মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮০০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٦) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب کھانارکھ دیا جائے اور نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔
(۸۰۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی عَاصِمٍ ، عَنْ یَسَارِ بْنِ نُمَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إذَا وُضِعَ الْعَشَائُ وَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٧) حضرت فنان بن عبداللہ نہمی اپنے بزرگوں سے نقل کرتے ہیں انھوں نے بتایا کہ ہم حضرت علی کے پاس تھے کہ رمضان میں افطاری کا وقت ہوگیا۔ حضرت علی نے ہم سے فرمایا کہ پہلے افطاری کرلو کیونکہ یہ تمہاری نماز کے لیے اچھا ہے۔
(۸۰۰۷) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ قَنَانِ بْنِ عَبْدِ اللہِ النَّہْمِیِّ ، عَنْ أَشْیَاخٍ لَہُمْ ، قَالُوا : کُنَّا عِنْدَ عَلِیٍّ وَحَضَرَ الْفِطْرُ فِی رَمَضَانَ ، فَقَالَ لَنَا عَلِیٌّ : أَفْطِرُوا ، فَإِنَّہُ أَحْسَنُ لِصَلاَتِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٨) حضرت علی فرماتے ہیں کہ کھانے سے پہلے نماز پڑھ لینا نفس لوامہ کو بھگا دیتا ہے۔
(۸۰۰۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ: أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ کَانَ یَقُولُ الْعَشَائُ قَبْلَ الصَّلاَۃ یُذْہِبُ النَّفْسَ اللَّوَّامَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٩) حضرت زیاد کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عباس کے پاس تھے اور ان کے تنور میں کوئی چیز بھونی جارہی تھی۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا اور ہم نے انھیں نماز کے لیے چلنے کی اجازت مانگی تو انھوں نے فرمایا کہ نہیں، ہم کھانا کھا کر جائیں گے تاکہ یہ کھانا نماز میں ہمیں تنگ نہ کرے۔
(۸۰۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ زِیَادٌ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ وَشِوَائٌ لَہُ فِی التَّنُّورِ وَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَقُلْنَا لَہُ ، فَقَالَ : لاَ حَتَّی نَأْکُلَ لاَ یَعْرِضُ لَنَا فِی صَلاَتِنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠١٠) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ جب تمہارا کھانا آجائے اور نماز کے لیے اذان کہہ دی جائے تو پہلے کھانا کھاؤ پھر نماز پڑھو۔
(۸۰۱۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ یزِیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : إذَا جِیئَ بِعَشَائِکَ وَنُودِیَ بِالصَّلاَۃ فَابْدَأْ بِالْعَشَائِ ، ثُمَّ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠١١) حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں عراق سے واپس آیا تو حضرت ابو طلحہ اور ان کے ساتھ موجود کچھ صحابہ کے پاس کھانا رکھا گیا۔ انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ آؤ کھانا کھاؤ۔ میں نے کہا کہ میں نماز پڑھ کرکھاؤں گا۔ انھوں نے فرمایا کہ تم نے عراق والوں کی عادتیں اپنا لی ہیں آؤ کھانا کھاؤ۔
(۸۰۱۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَدِمْتُ مِنَ الْعِرَاقِ فَقُرِّبَ عَشَائُ أَبِی طَلْحَۃَ وَمَعَہُ مَنْ شَائَ اللَّہُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لِی : ہَلُمَّ فَکُلْ فَقُلْت : حَتَّی أُصَلِّیَ ، فَقَالَ : قَدْ أَخَذْتَ بِأَخْلاَقِ أَہْلِ الْعِرَاقِ ہَلُمَّ فَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠١٢) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا کہ بول وبراز میرے کپڑوں پر لگے ہوں یا نماز میں مجھے تنگ کررہے ہوں۔
(۸۰۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو : مَا أُبَالِی کَانَا مَصْرُورَیْنِ فِی نَاحِیَۃِ ثَوْبِی ، أَوْ نَازَعَانِی فِی صَلاَتِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠١٣) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ نماز میں دو گندی چیزوں پیشاب وپاخانہ کا مقابلہ نہ کرو۔
(۸۰۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: لاَ تُعَالِجُوا الأَخْبَثَیْنِ فِی الصَّلاَۃ الْغَائِطَ وَالْبَوْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠١٤) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۸۰۱۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُمَرَ ، بِنَحْوِ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠١٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ وہ بول وبراز سے مقابلہ کررہا ہو۔
(۸۰۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ یُصَلِّیَنَّ أَحَدُکُمْ وَہُوَ یُدَافِعُ الطَّوْفَ الْغَائِطَ وَالْبَوْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠١٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میرے لیے نماز میں پیشاب کو روکنا اور اس کا میرے کپڑوں پر لگا ہوا ہونا برابر ہے۔
(۸۰۱۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ کَثِیرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : مَا أُبَالِی دَافَعْتُہُ ، أَوْ صَلَّیْتُ وَہُوَ فِی جَانِبِ ثَوْبِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠١٧) حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص اس حال میں نماز پڑھنے کے لیے نہ آئے کہ وہ پیشاب وپاخانہ کو روک رہاہویہاں تک کہ وہ ہلکا ہوجائے۔
(۸۰۱۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَاب ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی السَّفْرُ بْنُ نُسَیْرٍ الأَسَدِیُّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ شُرَیْحٍ الْحَضْرَمِیِّ ، أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا أُمَامَۃَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَأْتِی أَحَدُکُمُ الصَّلاَۃ وَہُوَ حَاقِنٌ حَتَّی یَتَخَفَّفَ۔ (احمد ۵/۲۵۰۔ طبرانی ۷۵۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠١٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی اس حال میں نماز کے لیے کھڑا نہ ہو کہ اسے پیشاب وپاخانہ کی حاجت ہو۔
(۸۰۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لاَ یَقُومُ أَحَدُکُمْ إلَی الصَّلاَۃ وَبِہِ أَذًی۔ (احمد ۲/۴۴۲۔ ابن حبان ۲۰۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠١٩) حضرت یحییٰ بن جعدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پیشاب کو روکنے والا نماز کے قریب نہ جائے۔
(۸۰۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ جَعْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَقْرَبُ الصَّلاَۃ الزَّنیء قِیلَ : یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَا الزَّنیء ؟ قَالَ : الَّذِی یَجِدُ الرِّزّ فِی بَطْنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠٢٠) حضرت ابن سیرین نماز کے فوت ہونے کا خوف نہ ہونے کی صورت میں پیشاب کے روکنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۸۰۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی صَدَقَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَتِیقٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : یُکْرَہُ حَبْسُ الأَذَی مَا لَمْ یَخَفْ فَوْتَ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠٢١) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن ارقم اپنے ساتھیوں کے ساتھ عمرے کے ارادے سے نکلے، انھوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو انھوں نے اپنے ایک ساتھی سے کہا کہ آگے بڑھ کر نماز پڑھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نماز کا وقت ہوجائے اور تم میں سے کسی کو رفع حاجت کی ضرورت ہو تو پہلے رفع حاجت سے فارغ ہوجاؤ۔
(۸۰۲۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَرْقَمِ ، قَالَ : خَرَجَ مُعْتَمِرًا مَعَ أَصْحَابِہِ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، وَقَالَ لِبَعْضِ أَصْحَابِہِ : تَقَدَّمْ إنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃ وَأَحَدُکُمْ یُرِیدُ الْخَلاَئَ فَابْدَأْ بِالْخَلاَئِ۔ (ترمذ ی۱۴۲۔ ابوداؤد ۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠٢٢) حضرت نافع سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی پیٹ میں ہوا محسوس کررہا ہو تو کیا وہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ پیٹ میں ہوا محسوس کرتے ہوئے نماز نہیں پڑھے گا۔
(۸۰۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سُئِلَ نَافِعٌ عَنِ الرَّجُلِ یَجِدُ النَّفْخَۃَ فِی بَطْنِہِ ؟ قَالَ : لاَ یُصَلِّی وَہُوَ یَجِدُ النَّفْخَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠٢٣) حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ کا ایک بھتیجا ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ وہ مسجد جانے لگا تو حضرت عائشہ نے اس سے فرمایا کہ بیٹھ جاؤ، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے کوئی کھانے کی موجودگی اور پیشاب وپاخانہ کے مقابلہ کی حالت میں نماز نہ پڑھے۔
(۸۰۲۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی حَزْرَۃَ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ وَأَثْنَی عَلَیْہِ خَیْرًا ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ : دَخَلَ بَعْضُ بَنِی أَخِی عَائِشَۃَ إلَیْہَا فَقَامَ إلَی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَتْ لَہُ : اجْلِسْ إنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لاَ یُصَلِّی أَحَدُکُمْ بِحَضْرَۃِ طَعَامٍ ، وَلاَ ہُوَ یُدَافِعُ الأَخْبَثَیْنِ۔ (مسلم ۳۹۳۔ ابن حبان ۲۰۷۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠٢٤) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے عمامہ میں رفع حاجت کرلوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ان کا مقابلہ کرتے ہوئے نماز پڑھوں۔
(۸۰۲۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : لأَنْ أَصُرَّہُ فِی عِمَامَتِی ، ثُمَّ أَقُومَ إلَی الصَّلاَۃ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُدَافِعَہُ وَأَنَا أُصَلِّی ، یَعْنِی الْغَائِطَ وَالْبَوْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں بول وبراز (پیشاب وپاخانہ) کو روکنے کا بیان
(٨٠٢٥) حضرت بکر فرماتے ہیں کہ میں پیشاب کرکے استنجاء کروں اور نماز پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں نماز میں پیشاب وپاخانہ کا مقابلہ کروں۔
(۸۰۲۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : لأَنْ أُہْرِیقَ الْمَائَ وَأَتَیَمَّمَ وَأُصَلِّیَ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُصَلِّیَ وَأَنَا أُدَافِعُ غَائِطًا ، أَوْ بَوْلاً۔
তাহকীক: