মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৯০০০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
(١٩٠٠١) حضرت عامر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے دے تو کیا اسے نفقہ دے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں اگر آزاد مرد ہو تو نفقہ دے گا۔
(۱۹۰۰۱) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زَکَرِیَّا قَالَ : سُئِلَ عَامِرٌ عَنِ الْمَرْأَۃِ یُطَلِّقُہَا زَوْجُہَا وَہِیَ حَامِلٌ أَیُنْفِقُ عَلَیْہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إذَا کَانَ حُرًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
(١٩٠٠٢) حضرت ضحاک (رض) قرآن مجید کی آیت { فَأَنْفِقُوا عَلَیْہِنَّ حَتَّی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے دی تو وضع حمل تک اسے نفقہ دے گا۔
(۱۹۰۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیۃَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ : {فَأَنْفِقُوا عَلَیْہِنَّ حَتَّی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ} قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا وَہِیَ حَامِلٌ أنفق عَلَیْہَا حَتَّی تَضَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا ؟
(١٩٠٠٣) حضرت ابو عالیہ (رض) اور حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا۔
(۱۹۰۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ أَبَا الْعَالِیَۃِ وَشُرَیْحًا قَالاَ : فِی الْمُخْتَلِعَۃِ الْحَامِلِ : لَہَا النَّفَقَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا ؟
(١٩٠٠٤) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو نفقہ ملے گا البتہ اگر اس نے نہ لینے کی شرط کو قبول کرلیا ہو تو پھر نہیں ملے گا۔
(۱۹۰۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَہَا النَّفَقَۃُ إلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا ؟
(١٩٠٠٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو نفقہ ملے گا البتہ اگر اس نے نہ لینے کی شرط کو قبول کرلیا ہو تو پھر نہیں ملے گا، حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اسے نفقہ ملے گا، حضرت عمرو بن دینار (رض) فرماتے ہیں کہ اسے نفقہ ملے گا، آدمی اپنی اولاد پر خرچ کرے گا۔
(۱۹۰۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لَہَا النَّفَقَۃُ إلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ عَلَیْہَا قَالَ وَقَالَ ابْنُ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ : لَہَا النَّفَقَۃُ وَقَالَ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ : لَہَا النَّفَقَۃُ ، إنَّمَا یُنْفِقُ عَلَی وَلَدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا ؟
(١٩٠٠٦) حضرت قاسم (رض) خلع لینے والی حاملہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسے نفقہ ضرور ملے گا۔
(۱۹۰۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ، عَنْ یَحْیَی، عَنِ الْقَاسِمِ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ الْحَامِلِ: لاَ بُدَّ لَہَا مِنْ نَفَقَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا ؟
(١٩٠٠٧) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اسے نفقہ ملے گا۔
(۱۹۰۰۷) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : لَہَا النَّفَقَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا ؟
(١٩٠٠٨) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ حاملہ ہو تو اسے نفقہ ملے گا۔
(۱۹۰۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : کَانَ یَجْعَلُ لَہَا النَّفَقَۃَ إذَا کَانَتْ حَامِلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا ؟
(١٩٠٠٩) حضرت شعبی (رض) اور حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ ہر حاملہ عورت کو نفقہ ملے گا۔
(۱۹۰۰۹) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، وَعَنْ یُونُسَ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالاَ: لِکُلِّ حَامِلٍ نَفَقَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا ؟
(١٩٠١٠) حضرت شعبی (رض) خلع لینے والی حاملہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسے نفقہ ملے گا۔
(۱۹۰۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ قَالَ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ الْحَامِلِ : لَہَا النَّفَقَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ نہیں ملے گا
(١٩٠١١) حضرت سعید بن مسیب، حضرت حسن اور حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا۔
(۱۹۰۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالُوا : لاَ نَفَقَۃَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو جن حضرات کے نزدیک اس پر نفقہ لازم ہوگا
(١٩٠١٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آزاد عورت کسی غلام کے نکاح میں ہو یا باندی کسی آزاد کے نکاح میں ہو اور ان کے حاملہ ہونے کی صورت میں انھیں طلاق ہوجائے تو انھیں نفقہ ملے گا۔
(۱۹۰۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْحُرَّۃِ تَحْتَ الْعَبْدِ وَالأَمَۃِ تَحْتَ الْحُرِّ یُطَلَّقَانِ وَہُمَا حَامِلاَنِ ، لَہُمَا النَّفَقَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو جن حضرات کے نزدیک اس پر نفقہ لازم ہوگا
(١٩٠١٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی غلام اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دیدے تو اس پر بچے کی پیدائش تک عورت کا نفقہ لازم ہوگا۔
(۱۹۰۱۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی الْعَبْدِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَامِلٌ قَالَ : عَلَیْہِ النَّفَقَۃُ حَتَّی تَضَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو جن حضرات کے نزدیک اس پر نفقہ لازم ہوگا
(١٩٠١٤) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے اپنی آزاد بیوی کو طلاق دے دی تو بچے کی پیدائش تک نفقہ اس پر لازم رہے گا، بچہ کی پیدائش کے بعد نفقہ لازم نہ ہوگا۔
(۱۹۰۱۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الْعَبْدُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حرۃ أَنْفَقَ عَلَیْہَا حَتَّی تَضَعَ فَإِذَا وَضَعَتْ لَمْ یُنْفِقْ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو جن حضرات کے نزدیک اس پر نفقہ لازم ہوگا
(١٩٠١٥) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آزاد کے نکاح میں باندی ہو اور وہ اس کو طلاق دے دے تو بچے کی پیدائش تک اس پر نفقہ لازم ہے، اور اس پر دودھ پلانے کی اجرت لازم نہ ہوگی۔
(۱۹۰۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : الْحُرُّ إذَا کَانَتْ تَحْتَہُ الأَمَۃُ فَطَلَّقَہَا ، فَإِنَّ عَلَیْہِ النَّفَقَۃَ حَتَّی تَضَعَ وَلَیْسَ عَلَیْہِ أَجْرُ الرَّضَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا
(١٩٠١٦) حضرت زید بن حارث (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، لیکن اس کے لیے مہر مقرر نہ کیا اور نہ ہی اس سے دخول کیا تو حضرت شریح (رض) نے اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا تھا۔
(۱۹۰۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّ رَجُلاً طَلَّقَ وَلَمْ یَفْرِضْ وَلَمْ یَدْخُلْ فَجَبَرَہُ شُرَیْحٌ عَلَی الْمُتْعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا
(١٩٠١٧) حضرت ابن مغفل (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔
(۱۹۰۱۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنِ ابْنِ مغفل قَالَ : إنَّمَا یُجْبَرُ عَلَی الْمُتْعَۃِ مَنْ طَلَّقَ وَلَمْ یَفْرِضْ وَلَمْ یَدْخُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا
(١٩٠١٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔
(۱۹۰۱۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَلَمْ یَفْرِضْ لَہَا وَلَمْ یَدْخُلْ بِہَا جُبِرَ عَلَی أَنْ یُمَتِّعَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا
(١٩٠١٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔
(۱۹۰۱۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إنَّمَا یُجْبَرُ عَلَی الْمُتْعَۃِ مَنْ طَلَّقَ وَلَمْ یَفْرِضْ وَلَمْ یَدْخُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا
(١٩٠٢٠) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اسے متعہ میں مہرمثلی کا نصف دے گا۔
(۱۹۰۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : یُمَتِّعُہَا بِمِثْلِ نِصْفِ مَہْرِ مِثْلِہَا۔
তাহকীক: