মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩২৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں ریشم کے لباس کی رخصت دی گئی
(٣٣٢٦٩) حضرت لیث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ (رض) نے ارشاد فرمایا : کوئی حرج کی بات نہیں جبکہ وہ جبہ یا ہتھیار ہو۔
(۳۳۲۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ إذَا کَانَ جُبَّۃً ، أَوْ سِلاَحًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں ریشم کے لباس کی رخصت دی گئی
(٣٣٢٧٠) حضرت حجاج (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ (رض) نے فرمایا : جنگ میں ریشم پہننے میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۳۲۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِلُبْسِ الْحَرِیرِ فِی الْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں ریشم کے لباس کی رخصت دی گئی
(٣٣٢٧١) حضرت منذر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علیاء بن احمر الیشکری یا حضرت ابن بریدہ (رض) ان دونوں میں سے کسی ایک نے ارشاد فرمایا : کہ مہاجرین میں سے چند لوگوں نے حضرت عمر (رض) سے کہا : جب ہم نے دشمن کو دیکھا تو ہم نے ان کو اس حال میں دیکھا کہ انھوں نے اپنے ہتھیار ریشم میں چھپائے ہوئے تھے۔ تو ہم یہ دیکھ کر گھبرا گئے ؟ اس پر حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : اگر تم لوگ چاہو تو تم بھی اپنے ہتھیاروں کو ریشم اور دیباج سے چھپالو۔
(۳۳۲۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ ثَعْلَبَۃَ الْعَبْدِیُّ ، عَنْ عِلْبَائَ بْنِ أَحْمَرَ الْیَشْکرِیِّ ، أَوِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ شَکَّ الْمُنْذِرُ ، قَالَ : قَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ لِعُمَرَ : إذَا رَأَیْنَا الْعَدُوَّ وَرَأَیْنَاہُمْ قَدْ کَفَّرُوا سِلاَحَہُمْ بِالْحَرِیرِ فَرَأَیْنَا لِذَلِکَ ہَیْبَۃً ، فَقَالَ عُمَرُ : أَنْتُمْ إِنْ شِئْتُمْ فَکَفِّرُوا عَلَی سِلاَحِکُمْ بِالْحَرِیرِ وَالدِّیبَاجِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں ریشم کے لباس کی رخصت دی گئی
(٣٣٢٧٢) حضرت ابن عون (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ میں ریشم پہننے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ (رض) نے فرمایا : وہ لوگ کہاں ریشم پاتے تھے ؟
(۳۳۲۷۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا ، عَنْ لُبْسِ الدِّیبَاجِ فِی الْحَرْبِ ، فَقَالَ : مِنْ أَیْنَ کَانُوا یَجِدُونَ الدِّیبَاجَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے جنگ میں بھی ریشم کو مکروہ قرار دیا
(٣٣٢٧٣) حضرت ابو مکین بن ابان (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ (رض) جنگ میں ریشم اور دیباج پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ اور فرماتے تھے : جو شخص شہادت کی امید رکھتا ہو کیا وہ یہ پہنے گا ؟ !۔
(۳۳۲۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو مَکِینِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ لُبْسَ الْحَرِیرِ وَالدِّیبَاجِ فِی الْحَرْبِ ، وَقَالَ : أَرْجَی مَا یَکُونُ لِلشَّہَادَۃِ یَلْبَسُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے جنگ میں بھی ریشم کو مکروہ قرار دیا
(٣٣٢٧٤) حضرت یونس بن عبید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) جنگ میں ریشم پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۳۳۲۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَرِہَ لُبْسَ الْحَرِیرِ فِی الْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے جنگ میں بھی ریشم کو مکروہ قرار دیا
(٣٣٢٧٥) حضرت ولید بن ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن محیریز (رض) کو خط لکھ کر پوچھا : کیا دارالحرب میں ریشم اور لمبے کوٹ پہن سکتے ہیں ؟ آپ (رض) نے اس خط کا جواب لکھا : جب تم نے خود کو شہادت کے لیے پیش کردیا تو تم اس چیز کو زیادہ ناپسند کرو جو قتال کے وقت بھی مکروہ ہے۔
(۳۳۲۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَتَبْتُ إلَی ابْنِ مُحَیْرِیزٍ أَسْأَلُہُ عَنْ لُبْسِ الْحَرِیرِ وَالْیَلاَمِقِ فِی دَارِ الْحَرْبِ ؟ قَالَ : فَکَتَبَ : أَنْ کُنْ أَشَدَّ مَا کُنْتَ کَرَاہَۃً لِمَا یُکْرَہُ عِنْدَ الْقِتَالِ حِینَ تَعْرِضُ نَفْسُک لِلشَّہَادَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے جنگ میں بھی ریشم کو مکروہ قرار دیا
(٣٣٢٧٦) حضرت ولید بن ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن محیریز (رض) جنگ میں بھی ریشم پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۳۳۲۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ أَنَّہُ کَرِہَ لُبْسَہُ فِی الْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے جنگ میں بھی ریشم کو مکروہ قرار دیا
(٣٣٢٧٧) حضرت سوید بن غفلہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جنگ یرموک میں حاضر ہوئے تو حضرت عمر (رض) نے ہمارا استقبال کیا اس حال میں کہ ہم نے دیباج اور یشم پہنا ہوا تھا۔ تو آپ (رض) کے حکم سے ہمیں پتھر مارے گئے۔
(۳۳۲۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : شَہِدْنَا الْیَرْمُوکَ ، قَالَ : فَاسْتَقْبَلَنَا عُمَرُ وَعَلَیْنَا الدِّیبَاجُ والحریر ، فَأَمَرَ فَرُمِینَا بِالْحِجَارَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو غنیمت کے اسلحہ سے مدد لیں بعض لوگوں نے یوں کہا
(٣٣٢٧٨) حضرت ابو الاشھب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) سے پوچھا : اے ابو سعید ! جو آدمی کپڑوں سے ننگا ہو کیا وہ غنیمت کے کپڑے پہن سکتا ہے ؟ یا وہ نہتا ہو تو اسلحہ لے سکتا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : وہ ایسا کرلے اور پھر جب مال غنیمت تقسیم ہونے لگے ۔ تو وہ چیز حاضر کر دے۔
(۳۳۲۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنِ أبی الأَشْہَبِ ، قَالَ : قلْت لِلْحَسَنِ : یَا أَبَا سَعِیدٍ : الرَّجُلُ یَکُونُ عَارِیًّا یَلْبَسُ الثَّوْبَ ، أَوْ یَکُونُ أَعْزَلَ یَلْبَسُ مِنَ السِّلاَحِ ، قَالَ : یَفْعَلُ ، فَإِذَا حَضَرَ الْقَسْمُ فَلْیُحْضِرْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو غنیمت کے اسلحہ سے مدد لیں بعض لوگوں نے یوں کہا
(٣٣٢٧٩) حضرت وکیع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سفیان (رض) کو یوں فرماتے ہوئے سنا : جب مسلمان اسلحہ اور جانور پالیں غنیمت کے مال سے۔ اور وہ ان سے مدد حاصل کرنا چاہیں اور وہ اس کے محتاج بھی ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں اگرچہ انھوں نے امیر سے اجازت نہ لی ہو۔
(۳۳۲۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ سَمِعْت سُفْیَانَ یَقُولُ : إذَا أَصَابَ الْمُسْلِمُونَ السِّلاَحَ وَالدَّوَابَّ فَأَرَادُوا أَنْ یَسْتَعِینُوا بِہِ وَاحْتَاجُوا فَلاَ بَأْسَ بِہِ وَلو لَمْ یَسْتَأْذِنُوا الإِمَامَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو غنیمت کے اسلحہ سے مدد لیں بعض لوگوں نے یوں کہا
(٣٣٢٨٠) حضرت ابو عبیدہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : میں غزوہ بدر کے دن ابو جہل ملعون کے پاس پہنچا اس حال میں کہ اس کی ٹانگ کٹی ہوئی تھی اور وہ نیم مردہ تھا۔ اور وہ خود کو لوگوں سے بچا رہا تھا اپنی تلوار کے ذریعے۔ پس میں نے کہا : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تجھے ذلیل و رسوا کیا اے اللہ کے دشمن۔ وہ کہنے لگا : کوئی آدمی نہیں ہے مگر یہ کہ اس کی قوم نے اس کو مار ڈالا۔ آپ (رض) فرماتے ہیں : میں نے اپنی چھوٹی سی تلوار کے ذریعہ اس کو ٹٹولنا شروع کیا تو میں نے اس کے ہاتھ کو ہلایا اور اس کی تلوار گرگئی۔ میں نے اس کی تلوار کو پکڑ لیا۔ اور اس کو مار دیا۔ یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہوگیا۔
(۳۳۲۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أُبَیٌّ وَإِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : انْتَہَیْت إلَی أَبِی جَہْلٍ یَوْمَ بَدْرٍ وَقَدْ ضُرِبَتْ رِجْلُہُ وَہُوَ صَرِیعٌ وَہُوَ یَذُبُّ النَّاسَ عَنْہُ بِسَیْفِہِ ، فَقُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَخْزَاک یَا عَدُوَّ اللہِ ، فَقَالَ : ہَلْ ہُوَ إِلاَّ رَجُلٌ قَتَلَہُ قَوْمُہُ ، فَجَعَلْتُ أَتَنَاوَلُہُ بِسَیْفٍ لِی غَیْرِ طَائِلٍ ، فَأصبت یَدہُ فَنَدَرَ سَیْفُہُ فَأَخَذْتہ فَضَرَبْتہ بِہِ حَتَّی بَرَدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٨١) حضرت حارثہ بن مضرب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ جنگ بدر کے دن میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات سے حفاظت حاصل کر رہے ہیں۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم لوگوں میں سب سے زیادہ دشمن کے قریب ہیں۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس دن سب سے زیادہ سخت جنگجو تھے۔
(۳۳۲۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنَا یَوْمَ بَدْرٍ وَنَحْنُ نَلُوذُ بِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ أَقْرَبُنَا إلَی الْعَدُوِّ ، وَکَانَ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ یَوْمَئِذٍ بَأْسًا۔ (احمد ۱۲۶۔ ابویعلی ۲۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৮১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٨٢) حضرت ابو اسحاق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت براء بن عازب (رض) نے ارشاد فرمایا : جب جنگ بہت زیادہ سخت ہوجاتی تو ہم لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات سے حفاظت حاصل کرتے تھے۔ اور یقیناً بہادر تو وہی شخص ہوتا ہے جو مد مقابل ہوتا ہے۔
(۳۳۲۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : کُنَّا إذَا احْمَرَّ الْبَأْسُ نَتَّقِی بِہِ ، وَإِنَّ الشُّجَاعَ لَلَّذِی یُحَاذِی بِہِ۔ (مسلم ۱۴۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৮২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٨٣) حضرت حسان بن فائد العبسی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی خصلتیں ہیں۔ بہادر شخص تو اس شخص سے لڑتا ہے چاہے وہ اس کو جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔ اور بزدل تو اپنے ماں، باپ سے بھاگتا ہے۔
(۳۳۲۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حَسَّانِ بْنِ فَائِدٍ الْعَبْسِیِّ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : الشَّجَاعَۃُ وَالْجُبْنُ غَرَائِزُ فِی الرِّجَالِ ، فَیُقَاتِلُ الشُّجَاعُ عَمَّنْ یَعْرِفُ وَمَنْ لاَ یَعْرِفُ ، وَیَفِرُّ الْجَبَانُ ، عَنْ أَبِیہِ وَأُمِّہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৮৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٨٤) حضرت قبیصہ بن جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی عادت یا خصلت ہے۔ بہادر تو اس بات سے بے پروا ہو کر لڑتا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹے گا، اور بزدل شخص تو اپنے ماں، باپ کے بیٹے سے بھاگتا ہے۔
(۳۳۲۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ وَمِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : الشَّجَاعَۃُ وَالْجُبْنُ شِیمَۃٌ ، أَوْ خُلُقٌ فِی الرِّجَالِ فَیُقَاتِلُ الشُّجَاعُ عَمَّنْ لاَ یُبَالِی أَنْ لاَ یَؤوبَ إلَی أَہْلِہِ وَیَفِرُّ الْجَبَانُ ، عَنِ ابن أَبِیہِ وَأُمِّہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৮৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٨٥) حضرت عبد العزیز بن صھیب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمام لوگوں میں سب سے زیادہ بہادر اور سب سے زیادہ سخی تھے۔
(۳۳۲۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَشْجَعَ النَّاسِ وَأَسْخَی النَّاسِ۔ (بخاری ۲۸۲۰۔ مسلم ۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৮৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٨٦) حضرت ابو جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بہت زیادہ طاقتور شخص تھے۔
(۳۳۲۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَدِیدَ الْبَطْشِ۔ (ابن سعد ۴۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৮৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٨٧) حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خالد بن ولید (رض) کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ غزوہ مؤتہ کے دن میرے ہاتھ سے نو تلواریں ٹوٹیں آخر کار میں نے ایک یمنی چوڑی تلوار پر صبر کیا۔
(۳۳۲۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ یَقُولُ : لَقَدِ انْقَطَعَ فِی یَدِی یَوْمَ مُؤْتَۃَ تِسْعَۃُ أَسْیَافٍ وَصَبَرَتْ صَفِیحَۃٌ یَمَانِیَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৮৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٢٨٨) حضرت ہاشم بن ہاشم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب (رض) کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ : حضرت سعد بن مالک (رض) غزوہ احد کے دن مسلمانوں میں سب سے زیادہ سخت جنگجو تھے۔
(۳۳۲۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہَاشِمِ بن ہَاشِمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : کَانَ سَعْدُ بْنُ مَالِکٍ أَشَدَّ الْمُسْلِمِینَ بَأْسًا یَوْمَ أُحُدٍ۔
tahqiq

তাহকীক: