মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০০ টি
হাদীস নং: ৩২৯১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٦) حضرت ھذیل (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کوئی شخص آیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتلایا گیا کہ حضرت عمار (رض) پر دیوار گرگئی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عمار (رض) نہیں مرے۔
(۳۲۹۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ ہُذَیْلٍ ، قَالَ : أُتِیَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقِیلَ لَہُ : إنَّ عَمَّارًا وَقَعَ عَلَیْہِ جَبَلٌ فَمَاتَ ، قَالَ : مَا مَاتَ عَمَّارٌ۔ (ابن سعد ۲۵۴۔ احمد ۱۵۹۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٧) حضرت قاسم بن مخیمرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عمار (رض) پورے پورے ایمان سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جن پر جہنم کو حرام کردیا گیا ہے۔
(۳۲۹۱۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ وَرْدَانَ الْمُؤَذِّنِ أَنَّہُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَیْمِرَۃَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مُلِئَ عَمَّارٌ إیمَانًا إلَی الْمُشَاشِ وَہُوَ مِمَّنْ حُرِّمَ عَلَی النَّارِ۔ (ابن عساکر ۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٨) حضرت علقمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میرے اور عمار (رض) کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوگئی۔ پس عمار (رض) گئے اور جا کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو میری شکایت کرنے لگے۔ تو میں بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اس حال میں کہ وہ میری شکایت کر رہے تھے۔ گفتگو کے دوران حضرت عمار (رض) کا غصہ بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش تھے۔ پھر عمار (رض) رونے لگے اور کہا : اے اللہ کے رسول 5! کیا آپ (رض) نہیں سن رہے ؟ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف اپنا سر اٹھایا اور ارشاد فرمایا : جو عمار سے دشمنی کرے گا اللہ تعالیٰ اس شخص سے دشمنی کریں گے ، اور جو عمار (رض) سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اس شخص سے بغض رکھیں گے۔ حضرت خالد بن ولید (رض) فرماتے ہیں کہ میں گھر سے نکلا تھا اس حال میں کہ حضرت عمار (رض) سے زیادہ کوئی چیز مجھے مبغوض نہیں تھی۔ پھر میں ان سے ملا پس وہ راضی ہوگئے۔
(۳۲۹۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ ، قَالَ : کَانَ بَیْنِی وَبَیْنَ عَمَّارٍ کَلاَمٌ فَانْطَلَقَ عَمَّارٌ یَشْکُونِی إلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یَشْکُونِی ، فَجَعَلَ عَمَّارٌ لاَ یَزِیدُہُ إلاَّ غِلْظَۃً ، وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَاکِتٌ فَبَکَی عَمَّارٌ ، وَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ أَلاَ تَسْمَعُہُ قَالَ : فَرَفَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَیَّ رَأْسَہُ ، فَقَالَ : مَنْ عَادَی عَمَّارًا عَادَاہُ اللَّہُ وَمَنْ أَبْغَضَ عَمَّارًا أَبْغَضَہُ اللَّہُ ، قَالَ : فَخَرَجْت فَمَا کَانَ شَیْئٌ أَبْغَضُ إلَیَّ مِنْ غَضَبِ عَمَّارٍ ، فَلَقِیتہ فَرَضِیَ۔ (احمد ۸۹۔ حاکم ۳۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٩) حضرت مسعودی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبد الرحمن (رض) نے ارشاد فرمایا : پہلی مسجد جس میں نماز پڑھی گئی اس کے بنانے والے حضرت عمار بن یاسر (رض) تھے۔
(۳۲۹۱۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ بَنَی مَسْجِدًا یُصَلَّی فِیہِ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ۔ (ابن ابی عاصم ۱۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩٢٠) حضرت حصین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مالک (رض) نے ارشاد فرمایا : قرآن کی آیت {إلاَّ مَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَئِنٌّ بِالإِیمَانِ } (مگر وہ شخص جس کو مجبور کیا گیا اس حال میں کہ اس کا دل ایمان پر مطمئن تھا) یہ آیت حضرت عمار (رض) کے بارے میں نازل ہوئی۔
(۳۲۹۲۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ : {إلاَّ مَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَئِنٌّ بِالإِیمَانِ} قَالَ : نَزَلَتْ فِی عَمَّارٍ۔ (ابن جریر ۱۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩٢١) حضرت ھانی بن ھانی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمار (رض) نے حضرت علی (رض) سے آنے کے لیے اجازت مانگی تو آپ (رض) نے فرمایا : خوش آمدید پاکیزہ فطرت شخص کے لیے۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں فرماتے ہوئے سنا : عمار (رض) پورے کے پورے ایمان سے بھرے ہوئے ہیں۔
(۳۲۹۲۱) حَدَّثَنَا عَثَّامُ بْنُ عَلِیٍّ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہَانِئِ بْنِ ہَانِئٍ ، قَالَ : اسْتَأْذَنَ عَمَّارٌ عَلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ : مَرْحَبًا بِالطَّیِّبِ الْمُطَیَّبِ سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مُلِئَ عَمَّارٌ إیمَانًا إِلَی مُشَاشِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩٢٢) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حکم (رض) نے قرآن کی اس آیت : ترجمہ : مگر وہ شخص جس کو مجبور کیا گیا اور اس کا دل ایمان پر مطمئن تھا۔ کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ یہ آیت حضرت عمار (رض) کے بارے میں نازل ہوئی۔
(۳۲۹۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْحَکَمِ : (إلاَّ مَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَئِنٌّ بِالإِیمَانِ) قَالَ : نَزَلَتْ فِی عَمَّارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو موسی (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٩٢٣) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کچھ لوگ تمہارے پاس آئیں گے جو دل کے بہت زیادہ نرم ہوں گے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس قبیلہ اشعر کے لوگ آئے جن میں حضرت ابو موسیٰ (رض) بھی تھے ۔ وہ لوگ رجزیہ اشعار پڑھ رہے تھے : ترجمہ : کل ہم محبوب لوگوں سے ملیں گے، محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور ان کے گروہ سے۔
(۳۲۹۲۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : یَقْدَمُ عَلَیْکُمْ قَوْمٌ ہُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَۃً ، قَالَ : فَقَدِمَ الأَشْعَرِیُّونَ وَفِیہِمْ أَبُو مُوسَی ، قَالَ : فَجَعَلُوا یَرْتَجِزُونَ وَیَقُولُونَ : غَدًا نَلْقَی الأَحِبَّۃ مُحَمَّدًا وَحِزْبَہْ۔ (احمد ۱۰۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو موسی (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٩٢٤) حضرت بریدہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : قبیلہ اشعر والوں کو آل داؤد (علیہ السلام) کے لہجوں میں سے ایک لہجہ دیا گیا۔
(۳۲۹۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ أُوتِیَ الأَشْعَرِیُّ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِیرِ آلِ دَاوُد۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو موسی (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٩٢٥) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تحقیق قبیلہ اشعر والوں کو آل داؤد (علیہ السلام) کے لہجوں میں سے ایک لہجہ دیا گیا۔
(۳۲۹۲۵) حُدِّثْت عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لقد أُوتِیَ الأَشْعَرِیُّ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِیرِ آلِ دَاوُد۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو موسی (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٩٢٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تحقیق ابو موسیٰ اشعری کو حضرت داؤد (علیہ السلام) کے گھرانے کے لہجوں میں سے ایک لہجہ دیا گیا۔
(۳۲۹۲۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ محمد بن عمرو ، عَنْ أبی سلمۃ ، عن أبی ہریرۃ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ أُوتِیَ أَبُو مُوسَی مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِیرِ آلِ دَاوُد۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو موسی (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٩٢٧) حضرت عیاض اشعری (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) سے ارشاد فرمایا : یہ لوگ وہی قوم ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے ارشاد ” پس عنقریب اللہ ایسی قوم کو لائیں گے جن سے وہ محبت کرتے ہیں اور وہ لوگ اللہ سے محبت کرتے ہیں۔ “ کے بارے میں فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ وہی قوم ہیں۔
(۳۲۹۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِیَاضٍ الأَشْعَرِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: لأبِی مُوسَی : ہُمْ قَوْمُ ہَذَا ، یَعْنِی فِی قَوْلِہِ : {فَسَوْفَ یَأْتِی اللَّہُ بِقَوْمٍ یُحِبُّہُمْ وَیُحِبُّونَہُ} قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہُمْ قَوْمُ ہَذَا۔ (ابن سعد ۱۰۷۔ حاکم ۳۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت خالد بن ولید (رض) کے بارے میں مذکور ہیں
(٣٢٩٢٨) حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید (رض) اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں کسی ایک کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوگئی ، اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم لوگوں کو کیا ہوا اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار کے بارے میں جس کو اللہ نے کفار پر سونتا ہے ؟
(۳۲۹۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ بیان ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : کَانَ بَیْنَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ وَبَیْنَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُحَاوَرَۃٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا لَکُمْ وَلِسَیْفٍ مِنْ سُیُوفِ اللہِ سَلَّہُ اللَّہُ عَلَی الْکُفَّارِ۔ (ابن سعد ۳۹۵۔ احمد ۱۴۷۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت خالد بن ولید (رض) کے بارے میں مذکور ہیں
(٣٢٩٢٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کسی سخت گھاٹی میں اتر رہا تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتا کا تسمہ ٹوٹ گیا۔ میں نے اپنا جوتا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیا پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اور درخت کے سائے میں بیٹھ گئے تاکہ اپنا جوتا صحیح کریں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے کہا : تم کس کو دیکھ رہے ہو ؟ میں نے کہا : فلاں بن فلاں کو ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فلاں اللہ کا بندہ بُرا ہے۔ پھر مجھ سے فرمایا : تم کس کو دیکھ رہے ہو ؟ میں نے کہا : یہ فلاں شخص ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فلاں اللہ کا بندہ بہت اچھا ہے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی فرمایا : کہ فلاں اللہ کا بندہ بہت اچھا ہے۔ یعنی حضرت خالد بن ولید (رض) ۔
(۳۲۹۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : ہَبَطْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَنِیَّۃِ ہَرْشی فَانْقَطَعَ شِسْعُہُ فَنَاوَلْتُہُ نَعْلِی فَأَبَی أَنْ یَقْبَلَہَا وَجَلَسَ فِی ظِلِّ شَجَرَۃٍ لِیُصْلِحَ نَعْلَہُ فَقَالَ لِی : انْظُرْ مَنْ تَرَی قُلْتُ : ہَذَا فُلانُ بْنُ فُلانٍ ، قَالَ : بِئْسَ عَبْدُ اللہِ فُلانٌ ، ثُمَّ قَالَ لِی : انْظُرْ إِلَی مَنْ تَرَی قُلْتُ ، ہَذَا فُلانٌ ، قَالَ : نِعْمَ عَبْدُ اللہِ فُلانٌ ، وَالَّذِی قَالَ لَہُ : نِعْمَ عَبْدُ اللہِ فُلانٌ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ۔ (ترمذی ۳۸۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت خالد بن ولید (رض) کے بارے میں مذکور ہیں
(٣٢٩٣٠) حضرت عبد الملک بن عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت ابو عبیدہ (رض) کو شام والوں پر امیر بنا کر بھیجا اور حضرت خالد بن ولید (رض) کو معزول کردیا۔ اس پر حضرت خالد بن ولید (رض) نے ارشاد فرمایا : تم لوگوں پر اس امت کے امین شخص کو امیر بنا کر بھیجا گیا۔ حضرت ابو عبیدہ (رض) نے ارشاد فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ خالد اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں۔ اور قبیلہ کے سب سے اچھے جوان ہیں۔
(۳۲۹۳۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : بَعَثَ عُمَرُ أَبَا عُبَیْدَۃَ عَلَی الشَّامِ وَعَزَلَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ ، فَقَالَ : خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ : بُعِثَ عَلَیْکُمْ أَمِینُ ہَذِہِ الأُمَّۃِ ، قَالَ أَبُو عُبَیْدَۃَ ، سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : خَالِد سَیْفٌ مِنْ سُیُوفِ اللہِ وَنِعْمَ فَتَی الْعَشِیرَۃِ۔ (احمد ۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو ذر غفاری (رض) کے بارے میں آئی ہیں
(٣٢٩٣١) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ نہ زمین پناہ دیتی ہے اور نہ ہی آسمان سایہ کرتا ہے ابو ذر سے زیادہ کسی سچے انسان پر۔
(۳۲۹۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُثْمَانَ أَبِی الْیَقْظَانِ ، عَنْ أَبِی حَرْبِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ الدَّیلِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو یقول : سَمِعْت رَسُولَ اللہِ یَقُولُ : مَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَائُ ، وَلا أَظَلَّتِ الْخَضْرَائُ مِنْ رَجُلٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِی ذَرٍّ۔ (ترمذی ۳۸۰۱۔ احمد ۱۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو ذر غفاری (رض) کے بارے میں آئی ہیں
(٣٢٩٣٢) حضرت ابوالدردائ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ ہی زمین پناہ دیتی ہے ابوذر (رض) سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے کسی سچے انسان کو۔
(۳۲۹۳۲) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ بِلالِ بْنِ أَبِی الدَّرْدَائِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَائُ ، وَلاَ أَقَلَّتِ الْغَبْرَائُ مِنْ ذِی لَہْجَۃٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِی ذَرٍّ۔ (احمد ۴۴۲۔ ابن سعد ۲۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو ذر غفاری (رض) کے بارے میں آئی ہیں
(٣٢٩٣٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ زمین پناہ دیتی ہے ابوذر سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے سچے انسان کو۔ اور جو شخص چاہتا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کی عاجزی و انکساری کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ وہ ابوذر (رض) کی طرف دیکھ لے۔
(۳۲۹۳۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ أَبِی أُمَیَّۃَ بْنِ یَعْلَی الثَّقَفِیِّ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَائُ ، وَلا أَقَلَّتِ الْغَبْرَائُ مِنْ ذِی لَہْجَۃٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِی ذَرٍّ، وَمَنْ سَرَّہُ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی تَوَاضُعِ عِیسَی ابْنِ مَرْیَمَ فَلْیَنْظُرْ إِلَی أَبِی ذَرٍّ۔ (ابن سعد ۲۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابو ذر غفاری (رض) کے بارے میں آئی ہیں
(٣٢٩٣٤) حضرت عراک بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوذر (رض) نے ارشاد فرمایا : یقیناً میں تم سب میں قیامت کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زیادہ قریب ہوں گا مجلس کے اعتبار سے۔ اس لیے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک تم میں سے سب سے زیادہ میرے قریب قیامت کے دن وہ شخص ہوگا جو دنیا سے ایسے نکلے جیسا کہ میں نے اس کو اس دنیا میں چھوڑ اتھا۔ اور یقیناً اللہ کی قسم ! تم میں سے کوئی شخص بھی نہیں ہے میرے سوا مگر یہ کہ وہ کچھ نہ کچھ دنیا سے چمٹ گیا۔
(۳۲۹۳۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو ذَرٍّ : إنِّی لأَقْرَبُکُمْ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَجْلِسًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْیَا کَہَیْئَۃِ مَا تَرَکْتُہُ فِیہَا ، وَإِنَّہُ وَاللہِ مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ إلاَّ قَدْ تَشَبَّثَ مِنْہَا بِشَیْئٍ غَیْرِی۔
(احمد ۱۶۵۔ ابن سعد ۲۲۸)
(احمد ۱۶۵۔ ابن سعد ۲۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں مذکور ہیں
(٣٢٩٣٥) حضرت محمد بن علی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔ پس جس نے اس کو غصہ دلایا اس نے مجھے غصہ دلایا۔
(۳۲۹۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّمَا فَاطِمَۃُ بَضْعَۃٌ مِنِّی ، فَمَنْ أَغْضَبَہَا أَغْضَبَنِی۔
তাহকীক: