মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৪৩২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھڑے ہونے کی حالت میں آدمی کا جوتا پہننا
(٢٥٤٣٣) حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یحییٰ بن وثاب کو کھڑے ہونے کی حالت میں جوتے پہنتے دیکھا۔
(۲۵۴۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ سُفیَان ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ یَحیَی بن وَثَّاب یَنْتَعِلُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৩৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھڑے ہونے کی حالت میں آدمی کا جوتا پہننا
(٢٥٤٣٤) حضرت عمرو سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کھڑے ہونے کی حالت میں جوتے پہنتے دیکھا۔
(۲۵۴۳۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یَنْتَعِلُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৩৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھڑے ہونے کی حالت میں آدمی کا جوتا پہننا
(٢٥٤٣٥) حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی کہ حضرت علی نے کھڑے ہونے کی حالت میں جوتے پہنے۔
(۲۵۴۳۵) بَلَّغَنِی عَن حَفْصٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : بَلَغَنَا أَنَّ عَلِیًّا انْتَعَلَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৩৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھڑے ہونے کی حالت میں آدمی کا جوتا پہننا
(٢٥٤٣٦) حضرت ابو صالح، حضرت ابوہریرہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی کھڑے ہونے کی حالت میں جوتے پہنے۔
(۲۵۴۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُ کُرِہَ أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا۔ (ابن ماجہ ۳۶۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৩৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے ؟
(٢٥٤٣٧) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتے کے دو تسمے تھے۔ اور حضرت ابوبکر ، حضرت عمر کے جوتے بھی ایسے تھے ۔
(۲۵۴۳۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ نَعْلَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ لَہَا قِبَالاَنِ ، وَنَعْلُ أَبِی بَکْرٍ ، وَعُمَرَ۔ (ترمذی ۸۶۔ بزار ۲۹۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৩৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے ؟
(٢٥٤٣٨) حضرت قتادہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جُوتے کے دو تسمے تھے۔
(۲۵۴۳۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ لِنَعْلِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قِبَالاَنِ۔ (ابن ماجہ ۳۶۱۵۔ احمد ۳/۱۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৩৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے ؟
(٢٥٤٣٩) حضرت ابو اسحق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کے جوتے کو دیکھا اس کے دو تسمے تھے۔
(۲۵۴۳۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ نَعْلَ ابْنِ عُمَرَ لَہَا قِبَالاَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৩৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے ؟
(٢٥٤٤٠) حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جُوتے درمیان سے تنگ اور بڑی ایڑی والے تھے۔
(۲۵۴۴۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ جَابِر، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: کَانَ حَذْوُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُخَصَّرَتَیْنِ مُعَقِّبَتَیْنِ۔ (ابن سعد ۴۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے ؟
(٢٥٤٤١) حضرت عبداللہ بن حارث سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتے کے دو تسمے تھے۔
(۲۵۴۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کَانَتْ نَعْلُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَہَا شِرَاکَانِ ، قِبَالاَنِ ، مُثْنِیٌّ شِرَاکُہُمَا۔ (ترمذی ۷۶۔ ابن سعد ۴۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے ؟
(٢٥٤٤٢) حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتے مبارک مدینہ میں دیکھے وہ درمیان میں سے تنگ ، زبان کی طرح باریک اور پیچھے سے باہر نکلے ہوئے تھے۔
(۲۵۴۴۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ نَعْلَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْمَدِینَۃِ مُخَصَّرَۃً ، مُلَسَّنَۃً ، لَہَا عَقِبٌ خَارِجٌ۔ (ابن سعد ۴۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے لیے گھونگرو کے بارے میں
(٢٥٤٤٣) حضرت ریحانہ بیان کرتی ہیں کہ ان کے گھر والوں نے انھیں اور ان کے ہمراہ ایک بچے کو بھیجا جس پر گھنٹیاں تھیں۔ تو انھوں نے فرمایا : تم اپنے گھرو الوں کو بتادو کہ ان کے پیچھے شیطان ہوتا ہے۔
(۲۵۴۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ؛ سَمِعَ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی رَیْحَانَۃُ ؛ أَنَّ أَہْلَہَا أَرْسَلُوہَا وَمَعَہَا صَبِیٌّ عَلَیْہِ أَجْرَاسٌ ، فَقَالَ : أَخْبِرِی أَہْلَکِ أَنَّ ہَذَا یَتْبَعُہُ الشَّیْطَانُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے لیے گھونگرو کے بارے میں
(٢٥٤٤٤) حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے پاس حاضر ہوا۔ جبکہ میرے پاس پتری تھی۔ انھوں نے پوچھا : کیا تم اس کے ذریعہ مصحف شریف کو مزین کرنا چاہتے ہو ؟ میں نے کہا : نہیں۔ پھر انھوں نے پوچھا : کیا تم اس کے ذریعہ تلوار کو مُحلّٰی کرنا چاہتے ہو ؟ راوی کہتے ہیں۔ میں نے کہا : میں اس کے ذریعہ اپنی بچی کا زیور بنانا چاہتا ہوں۔ آپ نے فرمایا۔ کیا تم اس کے ذریعہ گھنٹیاں بنانا چاہتے ہو ؟ یہ تو مکروہ ہے۔
(۲۵۴۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أَبِی لَیْلَی وَمَعِیَ تِبْرٌ ، فَقَالَ : أَتُرِیدُ أَنْ تُحَلِّیَ بِہِ مُصْحَفًا ؟ قُلْتُ : لاَ ، قَالَ : تُحَلِّیَ بِہِ سَیْفًا ؟ قَالَ : قُلْتُ : أُحَلِّیَ بِہِ ابْنَتِی ، قَالَ : ہَلْ عَسَیْتَ أَنْ تَجْعَلَہَا أَجْرَاسًا ؟ فَإِنَّہَا تُکْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے لیے گھونگرو کے بارے میں
(٢٥٤٤٥) حضرت عبداللہ بن حنش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر کو دیکھا کہ ان کے پاس ایک بچہ لایا گیا جس کو پازیب پہنایا ہوا تھا۔ تو آپ نے اس سے مذاق کرنا شروع کردیا۔
(۲۵۴۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَنَشٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ وَأُتِیَ بِصَبِیٍّ عَلَیْہِ أَوْضَاحٌ ، فَجَعَلَ یُہَازِلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے لیے گھونگرو کے بارے میں
(٢٥٤٤٦) حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ کے پاس ایک بچی آئی جس نے گھونگھرو پہنے ہوئے تھے ۔ حضرت عائشہ نے فرمایا : مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں فرشتوں کو نفرت دلانے والی دیکھ رہی ہوں۔ اس کو میرے پاس سے نکال دو ۔
(۲۵۴۴۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أُدْخِلَتْ عَلَی عَائِشَۃَ صَبِیَّۃٌ عَلَیْہَا جَلاَجِلُ ، فَقَالَتْ : مَا لِی أَرَاکِ مُنَفِّرَۃَ الْمَلاَئِکَۃِ ؟ أَخْرِجُوہَا عَنِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے لیے گھونگرو کے بارے میں
(٢٥٤٤٧) حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات بتائی گئی کہ حضرت محمد ان گھونگروں کو کاٹ دیتے تھے جو بچوں کو پہنائے ہوتے تھے۔
(۲۵۴۴۷) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا کَانَ یَقْطَعُ الْجَلاَجِلَ الَّتِی تَکُونُ عَلَی الصِّبْیَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے لیے گھونگرو کے بارے میں
(٢٥٤٤٨) حضرت مغیر ہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کو آواز کرنے والے گھونگرو پہنائے۔
(۲۵۴۴۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : حَلَّی إِبْرَاہِیمُ بِنْتَیْنِ لَہُ صَغِیرَتَیْنِ جَلاَجِلَ مِنْ ذَہَبٍ یُصَوِّتْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے لیے گھونگرو کے بارے میں
(٢٥٤٤٩) حضرت طلحہ بن یحییٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس گیا تو میں نے ان کی دو بیٹیاں دیکھیں۔ دونوں نے پازیب پہنے ہوئے تھے۔
(۲۵۴۴۹) حَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا ، عَنْ حَفْصٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَرَأَیْتُ ابْنَتَیْنِ لَہُ ، وَعَلَیْہِمَا أَوْضَاحٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৪৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٠) حضرت جعفر بن عمرو بن حریث، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ ارشاد فرمایا اور آپ نے سیاہ عمامہ پہنا ہوا تھا۔
(۲۵۴۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُسَاوِرٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ۔ (احمد ۴/۳۰۷۔ ابن سعد ۴۵۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৫০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥١) حضرت ابو جعفر انصاری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جس دن حضرت عثمان قتل ہوئے اس دن میں نے حضرت علی پر سیاہ عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیٍّ عِمَامَۃً سَوْدَائَ یَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৫১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٢) حضرت جابر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں داخل ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سیاہ عمامہ تھا۔
(۲۵۴۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّۃَ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ۔ (ترمذی ۱۷۳۵۔ ابوداؤد ۴۰۷۳)
tahqiq

তাহকীক: