মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৭০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧٠٦) حضرت حیان ازدی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے درمیانی نماز کے بارے میں سوال کیا گیا اور انھیں بتایا گیا کہ حضرت ابوہریرہ کے مطابق اس سے مراد عصر کی نماز ہے۔ یہ سن کر حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ ابوہریرہ تو بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں اس سے مراد فجر کی نماز ہے۔
(۸۷۰۶) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَیَّانُ الأَزْدِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ وَسُئِلَ عَنِ الصَّلاَۃ الْوُسْطَی وَقِیلَ لَہُ : إنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : ہِیَ الْعَصْرُ ، فَقَالَ : إنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُکْثِرُ ، ابْنُ عُمَر یَقُولُ : ہِیَ الصُّبْحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧٠٧) حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ درمیانی نماز سے مراد ظہر کی نماز ہے۔
(۸۷۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن حَفْصٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ۔ وَعَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : الصَّلاَۃ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الظُّہْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧٠٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ظہر کی نماز ہے، اس سے پہلے بھی دو نمازیں ہیں اور اس کے بعد بھی دو ۔
(۸۷۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخَیَّاطِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ یَقُولُ : ہِیَ الظُّہْرُ قَبْلَہَا صَلاَتَانِ وَبَعْدَہَا صَلاَتَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧٠٩) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ اس سے مراد فجر کی نماز ہے۔
(۸۷۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : ہِیَ الصُّبْحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١٠) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ درمیانی نماز عصر کی نماز ہے۔
(۸۷۱۰) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : الصَّلاَۃ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الْعَصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١١) حضرت مجاہد فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد صبح کی نماز ہے۔
(۸۷۱۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ {حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی} الصُّبْحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١٢) حضرت سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ درمیانی نماز صبح کی نماز ہے۔
(۸۷۱۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃََ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الصَّلاَۃ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الْعَصْرِ۔ (ترمذی ۱۸۲۔ احمد ۵/۱۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١٣) حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ درمیانی نماز فجر کی نماز ہے۔
(۸۷۱۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ ، عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ، قَالَ : الصَّلاَۃ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الْعَصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١٤) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ درمیانی نماز عصر کی نماز ہے۔
(۸۷۱۴) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ، عَنِ التَّیْمِیِّ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ: صَلاَۃ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الْعَصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ درمیانی نماز عصر کی نماز ہے۔
(۸۷۱۵) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتِ : صَلاَۃ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الْعَصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١٦) حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اس سے مراد عصر کی نماز ہے۔
(۸۷۱۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنْ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ہِیَ الْعَصْرُ۔ (مسلم ۲۰۶۔ احمد ۱/۳۹۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١٧) حضرت ابو رجاء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کے ساتھ بصرہ کی مسجد میں فجر کی نماز پڑھی۔ انھوں نے فرمایا کہ یہ درمیانی نماز ہے۔
(۸۷۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ الصُّبْحَ فِی مَسْجِدِ الْبَصْرَۃِ ، فَقَالَ : ہَذِہِ الصَّلاَۃ الْوُسْطَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃ الْوُسْطَی } (نمازوں کی پابندی کرو اور خاص طور پر درمیانی نماز کی) کی تفسیر
(٨٧١٨) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ درمیانی نماز صبح کی نماز ہے۔
(۸۷۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنُ عُمَرَ یَقُولُ : الْوُسْطَی صَلاَۃُ الصُّبْحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے بارے میں سوال کرنے کا بیان
(٨٧١٩) حضرت سفیان سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی سورج کے زائل ہونے کے وقت حضر میں تھا، پھر سفر پر روانہ ہوگیا، وہ کیسے نماز پڑھے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر ظہر کے وقت میں پڑھے تو دو رکعتیں پڑھے گا۔ حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ جب یہاں سورج زائل ہوجائے تو سفر مں چار رکعتیں پڑھے گا۔ حضرت سفیان اس مسافر کے بارے میں جو کسی مقیم کے ساتھ نماز میں داخل ہو اور اس کے ساتھ ایک رکعت پڑھے، پھر کچھ دیکھے اور بات کرے، اتنے میں امام نماز پڑھ لے، فرماتے ہیں کہ مسافر دو رکعتوں کا اعادہ کرے گا پھر اس اصل کی طرف لوٹ آئے گا۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ چار رکعتیں پڑھے گا کیونکہ اس نے اپنے اوپر چار رکعتیں فرض کرلی ہیں۔
(۸۷۱۹) سَمِعْتُ وَکِیعًا یَقُولُ : قَالَ سُفْیَانُ فِی رَجُلٍ زَالَتِ الشَّمْسُ وَہُوَ فِی الْحَضَرِ ، ثُمَّ خَرَجَ إلَی السَّفَرِ کَیْفَ یُصَلِّی ، قَالَ : إِنْ کَانَ فِی وَقْتِ الظُّہْرِ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔

وَقَالَ حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ : إذَا زَالَتَ لہ الشَّمْسُ ہَاہُنَا صَلَّی فِی السَّفَرِ أَرْبَعًا۔

قَالَ : وَقَالَ سُفْیَانُ فِی مُسَافِرٍ دَخَلَ مَعَ مُقِیمٍ فَصَلَّی مَعَہُ رَکْعَۃً ، ثُمَّ رَأَی شَیْئًا فَتَکَلَّمَ فَصَلَّی الإِمَام فَقَالَ : یُعِیدُ الْمُسَافِرُ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ یَرْجِعُ إلَی الأَصْلِ الَّذِی کَانَ عَلَیْہِ۔

وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ : یُصَلِّی أَرْبَعًا لأَنَّہُ قَدْ أَوْجَبَہَا عَلَی نَفْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے بارے میں سوال کرنے کا بیان
(٨٧٢٠) حضرت سفیان سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی جمعہ کے دن امام کے ساتھ جماعت میں داخل ہوا، پھر اس کی نکسیر جاری ہوگئی، جب وہ وضو کرکے آیا تو امام نماز پڑھ چکا تھا، لیکن اس نے کسی سے بات نہیں کی، اب وہ کیا کرے ؟ حضرت سفیان نے فرمایا کہ وہ امام کی نماز کی طرح دو رکعتیں پڑھے۔ حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ وہ چار رکعتیں پڑھے البتہ اگر اس نے امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھ لی ہو تو پھر دو رکعتیں پڑھے۔
(۸۷۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُفْیَانَ یَقُولُ فِی رَجُلٍ دَخَلَ مَعَ الإِمَامِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَرَعَفَ فَذَہَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَائَ وَقَدْ صَلَّی الإِمَام ، وَلَمْ یَتَکَلَّمِ الرَّجُلُ ، قَالَ سُفْیَانُ : یُصَلِّی صَلاَۃَ الإِمَام رَکْعَتَیْنِ۔

وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ : یُصَلِّی أَرْبَعًا إِلاَّ أَنْ یَکُونَ قَدْ صَلَّی مَعَہُ رَکْعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
(٨٧٢١) حضرت کعب بن عجرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم نے یہ تو سیکھ لیا کہ آپ پر سلام کیسے پڑھاجائے اور آپ پر درود کیسے بھیجا جائے، یہ ہمیں سکھا دیجئے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم یہ الفاظ کہو (ترجمہ) اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔
(۸۷۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ، قَالَ : قلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ قَدْ عَلِمْنَا کَیْفَ السَّلاَمَ عَلَیْک فَکَیْفَ الصَّلاَۃ عَلَیْک ؟ قَالَ : قُولُوا اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَآلِ إبْرَاہِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَآلِ إبْرَاہِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔ (بخاری ۶۳۵۷۔ مسلم ۶۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
(٨٧٢٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۸۷۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِہِ۔ (احمد ۴/۲۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
(٨٧٢٣) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم نے آپ پر سلام پڑھنا تو سیکھ لیا اب آپ ہمیں درود پڑھنا بھی سکھا دیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ تم یہ کہو (ترجمہ) اے اللہ ! اپنے بندے اور رسول حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی۔ اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر برکت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔
(۸۷۲۳) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الْہَادِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ ہَذَا السَّلاَمُ عَلَیْک قَدْ عَرَفْنَاہُ فَکَیْفَ الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : قُولُوا : اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إبْرَاہِیمَ۔ (بخاری ۶۳۵۸۔ ابن ماجہ ۹۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
(٨٧٢٤) حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہم نے آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو سیکھ لیا آپ ہمیں درود کا طریقہ بھی سکھا دیجئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم یہ الفاظ کہو (ترجمہ) اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔
(۸۷۲۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْہَبٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ قَدْ عَلِمْنَا السَّلاَمَ عَلَیْک فَکَیْفَ الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : قُولُوا : اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَآلِ إبْرَاہِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إبْرَاہِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔ (نسائی ۱۲۱۳۔ احمد ۱/۱۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৭২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
(٨٧٢٥) حضرت عقبہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے سامنے بیٹھ کر اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ پر سلام بھیجنا تو ہم نے سیکھ لیا آپ ہمیں درود کے بارے میں بتا دیجئے کہ ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ آپ کچھ دیر خاموش رہے ، یہاں تک کہ ہمارے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش یہ اس بارے میں سوال نہ کرتا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جب تم درود پڑھو تو یہ کہو (ترجمہ) اے اللہ نبی امی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ نبی امی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔
(۸۷۲۵) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : أَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ حَتَّی جَلَسَ بَیْنَ یَدَیْہِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ أَمَّا السَّلاَمُ عَلَیْک فَقَدْ عَلِمْنَاہُ۔

وَأَمَّا الصَّلاَۃ فَأَخْبِرْنَا بِہَا کَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْک ؟ قَالَ : فَصَمَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی وَدِدْنَا أَنَّ الرَّجُلَ الَّذِی سَأَلَہُ لَمْ یَسْأَلْہُ ، ثُمَّ قَالَ : إذَا صَلَّیْتُمْ عَلَیَّ فَقُولُوا : اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إبْرَاہِیمَ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إبْرَاہِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔ (مسلم ۶۵۔ ابوداؤد ۹۷۳)
tahqiq

তাহকীক: