মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০০ টি

হাদীস নং: ৩২৮৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٦) حضرت قاسم بن عبد الرحمن (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے اپنی امت کے لیے وہی بات پسند کی جس کو ابن ام عبد نے پسند کیا ہو۔
(۳۲۸۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : رَضِیت لأُمَّتِی مَا رَضِیَ لَہَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ۔ (حاکم ۳۱۸۔ طبرانی ۸۴۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٧) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابن مسعود (رض) کو حکم دیا کہ وہ درخت پر چڑھیں اور کچھ پھل لے کر آئیں۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) ان کی پتلی پنڈلیوں کو دیکھ کر ہنسنے لگے۔ اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم کیوں ہنستے ہو ؟ عبداللہ بن مسعود کی ایک ٹانگ ترازو میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری ہوگی۔
(۳۲۸۹۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أُمِّ مُوسَی ، قَالَتْ : سَمِعْت عَلِیًّا یَقُولُ : أَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ابْنَ مَسْعُودٍ أَنْ یَصْعَدَ شَجَرَۃً فَیَأْتِیَہُ بِشَیْئٍ مِنْہَا ، فَنَظَرَ أَصْحَابُہُ إِلَی حُمُوشَۃِ سَاقَیْہِ فَضَحِکُوا مِنْہَا، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَا یُضْحِکُکُمْ لَرِجْلُ عَبْدِاللہِ فِی الْمِیزَانِ أَثْقَلُ مِنْ أُحُدٍ۔

(احمد ۱۱۴۔ ابویعلی ۵۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٨) حضرت عبد الرحمن (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : میں نے اپنے آپ کو چھ میں سے چھٹا دیکھا ہے۔ زمین کی پشت پر ہمارے علاوہ کوئی بھی مسلمان نہیں تھا۔
(۳۲۸۹۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ ، لَقَدْ رَأَیْتُنِی سَادِسَ سِتَّۃٍ مَا عَلَی ظَہْرِ الأَرْضِ مُسْلِمٌ غَیْرُنَا۔

(ابن حبان ۶۲۔ حاکم ۳۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٩) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص چاہتا ہے کہ قرآن پاک کو تر و تازہ پڑھے جیسا کہ وہ نازل کیا گیا ہے پس اس کو چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت پر اس کو پڑھے۔
(۳۲۸۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَرَّہُ أَنْ یَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا کَمَا أُنْزِلَ ، فَلْیَقْرَأْہُ عَلَی قِرَائَۃِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠٠) حضرت شقیق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے ارشاد فرمایا : تحقیق محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خوش قسمت اصحاب جانتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) قیامت کے دن مرتبہ میں اللہ کے سب سے زیادہ نزدیک ہوں گے ۔
(۳۲۹۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : لَقَدْ عَلِمَ الْمَحْفُوظُونَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَقْرَبُہُمْ عِنْدَ اللہِ وَسِیلَۃً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (احمد ۳۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠١) حضرت مالک بن حارث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو خالد (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں وفد لے کر حضرت عمر (رض) کے پاس آیا تو انھوں نے شام والوں کو انعام دینے میں ہم پر فضیلت دی، اس بارے میں ہم نے ان سے پوچھا : تو انھوں نے فرمایا : اے کوفہ والو ! کیا تم گھبراتے ہو اس بات سے کہ میں نے انعام دینے میں شام والوں کو تم پر فضیلت دی تمہاری روزی کی وجہ سے ۔ تحقیق میں نے ام عبد کے مقابلہ میں خود پر تم کو ترجیح دی ہے۔
(۳۲۹۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : وَفَدْت إِلَی عُمَرَ فَفَضَّلَ أَہْلَ الشَّامِ عَلَیْنَا فِی الْجَائِزَۃِ ، فَقُلْنَا لَہُ ، فَقَالَ : یَا أَہْلَ الْکُوفَۃِ أَجَزِعْتُمْ أَنْ فَضَّلْت أَہْلَ الشَّامِ عَلَیْکُمْ فِی الْجَائِزَۃِ لِبُعْدِ شُقَّتِہِمْ ، فَقَدْ آثَرْتُکُمْ بِابْنِ أُمِّ عَبْدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠٢) حضرت زید بن وھب (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت عمر (رض) بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کو سامنے سے آتا ہوا دیکھ کر فرمایا : ” داڑھی والا فقہ سے بھرا ہوا ہے۔ “
(۳۲۹۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَ : أَقْبَلَ عَبْدُ اللہِ ذَاتَ یَوْمٍ ، وَعُمَرُ جَالِسٌ ، فَقَالَ : کَنِیفٌ مُلِیء فِقْہًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠٣) حضرت ابو اسحاق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حارثہ بن مضرب (رض) نے ارشاد فرمایا : ہم لوگوں کو حضرت عمر (رض) کا خط پڑھ کر سنایا گیا۔ جس میں لکھا تھا : حمد و صلوۃ کے بعد، پس تحقیق میں نے حضرت عمار بن یاسر (رض) کو تمہاری طرف امیر بنا کر بھیجا اور حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کو استاذ اور وزیر بنا کر ۔ یہ دونوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے شریف ساتھیوں میں سے ہیں۔ اور میں نے حضرت ابن ام عبد (رض) کے معاملہ میں خود پر دوسروں کو ترجیح دے دی۔
(۳۲۹۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، قَالَ : قرِئَ عَلَیْنَا کِتَابُ عُمَرَ : أَمَّا بَعْدُ فإنی قَدْ بَعَثْت إلَیْکُمْ عَمَّارَ بْنَ یَاسِرٍ أَمِیرًا ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ مُؤَدِّبًا وَوَزِیرًا وَہُمَا مِنَ النُّجَبَائِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَآثَرْتُکُمْ بِابْنِ أُمِّ عَبْدٍ عَلَی نَفْسِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠٤) حضرت ابو البختری (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت علی (رض) سے عرض کیا : آپ (رض) ہمیں حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے بارے میں بتلائیے۔ آپ (رض) نے فرمایا : انھوں نے قرآن و حدیث کو سیکھا۔ اور ان کو یہ چیز علم کے اعتبار سے کافی تھی۔
(۳۲۹۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو معاویۃ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالُوا : أَخْبِرْنَا عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : عَلِمَ الْقُرْآنَ وَالسُّنَّۃَ ، وَکَفَی بِذَلِکَ عِلْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠٥) حضرت صالح بن حیان (رض) فرماتے ہیں حضرت ابن بریدہ (رض) نے ارشاد فرمایا : قرآن کی اس آیت (قَالُوا لِلَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا) وہ لوگ پوچھتے ہیں ان لوگوں سے جن کو علم دیا گیا کہ کیا کہا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابھی ابھی ؟ اس سے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) مراد ہیں۔
(۳۲۹۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ (قَالُوا لِلَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا) ہُوَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) چلنے میں ، ہدایت اور طریقہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مشابہ تھے۔
(۳۲۹۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُشَبَّہُ بِالنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی ہَدْیِہِ وَدَلِّہِ وَسَمْتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠٧) حضرت اعمش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حبہ بن جُوین (رض) نے ارشاد فرمایا : ہم لوگ حضرت علی (رض) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں ہم نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی کچھ باتوں کا ذکر کیا اور لوگ ان کی تعریف کرنے لگے اور کہا : اے امیر المؤمنین ! ہم نے کسی شخص کو بھی نہیں دیکھا جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے زیادہ اچھے اخلاق والا، تعلیم میں نرمی کرنے والا، اور سب سے زیادہ تقوی والا، اور اچھی مجلسوں والا ہو، اس پر حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : میں تم لوگوں کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم یہ بات صدق دل سے کہہ رہے ہو ؟ لوگوں نے کہا : جی ہاں ! آپ (رض) نے فرمایا : اے اللہ ! بیشک میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ بلاشبہ میں بھی وہی بات کہتا ہوں جو ان لوگوں نے کہی۔ کہ وہ افضل ہیں۔
(۳۲۹۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبَّۃَ بْنِ جُوَیْنٍ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَلِیٍّ فَذَکَرْنَا بَعْضَ قَوْلِ عَبْدِ اللہِ وَأَثْنَی الْقَوْمُ عَلَیْہِ فَقَالُوا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ مَا رَأَیْنَا رَجُلاً أَحْسَنَ خُلُقًا ، وَلا أَرْفَقَ تَعْلِیمًا ، وَلا أَشَدَّ وَرَعًا ، وَلا أَحْسَنَ مُجَالَسَۃً مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : نَشَدْتُکُمَ اللَّہَ إِنَّہُ لَلصِّدْقُ مِنْ قُلُوبِکُمْ ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : اللَّہُمَّ إنِّی أُشْہِدُک أَنِّی أَقُولُ مِثْلَ مَا قَالُوا ، وَأَفْضَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٩٠٨) حضرت ابو عبیدہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ وہ مجلسیں جن میں حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے ساتھ میں بیٹھا کرتا تھا۔ وہ سنت پر عمل کرنے کے اعتبار سے بہت مضبوط تھیں۔
(۳۲۹۰۸) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، قَالَ: حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَی یَقُولُ: لَمَجْلِسٌ کُنْتُ أُجَالِسُہُ عَبْدَ اللہِ أَوْثَقُ مِنْ عَمَلِ سَنَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩٠٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت عمار بن یاسر (رض) نے آنے کے لیے اجازت طلب کی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان کو اجازت دو ، خوش آمدید پاکیزہ فطرت شخص کے لیے۔
(۳۲۹۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہَانِئِ بْنِ ہَانِئٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَجَائَ عَمَّارٌ یَسْتَأْذِنُ ، فَقَالَ : ائْذَنُوا لَہُ مَرْحَبًا بِالطَّیِّبِ الْمُطَیَّبِ۔

(ابن حبان ۷۰۷۵۔ احمد ۱۳۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٠) حضرت عمرو بن شرحبیل (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عمار (رض) پورے کے پورے ایمان سے بھرئے ہوئے ہیں۔
(۳۲۹۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أبی عمار ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَمَّارٌ مُلِئَ إیمَانًا إِلَی مُشَاشِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١١) حضرت ابو لیلی کندی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت خباب (رض) حضرت عمر (رض) کے پاس تشریف لائے۔ آپ (رض) نے فرمایا : قریب ہو جاؤ پس کوئی شخص بھی اس مجلس کا زیادہ حقدار نہیں ہے سوائے حضرت عمار (رض) کے۔ پھر حضرت خباب (رض) نے اپنی کمر پر مشرکین کی تکلیفوں کے نشان دکھلائے۔
(۳۲۹۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ أَبِی لَیْلَی الْکِنْدِیِّ ، قَالَ : جَائَ خَبَّابٌ إِلَی عُمَرَ ، فَقَالَ : ادْنُہُ فَمَا أَحَدٌ أَحَقُّ بِہَذَا الْمَجْلِسِ مِنْک إلاَّ عَمَّارٌ فَجَعَلَ خَبَّابٌ یُرِیہِ آثَارًا بِظَہْرِہِ مِمَّا عَذَّبَہُ الْمُشْرِکُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٢) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سمیہ (رض) کے بیٹے یعنی حضرت عمار (رض) کو جب بھی دو امروں میں اختیار دیا گیا تو انھوں نے زیادہ درست امر کو اختیار فرمایا۔
(۳۲۹۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ابْنُ سُمَیَّۃَ مَا خُیِّرَ بَیْنَ أَمْرَیْنِ إلاَّ اخْتَارَ أَرْشَدَہُمَا۔ (احمد ۳۸۹۔ حاکم ۳۸۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٣) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ا ن لوگوں کو عمار (رض) کے بارے میں کیا ہوا ؟ عمار (رض) ان کو جنت کی طرف بلاتا ہے اور وہ لوگ اس جہنم کی طرف بلاتے ہیں ؟ اور یہی عادت و طریقہ ہے بدبخت اور فاجروں کا۔
(۳۲۹۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا لَہُمْ وَلِعَمَّارٍ یَدْعُوہُمْ إِلَی الْجَنَّۃِ وَیَدْعُونَہُ إِلَی النَّارِ ، وَکَذَلِکَ دَأْبُ الأَشْقِیَائِ الْفُجَّارِ۔

(احمد ۱۵۹۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٤) حضرت ابو البختری (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) سے حضرت عمار (رض) کے متعلق پوچھا گیا : آپ (رض) نے فرمایا : بھولنے والے مومن تھے۔ جب تم ان کو یاد کراتے تو ان کو یاد آجاتا۔ اور تحقیق ایمان ان کے کان اور ان کی آنکھ میں داخل ہوا۔ اور آپ (رض) نے ان کے جسم کے اس حصہ کو ذکر کیا جو اللہ نے چاہا۔
(۳۲۹۱۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ : مُؤْمِنٌ نَسِیّ ، وَإِنْ ذَکَّرْتہ ذَکَرَ ، وَقَدْ دَخَلَ الإِیمَانُ فِی سَمْعِہِ وَبَصَرِہِ ، وَذَکَرَ مَا شَائَ اللَّہُ مِنْ جَسَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৯১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عمار بن یاسر (رض) سے منقول ہیں
(٣٢٩١٥) حضرت علی (رض) سے لوگوں نے کہا کہ ہمیں حضرت عمار (رض) کے بارے میں بتائیں۔ انھوں نے فرمایا کہ وہ ایک ایسے مومن تھے جنھیں بھلا دیا گیا۔ اگر یاد کرو تو یاد آجائیں۔
(۳۲۹۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : قَالُوا لَہُ : أَخْبِرْنَا عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : أَخْبِرْنَا عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ : مُؤْمِنٌ نَسِیّ وَإِنْ ذَکَّرْتہ ذَکَرَ۔
tahqiq

তাহকীক: