মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৯২২০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو اس کا خاوند طلاق دے اور پھر عدت میں اسے تیسراحیض آجائے تو جن حضرات کے نزدیک اب خاوند رجوع نہیں کرسکتا
(١٩٢٢١) حضرت زید بن ثابت (رض) فرمایا کرتے تھے کہ جب رجوع سے پہلے عورت کا تیسرا حیض شروع ہوگیا تو خاوند رجوع نہیں کرسکتا۔
(۱۹۲۲۱) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : کَانَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ یَقُولُ : إذَا حَاضَتِ المطلقۃ الْحَیْضَۃَ الثَّالِثَۃَ قَبْلَ أَنْ یُرَاجِعَہَا زَوْجُہَا فَلاَ یَمْلِکُ الرَّجْعَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو اس کا خاوند طلاق دے اور پھر عدت میں اسے تیسراحیض آجائے تو جن حضرات کے نزدیک اب خاوند رجوع نہیں کرسکتا
(١٩٢٢٢) حضرت عائشہ (رض) اور حضرت زید (رض) فرمایا کرتے تھے کہ جب عورت تیسرے حیض میں داخل ہوگئی تو اب آدمی رجوع نہیں کرسکتا۔
(۱۹۲۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَۃَ وَزَیْدًا کَانَا یَقُولاَنِ : إذَا دَخَلَتْ فِی الدَّمِ الثَّالِثِ فَلَیْسَ لَہُ عَلَیْہَا الرَّجْعَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو اس کا خاوند طلاق دے اور پھر عدت میں اسے تیسراحیض آجائے تو جن حضرات کے نزدیک اب خاوند رجوع نہیں کرسکتا
(١٩٢٢٣) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) اور حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ جب عورت کو تیسرا حیض آجائے تو وہ بائنہ ہوگئی۔
(۱۹۲۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَزَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہُمَا قَالاَ : إذَا حَاضَتِ الثَّالِثَۃَ فَقَدْ بَانَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو اس کا خاوند طلاق دے اور پھر عدت میں اسے تیسراحیض آجائے تو جن حضرات کے نزدیک اب خاوند رجوع نہیں کرسکتا
(١٩٢٢٤) حضرت ابان بن عثمان (رض) اور حضرت سالم بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب عورت کو تیسرا حیض آجائے تو وہ بائنہ ہوگئی۔
(۱۹۲۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ وَسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالاَ : إذَا دَخَلَتْ فِی الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ فَقَدْ بَانَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو اس کا خاوند طلاق دے اور پھر عدت میں اسے تیسراحیض آجائے تو جن حضرات کے نزدیک اب خاوند رجوع نہیں کرسکتا
(١٩٢٢٥) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ جب عورت کو تیسرا حیض آجائے تو وہ بائنہ ہوگئی۔
(۱۹۲۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : إذَا دَخَلَتْ فِی الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ فَقَدْ بَانَتْ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٢٦) حضرت عمر (رض) اور حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق دینے کے بعد آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے۔
(۱۹۲۲۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَمْرٍو ، وَعَبْدِ اللہِ أَنَّہُمَا قَالاَ : مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَہُوَ أَحَقُّ بِرَجْعَتِہَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنْ حَیْضَتِہَا الثَّالِثَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٢٧) حضرت علی (رض) اور حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق دینے کے بعد آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے۔
(۱۹۲۲۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالاَ : ہُوَ أَحَقُّ بِہا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنْ حَیْضَتِہَا الثَّالِثَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٢٨) حضرت عمر (رض) اور حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق دینے کے بعد آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے۔
(۱۹۲۲۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الاَسْوَدِ ، عَنْ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللہِ أنہما قَالاَ : ہُوَ أَحَقُّ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٢٩) حضرت عمر (رض) اور حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق دینے کے بعد آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے۔
(۱۹۲۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللہِ قَالاَ : ہُوَ أَحَقُّ بِہَا حَتَّی تَغْتَسِلَ مِنَ الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২২৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٣٠) حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت علی، حضرت ابن مسعود، حضرت ابو دردائ، حضرت عبادہ بن صامت اور حضرت عبداللہ بن قیس اشعری (رض) فرمایا کرتے تھے کہ ایک یا دو طلاقیں دینے کے بعد آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض کا غسل نہ کرلے۔ جب تک وہ عدت میں ہے وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث ہوں گے۔
(۱۹۲۳۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ عُبَیْدِاللہِ الْکَلاَعِیِّ، عَنْ مَکْحُولٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعَلِیًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ وَأَبَا الدَّرْدَائِ وَعُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ قَیْسٍ الأَشْعَرِیَّ کَانُوا یَقُولُونَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَۃً ، أَوْ تَطْلِیقَتَیْنِ : إنَّہُ أَحَقُّ بِہَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنْ حَیْضَتِہَا الثَّالِثَۃِ ، یَرِثُہَا وَتَرِثُہُ مَا دَامَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٣١) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کے غسل خانے میں جانے کے بعدپانی ڈالنے سے پہلے وہ رجوع کرلے تو وہ اس کا حقدار ہے۔
(۱۹۲۳۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إِنْ دَخَلَ عَلَیْہَا الْمُغْتَسَلَ قَبْلَ أَنْ تُفِیضَ عَلَیْہَا الْمَائَ فَہُوَ أَحَقُّ بِہَا۔ (سعید بن منصور ۱۲۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٣٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق دینے کے بعد آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے۔
(۱۹۲۳۲) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : ہُوَ أَحَقُّ بِہَا حَتَّی تَغْتَسِلَ مِنَ الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٣٣) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس اس وقت جائے جب وہ تیسرے حیض سے فارغ ہونے کے بعد غسل کرنے لگی ہو اور اس سے کہے کہ میں نے تجھ سے رجوع کی، اور وہ عورت کہے کہ تو نے جھوٹ بولا ، تو نے جھوٹ بولا اور اپنے سر پر پانی ڈال لے تو بھی وہ شخص اس عورت کا زیادہ حقدار ہوگا۔
(۱۹۲۳۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : لَوْ أَنَّ رَجُلاً دَخَلَ عَلَی امْرَأَتِہِ وَہِیَ تَغْتَسِلُ فَقَالَ : قَدْ رَاجَعْتُک فَقَالَتْ : کَذَبْت کَذَبْت ، وَصَبَّتِ الْمَائَ عَلَی رَأْسِہَا کَانَ أَحَقَّ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
(١٩٢٣٤) حضرت ضحاک بن مزاحم (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت نے کسی نوجوان سے شادی کی ۔ اس نوجوان نے اسے ایک یا دو طلاقیں دے دیں۔ پھر وہ اس کے پاس اس وقت آیا جب وہ عورت تیسرے حیض کا غسل کررہی تھی۔ اور اس سے کہا کہ اے فلانی ! میں نے تجھ سے رجوع کیا۔ اس عورت نے کہا کہ تو نے جھوٹ بولا ! تو ایسا کر ہی نہیں سکتا۔ پھر یہ مقدمہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس پیش ہوا۔ ان کے پاس حضرت عبداللہ (رض) بھی بیٹھے تھے۔ حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا کہ اے ابو عبدالرحمن ! آپ کی کیا رائے ہے ؟ انھوں نے عورت کو قسم دے کر پوچھا کہ کیا تو نے اپنے جسم پر پانی ڈال لیا تھا ؟ اس نے کہا نہیں۔ حضرت عبداللہ (رض) نے نوجوان سے فرمایا کہ اس کا ہاتھ پکڑ کر لے جا۔
(۱۹۲۳۴) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ مُزَاحِمٍ أَنَّ امْرَأَۃً تَزَوَّجَتْ شَابًّا فَطَلَّقَہَا تَطْلِیقَۃً ، أَوْ تَطْلِیقَتَیْنِ قَالَ : فَأَتَاہَا وَہِیَ تَغْتَسِلُ مِنَ الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ فَقَالَ : یَا فُلاَنَۃُ إنِّی قَدْ رَاجَعْتُک ، فَقَالَتْ : کَذَبْت، لَیْسَ ذَلِکَ إلَیْک ، فَارْتَفَعُوا إلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَعِنْدَہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ عُمَرُ : مَا تَرَی یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ قَالَ : فَقَالَ : أَنْشُدُک بِاَللَّہِ ، ہَلْ کُنْت لَطَمْتِیہِ بِالْمَائِ ؟ قَالَتْ : مَا فَعَلْت ، قَالَ : فَقَالَ : خُذْ بِیَدِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٣٥) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ ابو کنف (رض) نے اپنی بیوی کو اطلاع دیئے بغیر طلاق دی اور پھر اطلاع دیئے بغیر رجوع کرلیا۔ حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا کہ اگر تم اس کے شادی کرنے سے پہلے اسے پالو تو تم ہی اس کے حقدار ہو۔
(۱۹۲۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الْحَکَمِ أَنَّ أَبَا کَنَفٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَلَمْ یُعْلِمْہَا فَأَشْہَدَ عَلَی رَجْعَتِہَا ولم یعلمہا ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : إِنْ أَدْرَکْتہَا قَبْلَ أَنْ تَتَزَوَّجَ فَأَنْتَ أَحَقُّ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٣٦) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر رجوع پر کسی کو گواہ بنا لے تو وہ اپنی بیوی کا زیادہ حقدار ہے اس کا اعلان کرے یا نہ کرے۔
(۱۹۲۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إذَا طَلَّقَہَا ، ثُمَّ أَشْہَدَ عَلَی رَجْعَتِہَا فَہِیَ امْرَأَتُہُ أَعْلَمَہَا ، أَوْ لَمْ یُعْلِمْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٣٧) حضرت عمیر بن یزید (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح (رض) کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی اپنی بیوی کا جھگڑا لے کرآیا۔ عورت کہتی تھی کہ اس نے مجھے طلاق دی، لیکن رجوع کا نہ بتایا، یہاں تک کہ میری عدت گزر گئی اور میں نے شادی کرلی۔ میرے خاوند نے مجھ سے دخول بھی کرلیا۔ حضرت شریح (رض) نے اس آدمی سے کہا کہ جیسے تم نے اسے طلاق کا بتایا تھا رجوع کا کیوں نہ بتایا ؟ ! پھر آپ نے عورت اسے واپس نہ کی۔
(۱۹۲۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرَّف ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ شُرَیْحٍ فَجَائَ رَجُلٌ یُخَاصِمُ امْرَأَتہ فَقَالَتْ : طَلَّقَنِی وَلَمْ یُعْلِمْنِی الرَّجْعَۃَ حَتَّی مَضَتْ عِدَّتِی وَتَزَوَّجْت وَدَخَلَ بِی زَوْجِی فَقَالَ شُرَیْحٌ : أَلاَ أَعْلَمْتہَا الرَّجْعَۃَ کَمَا أَعْلَمْتہَا الطَّلاَقَ ؟ فَلَمْ یَرُدَّہَا عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٣٨) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ جب ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور اسے رجوع کی اطلاع نہ دی یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی اور اس نے شادی کرلی اور دوسرے خاوند نے اس سے دخول بھی کرلیا تو پہلے کو کچھ نہیں ملے گا۔
(۱۹۲۳۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا ، ثُمَّ لَمْ یُخْبِرْہَا بِالرَّجْعَۃِ حَتَّی تَنْقَضِیَ الْعِدَّۃُ فَتَزَوَّجَتْ فَدَخَلَ بِہَا الزَّوْجُ الثَّانِی ، فَلاَ شَیْئَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٣٩) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر اس سے رجوع کرلیا لیکن رجوع کو خفیہ رکھا یہاں تک کہ عورت کی عدت گزر گئی۔ تو اگر عورت کے نکاح کرنے سے پہلے اس نے عورت کو پالیا تو وہ اس کی بیوی ہوگی اور اگر عورت نے شادی کرلی تو اس کی رجوع ضائع ہوگئی۔
(۱۹۲۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ رَاجَعَہَا فَکَتَمَہَا الرَّجْعَۃَ حَتَّی انْقَضَتْ عِدَّتُہَا ، قَالَ : إِنْ أَدْرَکَہَا قَبْلَ أَنْ تَزَوَّجَ فَہُوَ أَحَقُّ بِہَا ، وَإِلاَّ فَہُوَ ضَیَّعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২৩৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اور پھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٢٤٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ابوکنف (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر سفر پر چلے گئے اور بیوی سے رجوع کرلیا۔ اس کی طرف خط بھی لکھا اور اس رجوع پر گواہ بھی بنا لئے۔ عورت کو ان کا خط نہیں ملا اور عدت کے پورا ہونے پر اس نے شادی کرلی۔ ابو کنف (رض) حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا واقعہ عرض کیا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ تم اس عورت کے اس وقت تک زیادہ حقدار ہو جب تک وہ اس سے دخول نہ کرلے۔
(۱۹۲۴۰) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ أَبَا کَنَفٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ سَافَرَ وَرَاجَعَہَا ، وَکَتَبَ إلَیْہَا بِذَلِکَ ، وَأَشْہَدَ عَلَی ذَلِکَ ، فَلَمْ یَبْلُغْہَا الْکِتَابُ حَتَّی انْقَضَتِ الْعِدَّۃُ ، فَتَزَوَّجَتِ الْمَرْأَۃُ فَرَکِبَ إلَی عُمَرَ ، فَقَصَّ عَلَیْہِ الْقِصَّۃَ فَقَالَ : أَنْتَ أَحَقُّ بِہَا مَا لَمْ یَدْخُلْ بِہَا۔
তাহকীক: