মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৪১২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مہنگے کپڑے خریدتے تھے
(٢٥٤١٣) حضرت ابراہیم بن محمد بن منتشر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسروق کسی کپڑے کو مہنگا نہیں لیتے تھے مگر شال کو۔
(۲۵۴۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْن الْمُنْتَشِرِ ، قَالَ : کَانَ مَسْرُوقٌ لاَ یُغَالِی بِثَوْبٍ ، إِلاَّ بِطَیْلَسَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪১৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوتی کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٤١٤) حضرت ابراہیم بن محمد بن منتشر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسروق اونی کپڑے کے نیچے سوتی کپڑا پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۴۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، قَالَ : کَانَ مَسْرُوقٌ یَلْبَسُ الْکَتَّانَ تَحْتَ الْقُطْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪১৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوتی کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٤١٥) حضرت قرہ بن خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے پوچھا۔ حضرت ابوہریرہ کا لباس کیا ہوتا تھا ؟ ابن سیرین نے فرمایا : میرے ان دو کپڑوں کی طرح۔ اور ان پر (اس وقت) دو گیرو رنگ کے سوتی کپڑے تھے۔ پس ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ نے تھوک پھینکا پھر فرمایا : واہ ، واہ، ابوہریرہ تو سوتی کپڑے میں تھوکتا ہے۔
(۲۵۴۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ : قُلْتُ لاِبْنِ سِیرِینَ : مَا کَانَ لِبَاسُ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؟ قَالَ : مِثْلَ ثَوْبَیَّ ہَذَیْنِ ، وَعَلَیْہِ ثَوْبَانِ کَتَّانٍ مُمَشَّقَانِ ، فَتَمَخَّطَ مَرَّۃً ، فَقَالَ : بَخٍ ، بَخٍ ، یَتَمَخَّطُ أَبُو ہُرَیْرَۃَ فِی الْکَتَّانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪১৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی جوتے پہنے تو کون سا پاؤں پہلے پہنے ؟
(٢٥٤١٦) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی شخص جُوتے پہنے تو اس کو دائیں (پاؤں) سے ابتدا کرنی چاہیے اور جب (جوتا) اتارے تو اس کو بائیں (پاؤں) سے ابتدا کرنی چاہیے۔ “
(۲۵۴۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَبْدَأْ بِالْیُمْنَی ، وَإِذَا خَلَعَ فَلْیَبْدَأْ بِالْیُسْرَی۔ (مسلم ۱۶۶۰۔ احمد ۲/۲۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪১৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی جوتے پہنے تو کون سا پاؤں پہلے پہنے ؟
(٢٥٤١٧) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ جب جُوتا پہنتے تو دائیں سے شروع کرتے اور جب اتارتے تو بائیں سے شروع کرتے۔
(۲۵۴۱۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ اللَّیْثِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا انْتَعَلَ بَدَأَ بِالْیُمْنَی، وَإِذَا خَلَعَ بَدَأَ بِالْیُسْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪১৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی جوتے پہنے تو کون سا پاؤں پہلے پہنے ؟
(٢٥٤١٨) حضرت ایوب، حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات اچھا سمجھتے تھے۔ کہ جب (جوتا) پہنے تو دائیں (پاؤں) سے شروع کرے اور جب (جوتا) اتارے تو بائیں (پاؤں) سے شروع کرے۔
(۲۵۴۱۸) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ إِذَا لَبِسَ ، أَنْ یَبْدَأَ بِالْیُمْنَی ، وَإِذَا خَلَعَ أَنْ یَبْدَأَ بِالْیُسْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪১৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی جوتے پہنے تو کون سا پاؤں پہلے پہنے ؟
(٢٥٤١٩) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تم (جوتا) پہنو تو تم دائیں (پاؤں) سے شروع کرو۔ اور جب تم (جُوتا) اُتارو تو بائیں (پاؤں) سے شروع کرو۔
(۲۵۴۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إِذَا لَبِسْتَ فَابْدَأْ بِالْیُمْنَی ، وَإِذَا خَلَعْتَ فَابْدَأْ بِالْیُسْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪১৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی جوتے پہنے تو کون سا پاؤں پہلے پہنے ؟
(٢٥٤٢٠) حضرت عبیدبن عمیر کے چچا زاد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبید ابن عمیر (جوتا اتارنا) شروع کرتے تو آپ بایاں (پاؤں) نکالتے پھر آپ دایاں (پاؤں) نکالتے اور اس کو بائیں پر رکھتے۔
(۲۵۴۲۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لِعُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ عُبَیْدُ بْنُ عُمَیْرٍ یَبْدَأُ فَیَخْلَعُ الْیُسْرَی ، ثُمَّ یَخْلَعُ الْیُمْنَی فَیَجْعَلُہَا عَلَی الْیُسْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جوتے میں چلنے کے بارے میں، جو حضرات اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٥٤٢١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے کوئی شخص ایک جُوتے میں نہ چلے اور نہ ہی ایک موزے میں چلے۔ یا تو دونوں کو اتار دے (اور چلے) یا دونوں پہن کر چلے۔ “
(۲۵۴۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَمْشِ أَحَدُکُمْ فِی نَعْلٍ وَاحِدَۃٍ ، وَلاَ فِی خُفٍّ وَاحِدَۃٍ ، لِیَخْلَعْہُمَا جَمِیعًا ، أَوْ لِیَمْشِ فِیہِمَا جَمِیعًا۔ (بخاری ۵۸۵۵۔ مسلم ۱۶۶۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جوتے میں چلنے کے بارے میں، جو حضرات اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٥٤٢٢) حضرت ابو رزین، حضرت ابوہریرہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ہماری طرف اس حالت میں تشریف لائے کہ آپ اپنا ہاتھ پیشانی پر مار رہے تھے اور فرمایا : تم لوگ یہ باتیں کرتے ہو کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جھوٹ بولتا ہوں۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ کہتے ہوئے سُنا ہے کہ ” جب تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ دوسرے جوتے میں نہ چلے یہاں تک کہ اس (ٹوٹے تسمہ والے) کو ٹھیک کرلے۔ “
(۲۵۴۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ إِلَیْنَا یَضْرِبُ بِیَدِہِ عَلَی جَبْہَتِہِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّکُمْ تُحَدِّثُونَ أَنِّی أَکْذِبُ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَشْہَدُ لَسَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِکُمْ فَلاَ یَمْشِی فِی الأُخْرَی حَتَّی یُصْلِحَہَا۔
(بخاری ۹۵۶۔ مسلم ۶۹)
(بخاری ۹۵۶۔ مسلم ۶۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جوتے میں چلنے کے بارے میں، جو حضرات اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٥٤٢٣) حضرت ابن عون، حضرت محمد سے اس آدمی کے بارے میں جو ایک جوتے میں چلتا ہے۔ روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : پہلے لوگ اس کو ناپسند کرتے تھے اور کہتے تھے ۔ نہ چلے اور ایک قدم بھی نہ چلے ۔
(۲۵۴۲۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ فِی الَّذِی یَمْشِی فِی نَعْلٍ وَاحِدَۃٍ ، قَالَ : یَکْرَہُونَہُ ، وَیَقُولُونَ : لاَ ، وَلاَ خُطْوَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جوتے میں چلنے کے بارے میں، جو حضرات اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٥٤٢٤) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم اکیلے جُوتے میں ہرگز نہ چلو۔
(۲۵۴۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بن طَہْمَانَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لاَ تَمْشِ فِی النَّعْلِ الْوَاحِدَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جوتے میں چلنے کے بارے میں، جو حضرات اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٥٤٢٥) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اکیلے جُوتے میں نہ چلے۔
(۲۵۴۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِکُمْ ، فَلاَ یَمْشِی فِی النَّعْلِ الْوَاحِدَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جوتے میں چلنے کے بارے میں، جو حضرات اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٥٤٢٦) حضرت عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ ان کا تسمہ ٹوٹ گیا تو انھوں نے اپنے جُوتے اتار دئیے یہاں تک کہ انھوں نے اس (ٹوٹے ہوئے جوتے کو) درست کرلیا۔
(۲۵۴۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِی ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ انْقَطَعَ شِسْعُہُ ، فَخَلَعَ نَعْلَہُ حَتَّی أَصْلَحَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ٹوٹا جوتا درست کرنے تک ایک جوتے میں چلنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٤٢٧) قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو مقام مدائن میں اکیلے جوتے میں چلتے دیکھا۔ اور وہ اپنا تسمہ ٹھیک کر رہے تھے۔
(۲۵۴۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَیْنَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا یَمْشِی فِی نَعْلٍ وَاحِدَۃٍ بِالْمَدَائِنِ ، کَانَ یُصْلِحُ شِسْعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ٹوٹا جوتا درست کرنے تک ایک جوتے میں چلنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٤٢٨) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ جب تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اکیلے جُوتے میں چلنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اتنی دیر جتنی دیر میں اپنے تسمہ کو درست کرے۔
(۲۵۴۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَمْشِیَ فِی نَعْلٍ وَاحِدَۃٍ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُہُ ، مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَنْ یُصْلِحَ شِسْعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ٹوٹا جوتا درست کرنے تک ایک جوتے میں چلنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٤٢٩) حضرت عبد الرحمن بن قاسم ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ ایک موزے میں چلا کرتی تھیں اور کہتی تھیں۔ میں ضرور بالضرور ابوہریرہ کو غصہ دلاؤں گی۔
(۲۵۴۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تَمْشِی فِی خُفٍّ وَاحِدَۃٍ ، وَتَقُولُ : لأَحنِقَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪২৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ٹوٹا جوتا درست کرنے تک ایک جوتے میں چلنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٤٣٠) حضرت شعبہ، حضرت زید بن محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت سالم بن عبداللہ کو ایک جوتے میں چلتے ہوئے دیکھا۔
(۲۵۴۳۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ رَأَی سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ یَمْشِی فِی نَعْلٍ وَاحِدَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৩০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھڑے ہونے کی حالت میں آدمی کا جوتا پہننا
(٢٥٤٣١) حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد کے پاس آدمی کے کھڑے ہونے کی حالت میں جوتا پہننے کا ذکر کاُ گیا تو انھوں نے فرمایا : مجھے اس میں کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا۔
(۲۵۴۳۱) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بن مُعَاذٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: ذُکِرَ عِنْدَ مُحَمَّدٍ انْتِعَالُ الرَّجُلِ قَائِمًا، فَقَالَ: لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৩১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھڑے ہونے کی حالت میں آدمی کا جوتا پہننا
(٢٥٤٣٢) حضرت عقبہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو اپنے جوتوں میں پاؤں داخل کرتے دیکھا جبکہ وہ کھڑے ہوئے تھے۔
(۲۵۴۳۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُقْبَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ یُدْخِلُ رِجْلَیْہِ فِی نَعْلَیْہِ وَہُوَ قَائِمٌ۔
তাহকীক: