মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৯৮০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لیے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٨١) حضرت حسن، حضرت شعبی اور حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
(۱۸۹۸۱) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَشْعَثِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ وَالشَّعْبِیِّ قَالُوا فِی الْمُطَلَّقَۃِ ثَلاَثًا : لَہَا السُّکْنَی وَلاَ نَفَقَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لیے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٨٢) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم ایک عورت کے قول کی وجہ سے اللہ کی کتاب اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتے، ہم نہیں جانتے کہ وہ عورت بھول گئی یا اس نے یاد رکھا، حضرت عمر (رض) طلاق یافتہ عورت کی رہائش اور نفقہ خاوند پر لازم کیا کرتے تھے۔
(۱۸۹۸۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ قَالَ: ذَکَرْتُ لِإِبْرَاہِیمَ حَدِیثَ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ، فَقَالَ إبْرَاہِیمُ: قَالَ عُمَرُ: لاَنَدَعُ کِتَابَ اللہِ وَسُنَّۃَ رَسُولِہِ لِقَوْلِ امْرَأَۃٍ لاَ نَدْرِی حَفِظَتْ، أَوْ نَسِیَتْ، وَکَانَ عُمَرُ یَجْعَلُ لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لیے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٨٣) حضرت یحییٰ بن سعید (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ کسی کرائے کے گھر میں رہتی ہو تو کرایہ کس پر لازم ہوگا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس کے خاوند پر، میں نے پوچھا کہ اگر اس کے خاوند کے پاس کرایہ نہ ہو تو کس پر واجب ہوگا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس عورت پر، میں نے عرض کیا کہ اگر اس عورت کے پاس بھی نہ ہو تو پھر کس پر واجب ہوگا ؟ انھوں نے فرمایا کہ امیر پر۔
(۱۸۹۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ رَجُلٍ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ فی بَیْتٍ بِکِرَائٍ عَلَی مَنِ الْکِرَائُ ؟ قَالَ : عَلَی زَوْجِہَا ، قَالَ : فَإِنْ لَمْ یَکُنْ عِنْدَ زَوْجِہَا قَالَ : فَعَلَیْہَا ، قَالَ : فَإِنْ لَمْ یَکُنْ عِنْدَہَا ؟ قَالَ : فَعَلَی الأَمِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لیے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٨٤) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
(۱۸۹۸۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : الْمُطَلَّقَۃُ ثَلاَثًا لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لیے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٨٥) حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ ہم ایک عورت کے قول کی وجہ سے اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتے، تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
(۱۸۹۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : لاَ نَدَعُ کِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّۃَ نَبِیِّنَا لِقَوْلِ الْمَرْأَۃِ ، الْمُطَلَّقَۃُ ثَلاَثًا لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لیے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٨٦) حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ ہم ایک عورت کے قول کی وجہ سے اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتے۔
(۱۸۹۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ نَدَعُ کِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّۃَ نَبِیِّنَا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لیے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٨٧) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
(۱۸۹۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْحَکَمِ أَنَّ شُرَیْحًا قَالَ : الْمُطَلَّقَۃُ ثَلاَثًا لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لیے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٨٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
(۱۸۹۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: الْمُطَلَّقَۃُ ثَلاَثًا لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا
(١٨٩٨٩) حضرت فاطمہ بنت قیس (رض) فرماتی ہیں کہ ان کے خاوند نے انھیں تین طلاقیں دیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں رہائش اور نفقہ نہیں دلوایا۔
(۱۸۹۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ بْنِ صُخَیْرٍ الْعَدَوِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ تَقُولُ : إنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا فَلَمْ یَجْعَلْ لَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُکْنَی وَلاَ نَفَقَۃً۔ (مسلم۴۸۔ ترمذی ۱۱۳۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৮৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا
(١٨٩٩٠) حضرت فاطمہ بنت قیس (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں میرے خاوند نے مجھے تین طلاقیں دیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تجھے رہائش اور نفقہ نہیں ملے گا۔
(۱۸۹۹۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : قالَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ قَیْسٍ : طَلَّقَنِی زَوْجِی عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَلاَثًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ سُکْنَی لَکِ وَلاَ نَفَقَۃَ۔

(مسلم ۱۱۱۷۔ ترمذی ۱۱۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا
(١٨٩٩١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دینے والے کو نفقہ پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
(۱۸۹۹۱) حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : الْمُطَلِّقُ ثَلاَثًا لاَ یُجْبَرُ عَلَی النَّفَقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا
(١٨٩٩٢) حضرت عکرمہ اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت اور وہ عورت جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو انھیں رہائش اور نفقہ نہیں ملے گا۔
(۱۸۹۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، وَالْحَسَنِ قَالَ سَمِعْتہمَا یَقُولاَنِ : الْمُطَلَّقَۃُ ثَلاَثًا وَالْمُتَوَفَّی عَنْہَا لَیْسَ لَہُمَا سُکْنَی وَلاَ نَفَقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا
(١٨٩٩٣) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہوں اسے نفقہ نہیں ملے گا۔
(۱۸۹۹۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ یَعْلَی بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فِی الْمُطَلَّقَۃِ ثَلاَثًا لاَ نَفَقَۃَ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا
(١٨٩٩٤) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہوں اسے نفقہ نہیں ملے گا۔
(۱۸۹۹۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لاَ نَفَقَۃَ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا
(١٨٩٩٥) حضرت ہشام بن عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو حتمی طلاق دے دے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے نفقہ نہیں ملے گا۔
(۱۸۹۹۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ الْبَتَّۃَ ہل لَہَا مِنْ نَفَقَۃٍ ؟ قَالَ : لاَ نَفَقَۃَ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٩٦) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے اللہ اسے نادم کرے گا، اور حالت حمل اور حالت رضاعت میں اس پر خرچ کرے گا یہاں تک کہ بچے کادودھ چھڑوا دے۔
(۱۸۹۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : لاَ یُطَلِّقُہَا وَہِیَ حَامِلٌ فَیُنَدِّمَہُ اللَّہُ فَیُنْفِقَ عَلَیْہَا حَمْلِہَا وَرَضَاعِہَا حَتَّی تَفْطِمَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٩٧) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کو حالت حمل میں تین طلاقیں دیں تو عورت کا نفقہ مرد پر لازم ہوگا خواہ وہ آزاد ہو یا باندی۔
(۱۸۹۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا وَہِیَ حَامِلٌ فَلَہَا عَلَیْہِ النَّفَقَۃُ حُرَّۃً کَانَتْ ، أَوْ أَمَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٩٨) حضرت عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو حتمی طلاق دے دی تو عورت کو نفقہ نہیں ملے گا لیکن اگر وہ حاملہ ہو تو نفقہ ملے گا یہاں تک کہ بچہ پیدا ہوجائے۔
(۱۸۹۹۸) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ الْبَتَّۃَ قَالَ : لاَ نَفَقَۃَ لَہَا إلاَّ أَنْ تَکُونَ حُبْلَی فَیُنْفِقَ عَلَیْہَا حَتَّی تَضَعَ حَمْلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
(١٨٩٩٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں، یا اس سے ایلاء کیا گیا ہو، یا اس نے خلع لیا ہو، یا اس سے لعان کیا گیا ہو اور یہ عورتیں حاملہ ہوں تو انھیں نفقہ ملے گا۔
(۱۸۹۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : الْمُطَلَّقَۃُ ثَلاَثًا وَالْمُولَی عَنْہَا وَالْمُخْتَلِعَۃُ وَالْمُلاَعَنَۃُ وَہُنَّ حَوَامِلُ لَہُنَّ النَّفَقَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৯৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
(١٩٠٠٠) حضرت شعبی (رض) اور حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ ہر حاملہ کو نفقہ ملے گا۔
(۱۹۰۰۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَعَنْ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالاَ : لِکُلِّ حَامِلٍ نَفَقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক: