মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৩৭২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پائجامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٧٣) حضرت ابو خلدہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ کو دیکھا اور ان پر پائجامہ تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا۔ تو انھوں نے فرمایا : یہ مردوں کا لباس ہے۔
(۲۵۳۷۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا الْعَالِیَۃِ عَلَیْہِ سَرَاوِیلُ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ ؟ قَالَ : إِنَّہَا مِنْ لِبَاسِ الرِّجَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৭৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٧٤) حضرت عمرو بن شعیب، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” کھاؤ، پیو اور صدقہ کرو۔ جب تک لباس میں اسراف اور تکبر نہ ہو تو اس کو پہن لو۔ “
(۲۵۳۷۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کُلُوا وَاشْرَبُوا وَتَصَدَّقُوا ، وَالْبَسُوا مَا لَمْ یُخَالِطْہُ إِسْرَافٌ ، وَلاَ مَخِیلَۃٌ۔ (ابن ماجہ ۳۶۰۵۔ احمد ۲/۱۸۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৭৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٧٥) حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ جو چاہو تم کھاؤ۔ اور جو چاہو تم پہنو جب تک کہ دو باتیں نہ ہوں۔ فضول خرچی یا تکبر۔
(۲۵۳۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کُلْ مَا شِئْتَ ، وَالْبَسْ مَا شِئْتَ ، مَا أَخْطَأَتْک خُلَّتَانِ : سَرَفٌ ، أَوْ مَخِیلَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৭৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٧٦) حضرت ابراہیم ، ارشاد خداوندی { وَالَّذِینَ إِذَا أَنْفَقُوا لَمْ یُسْرِفُوا وَلَمْ یَقْتُرُوا وَکَانَ بَیْنَ ذَلِکَ قَوَامًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں : نہ ان کو بھوکا رکھے اور نہ ان کو لباس سے محروم کرے اور نہ ان پر ایسا خرچ کرتا ہے کہ لوگ کہنے لگیں۔ تم خرچہ میں اسراف کرتے ہو۔
(۲۵۳۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی قَوْلِہِ تَعْالَی : { وَالَّذِینَ إِذَا أَنْفَقُوا لَمْ یُسْرِفُوا وَلَمْ یَقْتُرُوا وَکَانَ بَیْنَ ذَلِکَ قَوَامًا } قَالَ : لاَ تُجِیعُہُمْ ، وَلاَ تُعَرِّیہِمْ ، وَلاَ تُنْفِقُ نَفَقَۃً یَقُولُ النَّاسُ : إِنَّک أَسْرَفْتَ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৭৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٧٧) حضرت عثمان بن حاطبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ مجھے اس آدمی نے یہ بات بتائی کہ جس نے حضرت عثمان پر ایک سفید رنگ کا کپڑا دیکھا تھا۔
(۲۵۳۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ عُثْمَانَ الْحَاطِبِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی عَلَی عُثْمَانَ ثَوْبًا قُوہِیًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৭৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٧٨) حضرت ابو رزین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب باہر تشریف لائے اور ان پر ریشم ملے ہوئے سفید کپڑے کی قمیص تھی۔ اور ان پر دو سرخ رنگ کے ٹھکے ہوئے کپڑے کی چادریں تھیں۔
(۲۵۳۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : خَرَجَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ وَعَلَیْہِ قَمِیصٌ مِنْ قَہْزٍ ، وَعَلَیْہِ بُرْدان قِطْرِیَان۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৭৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٧٩) حضرت عطاء ابی محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی پر ان موٹے سوتی کپڑوں سے بنی ہوئی دُھلائی کے بغیر قمیص دیکھی۔
(۲۵۳۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَطَائٍ أَبِی مُحَمَّدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیٍّ قَمِیصًا مِنْ ہَذِہِ الْکَرَابِیسِ غَیْرَ غَسِیلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৭৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٨٠) حضرت میمون ابو القاسم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ پر زطی قمیص دیکھی۔
(۲۵۳۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَیمُون أَبِی القَاسِم قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَطَاء قَمِیصًا زُطِّیًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٨١) حضرت خالد بن ابو العلاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (کے جسم) پر زطی قمیص دیکھی۔
(۲۵۳۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدٍ أَبِی الْعَلاَئِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْحَسَنِ قَمِیصًا زَطِیًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٨٢) حضرت حکم کے بارے میں روایت ہے۔ شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (کے جسم) پر موٹی قمیص دیکھی۔
(۲۵۳۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَیْہِ قَمِیصًا غَلِیظًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٨٣) حضرت محمد بن سائب بن ابی ہندیہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر (کے جسم) پر دو قطری (ریشم ملے ہوئے سفید) کپڑے دیکھے۔
(۲۵۳۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ السَّائِبِ الطَّائِفِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ بْن أَبِی ہِنْدیۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عُمَرَ ثَوْبَیْنِ قِطْرِیَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٨٤) حضرت ابو النوار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو دو موٹی قمیصیں خریدتے دیکھا۔ ان میں سے ایک کو قنبر نے پسند کیا تھا۔
(۲۵۳۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُطَیْرِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ ، عَنْ أَبِی النَّوَارِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا اشْتَرَی قَمِیصَیْنِ غَلِیظَیْنِ خیَّر قَنْبر أَحَدَہمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٨٥) حضرت علی بن ربیعہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی (کے جسم) پر دو قطری (ریشم ملے ہوئے سفید) کپڑے دیکھے۔
(۲۵۳۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیٍّ ثَوْبَیْنِ قِطْرِیَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٨٦) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم سے پہلے لوگ کپڑوں کے اعتبار سے سخت تھے اور دلوں کے اعتبار سے نرم تھے۔
(۲۵۳۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانَ مَنْ قَبْلَکُمْ أَسْفَقَ ثِیَابًا، وَأَشْفَقَ قُلُوبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ کہتے ہیں۔ جب تک تم اسراف اور تکبر نہ کرو تو جو چاہو پہنو
(٢٥٣٨٧) حضرت ابو طلحہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ باہر تشریف لائے اور آپ (کے جسم) پر ہلکی زردی والے دو کپڑے تھے۔
(۲۵۳۸۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی طَلْحَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللہِ وَعَلَیْہِ ثَوْبَانِ مُمَصَّرَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے دامن کے بارے میں۔ وہ کتنا ہو
(٢٥٣٨٨) حضرت ام سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا : عورت اپنے دامن کو کتنا لمبا کرسکتی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ایک بالشت “ سائلہ نے کہا۔ تب تو عورت کا جسم ظاہر ہوگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پھر ایک ہاتھ ، اس سے زیادہ نہ کرے۔ “
(۲۵۳۸۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : سُئِلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَمْ تَجُرُّ الْمَرْأَۃُ مِنْ ذَیْلِہَا ؟ قَالَ : شِبْرًا ، قَالَتْ : إِذًا یَنْکَشِفُ عَنْہُا ؟ قَالَ : فَذِرَاعًا ، لاَ تَزِیدُ عَلَیْہِ۔ (ابوداؤد ۴۱۱۵۔ احمد ۲/۵۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے دامن کے بارے میں۔ وہ کتنا ہو
(٢٥٣٨٩) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواجِ مطہرات کو دامن میں ایک بالشت کی جازت دی گئی تھی۔ پس وہ ہمارے پاس آتیں اور ہم کانے کے ذریعہ سے ان کے لیے ایک ذراع ماپ دیتے۔
(۲۵۳۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زَیْدٍ الْعَمِّیِّ ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ ، عنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رُخِّصَ لَہُنَّ فِی الذَّیْلِ شِبْرًا ، فَکُنَّ یَأْتِینَنَا فَنَذْرَعُ لَہُنَّ بِالْقَصَبِ ذِرَاعًا۔

(ابوداؤد ۴۱۱۶۔ احمد ۲/۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৮৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے دامن کے بارے میں۔ وہ کتنا ہو
(٢٥٣٩٠) حضرت حسن سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت فاطمہ کے لیے ایک بالشت ناپ دی اور فرمایا : ” یہ تمہارے دامن کی مقدار ہے۔ “
(۲۵۳۹۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَبَّرَ لِفَاطِمَۃَ شِبْرًا ، ثُمَّ قَالَ : ہَذَا قَدْرُ ذَیْلِکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے دامن کے بارے میں۔ وہ کتنا ہو
(٢٥٣٩١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت فاطمہ یا حضرت ام سلمہ سے فرمایا : ” تمہارا دامن ایک ہاتھ ہے۔ “
(۲۵۳۹۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُہَزِّمِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِفَاطِمَۃَ ، أَوْ لأُمِّ سَلَمَۃَ : ذَیْلُکِ ذِرَاعٌ۔ (ابن ماجہ ۳۵۸۳۔ احمد ۲/۲۶۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے دامن کے بارے میں۔ وہ کتنا ہو
(٢٥٣٩٢) حضرت اسماعیل بن ابو خالد، حضرت یونس بن ابو خالد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا حکم دیتے تھے کہ عورت اپنا دامن ایک ہاتھ بنائے۔
(۲۵۳۹۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : کَانَ یُؤْمَرُ أَنْ تَجْعَلَ الْمَرْأَۃُ ذَیْلَہَا ذِرَاعًا۔
tahqiq

তাহকীক: