মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৯৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٩٤١) حضرت حسن (رض) بھی حضرت شعبی (رض) والی بات فرمایا کرتے تھے۔
(۱۸۹۴۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ مِثْلَ قَوْلِ الشَّعْبِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٩٤٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھرا سے طلاق دے دی، اگر تین حیض آنے سے پہلے چار مہینے گذر گئے تو وہ عورت بائنہ ہوگئی۔
(۱۸۹۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ یُولِی مِنِ امْرَأَتِہِ ، ثُمَّ یُطَلِّقُ قَالَ : إذَا مَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ ، قَبْلَ أَنْ تَحِیضَ ثَلاَثَ حِیَضٍ ، فَقَدْ بَانَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٩٤٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے۔
(۱۸۹۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : یَہْدِمُ الطَّلاَقُ الإِیلاَئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٩٤٤) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے۔
(۱۸۹۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : یَہْدِمُ الطَّلاَقُ الإِیلاَئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٩٤٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے، حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ یہ دونوں دوڑ کے دو گھوڑوں کی طرح ہیں۔
(۱۸۹۴۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : یَہْدِمُ الطَّلاَقُ الإِیلاَئَ وَقَالَ عَلِیٌّ: ہُمَا کَفَرَسَیْ رِہَانٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے
(١٨٩٤٦) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے۔
(۱۸۹۴۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : الإِیلاَئُ فِی الرِّضَا وَالْغَضَبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے
(١٨٩٤٧) حضرت ام عطیہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت جبیر (رض) نے اپنی بیوی سے کہا کہ میرے بھائی کا بیٹا تیرے بیٹے کے ساتھ دودھ پئے گا، انھوں نے کہا کہ میں دو بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتی، حضرت جبیر (رض) نے قسم کھالی کہ جب تک وہ اس بچے کو دودھ نہیں چھڑا دیتیں اس وقت تک وہ اپنی بیوی کے قریب نہ جائیں گے۔ جب اس بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا اور وہ لوگوں کے پاس سے گذرا تو لوگوں نے کہا کہ تم نے اسے اچھی غذا دی ہے، حضرت جبیر (رض) نے کہا کہ میں نے قسم کھائی تھی کہ میں اس وقت تک اپنی بیوی کے قریب نہیں جاؤں گا جب تک وہ اس کا دودھ نہیں چھڑا دیتی، لوگوں نے کہا کہ یہ ایلاء ہے، حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ اگر تم نے غصے میں ایسا کیا تھا تو تمہارے لیے تمہاری بیوی حلال نہیں اور اگر غصے میں نہیں کیا تو یہ تمہاری بیوی ہے۔
(۱۸۹۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ حُرَیْث بن عَمِیرَۃَ ، عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ : قَالَ جُبَیْرٌ لامْرَأَتِہِ : إن ابْنَ أَخِی مَعَ ابْنِکَ ، فَقَالَتْ : مَا أَسْتَطِیعُ أَنْ أُرْضِعَ اثْنَیْنِ ، قَالَ : فَحَلَفَ أَنْ لاَ یَقْرَبَہَا حَتَّی تَفْطِمَہُ قَالَ : فَلَمَّا فَطَمُوہُ مُرَّ بِہِ عَلَی الْمَجْلِسِ فَقَالَ الْقَوْمُ : حَسَنٌ مَا غَذَوْتُمُوہُ قَالَ : فَقَالَ جُبَیْرٌ : إنِّی حَلَفْت أَنْ لاَ أَقْرَبَہَا حَتَّی تَفْطِمَہُ ، قَالَ : فَقَالَ الْقَوْمُ : ہَذَا إیلاَئٌ ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : إِنْ کُنْتَ فَعَلْتَ ذَلِکَ غَضَبًا ، فَلاَ تَحِلُّ لَکَ امْرَأَتُکَ ، وَإِلاَّ فَہِیَ امْرَأَتُکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے
(١٨٩٤٨) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء غصے میں ہوتا ہے۔
(۱۸۹۴۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ زُبَیْدٍ عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : إنَّمَا الإِیلاَئُ فِی الْغَضَبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے
(١٨٩٤٩) حضرت قعقاع بن یزید (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ایلاء تو غصے میں ہوتا ہے۔ میں نے حضرت ابن سیرین (رض) سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں تو اسے نہیں جانتا، پھر انھوں آیت ایلاء تلاوت کی۔
(۱۸۹۴۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ ، عَنِ الإِیلاَئِ فَقَالَ : إنَّمَا الإِیلاَئُ مَا کَانَ فِی الْغَضَبِ ، قَالَ : وَسَأَلْتُ ابْنَ سِیرِینَ فَقَالَ : مَا أَدْرِی مَا ہَذَا ؟ وَتَلاَ آیَۃَ الإِیلاَئِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے
(١٨٩٥٠) حضرت ابراہیم (رض) اور حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے قسم کھائی کہ وہ اس وقت تک اپنی بیوی کے قریب نہیں جائے گا جب تک وہ اپنے بچے کا دودھ نہ چھڑا دے تو اگر وہ چار مہینے تک رکا رہے تو ایلاء داخل ہوجائے گا۔
(۱۸۹۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَعَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ حَلَفَ أَلاَّ یَقْرَبُ امْرَأَتَہُ حَتَّی تَفْطِمَ صَبِیَّہَا ، قَالاَ : إذَا مَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَقَدْ دَخَلَ الإِیلاَئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے
(١٨٩٥١) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ غصے اور خوشی کا ایلاء برابر ہے۔
(۱۸۹۵۱) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : الإِیلاَئُ فِی الرِّضَی وَالْغَضَبِ سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٥٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
(۱۸۹۵۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لاَ إیلاَئَ إلاَّ بِحَلَفٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٥٣) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء جماع نہ کرنے کی قسم کھانے سے ہوتا ہے۔
(۱۸۹۵۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : الإِیلاَئُ لاَ یَکُونُ إلاَّ بِحَلَفٍ عَلَی الْجِمَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٥٤) حضرت ابو حرہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی عورت کو سات مہینے تک چھوڑے رکھے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس نے جدائی کو بہت طول دے دیا، میں نے کہا کہ کیا ایلاء داخل ہوجائے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ کیا اس نے قسم کھائی تھی ؟ میں نے کہا نہیں، انھوں نے فرمایا کہ ایلاء قسم کے بغیر نہیں ہوتا۔
(۱۸۹۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنْ رَجُلٍ ہَجَرَ امْرَأَتَہُ سَبْعَۃَ أَشْہُرٍ قَالَ : قَدْ َطَالَ الْہِجْرَانَ ، قُلْتُ : یَدْخُلُ عَلَیْہِ الإِیلاَئُ ؟ قَالَ : حَلَفَ ؟ قُلْتُ : لاَ ، قَالَ : لاَ إیلاَئَ إلاَّ بِیَمِین۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٥٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
(۱۸۹۵۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ لاَ إیلاَئَ إلاَّ أَنْ یَحْلِفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٥٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ہر وہ قسم جو جماع سے روک دے اور اس پر چار مہینے گذر جائیں تو ایلاء ہوجاتا ہے۔
(۱۸۹۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کُلُّ یَمِینٍ مَنَعَتْ جِمَاعًا حَتَّی تَمْضِیَ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَہِیَ إیلاَئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٥٧) حضرت جابر بن زید (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو چھوڑے رکھے اور چار مہینے گذر جائیں تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اس پر حرام نہیں ہوگی، البتہ اگر اس نے قسم کھائی ہو کہ کہ وہ اسے چھوئے گا بھی نہیں اور اس سے صلح نہیں کرے گا، اگر اس نے اس بات پر قسم کھائی ہو اور چار مہینے تک وہ اس سے رجوع نہ کرے تو عورت بائنہ ہوجائے گی اور ایلاء یافتہ ہوجائے گی۔
(۱۸۹۵۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ہَجَرَ امْرَأَتَہُ فَمَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ قَالَ : لاَ تَحْرِمُ عَلَیْہِ إلاَّ أَنْ یَکُونَ أَقْسَمَ بِاللَّہِ لاَ یَمَسُّہَا ، وَلاَ یُصَالِحُہَا ، فَإِنْ أَقْسَمَ عَلَی ذَلِکَ وَلَمْ یُرَاجِعْ حَتَّی تَمْضِیَ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَقَدْ بَانَتْ مِنْہُ ، وَہِیَ الْأَلِیَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٥٨) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ قسم کے بغیر ایلاء نہیں ہوتا۔
(۱۸۹۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : لاَ إیلاَئَ إلاَّ أَنْ یَحْلِفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٥٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ہر ایسی قسم جو جماع سے منع کردے وہ ایلاء ہے۔
(۱۸۹۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی السَّفَرِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : کُلُّ یَمِینٍ مَنَعَتْ جِمَاعًا فَہِیَ إیلاَئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
(١٨٩٦٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ہر ایسی قسم جو جماع سے منع کردے وہ ایلاء ہے۔
(۱۸۹۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَمُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کُلُّ یَمِینٍ مَنَعَتْ جِمَاعًا فَہِیَ إیلاَئٌ۔
তাহকীক: