মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৮৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رہن اگر کسی عادل شخص کے قبضہ میں ہو تو کیا وہ مقبوضہ شمار ہوگا ؟
(٢١٨٨٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ وہ رہن ہے۔
(۲۱۸۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ وَأَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : ہُوَ رَہْنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رہن اگر کسی عادل شخص کے قبضہ میں ہو تو کیا وہ مقبوضہ شمار ہوگا ؟
(٢١٨٨٨) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک اس کا صاحب اس پر قبضہ (وصول نہ ہوجائے) نہ کرلے وہ رہن شمار نہ ہوگا۔
(۲۱۸۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : لاَ یَکُونُ رَہْنًا حَتَّی یَقْبِضَہُ صَاحِبُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رہن اگر کسی عادل شخص کے قبضہ میں ہو تو کیا وہ مقبوضہ شمار ہوگا ؟
(٢١٨٨٩) حضرت سعیدنے قرآن پاک کی آیت فَرھَانٌ مقبوضۃٌ کی تلاوت فرمائی اور فرمایا : جب تک وصول نہ ہوجائے رہن شمار نہ ہوگا۔
(۲۱۸۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدٍ : أَنَّہُ قَرَأَہَا (فَرِہَانٌ مَقْبُوضَۃٌ) ، قَالَ : لاَ یَکُونُ الرَّہْنُ إلاَّ مَقْبُوضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو مال مضاربت دے
(٢١٨٩٠) حضرت ابراہیم (رض) اس کو ناپسند سمجھتے تھے کہ کوئی شخص کسی کو اس شرط پر مال مضاربت دے کہ وہ اس کو کوئی سامان دے دے ۔
(۲۱۸۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُعْطَی الرَّجُلُ مَالاً مُضَارَبَۃً عَلَی أَنْ یُعْطِیَہُ بِضَاعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو مال مضاربت دے
(٢١٨٩١) حضرت طاؤس (رض) بھی اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۱۸۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی رَوَّادَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو مال مضاربت دے
(٢١٨٩٢) حضرت حسن (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کسی شخص کو اس شرط پر مال مضاربت دینا کہ وہ سامان دے دے ؟ آپ (رض) نے اس کو ناپسند سمجھا۔ حضرت ابن سیرین (رض) اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۱۸۹۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ دَفَعَ إلَی رَجُلٍ مَالاً مُضَارَبَۃً ، وَاشْتَرَطَ عَلَیْہِ بِضَاعَۃً ؟ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو مال مضاربت دے
(٢١٨٩٣) حضرت محمد بن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی کو مال مضاربت دے اور اس پر سامان کی یا کام کرنے کی شرط لگائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۱۸۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَدْفَعَ الرَّجُلُ إلَی الرَّجُلِ مَالاً مُضَارَبَۃً عَلَی أَنْ یجعل لَہُ بِضَاعَۃً ، أَوْ یَعْمَلَ لَہُ عَمَلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین ( ناتمام بچہ) گر جائے
(٢١٨٩٤) حضرت عمر (رض) ام ولد کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کا بچہ اس کو آزاد کرا دے گا اگرچہ وہ ناتمام بچہ ہی کیوں نہ ہو ۔
(۲۱۸۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی أُمِّ الْوَلَدِ : أَعْتَقَہَا وَلَدُہَا ، وَإِنْ کَانَ سِقْطًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین ( ناتمام بچہ) گر جائے
(٢١٨٩٥) حضرت قارب ثقفی (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے ایک شخص سے چار ہزار درہم میں باندی خریدی، اس باندی کا اپنے آقا سے ایک (ناتمام) بچہ ضائع ہوچکا تھا۔ جب حضرت عمر (رض) کو اس کی خبر پہنچی تو تشریف لائے اور اپنا دُرّہ مارنے کے لیے بلند کیا اور فرمایا : تمہارا گوشت اس کے گوشت کے ساتھ ملنے کے بعد، اور تمہارا خون اس کے خون کے ساتھ ملنے کے بعد تم اس کو فروخت کرتے ہو ؟ اللہ کی لعنت ہو یہودیوں پر کہ ان پر چربی حرام کی گئی تو انھوں نے چربی فروخت کر کے اس کی قیمت کو کھالیا۔
(۲۱۸۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَارِبٍ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ اشْتَرَی مِنْ رَجُلٍ جَارِیَۃً بِأَرْبَعَۃِ آلاَفٍ قَدْ کَانَتْ أَسْقَطَتْ مِنْ مَوْلاَہَا سِقْطًا ، فَبَلَغَ ذَلِکَ عُمَرَ فَأَتَاہُ فَعَلاَہُ بِالدِّرَّۃِ ضَرْبًا ، وَقَالَ : بَعْدَ مَا اخْتَلَطَتْ لُحُومُکُمْ بِلُحُومِہِنَّ وَدِمَاؤُکُمْ بِدِمَائِہِنَّ بِعْتُمُوہُنَّ ، لَعَنَ اللَّہُ الْیَہُودَ ، حُرِّمَتْ عَلَیْہِمَ الشُّحُومَ فَبَاعُوہَا وَأَکَلُوا أَثمانہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین ( ناتمام بچہ) گر جائے
(٢١٨٩٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں جب باندی آقا سے حاملہ ہوجائے، پھر اس کا بچہ ضائع ہوجائے اگر تو اس بچے کی خلقت ظاہر ہو تو پھر وہ ام ولد ہے اس باندی کو فروخت کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
(۲۱۸۹۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا حَمَلَتِ الأَمَۃُ مِنْ سَیِّدِہَا ، ثُمَّ أَسْقَطَتْ ، قَالَ : إِنْ کَانَ اسْتَبَانَ خَلْقَہُ فَہِیَ أُمُّ وَلَدٍ ، لاَ سَبِیلَ إلَی بَیْعِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین ( ناتمام بچہ) گر جائے
(٢١٨٩٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب بچہ پر معمولی خلقت ظاہر ہوجائے (گوشت وغیرہ آجائے تو ) وہ بچہ شمار ہوگا اور اس کی ماں آزاد شمار کی جائے گی۔
(۲۱۸۹۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: إذَا تَلبَّس فِی الْخَلْقِ الرَّابِعِ، فَکَانَ مُخَلَّقًا أُعْتِقَتْ بِہِ الأَمَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین ( ناتمام بچہ) گر جائے
(٢١٨٩٨) حضرت حسن (رض) اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں اگر باندی کا آقا سے بچہ ضائع ہوجائے تو وہ آزاد ہے۔
(۲۱۸۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ، أَنَّہُمَا قَالاَ: إذَا أَسْقَطَتِ الأَمَۃُ مِنْ سَیِّدِہَا فَہِیَ حُرَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین ( ناتمام بچہ) گر جائے
(٢١٨٩٩) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد آزاد ہوگی جب اس کا ناتمام بچہ ضائع ہوجائے جبکہ معلوم بھی ہو کہ وہ ناتمام ضائع ہوا ہے۔
(۲۱۸۹۹) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : تَعْتقُ أُمُّ الْوَلَدِ إذَا أَسْقَطَتْ إذَا عُلِمَ أَنَّہُ کَانَ سَقْطًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین ( ناتمام بچہ) گر جائے
(٢١٩٠٠) حضرت حماد ام ولد کے متعلق فرماتے ہیں کہ جب وہ ناتمام بچہ جن دے تو باندی آزاد شمار ہوگی۔
(۲۱۹۰۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ : فِی أُمِّ الْوَلَدِ إذَا وَضَعَتْہُ وَہُوَ مُضْغَۃٌ ، فَقَدْ عَتَقَتْ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کو سامانِ تجارت دے، پھر خود کو اس کی ضرورت پیش آجائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٠١) راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطا (رض) سے دریافت کیا کہ ہم سامان تجارت لوگوں کے حوالے کرتے ہیں، پھر راستے میں ہمیں اس کی ضرورت پڑجاتی ہے تو ہمارے لیے کیا حکم ہے ؟ آیا ہم اسے لے سکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : اگر تم منزل مقصود پر پہنچ جاؤ تو لوگوں کو ان کی ضرورت کی چیزیں بیچو گے ؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں، آپ نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں۔ یہ سامان والے کے لیے زیادہ بہتر ہے۔
(۲۱۹۰۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہ قُلْتُ : إنَّا نَحْمِلُ ہَذِہِ الْبَضَائِعَ لِلنَّاسِ فَنَحْتَاجُ إلَیْہَا فِی الطَّرِیقِ ، قَالَ : إذَا قَدِمْتَ اشْتَرَیْتَ لأَِصْحَابِہَا حَاجَتَہَا ، وَلَمْ تَحْبِسْہَا ؟ قُلْتُ : بَلَی ، قَالَ : لاَ بَأْسَ ، ہُوَ خَیْرٌ لِصَاحِبِ الْبِضَاعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کو سامانِ تجارت دے، پھر خود کو اس کی ضرورت پیش آجائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٠٢) حضرت حسن (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو کچھ دراہم دئیے گئے تاکہ وہ ان سے کوئی چیز خریدے، اس نے وہ دراہم اپنی ضرورت میں خرچ کر دئیے ، پھر ان کو واپس کردیا اور اس کے ساتھ وہی چیز خریدی جس کا اس کو کہا گیا تھا، آپ (رض) نے فرمایا جب تک وہ مالک کے سپرد نہ کر دے وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۹۰۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی رَجُلٍ دُفِعَتْ إلَیْہِ دَرَاہِمُ یَشْتَرِی بِہَا شَیْئًا فَصَرَفَہَا فِی حَاجَتِہِ ، ثُمَّ رَدَّہَا ، فَاشْتَرَی بِہَا الَّذِی أُمِرَ بِہِ ، قَالَ : ہُوَ ضَامِنٌ حَتَّی یُسَلِّمَہَا إلَی رَبِّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کوئی چیز خریدتے وقت اس میں زیادتی طلب کرے
(٢١٩٠٣) حضرت ابن مسعود (رض) ایک شخص کے پاس سے گزرے جو برادہ تول رہا تھا، اس نے آپ (رض) سے دریافت کیا : کیا ترازو کو جھکا کر تولو ؟ حضرت ابن مسعود نے فرمایا : ترازو کی زبان کو برابر کرو، جب وہ برابر ہوجائے تو اپنی مرضی سے جو چاہو اضافہ کردو۔
(۲۱۹۰۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بن سمیع ، عَنْ مَاہَانَ ، قَالَ : مَرَّ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَی رَجُلٍ یَزِنُ ذریرۃ قَال : أُرْجِحُ ، فَقَالَ : أَقِمْ لِسَانَ الْمِیزَانِ ، فَإِذَا اسْتَقَامَ فَزِدْہُ مِنْ مَالِکٍ مَا شِئْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کوئی چیز خریدتے وقت اس میں زیادتی طلب کرے
(٢١٩٠٤) حضرت ابو الأحوص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر (رض) کو قباء خریدتے ہوئے دیکھا، آپ (رض) اس سے ایک ڈوری زیادہ مانگ رہے تھے اس نے زیادہ دینے سے انکار کردیا، میں نے حضرت عمار (رض) کو دیکھا آپ (رض) اس سے جھگڑا کر رہے تھے ، پھر مجھے نہیں معلوم اس جھگڑے میں کون غالب آیا۔
(۲۱۹۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص، عَنْ أَبِی سِنَانٍ، عَنِ ابْنِ الْہُذَیْلِ، کَذَا قَالَ أَبُو الأَحْوَص، قَالَ: رَأَیْتُ عَمَّارَ بْنَ یَاسِرٍ اشْتَرَی قَبائً ، فَاسْتَزَادَہُ حَبْلاً ، فَأَبَی أَنْ یَزِیدَہُ ، فَرَأَیْتُ عَمَّارًا یُنَازِعُہُ إیَّاہُ ، فَلاَ أَدْرِی أَیُّہُمَا غَلَبَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کوئی چیز خریدتے وقت اس میں زیادتی طلب کرے
(٢١٩٠٥) حضرت ابن ابو ھذیل (رض) سے اسی بھی طرح مروی ہے۔
(۲۱۹۰۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، عَنْ عَمَّارٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کوئی چیز خریدتے وقت اس میں زیادتی طلب کرے
(٢١٩٠٦) حضرت علی (رض) ایک باندی کے پاس سے گذرے جو گوشت خرید رہی تھی، اور باندی دو کان دار سے کہہ رہی تھی کہ کچھ زیادہ ڈال۔ حضرت علی (رض) نے دو کاندار سے فرمایا : اس کو کچھ زیادہ ڈال کردو، بیشک یہ بیع میں برکت کے لیے بہت بڑا سبب ہے۔
(۲۱۹۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ بَہْدَلِ أَبِی الْوَضَّاحِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَلِیٍّ : أَنَّہُ مَرَّ عَلَی عَائِشَۃَ وَقَدِ اشْتَرَتْ لَحْمًا وَہِیَ تَقُولُ لَہُ : زِدْنِی ، فَقَالَ لَہُ : زِدْہَا ، ہُوَ أَعْظَمُ لِبَرَکَۃِ الْبَیْعِ۔
তাহকীক: