মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৩০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی آیت { فکاتبوھم ان علمتم فیھم خیرًا } کا بیان
(٢٣٣٠٧) حضرت مجاہد اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان کے اخلاق جیسے بھی ہوں۔
(۲۳۳۰۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {فَکَاتِبُوہُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِیہِمْ خَیْرًا} قَالَ : کَائِنَۃً أَخْلاَقُہُمْ مَا کَانَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی آیت { فکاتبوھم ان علمتم فیھم خیرًا } کا بیان
(٢٣٣٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں خیرًا سے مراد قرآن اور اسلام ہے۔ اور حضرت سعید بن ابو الحسن فرماتے ہیں کہ اس سے اسلام اور غنٰی مراد ہے۔
(۲۳۳۰۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی قَوْلِہِ تَعَالی : {فَکَاتِبُوہُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِیہِمْ خَیْرًا} قَالَ : الْخَیْرُ : الْقُرْآنُ وَالإِسْلاَمُ۔
وَقَالَ سَعِیدُ بْنُ أَبِی الْحَسَنِ : الإِسْلاَمُ وَالْغِنَی۔
وَقَالَ سَعِیدُ بْنُ أَبِی الْحَسَنِ : الإِسْلاَمُ وَالْغِنَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص بغیر اجازت کفیل بن جائے
(٢٣٣٠٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص بلا اجازت و حکم کفیل بن جائے اور مکفول کی طرف سے ادائیگی کر دے تو مکفول پر کچھ لازم نہیں ہے۔ وہ تو بوجھ اٹھانے والا ہے جو اس نے اٹھا لیا ہے۔
(۲۳۳۰۹) حَدَّثَنَا وکیع قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ بْنِ أَبِی صَالِحٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : مَنْ کَفَلَ عَنْ رَجُلٍ بِکَفَالَۃٍ ، وَلَمْ یَأْمُرْہُ بِہَا فَأَدَّاہَا عَنْہُ فَلَیْسَ لِلْمَکْفُولِ عَنْہُ شَیْئٌ ، إنَّمَا ہِیَ حَمَالَۃٌ تَحَمَّلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کی گواہی قبول نہیں ہے
(٢٣٣١٠) حضرت طلحہ بن عبداللہ بن عوف سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منادی کو ندا لگانے کا حکم فرمایا۔ اس نے لوگوں کو آواز دی یہاں تک کہ ثنیۃ کی طرف پہنچے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لوگو ! آگاہ رہو مدمقابل اور مشکوک کی گواہی قابل قبول نہیں، اور بیشک قسم تو مدعیٰ علیہ پر ہے۔
(۲۳۳۱۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: أَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُنَادِیًا فَنَادَی حَتَّی انْتَہَی إلَی الثَّنِیَّۃِ : أَلاَ لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ خَصْمٍ وَلاَ ظَنِینٍ ، وَإِنَّ الْیَمِینَ عَلَی الْمُدَّعَی عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کی گواہی قبول نہیں ہے
(٢٣٣١١) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں چھ آدمیوں کی گواہی کو رد کرتا ہوں۔ خصم کی، شکّی کی، اور ایسے آدمی کی کہ جس نے تاوان دینا ہو۔ شریک کی شریک کے حق میں، اجیر کی مستاجر کے حق میں اور غلام کی آقا کے حق میں۔
(۲۳۳۱۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : أَرُدُّ شَہَادَۃَ سِتَّۃٍ : الْخَصْمِ ، وَالْمُرِیبِ ، وَدَافِعِ الْمَغْرَمِ ، وَالشَّرِیکِ لِشَرِیکِہِ ، وَالأَجِیرِ لِمَنِ اسْتَأْجَرَہُ ، وَالْعَبْدِ لِسَیِّدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کی گواہی قبول نہیں ہے
(٢٣٣١٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ طلاق کے معاملہ میں شکّی (ناقابل اعتبار) اور متہم بالکذب کی گواہی جائز نہیں ہے۔
(۲۳۳۱۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ فِی الطَّلاَقِ شَہَادَۃُ ظَنِینٍ ، وَلاَ مُتَّہَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کی گواہی قبول نہیں ہے
(٢٣٣١٣) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں چھ آدمیوں کی گواہی کو رد کرتا ہوں۔ خصم کی، شکّی کی، ایسے شخص کی کہ جس نے تاوان دینا ہو۔ شریک کی شریک کے حق میں، اجیر کی مستاجر کے حق میں اور غلام کی آقا کے حق میں۔
(۲۳۳۱۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قَالَ شُرَیْحٌ : لاَ أُجِیزُ شَہَادَۃَ : خَصْمٍ ، وَلاَ مُرِیبٍ ، وَلاَ دَافِعِ مَغْرَمٍ ، وَلاَ الشَّرِیکِ لِشَرِیکِہِ ، وَلاَ الأَجِیرِ لِمَنِ اسْتَأْجَرَہُ ، وَلاَ الْعَبْدِ لِسَیِّدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
(٢٣٣١٤) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ بیٹے کی باپ کے حق ، میں باپ کی بیٹے کے حق میں ، بیوی کی شوہر کے حق میں اور شوہر کی بیوی کے حق میں گواہی قبول نہیں۔
(۲۳۳۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الابْنِ لأَبِیہِ ، وَلاَ الأَبِ لاِبْنِہِ ، وَلاَ الْمَرْأَۃِ لِزَوْجِہَا ، وَلاَ الزَّوْجِ لاِمْرَأَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
(٢٣٣١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ والد کی گواہی بیٹے کے حق میں، بیٹے کی گواہی والد کے حق میں، عورت کی شوہر کے حق میں، خاوند کی بیوی کے حق میں، غلام کی آقا کے حق میں، آقا کی غلام کے حق میں، شریک کی گواہی شریک کے حق میں اور اسی طرح ہر ساتھی کی اپنے ساتھی کے حق میں گواہی قبول نہیں۔
(۲۳۳۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الْوَالِدِ لِوَلَدِہِ ، وَلاَ الْوَلَدِ لِوَالِدِہِ ، وَلاَ الْمَرْأَۃِ لِزَوْجِہَا ، وَلاَ الزَّوْجِ لاِمْرَأَتِہِ ، وَلاَ الْعَبْدِ لِسَیِّدِہِ ، وَلاَ السَّیِّدِ لِعَبْدِہِ ، وَلاَ الشَّرِیکِ لِشَرِیکِہِ ، وَلاَ کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہَا لِصَاحِبِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
(٢٣٣١٦) حضرت عامر بیٹے کی گواہی والد کے حق میں جائز نہ سمجھتے تھے۔ بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں جائز نہ سمجھتے تھے۔ والد کی گواہی بیٹے کے حق میں جائز قبول سمجھتے تھے۔ اور خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرماتے تھے۔
(۲۳۳۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَامِرٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الرَّجُلِ لأَبِیہِ ، وَلاَ شَہَادَۃَ الْمَرْأَۃِ لِزَوْجِہَا ، وَکَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الرَّجُلِ لاِبْنِہِ ، وَشَہَادَۃَ الرَّجُلِ لاِمْرَأَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
(٢٣٣١٧) حضرت حسن فرماتے ہیں والد کی گواہی بیٹے کے حق میں، اور بیٹے کی گواہی والد کے حق میں، اور خاوند کی گواہی بیٹے کے حق میں، اور بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں قبول نہیں۔
(۲۳۳۱۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَنْصَارِیُّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الرَّجُلِ لاِبْنِہِ ، وَلاَ شَہَادَۃُ الابْنِ لأَبِیہِ ، وَلاَ شَہَادَۃُ الزَّوْجِ لِزَوْجَتِہِ ، وَلاَ شَہَادَۃُ الزَّوْجَۃِ لِزَوْجِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
(٢٣٣١٨) حضرت شبیب فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح کی خدمت میں حاضر تھا آپ نے خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرمائی، آپ کو کہا گیا کہ یہ تو اس کا خاوند ہے، آپ نے فرمایا : بیوی کے حق میں اس کے خاوند کے علاوہ اور کون گواہی دے گا۔
(۲۳۳۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ شَبِیبِ بْنِ غَرْقَدَۃَ ، قَالَ : شَہِدْتُ شُرَیْحًا أَجَازَ شَہَادَۃَ زَوْجٍ لاِمْرَأَتِہِ ، فَقِیلَ لَہُ : إِنَّہُ زَوْجٌ ، فَقَالَ : وَمَنْ یَشْہَدُ لِلْمَرْأَۃِ إلاَّ زَوْجُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
(٢٣٣١٩) حضرت ابن ابی لیلی خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرماتے تھے، اور بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں قبول نہ فرماتے تھے۔
(۲۳۳۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی یُجِیزُ شَہَادَۃَ الزَّوْجِ لاِمْرَأَتِہِ ، وَلاَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الْمَرْأَۃِ لِزَوْجِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
(٢٣٣٢٠) حضرت شریح والد اور خاوند کی گواہی قبول فرماتے تھے۔
(۲۳۳۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، عَنْ أَبِی جناب ، عن عون ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ أَبٍ وَزَوْجٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
(٢٣٣٢١) حضرت سلیمان بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر بن حزم کے پاس اپنے والد کی گواہی دی، انھوں نے میری گواہی کو قبول فرما لیا۔
(۲۳۳۲۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، قَالَ : شَہِدْتُ لأَبِی عِنْدَ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَزْمٍ فَأَجَازَ شَہَادَتِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مشرکین کا آپس میں ایک دوسرے پر گواہی دینا
(٢٣٣٢٢) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے مجوسی کی یہودی اور نصرانی کے خلاف گواہی قبول کی۔
(۲۳۳۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ مَجُوسِیٍّ عَلَی یَہُودِیٍّ ، أَوْ نَصْرَانِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مشرکین کا آپس میں ایک دوسرے پر گواہی دینا
(٢٣٣٢٣) حضرت شریح اہل کتاب میں سے بعض کی گواہی بعض پر قبول فرماتے تھے۔
(۲۳۳۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ وَثَّابٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ أَہْلِ الْکِتَابِ بَعْضِہِمْ عَلَی بَعْضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مشرکین کا آپس میں ایک دوسرے پر گواہی دینا
(٢٣٣٢٤) حضرت عامر نے یہودی کی نصرانی پر اور نصرانی کی یہودی پر گواہی قبول فرمائی۔
(۲۳۳۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، عَنْ عَامِرٍ : أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ یَہُودِیٍّ عَلَی نَصْرَانِیٍّ ، أَوْ نَصْرَانِیٍّ عَلَی یَہُودِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مشرکین کا آپس میں ایک دوسرے پر گواہی دینا
(٢٣٣٢٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح کی خدمت میں حاضر تھا، آپ نے مشرکوں میں سے بعض کے قدموں پر غبار دیکھ کر ان کی گواہی قبول فرمائی۔
(۲۳۳۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُکَیْر السُّلَمِیُّ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : شَہِدْتُ شُرَیْحًا أَجَازَ شَہَادَۃَ قَوْمٍ مِنْ أَہْلِ الشِّرْکِ بَعْضِہِمْ عَلَی بَعْضٍ بِخِفَافِہِمْ نَقْعٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مشرکین کا آپس میں ایک دوسرے پر گواہی دینا
(٢٣٣٢٦) حضرت ابراہیم الصائغ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے اہل کتاب میں بعض کی بعض کے حق میں گواہی کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا جائز ہے۔
(۲۳۳۲۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ الصَّائِغِ ، قَالَ : سَأَلْتُ نَافِعًا عَنْ شَہَادَۃِ أَہْلِ الْکِتَابِ بَعْضِہِمْ عَلَی بَعْضٍ ، فَقَالَ : تَجُوزُ۔
তাহকীক: