মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

دیت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩৯৪ টি

হাদীস নং: ২৭৮২০
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢١) حضرت سعید ابن مسیب کا ارشاد ہے کہ باندی کے جنین (یعنی اس بچہ میں جو ابھی پیٹ میں ہو کو ضائع کرنے پر) دس دینار ہیں۔
(۲۷۸۲۱) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : جَنِینُ الأَمَۃِ عَشَرَۃُ دَنَانِیرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২১
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢٢) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ باندی کے پیٹ میں موجود بچہ میں فیصلہ ہے۔
(۲۷۸۲۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ ، عَن حَمَّادٍ ، قَالَ : فِی جَنِینِ الأَمَۃِ حُکْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২২
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب بچہ پیدائش کے وقت چلائے تو اس کے اس چلانے کے دن کی قیمت کا حساب ہوگا۔
(۲۷۸۲۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: جَنِینُ الأَمَۃِ إِذَا اسْتَہَلَّ، فَقِیمَتُہُ یَوْمَ اسْتَہَلَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২৩
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢٤) حضرت حکم کا ارشاد ہے کہ لوگ باندی کے بچہ کو آزاد عورت کے بچہ کے حکم میں لیتے تھے۔
(۲۷۸۲۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانُوا یَأْخُذُونَ جَنِینَ الأَمَۃِ مِنْ جَنِینِ الْحُرَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২৪
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢٥) حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کا اعتبار باندی کی قیمت سے ہے اور آزاد عورت کے بچے کا اعتبار اس کی دیت سے ہے یعنی عشر اور نصف عشر۔
(۲۷۸۲۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ قَالَ : فِی جَنِینِ الأَمَۃِ مِنْ ثَمَنِہَا ، کَنَحْوٍ مِنْ جَنِینِ الْحُرَّۃِ مِنْ دِیَتِہَا ؛ الْعُشْرُ ، وَنِصْفُ الْعُشْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২৫
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢٦) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر بچہ زندہ پیدا ہوجائے تو اس میں اس کی قیمت ہے اور اگر مردہ پیدا ہوا تو اس میں اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔
(۲۷۸۲۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : إِنْ وَقَعَ حَیًّا فَعَلَیْہِ ثَمَنُہُ ، وَإِنْ وَقَعَ مَیِّتًا فَعَلَیْہِ عُشْرُ ثَمَنِ أُمِّہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২৬
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢٧) حضرت حسن سے مروی ہے کہ باندی کے پیٹ کے بچہ میں اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔
(۲۷۸۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَن یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی جَنِینِ الأَمَۃِ عُشْرُ ثَمَنِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২৭
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢٨) حضرت حسن سے مروی ہے کہ اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔
(۲۷۸۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : عُشْرُ ثَمَنِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২৮
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
(٢٧٨٢٩) حضرت سفیان کا ارشاد ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ اگر جنین غلام ہو (یعنی لڑکا پیدا ہو) تو اس کی قیمت کا بیسواں حصہ دینا ہوگا اور اگر باندی (یعنی بچی پیدا ہو) تو اس کی قیمت کا دسواں حصہ دینا ہوگا۔
(۲۷۸۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ وَکِیعًا ، یَقُولُ : قَالَ سُفْیَانُ : وَنَحْنُ نَقُولُ : إِنْ کَانَ غُلاَمًا فَنِصْفُ عُشْرِ قِیمَتِہِ ، وَإِنْ کَانَتْ جَارِیَۃً فَعُشْرُ قِیمَتِہَا لَوْ کَانَتْ حَیَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮২৯
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کا بچہ ضائع کرنے کا حکم
(٢٧٨٣٠) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ جانور کے پیٹ کے بچہ میں اس کی قیمت دینا ہوگی۔
(۲۷۸۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَن حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی جَنِینِ الدَّابَّۃِ قِیمَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩০
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کا بچہ ضائع کرنے کا حکم
(٢٧٨٣١) حضرت حکم کا ارشاد ہے کہ لوگ جانور کے پیٹ کو بچہ کو باندی کے پیٹ کے بچہ کے برابر رکھتے تھے (یعنی اس کے برابر اس کی بھی دیت ہوتی تھی)
(۲۷۸۳۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانُوا یَأْخُذُونَ جَنِینِ الدَّابَّۃِ مِنْ جَنِینِ الأَمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩১
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کا بچہ ضائع کرنے کا حکم
(٢٧٨٣٢) حضرت حسن سے مروی ہے کہ جانور کے پیٹ کے بچہ میں اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔
(۲۷۸۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی جَنِینِ الدَّابَّۃِ عُشْرُ ثَمَنِ أُمِّہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩২
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کا بچہ ضائع کرنے کا حکم
(٢٧٨٣٣) حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جانور بھی ایک سامان ہے کہ جس کے بچہ کی قیمت حاکم لگائے گا وہ اپنی رائے میں بہتر سمجھے گا۔
(۲۷۸۳۳) حَدَّثَنَا عُمَرُ ، عَن یُونُسَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی جَنِینِ الْبَہِیمَۃِ ، قَالَ : نَرَی الْبَہِیمَۃِ سِلْعَۃٌ ، یُقَیِّمُ جَنِینَہَا الْحَاکِمُ ، مَا رَأَی بِرَأْیِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩৩
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کا بچہ ضائع کرنے کا حکم
(٢٧٨٣٤) حضرت عامر سے مروی ہے کہ جانور کے بچہ میں فیصلہ ہوگا۔
(۲۷۸۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی وَلَدِ الْبَہِیمَۃِ حُکُومَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩৪
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ضائع کرنے کا بیان
(٢٧٨٣٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ساقط کرنے کی صورت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس شخص کے خلاف فیصلہ فرمایا تھا وہ کہنے لگا : کیا اس کی دیت دی جائے گی جس نے نہ کچھ پیا اور نہ ہی کچھ کھایا اور نہ ی وہ زور سے چیخا ؟ اس جیسا خون تو رائیگاں جاتا ہے ؟ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یقیناً یہ شخص تو شاعر جیسی بات کررہا ہے بہرحال پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کرنے کی صورت میں غرہ یعنی ایک غلام یا باندی دینا لازم ہے۔
(۲۷۸۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی فِی الْجَنِینِ ؛ عَبْدًا ، أَوْ أَمَۃً ، فَقَالَ : الَّذِی قَضَی عَلَیْہِ : أَیُعْقَل مَنْ لاَ شَرِبَ، وَلاَ أَکَلَ ، وَلاَ صَاحَ ، فَاسْتَہَلَّ ، وَمِثْلُ ذَلِکَ یُطَلُّ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ ہَذَا لَیَقُولُ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ، فِیہِ غُرَّۃٌ عَبْدٌ ، أَوْ أَمَۃٌ۔ (ابوداؤد ۴۵۶۸۔ ترمذی ۱۴۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩৫
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ضائع کرنے کا بیان
(٢٧٨٣٦) حضرت مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب لوگوں سے عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ولادت سے پہلے ہلاک کردینے کے بارے میں مشورہ کررہے تھے کہ اس صورت میں کیا دیت ہوگی ؟ تو حضرت مغیرہ بن شعبہ فرمانے لگے : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس معاملہ میں غرہ یعنی ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تھا، حضرت عمر نے ان سے فرمایا تم کوئی ایسا شخص لاؤ جو تمہارے ساتھ اس فیصلہ کی گواہی دے تو حصرت محمد بن مسلمہ نے ان کے حق میں گواہی دی۔
(۲۷۸۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ ، قَالَ : اسْتَشَارَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی إِمْلاَصِ الْمَرْأَۃِ ، فَقَالَ : الْمُغِیرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ : شَہِدْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی فِیہِ بِغُرَّۃٍ؛ عَبْدٍ ، أَوْ أَمَۃٍ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : ائْتِنِی بِمَنْ شَہِدَ مَعَکَ ، فَشَہِدَ لَہُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ۔

(بخاری ۶۹۰۷۔ ابوداؤد ۴۵۵۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩৬
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ضائع کرنے کا بیان
(٢٧٨٣٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عورت کے پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کردینے کی صورت میں غرہ یعنی ایک غلام یا باندی یا خچر ہوگا۔
(۲۷۸۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : فِی الْجَنِینِ غُرَّۃٌ ؛ عَبْدٌ ، أَوْ أَمَۃٌ ، أَوْ بَغْلٌ۔ (ابوداؤد ۴۵۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩৭
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ضائع کرنے کا بیان
(٢٧٨٣٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا عورت کے پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کردینے کی صورت میں ایک غلام یا باندی یا گھوڑا ادا کرنا ہوگا۔
(۲۷۸۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : فِیہِ عَبْدٌ ، أَوْ أَمَۃٌ ، أَوْ فَرَسٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩৮
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ضائع کرنے کا بیان
(٢٧٨٣٩) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا کہ غرہ سے مراد ایک غلام یا باندی ہے جو اس ہلاک ہونے والے بچہ کی ماں یا اس کے قریبی رشتہ دار کو ملے گی۔
(۲۷۸۳۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : غُرَّۃٌ ؛ عَبْدٌ ، أَوْ أَمَۃٌ لأُِمِّہِ ، أَوْ لأَقْرَبِ النَّاسِ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৩৯
دیت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ضائع کرنے کا بیان
(٢٧٨٤٠) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین اور حضرت حکم ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کردینے کی صورت میں ایک غلام یا باندی دینا ہوگی۔
(۲۷۸۴۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، وَالْحَکَمِ ؛ قَالاَ : جَنِینُ الْحُرَّۃِ عَبْدٌ ، أَوْ أَمَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক: