মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮০৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٦٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو نماز میں جمائی آئے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے۔
(۸۰۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: إذَا تَثَائَبَ أَحَدُکُمْ فِی الصَّلاَۃ فَلْیَضَعْ یَدَہُ عَلَی فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٦٧) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۸۰۶۷) عن قتادۃ بِمِثْلِ حَدِیثِ سُفْیَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٦٨) حضرت علی فرماتے ہیں کہ نماز میں جمائی آنا اور موعظت کے وقت زیادہ چھینکیں اور نیندآنا شیطان کی طرف سے ہے۔
(۸۰۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃَُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : التَّثَاؤُبُ فِی الصَّلاَۃ مِنَ الشَّیْطَانِ وَشِدَّۃُ الْعُطَاسِ وَالنُّعَاسُ عِنْدَ الْمَوْعِظَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٦٩) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ نماز میں جمائی اور چھینک آنا شیطان کی طرف سے ہے، اس سے اللہ کی پناہ مانگو۔
(۸۰۶۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : التَّثَاؤُبُ فِی الصَّلاَۃ وَالْعُطَاسُ مِنَ الشَّیْطَانِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّہِ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نماز میں گلا صاف کرکے جمائی کو روکتا ہوں۔
(۸۰۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إنِّی لأَدْفَعُ التَّثَاوُبَ فِی الصَّلاَۃ بِالتَّنَحْنُحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کسی کو نماز میں جمائی آئے تو وہ اپنے ہونٹوں کو ملائے اور اپنے ناک کو ہاتھ لگائے۔
(۸۰۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا تَثَائَبَ فِی الصَّلاَۃ ضَمَّ شَفَتَیْہِ ، وَمَسَحَ أَنْفَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧٢) حضرت عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں کہ شیطان کے پاس ایک شیشی ہے جسے وہ جمائی لانے کے لیے لوگوں کو سونگھاتا ہے۔
(۸۰۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ لِلشَّیْطَانِ قَارُورَۃً یُشِمُّہَا الْقَوْمَ فِی الصَّلاَۃ کَیْ یَتَثَائَبُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جہاں تک ہوسکے آدمی نماز میں جمائی کو روکے، اگر اس کا روک ناممکن نہ ہو تو ہاتھ کو منہ پر رکھے۔
(۸۰۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَرُدُّ الرَّجُلُ التَّثَاؤُبَ فِی الصَّلاَۃ مَا اسْتَطَاعَ ، فَإِنْ غَلَبَہُ وَضَعَ یَدَہُ عَلَی فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧٤) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نماز میں جمائی کا آنا شیطان کی طرف سے ہے۔
(۸۰۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : التَّثَاؤُبُ فِی الصَّلاَۃ مِنَ الشَّیْطَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧٥) حضرت عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ شیطان کے پاس ایک شیشی ہے، جب لوگ نماز میں کھڑے ہوتے ہیں وہ انھیں سونگھاتا ہے۔ اسی لیے یہ حکم دیا گیا کہ نماز سے پہلے ناک کو صاف کیا جائے۔
(۸۰۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : إنَّ لِلشَّیْطَانِ قَارُورَۃً فِیہَا نَفُوخٌ فَإِذَا قَامُوا إلَی الصَّلاَۃ أُنْشَقُوہَا فَأُمِرُوا عِنْدَ ذَلِکَ بِالاسْتِنْثَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نماز میں جمائی کو ناپسند اور چھینک کو پسند فرماتے ہیں۔
(۸۰۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ: إنَّ اللَّہَ یَکْرَہُ التَّثَاؤُبَ وَیُحِبُّ الْعُطَاسَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو نماز میں جمائی آئے تو وہ قراءت سے رک جائے۔
(۸۰۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا تَثَائَبَ فِی الصَّلاَۃ فَلْیُمْسِکْ ، عَنِ الْقِرَائَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جمائی لینے کا بیان
(٨٠٧٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو قراءت کرتے ہوئے جمائی آئے تو وہ قراءت سے رک جائے۔
(۸۰۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَلَیْسَ بِالأَحْمَر ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : إذَا تَثَائَبَ أَحَدُکُمْ وَہُوَ یَقْرَأُ فَلْیُمْسِکْ عَنِ الْقِرَائَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٠٧٩) حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ذکر کیا گیا کہ بعض اوقات آدمی کو نماز میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا، اس حال میں وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ آدمی پر اس وقت تک وضو واجب نہیں جب تک اسے ہوا محسوس نہ ہو اور جب تک اسے آواز نہ آئے۔
(۸۰۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ ، عَنْ عَمِّہِ : شُکِیَ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ یَجِدُ الشَّیْئَ فِی الصَّلاَۃ یَتَشَبَّہُ عَلَیْہِ ، قَالَ : إِنَّہُ لاَ یَجِبُ عَلَیْہِ شَیْئٌ حَتَّی یَجِدَ رِیحَہُ ، وَیَسْمَعَ صَوْتَہُ۔ (بخاری ۱۳۷۔ ابوداؤد ۱۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٠٨٠) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آکر یہ کہے کہ تیرا وضو ٹوٹ گیا ہے تو اس وقت تک اس کی تکذیب کرو جب تک ناک سے بو محسوس نہ ہو یا جب تک آواز نہ آئے۔
(۸۰۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عِیَاضِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا جَائَ أَحَدَکُمُ الشَّیْطَانُ وَہُوَ فِی صَلاَتِہِ فَقَالَ لَہُ : إنَّکَ قَدْ أَحْدَثْتَ فَلْیَقُلْ : کَذَبْتَ مَا لَمْ یَجِدْ رِیحَہُ بِأَنْفِہِ ، أَوْ یَسْمَعْ صَوْتَہُ بِأُذُنِہِ۔(ابوداؤد ۱۰۲۱۔ احمد ۳/۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٠٨١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ وضو اس وقت تک نہیں ٹوٹتا جب تک ہوا خارج نہ ہو اور جب تک آواز نہ آئے۔
(۸۰۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ وُضُوئَ إِلاَّ مِنْ رِیحٍ ، أَوْ صَوْتٍ۔ (ترمذی ۷۵۔ ابوداؤد ۱۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٠٨٢) حضرت محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن خباب کو دیکھا کہ وہ اپنا کپڑاسونگھ رہے تھے، میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے، آپ ایساکیوں کررہے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے وضو اس وقت تک نہیں ٹوٹتا جب تک بو نہ آئے یا جب تک آواز نہ آئے۔
(۸۰۸۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ السَّائِبَ بْنَ خَبَّابٍ یَشُمُّ ثَوْبَہُ فَقُلْتُ لَہُ : مِمَّ ذَلِکَ رَحِمَک اللَّہُ ؟ فَقَالَ : إنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لاَ وُضُوئَ إِلاَّ مِنْ رِیحٍ ، أَوْ سَمَاعٍ۔ (احمد ۳/۴۲۶۔ طبرانی ۶۶۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٠٨٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آکر اس کے آلہ تناسل کے سوراخ کو گیلا کردیتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ پھر وہ اس کی سرین پر مارتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا، تم اس وقت تک نماز نہ توڑو جب تک بو محسوس نہ ہو اور جب تک تری کا یقین نہ ہوجائے۔
(۸۰۸۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَکَنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إنَّ الشَّیْطَانَ یَأْتِی أَحَدَکُمْ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ فَیَبَلُّ إحْلِیلَہُ حَتَّی یَرَی أَنَّہُ قَدْ أَحْدَثَ ، وَأَنَّہُ یَأْتِیہِ فَیَضْرِبُ دُبُرَہُ ، فَیُرِیہِ أَنَّہُ قَدْ أَحْدَثَ ، فَلاَ تَنْصَرِفُوا حَتَّی تَجِدُوا رِیحًا ، أَوْ تَجِدُوا بَلَلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٠٨٤) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ بعض اوقات شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آکر اس کی سرین کو چونچ مارتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے۔ جب تم میں سے کسی کو ایسا محسوس ہو تو اس وقت تک نماز نہ چھوڑے جب تک کوئی آواز نہ سنے یا بونہ محسوس ہو۔
(۸۰۸۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ إبْرَاہِیمِ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إنَّ الشَّیْطَانَ یَأْتِی أَحَدَکُمْ وَہُوَ فِی صَلاَتِہِ فَیَنْقُرُ دُبُرَہُ لِیُرِیَہُ أَنَّہُ قَدْ أَحْدَثَ ، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِکَ فَلاَ یَنْصَرِفَنَّ أَحَدُکُمْ حَتَّی یَسْمَعَ صَوْتًا ، أَوْ یَجِدَ رِیحًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٠٨٥) حضرت ابن عباس سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ بعض اوقات شیطان نماز میں میرے دل میں وسوسہ ڈالتا ہے کہ میرا وضو ٹوٹ گیا، اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس وقت نماز نہ چھوڑو جب تک تمہیں یہ بو محسوس نہ ہو یا جب تک تم کوئی آواز نہ سنو۔
(۸۰۸۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ لَہُ : إنَّ الشَّیْطَانَ یَأْتِینِی وَأَنَا فِی الصَّلاَۃ فَیُوَسْوِسُ إلیّ حَتَّی یَقُولَ : إنَّکَ قَدْ أَحْدَثْتَ ، فَقَالَ : لاَ یَنْصَرِفْ حَتَّی یَجِدَ لَہَا رِیحًا ، أَوْ یَسْمَعَ لَہَا طَنِینًا۔
tahqiq

তাহকীক: