মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০৩৭০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب نیا چاند دیکھے تو یوں دعا کرے
(٣٠٣٧١) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم پسند کرتے تھے کہ جب کوئی آدمی نیا چاند دیکھے تو یہ کلمات پڑھے : اے چاند تیرا اور میرا پروردگار اللہ ہے۔
(۳۰۳۷۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَن زَائِدَۃَ ، عَن مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُعْجِبُہُمْ إذَا رَأَی الرَّجُلُ الْہِلالَ أَنْ یَقُولَ : رَبِّی وَرَبُّک اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
(٣٠٣٧٢) حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے نیا کپڑا پہنا تو یہ دعا پڑھی : شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے وہ کپڑے پہنائے جس سے میں اپنا ستر ڈھانکتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں۔ پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص نیا کپڑا پہن کر یہ دعا پڑھے : شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے وہ کپڑے پہنائے جن سے میں اپنا ستر ڈھانکتا ہوں ، اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں۔ اور پھر وہ پرانے کپڑوں کو جس کو اس نے پھاڑ دیا تھا یا فرمایا؛ جسے رکھ دیا صدقہ کر دے تو وہ زندگی میں اور مرنے کے بعد خدا کی حفاظت میں اور حمایت میں اور خدا کے چھپانے میں رہے گا۔ آپ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
(۳۰۳۷۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَصَبْغُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلائِ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، قَالَ : لَبِسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ثَوْبًا جَدِیدًا فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی کَسَانِی مَا أُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی وَأَتَجَمَّلُ بِہِ فِی حَیَاتِی ثُمَّ قَالَ سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا جَدِیدًا فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی کَسَانِی مَا أُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی وَأَتَجَمَّلُ بِہِ فِی حَیَاتِی ، ثُمَّ عَمَدَ إِلَی الثَّوْبِ الَّذِی أَخْلَقَ ، أَوْ قَالَ : أَلْقَی ، فَتَصَدَّقَ بِہِ کَانَ فِی کَنَفِ اللہِ وَفِی حِفْظِ اللہِ وَفِی سِتْرِ اللہِ حَیًّا وَمَیِّتًا قَالَہَا ثَلاثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
(٣٠٣٧٣) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک نیا کپڑا پہنے تو اسے چاہیے کہ یوں دعا کرے : شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے وہ کپڑے پہنائے جن کو پہن کر میں اپنا ستر ڈھانپتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں۔
(۳۰۳۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَخِیہِ عِیسَی ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا لَبِسَ أَحَدُکُمْ ثَوْبًا جَدِیدًا فَلْیَقُلْ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی کَسَانِی مَا أُوَارِی بِہِ عَوْرَتِی وَأَتَجَمَّلُ بِہِ فِی النَّاسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
(٣٠٣٧٤) قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی نقل کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر کو دھلا ہوا کپڑا پہنے ہوئے دیکھا، تو ارشاد فرمایا : کیا تمہارے یہ کپڑے نئے ہیں ؟ حضرت عمر نے فرمایا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دھلے ہوئے ہیں۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نیا کپڑا پہنو، اور شکر کرتے ہوئے زندگی گزارو، اور شہید ہو کر وفات پاؤ، اللہ تمہیں دنیا اور آخرت میں آنکھ کی ٹھنڈک نصیب کرے۔
(۳۰۳۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَن رَجُلٍ مِنْ مُزَیْنَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی عَلَی عُمَرَ ثَوْبًا غَسِیلاً فَقَالَ : أجَدِیدٌ ثَوْبُک ہَذَا ؟ قَالَ : غَسِیلٌ یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْبَسْ جَدِیدًا وَعِشْ حَمِیدًا وَتَوَفَّ شَہِیدًا یُعْطِکَ اللَّہُ قُرَّۃَ عَیْنٍ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
(٣٠٣٧٥) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت سالم بن ابی الجعد نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص نیا کپڑا پہن کر یوں دعا پڑھے : اے اللہ ! تو ان کپڑوں کو بابرکت بنا دے۔ جن کو پہن کر میں تیری نعمتوں کا شکر ادا کروں ۔ میں جن میں تیرے بندوں کے ساتھ اچھا سلوک کروں۔ میں جن کو پہن کر تیری فرمان برداری میں عمل کروں۔ یہ دعا ابھی اس کے حلق میں بھی نہیں پہنچتی کہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں۔
(۳۰۳۷۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی وَہْبٍ ، عَن مَنْصُورٍ عَن سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ : إذَا لَبِسَ الإِنْسَاْن الثَّوْبَ الْجَدِیدَ فَقَالَ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہَا ثِیَابًا مُبَارَکَۃً نَشْکُرُ فِیہَا نِعْمَتَکَ ، وَنُحْسِنُ فِیہَا عِبَادَتَکَ ، وَنَعْمَلُ فِیہَا بِطَاعَتِکَ ، لَمْ تُجَاوِزْ تَرْقُوَتَہُ حَتَّی یَغْفِرَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
(٣٠٣٧٦) حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت عون بن عبداللہ نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نیا کپڑا پہن کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے تو اسے جنت میں داخل کردیا جائے گا یا یوں فرمایا : اس کی مغفرت کردی جائے گی، تو ایک آدمی نے ان کو کہا : میں اپنے گھر والوں کی طرف نہیں لوٹوں گا یہاں تک کہ میں نیا کپڑا پہنوں گا اور اس پر اللہ کا شکر ادا کروں گا۔
(۳۰۳۷۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لَبِسَ رَجُلٌ ثَوْبًا جَدِیدًا فَحَمِدَ اللَّہَ ، فَأُدْخِلَ الْجَنَّۃَ ، أَوْ غُفِرَ لَہُ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : أَرْجِعُ إِلَی أَہْلِی حَتَّی أَلْبَسَ ثَوْبًا جَدِیدًا وَأَحْمَدُ اللَّہَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
(٣٠٣٧٧) حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ جب کسی کو نیا کپڑا پہنا ہوا دیکھتے تو یوں دعا دیتے ، پہنو اور پھاڑو، خدا تمہیں اور دے۔
(۳۰۳۷۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا رَأَوْا عَلَی أَحَدِہِمَ الثَّوْبَ الْجَدِیدَ قَالُوا : تُبْلِی وَیُخْلِفُ اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
(٣٠٣٧٨) حضرت ابونضرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نیا کپڑا پہنتے تو اس کا نام لیتے اگر قمیص ہو یا تہبند ہو یا عمامہ ہو تو یوں دعا پڑھتے : اے اللہ ! تیرے لیے ہی شکر ہے کہ تو نے مجھے یہ کپڑاپہنایا میں تجھ سے اس کی خیر کا اور جس کے لیے بنایا گیا ہے اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں۔ میں تیری پناہ لیتا ہوں اس کے شر سے اور جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے اس کے شر سے۔
(۳۰۳۷۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْجُرَیْرِیُّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِیدًا سَمَّاہُ بِاسْمِہِ إِنْ کَانَ قَمِیصًا ، أَوْ إزَارًا ، أَوْ عِمَامَۃً یَقُولُ اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ کَسَوْتنِی ہَذَا ، أَسْأَلُک مِنْ خَیْرِہِ وَخَیْرِ مَا صُنِعَ لَہُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّہِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے ! یہ آیت دعا کے بارے میں نازل ہوئی ہے : ترجمہ : اور نہ بلند آواز سے پڑھو تم اپنی نماز اور نہ بہت پست کرو تم اپنی آواز
(٣٠٣٧٩) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے اللہ کے قول اور نہ بلند آواز سے پڑھو تم اپنی نماز اور نہ بہت پست کرو تم اپنی آواز، کے بارے میں فرمایا : اس میں دعا مراد ہے۔
(۳۰۳۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ فِی قَوْلِہِ : (وَلا تَجْہَرْ بِصَلاتِکَ وَلا تُخَافِتْ بِہَا) قَالَتْ : الدُّعَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے ! یہ آیت دعا کے بارے میں نازل ہوئی ہے : ترجمہ : اور نہ بلند آواز سے پڑھو تم اپنی نماز اور نہ بہت پست کرو تم اپنی آواز
(٣٠٣٨٠) حضرت سماک بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے فرمایا : دعا مراد ہے۔
(۳۰۳۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن عُبَیْدٍ الْمُکْتِبِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَن سِمَاکِ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الدُّعَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے ! یہ آیت دعا کے بارے میں نازل ہوئی ہے : ترجمہ : اور نہ بلند آواز سے پڑھو تم اپنی نماز اور نہ بہت پست کرو تم اپنی آواز
(٣٠٣٨١) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے اس آیت ( اور تم اپنی نماز میں آواز کو بلند نہ کرو اور نہ ہی اپنی آواز کو بہت پست کرو۔ ) کے بارے میں فرمایا : اس آیت میں دعا اور مانگنا مراد ہے۔
(۳۰۳۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنِ الْہَجَرِیِّ ، عَنْ أَبِی عِیَاضٍ ، قَالَ : الدُّعَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے ! یہ آیت دعا کے بارے میں نازل ہوئی ہے : ترجمہ : اور نہ بلند آواز سے پڑھو تم اپنی نماز اور نہ بہت پست کرو تم اپنی آواز
(٣٠٣٨٢) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلا تَجْہَرْ بِصَلاتِکَ وَلا تُخَافِتْ بِہَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد دعا ہے۔
(۳۰۳۸۲) حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِیسَی بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَن مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَن مُجَاہِدٍ فِی ہَذِہِ الآیَۃِ : {وَلا تَجْہَرْ بِصَلاتِکَ وَلا تُخَافِتْ بِہَا} قَالَ : ذَلِکَ فِی الدُّعَائِ وَالْمَسْأَلَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی مسجد میں ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٣٨٣) حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتی ہیں : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے : اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔ اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما۔ اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب نکلتے تو یوں دعا فرماتے ! اللہ کے نام کے ساتھ نکلتا ہوں ، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلامتی ہو۔ اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما۔ اور میرے لیے اپنے فضل و رحمت کے دروازے کھول دے۔
(۳۰۳۸۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَن لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَن أُمِّہِ ، عَن فَاطِمَۃَ بِنْتِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ یَقُولُ : بِسْمِ اللہِ وَعَلَی سُنَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی وَافْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ، وَإِذَا خَرَجَ ، قَالَ : بِسْمِ اللہِ وَالسَّلامُ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی ، وَافْتَحْ لِی أَبْوَابَ فَضْلِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی مسجد میں ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٣٨٤) حضرت مطلب بن عبداللہ بن حنطب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور میرے لیے اپنے رزق کے دروازوں کو آسان فرما دے۔
(۳۰۳۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَمْرٍو الْمَدَنِیِّ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَنْطَبٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَیَسِّرْ لِی أَبْوَابَ رِزْقِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی مسجد میں ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٣٨٥) حضرت نعمان بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت علی جب مسجد میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو میرے گناہوں کو معاف فرما، اور تو میرے لیے اپنے فضل اور رحمت کے دروازوں کو کھول دے۔ اور جب مسجد سے نکلتے تو یوں دعا فرماتے ! اے اللہ ! تو میرے گناہوں کو معاف فرما۔ اور تو میرے لیے اپنے فضل کے دروازوں کو کھول دے۔
(۳۰۳۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کَانَ إذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی وَافْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ، وَإِذَا خَرَجَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی وَافْتَحْ لِی أَبْوَابَ فَضْلِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی مسجد میں ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٣٨٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب بن عجرہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا : جب تو مسجد حرام میں داخل ہو تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام بھیج اور یہ دعا پڑھ : اے اللہ ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازوں کو کھول دے۔ اور جب تو نکلے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام بھیج۔ اور یہ دعا پڑھ : اے اللہ ! تو شیطان مردود سے میری حفاظت فرما۔
(۳۰۳۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ لِی کَعْبُ بْنُ عُجْرَۃَ : إذَا دَخَلْت الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقُلِ : اللَّہُمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ، وَإِذَا خَرَجْت فَسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقُلِ : اللَّہُمَّ احْفَظْنِی مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی مسجد میں ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٣٨٧) حضرت محمد بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام جب مسجد میں داخل ہوتے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام بھیجتے اور یہ دعا پڑھتے ! اے اللہ ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازوں کو کھول دے۔ اور جب مسجد سے نکلتے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام بھیجتے اور شیطان سے پناہ مانگتے۔
(۳۰۳۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَن یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ سَلامٍ کَانَ إذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ سَلَّمَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَالَ : اللَّہُمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ، وَإِذَا خَرَجَ سَلَّمَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَتَعَوَّذَ مِنَ الشَّیْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی مسجد میں ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٣٨٨) حضرت سعید بن ذی حدان فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب مسجد میں داخل ہوتے تو فرماتے : اے نبی ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔ اللہ اور اس کے فرشتے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجیں۔
(۳۰۳۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ ذِی حُدَّانِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، قَالَ : سَلامٌ عَلَیْک أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہُ ، صَلَّی اللَّہُ وَمَلائِکَتُہُ عَلَی مُحَمَّدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی مسجد میں ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٣٨٩) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یوں فرماتے : اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلامتی ہو۔
(۳۰۳۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ کَانَ إذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، قَالَ : بِسْمِ اللہِ وَالسَّلامُ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৮৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٣٩٠) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا : جو شخص منادی کی آواز سنے کہ وہ نماز کے کھڑے ہونے کی ندا لگا رہا ہے، تو یوں دعا کرے : اے اللہ ! پروردگار اس پوری پکار کے اور قائم ہونے والی نماز کے ۔ عطا فرما محمد کو ان کی درخواست قیامت کے دن۔ تو اس وجہ سے اس کی شفاعت کی جائے گی۔
(۳۰۳۹۰) حَدَّثَنَا حَبِیبُ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِیَ یُنَادِی بِإِقَامَۃِ الصَّلاۃِ فَقَالَ : اللَّہُمَّ رَبَّ ہَذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلاۃِ الْقَائِمَۃِ أَعْطِ مُحَمَّدًا سُؤْلَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ إِلاَّ کَانَ مِمَّنْ یَشْفَعُ لَہُ۔
তাহকীক: