّ بِہَا صَوْتَہُ۔ (ترمذی ۲۴۹۔ ابوداؤد ۹۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سورۃ الفاتحہ کی آمین کہا کرتے تھے
(٨٠٤٤) حضرت ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت جبرائیل نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سورة الفاتحہ پڑھائی اور جب انھوں نے { وَلاَ الضَّالِّینَ } کہا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا کہ آمین کہیں۔ چنانچہ آپ نے آمین کہا۔
(۸۰۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ : أَنَّ جِبْرِیل علیہ السلام أَقْرَأَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاتِحَۃَ الْکِتَابِ ، فَلَمَا قَالَ : {وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ : قُلْ آمِینَ ، فَقَالَ : آمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سورۃ الفاتحہ کی آمین کہا کرتے تھے
(٨٠٤٥) حضرت ولید بن رباح فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ بحرین میں مؤذن تھے، انھوں نے وہاں امام سے فرمایا کہ مجھ سے پہلے آمین نہ کہا کرو۔
(۸۰۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ زَیدٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّہُ کَانَ مُؤَذِّنًا بِالْبَحْرَیْنِ ، فَقَالَ لِلإِمَامِ : لاَ تَسْبِقْنِی بِآمِینَ۔
তাহকীক: