মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩২৪৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے اور جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں جن حضرات نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے
(٣٣٢٤٩) حضرت اسماعیل (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح (رض) نے بھی یہی ارشاد فرمایا : کہ خصی کرنا مراد ہے۔
(۳۳۲۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : الْخِصَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৪৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے اور جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں جن حضرات نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے
(٣٣٢٥٠) حضرت ابو مکین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ (رض) جانوروں کے خصی کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۳۳۲۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو مَکِین ، عَنْ عِکْرِمَۃَ أَنَّہُ کَرِہَ خِصَائَ الدَّوَابِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے اور جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں جن حضرات نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے
(٣٣٢٥١) حضرت لیث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ، حضرت طاؤس ، حضرت مجاہد (رض) ، حضرت حسن اور حضرت شہر (رض) یہ سب حضرات خصی کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۳۳۲۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَطَاوُسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، وَالْحَسَنِ ، وَشَہْرٍ أَنَّہُمْ کَرِہُوا الْخِصَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے اور جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں جن حضرات نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے
(٣٣٢٥٢) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے جانوروں کو خصی کرنے سے منع فرمایا : اور ارشاد فرمایا : کہ نسل میں اضافہ تو آلہ تناسل کے ساتھ ہوتا ہے۔
(۳۳۲۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ نَہَی عَنِ الْخِصَائِ ، وَقَالَ : النَّمَائُ مَعَ الذَّکَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے اور جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں جن حضرات نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے
(٣٣٢٥٣) حضرت مطرف (رض) ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) نے ارشاد فرمایا : جانوروں کو خصی کرنا تو مثلہ ہے۔ اور پھر آپ (رض) نے یہ آیت تلاوت فرمائی : { وَلآمُرَنَّہُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللہِ }
(۳۳۲۵۳) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : خِصَائُ الْبَہَائِمِ مُثْلَۃٌ ، ثُمَّ تَلاَ : {وَلآمُرَنَّہُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللہِ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کو خصی کرنے میں رخصت دی
(٣٣٢٥٤) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ (رض) نے اپنے ایک خچر کو خصی کروایا۔
(۳۳۲۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ہِشَامٌ أَنَّ أَبَاہُ خَصَی بَغْلاً لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کو خصی کرنے میں رخصت دی
(٣٣٢٥٥) حضرت مالک بن مغول (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے گھوڑے کو خصی کرنے کے متعلق پوچھا : آپ (رض) نے فرمایا : اس کے کاٹنے اور مارنے کا خوف نہ ہو تو کوئی حرج کی بات نہیں۔
(۳۳۲۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ، عَنْ خِصَائِ الْخَیْلِ ، قَالَ : مَا خِیفَ عَضَاضُہُ وَسُوئُ خُلُقِہِ فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کو خصی کرنے میں رخصت دی
(٣٣٢٥٦) حضرت عبد الملک بن ابی بشیر المدینی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا : جانوروں کو خصی کرنے میں کوئی حرج کی بات نہیں۔
(۳۳۲۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی بَشِیرٍ الْمَدَائِنِیِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِخِصَائِ الدَّوَابِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کو خصی کرنے میں رخصت دی
(٣٣٢٥٧) حضرت ایوب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین (رض) نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کو خصی کرنے میں کوئی حرج نہیں اگر طاقتور نر کو چھوڑ دیا جائے تو ان میں سے بعض بعض کو کھا جائیں۔
(۳۳۲۵۷) حدَّثَنَا بَعْضُ الْبَصْرِیِّینَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِخِصَائِ الْخَیْلِ ، لَوْ تَرَکْت الْفُحُولَ لأَکَلَ بَعْضُہَا بَعْضًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٥٨) حضرت ام حبیبہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ملائکہ اس جماعت کی صحبت اختیار نہیں کرتے جن کے پاس گھنٹی ہو۔
(۳۳۲۵۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِی الْجَرَّاحِ ، عَنْ أُمِّ حَبِیبَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لاَ تَصْحَبُ الْمَلاَئِکَۃُ رُفْقَۃً فِیہَا جَرَسٌ۔

(احمد ۳۲۶۔ دارمی ۲۶۷۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٥٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ملائکہ اس شخص کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنٹی ہو اور نہ اس شخص کی جس کے پاس کتا ہو۔
(۳۳۲۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَصْحَبُ الْمَلاَئِکَۃُ رُفْقَۃً فِیہَا جَرَسٌ ، وَلاَ کَلْبٌ۔

(احمد ۲۶۲۔ مسلم ۱۶۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٦٠) حضرت ثابت حضرت ام سلمہ (رض) کے آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ (رض) نے ارشاد فرمایا : ملائکہ اس کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنگرو ہوں۔
(۳۳۲۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : الْمَلاَئِکَۃُ لاَ تَصْحَبُ رُفْقَۃً فِیہَا جُلْجُلٌ۔ (طبرانی ۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٦١) حضرت یزید بن الاصم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) گھنٹی کی آواز کو ناپسند کرتی تھیں۔
(۳۳۲۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ ، قَالَ : کَانَتْ عَائِشَۃُ تَکْرَہُ صَوْتَ الْجَرَسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٦٢) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کے پاس سونے کا بغیر ڈھلا ہوا ڈلا لے کر آیا تو آپ (رض) نے فرمایا : شاید کہ تو اس کی گھنٹیاں بنائے گا بیشک یہ تو مکروہ ہے۔
(۳۳۲۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أَبِی لَیْلَی بِتِبْرٍ ، فَقَالَ: ہَلْ عَسَیْت أَنْ تَجْعَلَہَا أَجْرَاسًا فَإِنَّہَا تُکْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٦٣) حضرت عاصم بن ابی النجود (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) نے ارشاد فرمایا : ہر گھنٹی شیطان کے چیلوں میں سے ہے۔
(۳۳۲۶۳) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُودِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : لِکُلِّ جَرَسٍ تَبَعٌ مِنَ الْجِنِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٦٤) حضرت زرارۃ بن اوفی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے ارشاد فرمایا : ملائکہ اس شخص کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنٹی ہو۔
(۳۳۲۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : الْمَلاَئِکَۃُ لاَ تَصْحَبُ رُفْقَۃً فِیہَا جَرَسٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٦٥) حضرت عبداللہ بن عامر الاسلمی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول (رض) نے ارشاد فرمایا : بیشک ملائکہ مجاہدین کے جانوروں کو صاف کرتے ہیں سوائے اس کے گھوڑے کو جس پر گھنٹی ہو۔
(۳۳۲۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرٍ الأَسْلَمِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَکْحُولاً یَقُولُ : إنَّ الْمَلاَئِکَۃَ تَمْسَحُ دَوَابَّ الْغُزَاۃِ إِلاَّ دَابَّۃً عَلَیْہَا جَرَسٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٦٦) حضرت خالد بن معدان (رض) فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ ایک اونٹنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے لے کر گزرے جس کی گردن میں گھنٹی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ شیطان کی سواری ہے۔
(۳۳۲۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ثَوْرٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، قَالَ : مَرُّوا عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَاقَۃٍ فِی عُنُقِہَا جَرَسٌ ، قَالَ : ہَذِہِ مَطِیَّۃُ شَیْطَانٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں ریشم کے لباس کی رخصت دی گئی
(٣٣٢٦٧) حضرت مرزوق بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو فرقد (رض) نے ارشاد فرمایا : میں نے حضرت ابو موسیٰ کی زرہوں پر دیباج اور ریشم دیکھا۔
(۳۳۲۶۷) حَدَّثَنَا رَیْحَانُ بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مَرْزُوقِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ أَبُو فَرْقَدٍ : رَأَیْت عَلَی تَجَافِیفِ أَبِی مُوسَی الدیباج والْحَرِیرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں ریشم کے لباس کی رخصت دی گئی
(٣٣٢٦٨) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت میرے والد حضرت عروہ بن زبیر (رض) کے پاس ریشم کا ایک بھراؤ دار چوغہ تھا جسے وہ جنگ میں پہنتے تھے۔
(۳۳۲۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ أَبِی لَہُ یَلْمَقُ مِنْ دِیبَاجٍ یَلْبَسُہُ فِی الْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক: