মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৭৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٦٠) حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ حج کی سنتوں میں سے یہ ہے کہ امام ظہر، عصر مغرب اور عشاء اور فجر کی نماز منیٰ میں ادا کر پھر وہ آگے چلے۔
(۱۴۷۶۰) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَقُولُ : إِنَّ مِنْ سُنَّۃِ الْحَجِّ، أَنَّ الإِمَامَ یُصَلِّی بِمِنًی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَالْفَجْرَ ، ثُمَّ یَغْدُو۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٦١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جو چاہے ظہر مکہ مکرمہ ادا کرے اور جو چاہے منیٰ میں ادا کرے۔
(۱۴۷۶۱) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قَالَ عَطَائٌ : مَنْ شَائَ صَلَّی بِمَکَّۃَ الظُّہْرَ ، وَمَنْ شَائَ صَلَّی بِمِنًی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٦٢) حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو آٹھ ذوالحجہ کو دیکھا آپ نے مسجد حرام میں دو رکعتیں ادا فرمائیں، پھر آپ مکہ سے نکلے اور پیدل چلتے ہوئے منیٰ تشریف لائے اور ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نماز وہاں ادا فرمائی۔
(۱۴۷۶۲) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، ثُمَّ خَرَجَ مِنْ مَکَّۃَ مَاشِیًا حَتَّی انْتَہَی إِلَی مِنًی ، فَصَلَّی بِہَا الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَالْفَجْرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے عرفہ کب جائے گا ؟
(١٤٧٦٣) حضرت لاحق بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے فجر کی نماز حضرت ابن عمر کے پہلو میں ادا کی، ان کی سواری کھڑی تھی، جب سورج کی طرف دیکھا تو وہ سر پر پہنچ چکا تھا، آپ سواری پر سوار ہوئے اور عرفات کی طرف چل پڑے۔
(۱۴۷۶۳) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ لاَحِقِ بْنِ حُمَیْدٍ ، قَالَ : صَلَّیْتُ الْفَجْرَ إِلَی جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ ، وَرَاحِلَتُہُ مَوْقُوفَۃٌ ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَی الشَّمْسِ عَلَی قُلَّۃِ الْجَبَلِ رَکِبَ رَاحِلَتَہُ ، ثُمَّ غَدَا إِلَی عَرَفَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے عرفہ کب جائے گا ؟
(١٤٧٦٤) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے حضرت ابن عباس کو دیکھا کہ آپ صبح سویرے عرفات تشریف لائے۔
(۱۴۷۶۴) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی ابْنَ عَبَّاسٍ یَأْتِی عَرَفَۃَ بِسَحَرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے عرفہ کب جائے گا ؟
(١٤٧٦٥) حضرت عبداللہ بن عمرو سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ نے منیٰ میں رات گزاری، پھر صبح ہوئی اور سورج کی کرنیں طلوع ہوئیں تو آپ چلے اور عرفات میں اپنی جگہ پر قیام فرمایا۔
(۱۴۷۶۵) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : أَمَّا إِبْرَاہِیمُ فَإِنَّہُ بَاتَ بِمِنًی ، حَتَّی إِذَا أَصْبَحَ وَطَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ سَارَ حَتَّی نَزَلَ مَنْزِلَہُ مِنْ عَرَفَۃَ۔ (ابن خزیمۃ ۲۸۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے عرفہ کب جائے گا ؟
(١٤٧٦٦) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز منیٰ میں ادا فرمائی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ دیر آرام کیا یہاں تک کہ جب سورج طلوع ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرفات کی طرف چل پڑے۔
(۱۴۷۶۶) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِمِنًی الْفَجْرَ ، ثُمَّ مَکَثَ قَلِیلاً حَتَّی طَلَعَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ سَارَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے عرفہ کب جائے گا ؟
(١٤٧٦٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم فجر کی نماز ادا کرلو تو پھر عرفات کی طرف چلو، اور لوگوں کی جگہوں پر اترو، مقام الاراک یا دوسرے مقامات پر۔
(۱۴۷۶۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا صَلَّیْتَ الْفَجْرَ فَسِرْ إلَی عَرَفَاتٍ ،فَأنْزِلْ مَنَازِلَ النَّاسِ ، الأَرَاکَ وَغَیْرَہُ مِنْ مَنَازِلِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے عرفہ کب جائے گا ؟
(١٤٧٦٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حج کے زمانہ کے ائمہ کو دیکھا کہ وہ طلوع شمس تک عرفات میں ٹھہرتے تھے اور میں نے ان کو ٹھہرتے ہوئے نہیں دیکھا مگر ان کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فعل کی وجہ سے (کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اسی طرح کیا تھا) ۔
(۱۴۷۶۸) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الأَئِمَّۃَ ، أَئِمَّۃَ الْمَوْسِمِ یَتَحَرَّوْنَ بِغُدُوِّہِمْ إِلَی عَرَفَاتٍ طُلُوعَ الشَّمْسِ ، وَلاَ أَرَاہُمْ تَحَرَّوْا بِہِ إِلاَّ فِعْلَ نَبِیِّہِمْ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے عرفہ کب جائے گا ؟
(١٤٧٦٩) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے فجر کی نماز حضرت قاسم کے ساتھ منیٰ میں ادا کی، پھر کچھ دیر ٹھہرے اور پھر عرفات کی طرف چل پڑے۔
(۱۴۷۶۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ الْقَاسِمِ الْفَجْرَ بِمِنًی ، ثُمَّ مَکَثَ سَاعَۃً ، ثُمَّ ارْتَحَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے عرفہ کب جائے گا ؟
(١٤٧٧٠) حضرت المسیب فرماتے ہیں کہ منیٰ سے عرفات کی طرف نہیں نکلا جائے گا جب تک کہ فجر کی نماز منیٰ میں نہ ادا کرلی جائے۔
(۱۴۷۷۰) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ یَخْرُجُ مِنْ مِنًی إِلَی عَرَفَاتٍ حَتَّی یُصَلِّیَ بِمِنًی الْغَدَاۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حجر اسود کے استلام کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں
(١٤٧٧١) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا آپ نے حجر اسود کے استلام کے بعد ہاتھوں کو چوما اور فرمایا : میں نے جب سے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے کبھی بھی اس فعل کو ترک نہیں کیا۔
(۱۴۷۷۱) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ بِیَدِہِ وَقَبَّلَ یَدَہُ ، وَقَالَ: مَا تَرَکْتُہُ مُنْذُ رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَفْعَلُہُ۔ (مسلم ۲۴۶۔ بیہقی ۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حجر اسود کے استلام کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں
(١٤٧٧٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر، حضرت ابو سعید اور حضرت ابوہریرہ کو دیکھا وہ جب حجر اسود کا استلام کرتے تو اپنے ہاتھوں کو چومتے۔
راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اور حضرت ابن عباس بھی ؟ آپ نے فرمایا کہ میرا خیال ہے ابن عباس بھی، حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں رکن کو ہاتھ نہ لگاتا اگر میں اپنے ہاتھوں کو بوسہ نہ دیتا اور حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں جس نے رکن کو چھوا اور اپنے ہاتھوں کو نہ چوما اس نے بےرخی برتی۔
راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اور حضرت ابن عباس بھی ؟ آپ نے فرمایا کہ میرا خیال ہے ابن عباس بھی، حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں رکن کو ہاتھ نہ لگاتا اگر میں اپنے ہاتھوں کو بوسہ نہ دیتا اور حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں جس نے رکن کو چھوا اور اپنے ہاتھوں کو نہ چوما اس نے بےرخی برتی۔
(۱۴۷۷۲) حدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَأَبَا ہُرَیْرَۃ إِذَا اسْتَلَمُوا الرُّکْنَ، یَعْنِی الْحَجَرَ ، قَبَّلُوا أَیْدِیَہُمْ ۔ قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : وَابْنَ عَبَّاسٍ ؟ قَالَ : وَابْنُ عَبَّاسٍ ، حَسِبْتَ کَثِیرًا ، قَالَ : وَقَالَ عَطَائٌ : لَمْ أَمْسَحِ الرُّکْنَ إِنْ لَمْ أُقَبِّلْ یَدِی ۔ قَالَ : وَقَالَ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ : یَجْفَی مَنْ مَسَحَ الرُّکْنَ، وَلَمْ یُقَبِّلْ یَدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حجر اسود کے استلام کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں
(١٤٧٧٣) حضرت محمد بن المرتفع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر اور حضرت عمر بن عبد العزیز کو دیکھا کہ آپ دونوں نے حجر اسود کا استلام کیا، پھر ان میں سے ایک نے ہاتھوں کو چوما اور دوسرے نے اپنے چہرے پر اپنے ہاتھ مل لیے۔
(۱۴۷۷۳) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُرْتَفِعِ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ ، وَعُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ اسْتَلَمَا الْحَجَرَ ، فَأَمَّا أَحَدُہُمَا فَقَبَّلَ یَدَہُ ، وَالآخَرُ مَسَحَ بِہَا وَجْہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حجر اسود کے استلام کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں
(١٤٧٧٤) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کبھی بھی نہ دیکھا کہ انھوں نے حجر اسود کا استلام کیا ہو پھر ہاتھوں کو نہ چوما ہو۔
(۱۴۷۷۴) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ أَبِی اسْتَلَمَ الْحَجَرَ ، إِلاَّ قَبَّلَ یَدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حجر اسود کے استلام کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں
(١٤٧٧٥) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کو چھوا پھر اپنے ہاتھوں کو چوما۔
(۱۴۷۷۵) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، وَعَبْدَۃَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ، قَالَ: رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَمْسَحُ الْحَجَرَ ، ثُمَّ یُقَبِّلُ یَدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن یمانی کے استلام کے بعد ہاتھوں کو چومتے ہیں
(١٤٧٧٦) حضرت عبید اللہ بن ابو زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عطائ کو دیکھا کہ آپ نے رکن یمانی کا استلام کیا اور اپنے ہاتھوں کو بوسہ دیا۔
(۱۴۷۷۶) حدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُجَاہِدًا ، وَسَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ، وَعَطَائً؛ إِذَا اسْتَلَمُوا الرُّکْنَ الْیَمَانِیَّ ، قَبَّلُوا أَیْدِیَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن یمانی کے استلام کے بعد ہاتھوں کو چومتے ہیں
(١٤٧٧٧) حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا آپ نے رکن یمانی کو لازم پکڑا (اس کے ساتھ چمٹے رہے) ۔
(۱۴۷۷۷) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ طَارِقٍ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلِیَّ بْنَ حُسَیْنٍ یَلْتَزِمُ الرُّکْنَ الْیَمَانِیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا اگر بھول جائے
(١٤٧٧٨) حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو طواف واجب کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا بھول جائے، فرماتے ہیں کہ اگر اس کے بعد وہ کوئی نماز ادا کرلے تو اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا، اگرچہ وہ حرم کے بالکل قریب ادا کرے یا کچھ دور ادا کرے اور اگر وہ نماز ادا کیے بغیر حرم سے باہر نکل گیا تو پھر اس کو قربانی کرنا پڑے گی۔
(۱۴۷۷۸) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَطَاوُسٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَنْسَی الرَّکْعَتَیْنِ اللَّتَیْنِ لِلطَّوَافِ الْوَاجِبِ ، قَالاَ : إِنْ صَلَّی بَعْدَہَا صَلاَۃً أَجْزَأَہُ ذَلِکَ ، وَإِنْ صَلَّی فِی أَدْنَی الْحَرَمِ وَأَقْصَاہُ أَجْزَأَہُ ، وَإِنْ لَمْ یُصَلِّ حَتَّی یَخْرُجَ مِنَ الْحَرَمِ أَہْرَاقَ دَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا اگر بھول جائے
(١٤٧٧٩) حضرت عطائ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو طواف کرنے کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا بھول جائے، فرماتے ہیں کہ جب اس کو یاد آئے وہ ادا کرے اس پر کچھ نہیں ہے۔
(۱۴۷۷۹) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ طَافَ بِالْبَیْتِ وَنَسِیَ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّکْعَتَیْنِ حَتَّی مَضَی ، قَالَ : یُصَلِّیہِمَا إِذَا ذَکَرَ ، وَلَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔
তাহকীক: