মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২১৮৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٦٧) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مضارب امانت دار ہے اگرچہ وہ آپ کی مخالفت کرے۔
(۲۱۸۶۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : الْمُضَارِبُ مُؤْتَمَنٌ ، وَإِنْ خَالَفَ أَمْرَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٦٨) حضرت عمر (رض) کے ساتھ حضرت انس (رض) نے مضاربت کی تھی، حضرت عمر (رض) نے حضرت انس (رض) کو چار ہزار کا ضامن بنایا تھا۔
(۲۱۸۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ عُمَرَ ضَمَّنَ أَنَسًا أَرْبَعَۃَ آلاَفٍ کَانَتْ مَعَہُ مُضَارَبَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٦٩) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ مضارب اگر آپ (سے طے شدہ شرائط کی) مخالفت کرے تو وہ امانت دار ہے۔
(۲۱۸۶۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ حسین ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمُضَارِبُ مُؤْتَمَنٌ ، وَإِنْ خَالَفَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٠) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ میرے پاس چھ ہزار امانت رکھوائی گئی وہ ضائع ہوگئی، حضرت عمر (رض) نے مجھ سے فرمایا : اس کے ساتھ تیرا کچھ اور نقصان بھی ہوا ہے ؟ میں نے عرض کیا نہیں، تو انھوں نے مجھے ضامن بنادیا۔
(۲۱۸۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنَسِ بنِ مَالِکَ ، قَالَ : اُسْتُوْدِعْتُ سِتَّۃَ آلاَفٍ فَذَہَبَتْ ، فَقَالَ : لِی عُمَرُ : ذَہَبَ لَکَ مَعَہَا شَیْئٌ ؟ قُلْتُ : لاَ قَالَ : فَضَمَّنَنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧١) حضرت ابوہریرہ (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر رب المال مضارب پر یہ شرط لگائے کہ تو بطن وادی میں نہیں اترے گا ، پھر اگر وہ اتر جائے (اور اس کا مال ہلاک ہوجائے) تو وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۸۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُہَزِّمِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إذَا شَرَطَ رَبُّ الْمَالِ عَلَی الْمُضَارِبِ : لاَ یَنْزِلُ بَطْنَ وَادٍ ، فَنَزَلَ ، فَہُوَ ضَامِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٢) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جو منافع تقسیم کر دے اس پر ضمان نہیں ہوتا۔
(۲۱۸۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : مَنْ قَاسَمَ الرِّبْحَ فَلاَ ضَمَانَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ مضارب مال اگر ( مطلوبہ شخص کے علاوہ) کسی اور کو دے دے تو وہ ضامن ہوگا کیونکہ وہ امین ہے۔
(۲۱۸۷۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی مُضَارِبٍ دَفَعَ الْمَالَ إلَی غَیْرِہِ ، قَالَ : لاَ ضَمَانَ عَلَیْہِ ، ہُوَ أَمِینٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٤) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ اگر امانت اور کرایہ میں (طے شدہ شرائط کی) مخالفت کی جائے ، تو وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۸۷۴) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ابْنِ أَخِی شُرَیْحٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ قَالَ : إذَا خَالَفَ فِی الْوَدِیعَۃِ وَالْکراء ، فَہُوَ ضَامِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر رب المال مضارب کو کہہ دے کہ فلاں فلاں جگہ سے آگے مت جانا، اگر وہ پھر بھی چلا جائے تو وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۸۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی مُضَارِبٍ قَالَ لَہُ صَاحِبُ الْمَالِ : لاَ تُجَاوِزْ مَکَانَ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : ہُوَ ضَامِنَ إِنْ جَاوَزَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٦) حضرت شعبی (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۱۸۷۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ بِنَحْوِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٧) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ مضارب پر کوئی شرط مت لگاؤ، کیونکہ مجھے اندیشہ ہے وہ اس کی مخالفت کرے گا تو اس کا فساد اس پر اور آپ پر پڑے گا۔
(۲۱۸۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ تَشْتَرِطْ عَلَی الْمُضَارِبِ شَیْئًا فَإِنِّی أَخَافُ أَنْ یُخَالِفَ ، فَیفْسِدَ عَلَیْک ، وَعَلَی نَفْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٨) حضرت زہری (رض) سے ایک شخص نے سوال کیا کہ اس کو مضاربت کا مال دیا گیا ہے، اور اس کو کہا کہ شہر سے باہر مت نکلنا، وہ پھر چلا گیا ، آپ نے فرمایا اس پر ضمان نہیں ہے۔
(۲۱۸۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ دُفِعَ إلَیْہِ مَالَ مُضَارَبَۃً ، وَقَالَ : لاَ تَخْرُجْ مِنَ الْمِصْرِ ، فَخَرَجَ ، قَالَ : لاَ ضَمَانَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٧٩) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر مضارب پر کچھ شرائط لگائی جائیں کہ ان سے تجاوز نہ کرنا، اگر وہ پھر بھی کرلے تو وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۸۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ : فِی الْمُضَارِبِ إذَا اشْتَرَطُوا عَلَیْہِ : أنْ لاَ یُجَاوِزَ، فَجَاوَزَ ، فَہُوَ ضَامِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٨٠) حضرت ایاس (رض) فرماتے ہیں کہ وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۸۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : ہُوَ ضَامِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٨١) حضرت عطا (رض) فرماتے ہیں کہ اگر شہر سے باہر نکلنے سے منع کیا جائے اور وہ پھر بھی نکل جائے تو وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۸۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ نَہَاہُ أَنْ یَخْرُجَ فَخَرَجَ ، فَہُوَ ضَامِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٨٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر امانت دار، عاریۃ لینے والا اور مستضع ( سامان تجارت بنانے والا) اگر طے شدہ شرائط کے خلاف کریں تو ضامن ہوں گے۔
(۲۱۸۸۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، وَمُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا خَالَفَ الْمُسْتَوْدِعَ وَالْمُسْتَعِیرَ وَالْمُسْتَبْضِعَ ، فَہُوَ ضَامِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٨٣) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نے امانت میں ضامن نہیں بنایا تھا۔
(۲۱۸۸۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حُجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَانَ لاَ یُضَمِّنُ الْوَدِیعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٨٤) حضرت عبداللہ بن عکیم سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو امانت دی وہ اس سے ہلاک ہوگئی تو حضرت عمر (رض) نے اس کو ضامن نہیں بنایا۔
(۲۱۸۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُکَیْمٍ : أَنَّ رَجُلاً اسْتَوْدَعَ رَجُلاً وَدِیعَۃً فَہَلَکَتْ فَلَمْ یُضَمِّنُہُ عُمَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
(٢١٨٨٥) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں امانت رکھنے والے اور عاریۃ کسی چیز کو لینے والے پر ضمان نہیں ہے، ہاں اگر ان پر الزام لگ جائے ( خود ہلاک کرنے کا ) تو پھر ضمان ہے۔
(۲۱۸۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی الْمُسْتَوْدَعِ وَالْمُسْتَعِیرِ ضَمَانٌ إلاَّ أَنْ یُتَّہَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رہن اگر کسی عادل شخص کے قبضہ میں ہو تو کیا وہ مقبوضہ شمار ہوگا ؟
(٢١٨٨٦) حضرت حارث اور حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ کسی عادل شخص کے قبضہ میں ہو تو پھر اس کے رہن ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۱۸۸۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ ۔ وَعَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ : أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا بِالرَّہْنِ إذَا کَانَ عَلَی یَدَیْ عَدْلٍ مَقْبُوضًا۔
tahqiq

তাহকীক: