মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৩৫২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑی ٹوپی پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٥٣) حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر پر ایک ایسی ٹوپی دیکھی جس کا چھتا بھی تھا۔ جب آپ بیت اللہ کا طواف کرتے تھے تو اس کے چھتے کے ذریعہ دھوپ سے بچاؤ کرتے تھے۔
(۲۵۳۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی ابْنِ الزُّبَیْرِ قَلَنْسُوَۃً لَہَا رفٌّ ، کَانَ یَسْتَظِلُّ بِہَا إِذَا طَافَ بِالْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৫৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑی ٹوپی پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٥٤) حضرت یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر ایک ایسی بڑی ٹوپی دیکھی جس کے اطراف میں لومڑی یا نیولے کی کھال سے پیوند کاری تھی۔
(۲۵۳۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ ، رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ قَلَنْسُوَۃً مَکْفُوفَۃً بِثَعَالِبَ ، أَوْ سُمُورٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৫৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑی ٹوپی پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٥٥) حضرت اجلح سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک پر لومڑی کی (کھال سے بنی) ٹوپی تھی۔
(۲۵۳۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الضَّحَّاکِ قَلَنْسُوَۃَ ثَعَالِبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৫৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑی ٹوپی پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٥٦) حضرت اشعث، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ ، قضاء حاجت سے فارغ ہو کر باہر آئے ، آپ (کے سر) پر ایک بڑی ٹوپی تھی چنانچہ آپ نے اس پر مسح کیا۔
(۲۵۳۵۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی خَرَجَ مِنَ الْخَلاَئِ ، وَعَلَیْہِ قَلَنْسُوَۃٌ ، فَمَسَحَ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৫৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٥٧) حضرت علی بن ربیعہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو ازار باندھتے دیکھا۔ پس میں نے ان (کے جسم) پر جان گیا دیکھا۔
(۲۵۳۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا یَتَّزِرُ ، فَرَأَیْتُ عَلَیْہِ تُبَّانًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৫৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٥٨) حضرت قاسم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ جب حج یا عمرہ کی نیت سے نکلتی تھیں تو اپنے ساتھ اپنے غلام بھی اپنے کجاوہ کو چلانے کے لیے لے جاتی تھیں۔ چنانچہ وہ غلام اپنے پاؤں کے ذریعہ خچر کے پیٹ کو ایڑی مارتے۔ اس پر حضرت عائشہ نے ان کو حکم دیا کہ وہ جانگیے پہنا کریں۔
(۲۵۳۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : کَانَتْ عَائِشَۃُ إِذَا خَرَجَتْ حَاجَّۃً ، أَوْ مُعْتَمِرَۃً أَخْرَجَتْ مَعَہَا عَبِیدَہَا یُرَحِّلُونَ ہَوْدَجَہَا ، فَکَانُوا یُشعرُونَ بِأَرْجُلِہِمْ إِلَی بَطْنِ الْبَغْلَۃِ ، فَأَمَرَتْہُمْ أَنْ یَلْبَسُوا التَّبَّابِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৫৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٥٩) حضرت ابو الہیثم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جان گیا بہترین کپڑا ہے۔
(۲۵۳۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثُمِ قَالَ : قَالَ سَلْمَانُ : نِعْمَ الثَّوْبُ التُّبَّانُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৫৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٦٠) حضرت علاء بن حبیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر پر جان گیا دیکھا گیا جب کہ وہ عرفات میں تھے۔
(۲۵۳۶۰) حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ حَبِیبٍ ، قَالَ : رُئِی عَلَی عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ تُبَّانٌ وَہُوَ بِعَرَفَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٦١) حضرت ابن ابی نجیح سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے والد ازار کے نیچے جان گیا پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۳۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَلْبَس تُبَّانًا تَحْتَ الإِزَار۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٦٢) حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو صادق کو ازار پہنتے دیکھا ۔ تو میں نے آپ کے ازار کے نیچے جان گیا دیکھا۔
(۲۵۳۶۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا صَادِقٍ یَتَّزر ، فَرَأَیْتُ تَحْتَ إِزَارِہِ تُبَّانًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٦٣) حضرت طلحہ بن یحییٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن ربیعہ والبی پر جان گیا دیکھا۔ راوی کہتے ہیں۔ شیخ یعنی حضرت علی جان گیا پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۳۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ الْوَالِبِی تُبَّانًا ، قَالَ : کَانَ الشَّیْخُ ، یَعْنِی عَلِیًّا ، یَلْبَسُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٦٤) حضرت عبد الرحمن بن قاسم، اپنے والد سے، حضرت عائشہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے غلاموں کو ۔ جبکہ وہ غلام حالت احرام میں ہوتے تھے۔ جانگیے پہننے کا حکم دیا کرتی تھیں۔
(۲۵۳۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ تَأْمُرُ غِلْمَانَہَا بِلُبْسِ التَّبَّابِینَ وَہُمْ مُحْرِمُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانگیہ پہننے کے بیان میں
(٢٥٣٦٥) حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ جب سونے لگتے تو آپ اس ڈر سے کہ آپ کا ستر ظاہر نہ ہوجائے۔ آپ جان گیا پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۳۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو مُوسَی إِذَا نَامَ لَبِسَ تُبَّانًا ، مَخَافَۃَ أَنْ تَبْدُوَ عَوْرَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پائجامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٦٦) حضرت ابو عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا :” گھوڑوں کی رکابیں کاٹ دو اور ان پر آہستگی سے سوار ہو، جوتے پہنو اور موزے اتار دو ، شلواروں کی جگہ تہ بند پہنو، نشانے پر یر مارو، کھردرے اور سخت کپڑے پہنو، عجمیوں کی طرح عیش و عشرت مت اختیار کرو، کیونکہ عجمیوں کا طریقہ بدترین طریقہ ہے۔ “
(۲۵۳۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ إِلَی أَبِی مُوسَی : أَنَ قَطِّعُوا الرّکُبَ، وَانْزُوا عَلَی الْخَیْلِ نَزْوًا ، وَأَلْقُوا الْخِفَافَ ، وَاحتذُوا النِّعَالَ ، وَأَلْقُوا السَّرَاوِیلاَتِ ، وَاتَّزِرُوا ، وَارْمُوا الأَغْرَاضَ، وَعَلَیْکُمْ بِاللِّبْسَۃِ الْمُعَدِّیَۃِ ، وَإِیَّاکُمْ وَہَدْیَ الْعَجَمِ ، فَإِنَّ شَرَّ الْہَدْیِ ، ہَدْیُ الْعَجَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پائجامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٦٧) حضرت سوید بن قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ نے ہمارے ساتھ پائجامہ کا سودا کیا۔
(۲۵۳۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَاوَمَنَا سَرَاوِیلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پائجامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٦٨) حضرت معاذ بن علائ، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : حضرت علی نے ہمیں کوفہ میں خطبہ دیا اور آپ نے پائجامہ پہنا ہوا تھا۔
(۲۵۳۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : خَطَبَنَا عَلِیٌّ بِالْکُوفَۃِ وَعَلَیْہِ سَرَاوِیلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پائجامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٦٩) حضرت حفص بن ابی منصور سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو پائجامہ پہنے دیکھا۔
(۲۵۳۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ أَبِی مَنْصُورٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الشَّعْبِیِّ سَرَاوِیلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৬৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پائجامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٧٠) حضرت مہدی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب سردی کا موسم ہو تو حضرت حسن دھاری دار یمنی پائجامہ اور دھاری دار یمنی قبا پہنتے تھے۔
(۲۵۳۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَہْدِیٍّ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ إِذَا کَانَ الشِّتَائُ لَبِسَ سَرَاوِیلَ حِبَرَۃٍ ، وَقَبَائَ حِبَرَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৭০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پائجامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٧١) حضرت ابو مجلز سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا خط آیا۔ کہ تم لوگ پائجامے ڈال دو اور ازار پہنو۔
(۲۵۳۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ، قَالَ: جَائَ کِتَابُ عُمَرَ: أَنْ أَلْقُوا السَّرَاوِیلاَتِ، وَالْبَسُوا الأُزُرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৭১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پائجامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٧٢) حضرت ابو عیینہ کے آزاد کردہ غلام حضرت واصل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کی طرف اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی کہ آپ مجھے مخلوق میں سے سب سے زیادہ عزیز ہیں۔ پس جب تم نماز پڑھو تو زمین تمہارے ستر کو نہ دیکھے اور تم پائجامہ بنا لو۔
(۲۵۳۷۲) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَی أَبِی عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : إِنَّ اللَّہَ تَعَالَی أَوْحَی إِلَی إِبْرَاہِیمَ : إِنَّکَ أَکْرَمُ الْخَلْقِ عَلَیَّ ، فَإِذَا صَلَّیْتَ فَلاَ تَری الأَرْضُ عَوْرَتَکَ ، وَاتَّخِذْ سَرَاوِیلاً۔
তাহকীক: