মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৯২০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر وہ اس قسم کو توڑنا چاہے لیکن کسی مرض یا عذر کی وجہ سے نہ توڑ سکے اور زبان سے ایلاء کی قسم کو توڑنے کا کہہ دے تو جن کے نزدیک یہ رجوع کے حکم میں ہے
(١٨٩٢١) حضرت حسن (رض) اور حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو کوئی عذر ہو تو وہ عورت سے رجوع کرنے پر کسی کو گواہ بنالے۔
(۱۸۹۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعِکْرِمَۃَ قَالاَ : إذَا کَانَ لَہُ عُذْرٌ یُعْذَرُ بِہِ فَأَشْہَدَ أَنَّہُ قَدْ فَائَ إلیہا فَذَلِکَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر وہ اس قسم کو توڑنا چاہے لیکن کسی مرض یا عذر کی وجہ سے نہ توڑ سکے اور زبان سے ایلاء کی قسم کو توڑنے کا کہہ دے تو جن کے نزدیک یہ رجوع کے حکم میں ہے
(١٨٩٢٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کی اور رجوع پر گواہ بنالیا تو کافی ہے۔
(۱۸۹۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا آلَی الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِہِ فَأَشْہَدَ أَنَّہُ قَدْ فَائَ فَذَلِکَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٢٣) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء کی قسم کو ختم کرنے کا طریقہ جماع ہے۔
(۱۸۹۲۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : الْفَیْئُ الْجِمَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٢٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق کے عزم کا پختہ ہونا چار مہینوں کا گذرنا ہے اور ایلاء کی قسم کو ختم کرنے کا طریقہ جماع ہے۔
(۱۸۹۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : عَزِیمَۃُ الطَّلاَقِ انْقِضَائُ أَرْبَعَۃِ أَشْہُرٍ وَالْفَیْئُ الْجِمَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٢٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جماع کے بغیر ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی۔
(۱۸۹۲۵) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَالْحَکَمِ قَالاَ : لاَ فَیْئَ إِلاَّ الْجِمَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٢٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جماع کے بغیر ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی۔
(۱۸۹۲۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ فَیْئَ إلاَّ الْجِمَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٢٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جماع کے بغیر ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی۔
(۱۸۹۲۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : لاَ فَیْئَ إلاَّ الْجِمَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٢٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء کی قسم کو ختم کرنے کا طریقہ جماع ہے۔
(۱۸۹۲۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : الْفَیْئُ الْجِمَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٢٩) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء کی قسم کو ختم کرنے کا طریقہ جماع ہے۔
(۱۸۹۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ بَذِیمَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : الْفَیْئُ الْجِمَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯২৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٣٠) حضرت علی، حضرت ابن مسعود اور حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء کی قسم کو ختم کرنے کا طریقہ جماع ہے۔ حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ اگر اسے بڑھاپے کی وجہ سے کوئی عذر ہو، کوئی بیماری ہو، یا قید کی وجہ سے بیوی تک رسائی نہ رکھتا ہو تو زبان یا دل سے رجوع کرلینا بھی کافی ہے۔
(۱۸۹۳۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، وَابْنِ مَسْعُودٍ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالُوا : الْفَیْئُ الْجِمَاعُ ، وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : فَإِنْ کَانَ بِہِ عِلَّۃٌ مِنْ کِبَرٍ ، أَوْ مَرَضٍ ، أَوْ حَبْسٍ یَحُولُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجِمَاعِ ، فَإِنَّ فَیْئِہِ أَنْ یَفِیئَ بِقَلْبِہِ وَلِسَانِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٣١) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اور اس کے بعد جماع کے علاوہ اپنی بیوی سے وہ سب کچھ کرلے جو ایک خاوند اپنی بیوی سے کرتا ہے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر جماع سے پہلے چار مہینے گذر گئے تو طلاق بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۸۹۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ أَنَّہُ سَأَلَہُ عَنْ رَجُلٍ آلَی مِنَ امْرَأَتِہِ فَقَالَ یَنَالُ مِنْہَا مَا یَنَالُ الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِہِ إلاَّ أَنَّہ لم یُجَامِعَہَا فَإِنْ مَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ قَبْلَ أَنْ یُجَامِعَہَا فَہِیَ طَالِقٌ بَائِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
(١٨٩٣٢) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء کی قسم کو ختم کرنے کا طریقہ جماع ہے۔
(۱۸۹۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : الْفَیْئُ الْجِمَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لیے کتنا عرصہ ہوگا ؟
(١٨٩٣٣) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو اور وہ اس سے ایلاء کرے تو دو مہینے گذر جانے پر ایلاء واقع ہوجائے گا۔
(۱۸۹۳۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الإِیلاَئِ مِنَ الأَمَۃِ : إذَا مَضَی شَہْرَانِ ، وَلَمْ یَفِیئْ زَوْجُہَا ، فَقَدْ وَقَعَ الإِیلاَئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لیے کتنا عرصہ ہوگا ؟
(١٨٩٣٤) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ باندی سے ایلاء کی مدت دو ماہ ہے۔
(۱۸۹۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِیمَنْ آلَی مِنْ أَمَۃٍ قَالَ : إیلاَؤُہَا شَہْرَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لیے کتنا عرصہ ہوگا ؟
(١٨٩٣٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کا ایلاء آزاد عورت کے ایلاء سے ہے۔
(۱۸۹۳۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إِیلاَئُ الأَمَۃِ نِصْفُ إِیلاَئِ الْحُرَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لیے کتنا عرصہ ہوگا ؟
(١٨٩٣٦) حضرت ابراہیم (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۸۹۳۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لیے کتنا عرصہ ہوگا ؟
(١٨٩٣٧) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آزاد نے باندی سے ایلاء کیا یا اسے طلاق دی تو اس کی عدت آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے۔
(۱۸۹۳۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ فِی الْحُرِّ إذَا آلَی مِنَ الْأَمَۃِ ، أَوْ طَلَّقَہا فَعِدَّتُہَا نِصْفُ عِدَّۃِ الْحُرَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لیے کتنا عرصہ ہوگا ؟
(١٨٩٣٨) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی سے ایلاء کرے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم (رض) فرماتے تھے کہ اس کی عدت دو ماہ ہے۔ اور میں نے حضرت حماد (رض) سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے بھی یہی فرمایا۔
(۱۸۹۳۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عَمَّنْ یُولِی مِنَ الْأَمَۃِ فَقَالَ : قَالَ إبْرَاہِیمُ : عِدَّتُہَا شَہْرَانِ ، وَسَأَلْت حَمَّادًا فَقَالَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٩٣٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھر اسے طلاق دے دی یا طلاق دی پھر ایلاء کیا تو طلاق ایلاء کو ختم کردے گی۔
(۱۸۹۳۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: إذَا آلَی، ثُمَّ طَلَّقَ، أَوْ طَلَّقَ، ثُمَّ آلَی ہَدَمَ الطَّلاَقُ الإِیلاَئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৩৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٩٤٠) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق اور ایلاء دوڑ کے دو گھوڑوں کی طرح ہیں، جو پہلے ہو اسی کا اعتبار ہوگا اور اگر دونوں اکٹھے ہوں تو دونوں کا اعتبار ہوگا۔
(۱۸۹۴۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : ہُمَا کَفَرَسَیْ رِہَانٍ ، أَیُّہُمَا سَبَقَ أُخِذَتْ بِہِ ، وَإِنْ وَقَعَا جَمِیعًا أُخِذَتْ بِہِما۔
tahqiq

তাহকীক: