মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০৩৯০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٣٩١) حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے ارشاد فرمایا : جب تو مؤذن کو یہ جملہ کہتے ہوئے سنے : تحقیق نماز کھڑی ہوگئی ۔ تو یوں دعا کر : اے اللہ ! پروردگار اس پوری پکار کے اور کھڑی ہونے والی نماز کے ، عطا فرما قیامت کے دن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی درخواست۔ مؤذن کے کھڑے ہوتے وقت کوئی آدمی یہ دعا نہیں کرتا مگر یہ کہ اللہ اس آدمی کو قیامت کے دن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت میں داخل کریں گے۔
(۳۰۳۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا سَمِعْت الْمُؤَذِّنَ ، قَالَ قَدْ قَامَتِ الصَّلاۃُ فَقُلِ : اللَّہُمَّ رَبَّ ہَذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلاۃِ الْقَائِمَۃِ أَعْطِ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُؤْلَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لاَ یَقُولُہَا رَجُلٌ حِینَ یَقُومُ الْمُؤَذِّنُ إِلاَّ أَدْخَلَہُ اللَّہُ فِی شَفَاعَۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٣٩٢) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان جب مؤذن کو یہ کلمات پڑھتے ہوئے سنتے : تحقیق نماز کھڑی ہوگئی، تو ارشاد فرماتے : بہت خوب انصاف کی بات کرنے والو، اور خوش آمدید نماز۔ پھر نماز کے لیے کھڑے ہوجاتے۔
(۳۰۳۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن سَعِیدٍ ، عَن قَتَادَۃَ ، أَنَّ عُثْمَانَ کَانَ إذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ ، قَالَ قَدْ قَامَتِ الصَّلاۃُ ، قَالَ : مَرْحَبًا بِالْقَائِلِینَ عَدْلاً وَبِالصَّلاۃِ مَرْحَبًا وَأَہْلاً ، ثُمَّ یَنْہَضُ إِلَی الصَّلاۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٣٩٣) حضرت مجاہد جب مؤذن کے اس کلمہ کو سنتے : آؤ نماز کی طرف تو فرماتے؛ اللہ کی مدد سے ، پس جب مؤذن کہتا ! آؤ کامیابی کی طرف تو کہتے : گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔
(۳۰۳۹۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَمَّنْ أَخْبَرَہُ ، عَن مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَیَّ عَلَی الصَّلاۃِ ، قَالَ : الْمُسْتَعَانُ اللہ ، فَإذَا قَالَ : حَیَّ عَلَی الْفَلاحِ ، قَالَ : لاَ حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٣٩٤) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں بیشک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پڑھتے تھے جیسا کہ مؤذن پڑھتا تھا۔ پس جب مؤذن کہتا : آؤ نماز کی طرف آؤ کامیابی کی طرف تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یوں کہتے : گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔
(۳۰۳۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَن عُبَیْدِ اللہ بنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ مِثْلَ مَا یَقُولُ الْمُؤَذِّنُ ، فَإذَا قَالَ حَیَّ عَلَی الصَّلاۃِ حَیَّ عَلَی الْفَلاحِ ، قَالَ : لاَ حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٣٩٥) حضرت عوف بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک میت پر یوں دعا فرماتے ہوئے سنا : اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما۔ اور اس پر رحم فرما۔ اور اس کو عافیت بخش اور اس سے درگزر فرما۔ اور اپنے مہمان کا اکرام فرما۔ اور اس کے داخل ہونے والی جگہ کو وسعت دے دے اور اس کو پانی سے اور برف سے اور ٹھنڈے پانی سے دھو دے۔ اور اس کو گناہوں سے ایسے پاک صاف کر دے جیسا سفید کپڑے کو گندگی سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ ! اس کے گھر سے بہتر گھر کا بدل عطا فرما۔ اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی کا اسے بدل عطا فرما۔ اور اس اہل و عیال سے بہتر اہل و عیال کا اسے بدل عطا فرما۔ اور اس کو جنت میں داخل فرما۔ اور اسے جہنم سے نجات دے یا یوں فرمایا : اور اس کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ یہاں تک کہ میں تمنا کرنے لگا کہ وہ مردہ میں ہوتا۔
(۳۰۳۹۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی حَبِیبُ بْنُ عُبَیْدٍ الْکَلاعِیُّ ، عَن جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ الْحَضْرَمِیِّ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ عَلَی الْمَیِّتِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَعَافِہِ وَاعْفُ عَنْہُ وَأَکْرِمْ نُزُلَہُ وَأَوْسِعْ مُدْخَلَہُ وَاغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ ، وَنَقِّہِ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ ، اللَّہُمَّ أَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِہِ ، وَزَوْجًا خَیْرًا مِنْ زَوْجِہِ ، وَأَہْلاً خَیْرًا مِنْ أَہْلِہِ وَأَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ ، وَنَجِّہِ مِنَ النَّارِ ، أَوْ قَالَ : وَقِہ عَذَابَ النَّارِ ، حَتَّی تَمَنَّیْت أَنْ أَکُونَ أَنَا ہُوَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٣٩٦) حضرت ابراہیم انصاری فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک میت پر نماز جنازہ میں یوں دعا کرتے ہوئے سنا ہے ؟ اے اللہ ! بخش دے ہمارے ہر زندہ کو اور ہمارے ہر متوفی کو، اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غیر حاضر کو اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو۔
(۳۰۳۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتوَائِیُّ ، عَن یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی إبْرَاہِیمَ الأَنْصَارِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یقول فِی الصَّلاۃِ عَلَی الْمَیِّتِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا وَصَغِیرِنَا وَکَبِیرِنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٣٩٧) حضرت عثمان بن شماس فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابوہریرہ کے پاس تھے۔ کہ مروان کا ان کے پاس سے گزر ہوا۔ تو وہ آپ سے کہنے لگا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کوئی حدیث بیان کریں، پھر وہ چلا گیا ، پھر تھوڑی دیر بعد لوٹا، تو ہم نے کہا : اب یہ ان کے ساتھ بیٹھ جائے گا، پس وہ کہنے لگا، آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز جنازہ پر کیا دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے ؟ آپ نے فرمایا : میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا ہے : تو نے ہی اس کو اسلام کی ہدایت دی اور تو نے ہی اس کی روح کو قبض کیا۔ تو ہی اس کی پوشیدہ باتوں کو اور کھلی ہوئی باتوں کو جانتا ہے، ہم تو تیرے پاس اس کی شفاعت کرنے والے بن کر آئے ہیں ، پس تو اس کی مغفرت فرما دے۔
(۳۰۳۹۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنِ الْجُلاسِ ، عَن عُثْمَانَ بْنِ شَمَّاسٍ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَمَرَّ بِہِ مَرْوَانُ فَقَالَ لہ : بَعْضَ حَدِیثَکَ عَن رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ مَضَی ، ثُمَّ رَجَعَ فَقُلْنَا : الآنَ یَقَعُ بِہِ ، فَقَالَ : کَیْفَ سمعت رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی عَلَی الْجَِنَازَۃِ ؟ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ أَنْتَ ہَدَیْتہَا لِلإِسْلامِ وَأَنْتَ قَبَضْت رُوحَہَا ، تَعْلَمُ سِرَّہَا وَعَلانِیَتَہَا ، جِئْنَاک شُفَعَائَ فَاغْفِرْ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٣٩٨) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھتے تھے : اے اللہ ! تو بخش دے ہمارے ہر زندہ کو اور ہمارے ہر متوفی کو اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غیر حاضر کو اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو۔ اے اللہ ! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو پس ایمان پر اس کو زندہ رکھنا : اور ہم میں سے تو جس کو موت دے تو پس ایمان پر اس کو موت دینا۔
(۳۰۳۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَن رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ فِی الصَّلاۃِ عَلَی الْجِنَازَۃِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیرِنَا وَکَبِیرِنَا اللَّہُمَّ مَنْ أَحْیَیْتہ مِنَّا فَأَحْیِہِ عَلَی الإِسْلامِ ، وَمَنْ تَوَفَّیْتہ مِنَّا فَتَوَفَّہُ عَلَی الإِسْلامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٣٩٩) حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر جب کسی میت پر نماز جنازہ پڑھاتے تو یوں فرماتے ! اے اللہ ! تیری بندہ ہے ، گھر والوں اور مال اور خاندان نے اس کو سپرد کیا، اور بہت گناہ ہیں، اور تو بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔
(۳۰۳۹۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو بَکْرٍ إذَا صَلَّی عَلَی الْمَیِّتِ ، قَالَ : اللَّہُمَّ عَبْدُک أَسْلَمَہُ الأَہْلَ وَالْمَالَ وَالْعَشِیرَۃَ ، وَالذَّنْبُ عَظِیمٌ وَأَنْتَ غَفُورٌ رَحِیمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৯৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٤٠٠) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اگر شام ہوتی تو نماز جنازہ میں یوں دعا کرتے : اے اللہ ! تیرے بندے نے شام کی۔ اور اگر صبح کا وقت ہوتا تو یوں دعا کرتے ! اے اللہ ! تیرے بندے نے صبح کی، تحقیق اس نے دنیا کو چھوڑ دیا، اور اس نے دنیا کو دنیا والوں کے لیے چھوڑ دیا، اور تو اس سے بےنیاز ہے اور وہ تیرا محتاج ہے، وہ گواہی دیتا تھا کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور یقیناً محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، پس تو اس کے گناہوں کی مغفرت فرما دے۔
(۳۰۴۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ، عَن طَارِقٍ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، قَالَ: کَانَ عُمَرُ یَقُولُ فِی الصَّلاۃِ إِنْ کَانَ مسائ، قَالَ : اللَّہُمَّ أَمْسَی عَبْدُک ، وَإِنْ کَانَ صَبَاحًا ، قَالَ : اللَّہُمَّ أَصْبَحَ عَبْدُک قَدْ تَخَلَّی مِنَ الدُّنْیَا وَتَرَکَہَا لأَہْلِہَا وَاسْتَغْنَتْ عَنْہُ وَافْتَقَرَ إلَیْک کَانَ یَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُک وَرَسُولُک فَاغْفِرْ لہ ذُنُوبَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٤٠١) حضرت عبداللہ بن عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ حضرت علی نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے : اے اللہ ! تو بخش دے ہمارے زندوں کو اور ہمارے مردوں کو ۔ اور ہمارے دلوں کے درمیان جوڑ پیدا فرما۔ اور ہم لوگوں کے آپس کے معاملات درست فرما۔ اور ہمارے دلوں کو ہمارے بہترین لوگوں کے دلوں جیسا بنا دے، اے اللہ ! تو اس کو معاف فرما دے اے اللہ ! تو اس پر رحم فرما۔ اے اللہ ! تو اس کو لوٹا دے ایسی بھلائی کی طرف جس میں وہ پہلے تھا۔ اے اللہ ! تیری معافی کے طلب گار ہیں۔
(۳۰۴۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ یَقُولُ فِی الصَّلاۃِ عَلَی الْمَیِّتِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لأَحْیَائِنَا وَأَمْوَاتِنَا وَأَلِّفْ بَیْنَ قُلُوبِنَا ، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا وَاجْعَلْ قُلُوبَنَا عَلَی قُلُوبِ خِیَارِنَا ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ اللَّہُمْ أَرْجِعْہُ إِلَی خَیْرٍ مِمَّا کَانَ فِیہِ ، اللَّہُمَّ عَفْوَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٤٠٢) حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں حضرت غنیم کے جنازہ میں حاضر تھا تو ایک شخص نے مجھے ان کے حوالے سے بیان کیا کہ حضرت غنیم نے فرمایا : میں نے حضرت ابو موسیٰ کو ایک میت پر نماز جنازہ کے لیے تکبیر کہتے ہوئے سنا پھر آپ نے یوں دعا کی : اے اللہ ! تو اس کو بخش دے جیسا کہ اس نے تجھ سے بخشش مانگی، اور اس کو عطا فرما وہ چیز جس کا اس نے تجھ سے سوال کیا، اور اس میں اپنے فضل سے زیادتی فرما۔
(۳۰۴۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ، عَن خَالِدٍ، قَالَ: کُنْتُ فِی جَِنَازَۃِ غُنَیْمٍ فَحَدَّثَنِی رَجُلٌ عَنْہُ، أَنَّہُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَی صَلَّی عَلَی مَیِّتٍ فَکَبَّرَ فَقَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ کَمَا اسْتَغْفَرَک وَأَعْطِہِ مَا سَأَلَک وَزِدْہُ مِنْ فَضْلِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٤٠٣) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام نے ارشاد فرمایا : نماز جنازہ میں تو یہ دعا کر : اے اللہ ! تو بخش دے ہمارے ہر زندہ کو اور ہمارے ہر متوفی کو، اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو ، اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غیر حاضر کو۔ اے اللہ ! ہم میں سے جسے تو موت دے تو پس اس کو ایمان پر موت دینا۔ اور ہم میں سے جس کو تو باقی رکھے تو اسلام پر اس کو باقی رکھنا۔
(۳۰۴۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلامٍ الصَّلاۃُ عَلَی الْجِنَازَۃِ أَنْ تَقُولَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَصَغِیرِنَا وَکَبِیرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا ، اللَّہُمَّ مَنْ تَوَفَّیْتہ مِنَّا فَتَوَفَّہُ عَلَی الإِیمَانِ ، وَمَنْ أَبْقَیْتہ مِنَّا فَأَبْقِہِ عَلَی الإِسْلامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٤٠٤) حضرت ابو الصدیق الناجی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید سے نماز جنازہ کے متعلق سوال کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ہم یوں دعا کرتے تھے : اے اللہ ! آپ ہمارے پروردگار ہیں اور اس کے بھی پروردگار ہیں، آپ ہی نے اس کو پیدا کیا اور آپ ہی نے اس کو رزق دیا ، اور آپ ہی نے اس کو زندہ کیا اور آپ ہی نے اس کو کفایت فرمائی، پس آپ ہماری اور اس کی مغفرت فرما دیجئے۔ اور ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرمائیے اور ہمیں اس کے بعد گمراہ مت کیجیے۔
(۳۰۴۰۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَن زَیْدٍ الْعَمِّیِّ ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ النَّاجِی ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا سَعِیدٍ ، عَنِ الصَّلاۃِ عَلَی الْجِنَازَۃِ ، فقَالَ : کُنَّا نَقُولُ : اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّہُ خَلَقْتہ وَرَزَقْتہ وَأَحْیَیْتہ وَکَفَیْتہ فَاغْفِرْ لَنَا وَلَہُ ، وَلا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ ، وَلا تُضِلَّنَا بَعْدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٤٠٥) حضرت ابن عمرو بن غیلان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الداردائ نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھتے تھے : اے اللہ ! تو بخش ہمارے زندہ اور مردہ مسلمانوں کو۔ اے اللہ ! تو مؤمنند مردوں اور مؤمنین عورتوں کی بخشش فرما، اور مسلمانوں مردوں اور مسلمان عورتوں کی بھی، اور ن کے آپس کے معاملات کو درست فرما، اور ان کے دلوں کو ان کے بہترین لوگوں کے دلوں جیسا بنا دے، اے اللہ ! فلاں بن فلاں کے گناہوں کی بخشش فرما اور اس کو اپنے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ملا دے۔ اے اللہ ! ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کے درجہ کو بلند فرما، اور اس پیچھے رہ جانے والے باقی ماندہ لوگوں میں تو اس کا جانشین بن جا، اور اس کے نامہ اعمال کو علیین میں رکھ دے، تمام جہانوں کے پروردگار ہماری اور اس کی مغفرت فرما دے، اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد گمراہی میں مت ڈال۔
(۳۰۴۰۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ عَمْرِو بْنِ غَیْلانَ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الصَّلاۃِ عَلَی الْمَیِّتِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لأَحْیَائِنَا وَأَمْوَاتِنَا الْمُسْلِمِینَ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِینَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ ، وَأَلِّفْ بَیْنَ قُلُوبِہِمْ ، وَاجْعَلْ قُلُوبَہُمْ عَلَی قُلُوبِ أخْیَارِہِمَ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِفُلانِ بْنِ فُلانٍ ذَنْبَہُ ، وَأَلْحِقْہُ بِنَبِیِّہِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، اللَّہُمَّ ارْفَعْ دَرَجَتَہُ فِی الْمُہْتَدِینَ وَاخْلُفْہُ فِی عَقِبِہِ فِی الْغَابِرِینَ ، وَاجْعَلْ کِتَابَہُ فِی عَلِیَّیْنِ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَہُ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ ، اللَّہُمَّ لاَ تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ ، وَلا تضِلنا بَعْدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٤٠٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جب کسی پر جنازے کی نماز پڑھتے تو یوں دعا فرماتے ! اے اللہ ! اس میں برکت عطا فرما اور اس پر رحمت بھیج۔ اور اس کی مغفرت فرما۔ اور اس کو اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوض کوثر میں وارد کر۔ راوی کہتے ہیں، بڑے قیام اور زیادہ کلام مں ھ سے میں اس کے علاوہ کچھ نہ سمجھ سکا۔
(۳۰۴۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْجِنَازَۃِ إذَا صَلَّی عَلَیْہِ : اللَّہُمَّ بَارِکْ فِیہِ وَصَلِّ عَلَیْہِ وَاغْفِرْ لَہُ ، وَأَوْرِدْہُ حَوْضَ رَسُولِکَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ فِی قِیَامٍ کَثِیرٍ وَکَلام کَثِیرٍ لَمْ أَفْہَمْ مِنْہُ غَیْرَ ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
(٣٠٤٠٧) حضرت عبد الرحمن بن ابی عوف فرماتے ہیں کہ حضرت ابو لحی ّ الھوزنی، شرحبیل بن السمط کے جنازہ میں حاضر ہوئے۔ تو جنازہ پر حبیب بن مسلمہ فہری کو آگے کردیا گیا، پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوا جیسا کہ کسی لمبائی سے ہماری طرف آ رہا ہو، تو آپ نے فرمایا : تم اپنی بھائی کے لیے دعا میں کوشش کرو۔ اور تم ہو جاؤ اس کے لیے یوں دعا کرنے والے، اے اللہ ! تو اس پاکباز مسلمان کی مغفرت فرما۔ اور تو بنا دے اسے ان لوگوں میں سے جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستہ کی پیروی کی۔ اور اس کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ اور تم لوگ اپنے دشمن کے برخلاف مدد مانگو۔
(۳۰۴۰۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَرِیزٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی عَوْفٍ ، عَنِ ابْنِ لُحَیٍّ الْہَوْزَنِیِّ ، أَنَّہُ شَہِدَ جِنَازَۃَ شُرَحْبِیلَ بْنِ السِّمْطِ فَقَدِمَ عَلَیْہَا حَبِیبُ بْنُ مَسْلَمَۃَ الْفِہْرِیُّ فَأَقْبَلَ عَلَیْنَا کَالْمُشْرِفِ عَلَیْنَا مِنْ طُولِہِ فَقَالَ : اجْتَہِدُوا لأَخِیکُمْ فِی الدُّعَائِ ، وَلْیَکُنْ مِمَّا تَدْعُونَ لَہُ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِہَذِہِ النَّفْسِ الْحَنَفِیَّۃِ المسلمۃ وَاجْعَلْہَا مِنَ الَّذِینَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِیلَک ، وَقِہَا عَذَابَ الْجَحِیمِ وَاسْتَنْصِرُوا عَلَی عَدُوِّکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوں کہے : نماز جنازہ میں کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٤٠٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہمارے لیے نہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہ ہی حضرت ابوبکر نے اور نہ ہی حضرت عمر نے نماز جنازہ کے لیے کوئی چیز ظاہر فرمائی۔
(۳۰۴۰۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَن حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : مَا بَاحَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلا أَبُو بَکْرٍ ، وَلا عُمَرُ فِی الصَّلاۃِ عَلَی الْمَیِّتِ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوں کہے : نماز جنازہ میں کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٤٠٩) حضرت عبداللہ بن عمرو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تیس اصحاب سے نقل کرتے ہیں ! کہ انھوں نے نماز جنازہ میں کوئی چیز متعین نہیں فرمائی۔
(۳۰۴۰۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَن حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، عَن ثَلاثِینَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُمْ لَمْ یُقِیمُوا فِی أَمْرِ الصَّلاۃِ عَلَی الْجِنَازَۃِ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪০৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوں کہے : نماز جنازہ میں کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٤١٠) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا؛ میت پر پڑھی جانے والی نماز میں کوئی دعا متعین نہیں۔
(۳۰۴۱۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ لَیْسَ فِی الصَّلاۃِ عَلَی الْمَیِّتِ دُعَائٌ مُؤقَّتٌ۔
তাহকীক: