মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮২৬০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦١) حضرت حسن (رض) اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے لیکن اسے کوڑے پڑیں گے۔
(۱۸۲۶۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ، أَنَّہُمَا قَالاَ: طَلاَقُہُ جَائِزٌ، وَیُوجَعُ ظَہْرُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٢) حضرت حسن (رض) اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ قَالاَ : طَلاَقُہُ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٣) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۶۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : طَلاَقُ السَّکْرَانِ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٤) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار دیا اور اسے کوڑے لگوائے۔
(۱۸۲۶۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَنْبَسَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَجَازَ طَلاَقَ السَّکْرَانِ وَجَلَدَہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٥) حضرت عبد الرحمن بن حرملہ (رض) فرماتے ہیں کہ میرے ایک پڑوسی نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی، پھر مجھے کہا کہ میں حضرت سعید بن مسیب (رض) سے سوال کروں۔ ان سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے اور آدمی کو اسی کوڑے پڑیں گے۔
(۱۸۲۶۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، قَالَ : طَلَّقَ جَارٌ لِی سَکْرَان ، فَأَمَرَنِی أَنْ أَسْأَلَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ؟ فَقَالَ : إِنْ أُصیْب فِیہِ الْحَقَّ ، فرِّقْ بَیْنَہُ وَبَیْنَ امْرَأَتِہِ ، وَضُرِبَ ثَمَانِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : طَلاَقُہُ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٧) حضرت میمون (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، قَالَ : یَجُوزُ طَلاَقُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٨) حضرت عبد الرحمن (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : یَجُوزُ طَلاَقُ السَّکْرَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٩) حضرت سلیمان بن یسار (رض) اور حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۶۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، قَالَ : قُلْتُ لِمَالِکٍ : حُدِّثْتَ أَنَّ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ ، وَسَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، قَالاَ : طَلاَقُہُ جَائِزٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٧٠) حضرت عمر (رض) نے عورتوں کی گواہی پر نشہ میں مبتلا شخص کی طلاق کو واقع قرار دیا۔
(۱۸۲۷۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْخِرِّیتِ ، عَنْ أَبِی لَبِیدٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ أَجَازَ طَلاَقَ السَّکْرَانِ بِشَہَادَۃِ نِسْوَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٧١) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص نے جب کسی کو طلاق دی یا غلام کو آزاد کیا تو یہ واقع ہے اور حد قائم ہوگی۔
(۱۸۲۷۱) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ: إذَا طَلَّقَ، أَوْ أَعْتَقَ جَازَ عَلَیْہِ، وَأُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٧٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے، البتہ اس پر حدجاری ہوگی۔
(۱۸۲۷۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یَجُوزُ طَلاَقُہُ ،وَالْحَدُّ فِی ظَہْرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٧٣) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے مغلوب العقل ہوجانے والے (جیسے مجنون یا معتوہ وغیرہ) کی طلاق نہیں ہوتی اور شیطان کی طرف سے مغلوب العقل ہونے والے (جیسے شرابی وغیرہ) کی طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۲۷۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : مَنْ طَلَّقَ فِی سُکْرٍ مِنَ اللہِ ، فَلَیْسَ طَلاَقُہُ بِشَیْئٍ ، وَمَنْ طَلَّقَ فِی سُکْرٍ مِنَ الشَّیْطَانِ فَطَلاَقُہُ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٧٤) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۷۴) حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ، عَنِ الْہَیْثُمِ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ شُرَیْحٍ، قَالَ: طَلاَقُ السَّکْرَانِ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست نہیں
(١٨٢٧٥) حضرت عثمان (رض) نشے میں مبتلا اور مجنون کی طلاق کو واقع قرار نہیں دیتے تھے جبکہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) اسے واقع قرار دیتے تھے اور نشے باز پر حد جاری کرتے تھے۔
(۱۸۲۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، قَالَ : کَانَ لاَ یُجِیزُ طَلاَقَ السَّکْرَانِ وَالْمَجْنُونِ۔ قَالَ : وَکَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ یُجِیزُ طَلاَقَہُ ،وَیُوجِعُ ظَہْرَہُ ، حَتَّی حَدَّثَہُ أَبَانُ بِذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست نہیں
(١٨٢٧٦) حضرت جابر بن زید، حضرت عکرمہ ، حضرت عطاء اور حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق نہیں ہوتی۔
(۱۸۲۷۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، وَعِکْرِمَۃَ ، وَعَطَائٍ ، وَطَاوُسٍ ، قَالُوا : لَیْسَ بِجَائِزٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست نہیں
(١٨٢٧٧) حضرت قاسم (رض) اور حضرت عمر بن عبدالعزیز (رض) نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
(۱۸۲۷۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ؛ أَنَّ الْقَاسِمَ ، وَعُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، کَانَا لاَ یُجِیزَانِ طَلاَقَ السَّکْرَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست نہیں
(١٨٢٧٨) حضرت عطائ (رض) نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
(۱۸۲۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبَاحٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَِنَّہُ کَانَ لاَ یُجِیزُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست نہیں
(١٨٢٧٩) حضرت طاؤس (رض) نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
(۱۸۲۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، أَوْ غَیْرِہِ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُجِیزُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص طلاق دینے کے بعد کہے کہ میں نے اپنی بیوی کے علاوہ کسی اور عورت کو مراد لیا تھا تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٢٨٠) سمیط سدوسی (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا، انھوں نے مجھے کہا کہ جب تک تم اپنی بیوی کو طلاق نہ دو ہم نکاح نہیں کریں گے، میں نے اسے تین طلاقیں دے دیں، انھوں نے میری شادی کرادی، شادی کے بعد انھوں نے دیکھا کہ میری بیوی تو میرے پاس ہے، انھوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیوی کو طلاق نہیں دی تھی ؟ میں نے کہا کہ دی تھی۔ میرے نکاح میں فلانہ بنت فلاں تھی میں نے اس کو طلاق دی تھی اس کو نہیں دی تھی۔ پھر میں شقیق بن مجزاۃ کے پاس آیا وہ حضرت عثمان (رض) کے پاس جانے کا ارادہ کررہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ امیر المومنین سے اس بارے میں سوال کرنا، انھوں نے سوال کیا تو حضرت عثمان نے فرمایا کہ اس کی نیت کا اعتبار ہے۔
(۱۸۲۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ السُّمَیْطِ السَّدُوسِیِّ ، قَالَ : خَطَبْتُ امْرَأَۃً ، فَقَالُوا لِی : لاَ نُزَوِّجُک حَتَّی تُطَلِّقَ امْرَأَتَکَ ثَلاَثًا ، فَقُلْتُ : قَدْ طَلَّقْتہَا ثَلاَثًا ، قَالَ : فَزَوَّجُونِی ثُمَّ نَظَرُوا ، فَإِذَا امْرَأَتِی عِنْدِی، فَقَالُوا: أَلَیْسَ قَدْ طَلَّقْتَ امْرَأَتَکَ ؟ قُلْتُ : بَلی ، کَانَتْ تَحْتِی فُلاَنَۃُ بِنْتُ فُلاَنٍ ، فَطَلَّقْتہَا ، فَأَمَّا ہَذِہِ فَلَمْ أُطَلِّقْہَا ، فَأَتَیْت شَقِیقَ بْنَ مَجْزَأَۃَ بْنِ ثَوْرٍ وَہُوَ یُرِیدُ الْخُرُوجَ إلَی عُثْمَانَ ، فَقُلْتُ : سَلْ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عَنْ ہَذِہِ ، فَسَأَلَہُ ؟ فَقَالَ : نِیَّتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক: