মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৯২৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٤١) حضرت علی (رض) فرمایا کرتے تھے کہ اس صورت میں پہلا خاوند زیادہ حقدار ہے خواہ دوسرادخول کرے یا نہ کرے۔
(۱۹۲۴۱) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَقُولُ : ہُوَ أَحَقُّ بِہَا دُخِلَ بِہَا ، أَوْ لَمْ یُدْخَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٤٢) حضرت ابراہیم (رض) کی رائے بھی یہی تھی۔
(۱۹۲۴۲) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ عُمَرَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ أَنَّہُ کَانَ یَرَی ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٤٣) حضرت حکم بن عتیبہ (رض) فرماتے ہیں کہ ابو کنف (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر ان سے رجوع کرلیا لیکن رجوع کی اطلاع انھیں نہ دی۔ پھر ان کی بیوی نے شادی کرلی۔ ابو کنف (رض) نے اس بارے میں حضرت عمر (رض) سے سوال کیا۔ حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا کہ تم اپنی بیوی کے پاس جاؤ اور اگر ان کا خاوند ان کے قریب نہیں گیا تو وہ تمہاری بیوی ہے۔ وہ گئے اور دیکھا کہ ان کے خاوند ابھی ان کے قریب نہ گئے تھے۔ لہٰذا ابو کنف (رض) نے اپنی بیوی کو حاصل کرلیا۔
(۱۹۲۴۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَکَمَ بْنَ عُتَیْبَۃَ یَذْکُرُ ، عَنْ أَبِی کَنَفٍ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ رَاجَعَہَا وَلَمْ یُعْلِمْہَا الرَّجْعَۃَ فَتَزَوَّجَتْ فَرَکِب فِی ذَلِکَ إلَی عُمَرَ فَقَالَ : ارْجِعْ ، فإنْ وَجَدْتہَا لَمْ تَأْتِ زَوْجَہَا الَّذِی نَکَحَتْ فَہِیَ امْرَأَتُک ، فَرَجَعَ فَلَمْ یَجِدْہَا أَتَتْ زَوْجَہَا فَقَبَضَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٤٤) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اسے رجوع کا پیغام بھیجا۔ لیکن رجوع کا پیغام ملنے سے پہلے وہ شادی کرچکی تھی تو وہ عورت بائنہ ہوجائے گی اور اگر شادی کرنے سے پہلے رجوع کا پیغام ملا تو وہ اسی کی بیوی رہے گی۔
(۱۹۲۴۴) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ، ثُمَّ بَعَثَ إلَیْہَا بِالرَّجْعَۃِ فَلَمْ تَأْتِہَا الرَّجْعَۃُ حَتَّی تَزَوَّجَتْ قَالَ : بَانَتْ مِنْہُ ، وَإِنْ أَدْرَکَتْہَا الرَّجْعَۃُ قَبْلَ أَنْ تَزَوَّجَ فَہِیَ امْرَأَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٤٥) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ دل میں رجوع کرنے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں۔
(۱۹۲۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : إذَا رَاجَعَ فِی نَفْسِہِ فَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٤٦) حضرت ایوب (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رض) ، حضرت مجاہد (رض) اور حضرت عطائ (رض) سے سوال کیا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا۔ حضرت عکرمہ (رض) ، حضرت نافع (رض) اور حضرت محمد بن سیرین (رض) کو میں نے فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ اس دن سے عدت گزارے گی جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا ہے۔ حضرت طلق بن حبیب (رض) بھی یہی فرماتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ قَالَ :

(۱۹۲۴۶) حَدَّثَنَا أسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ وَمُجَاہِدًا وَعَطَائً عَنِ الْمُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا ، مِنْ أَیِّ یَوْمٍ تَعْتَدُّ ؟ فَقَالُوا : مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ قَالَ : وَسَمِعْت عِکْرِمَۃَ وَنَافِعًا وَمُحَمَّدَ بْنَ سِیرِینَ یَقُولُونَ : عِدَّتُہَا من یَوْمَ یَمُوتُ : وَقَالَ طَلْقُ بْنُ حَبِیبٍ : مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٤٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اس دن سے عدت گزارے گی جس دن خاوند کا انتقال ہوا ہے۔
(۱۹۲۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ یَحْسِبُہُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: یَوْمَ یَمُوتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٤٨) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
(۱۹۲۴۸) حدَّثَنَا أَبُوالأَحْوَصِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ الْعِدَّۃُ مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ وَیُطَلِّقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٤٩) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوگی جس دن آدمی طلاق دے یا جس دن اس کا انتقال ہو۔
(۱۹۲۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنْ عُبَیْدِاللہِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: عِدَّتُہَا مِنْ یَوْمِ طَلَّقَہَا وَمِنْ یَوْمِ یَمُوتُ عَنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٠) حضرت ابو قلابہ (رض) ، حضرت ابن سیرین (رض) اور حضرت ابو عالیہ (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا وہ طلاق دے۔ جس نے میراث میں سے کوئی چیز کھائی تو وہ اس کے حصہ میں سے شمار ہوگی۔
(۱۹۲۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عن خالد عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، وَأَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالُوا : الْعِدَّۃُ مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ وَمِنْ یَوْمِ طَلَّقَ ، فَمَنْ أَکَلَ مِنَ الْمِیرَاثِ شَیْئًا فَہُوَ مِنْ نَصِیبِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥١) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
(۱۹۲۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : تَعْتَدُّ الْمَرْأَۃُ مِنْ زَوْجِہَا وَہُوَ غَائِبٌ مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ ، أَوْ مِنْ یَوْمِ یُطَلِّقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٢) حضرت مکحول (رض) اور حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
(۱۹۲۵۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَکْحُولٍ وَالزُّہْرِیِّ قَالاَ: تَعْتَدُّ الْمَرْأَۃُ مِنْ یَوْمِ مَاتَ ، أَوْ طَلَّقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق کی بات کرے۔
(۱۹۲۵۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : تَقَعُ الْعِدَّۃُ مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ وَیَوْمِ یَتَکَلَّمُ بِالطَّلاَقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٤) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو ۔
(۱۹۲۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عن لیث ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو ۔
(۱۹۲۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : تَعْتَدُّ مِنْ یَوْمِ تُوُفِّیَ عَنْہَا زَوْجُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٦) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
(۱۹۲۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ قَالَ : قَالَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ : مِنْ یَوْمٍ یَمُوتُ ، أَوْ یُطَلِّقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٧) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
(۱۹۲۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ مِنْ یَوْمِ مَاتَ أَو طَلَّقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٨) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
(۱۹۲۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَیَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : الْعِدَّۃُ مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ ، ویوم یُطَلِّقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟
(١٩٢٥٩) حضرت عبد الرحمن بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
(۱۹۲۵۹) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدٍ أَوْقَفَہُ قَالَ : الْعِدَّۃُ مِنْ یَوْمِ یَمُوتُ وَیُطَلِّقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن عورت کو خبر ملے اس دن سے عدت شروع کرے گی
(١٩٢٦٠) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جس دن عورت کو خبر ملے اس دن سے عدت شروع کرے گی۔
(۱۹۲۶۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ أَنَّ عَلِیًّا قَالَ : مِنْ یَوْمِ یَأْتِیہَا الْخَبَرُ۔
tahqiq

তাহকীক: