মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৪৭৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم ذبح (خود) کر سکتا ہے
(١٤٧٤٠) حضرت ابراہیم اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ محرم شکار کے علاوہ ہر چیز ذبح کرسکتا ہے۔
(۱۴۷۴۰) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ۔ قَالَ : وَسَأَلْتُ عَطَائً ، فَقَالاَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَذْبَحَ الْمُحْرِمُ مَا لَیْسَ بِصَیْدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم ذبح (خود) کر سکتا ہے
(١٤٧٤١) حضرت سفیان سے محرم کے ذبیحہ کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا، اور حضرت حکم بھی اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۴۷۴۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنْ ذَبِیحَۃِ الْمُحْرِمِ ؟ فَلَمْ یَرَ بِہَا بَأْسًا ، قَالَ : وَکَانَ الْحَکَمُ لاَ یَرَی بِہَا بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم ذبح (خود) کر سکتا ہے
(١٤٧٤٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ محرم کا ذبیحہ مردار ہے۔
(۱۴۷۴۲) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : ذَبِیحَۃُ الْمُحْرِمِ مَیْتَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم ذبح (خود) کر سکتا ہے
(١٤٧٤٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ محرم کا ذبیحہ مردار ہے اس کو مت کھاؤ۔
(۱۴۷۴۳) حدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : ذَبِیحَۃُ الْمُحْرِم کَالْمَیْتَۃِ لاَ تُؤْکَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرے گی
(١٤٧٤٤) حضرت ابو ماعز سے مروی ہے کہ ایک عورت سرکار دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے استحاضہ آگیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو تیرے ایام (مقررہ) ہیں ان میں نماز کو چھوڑ دے، پھر غسل کر کے اس کو روئی سے بھر دے اور بیت اللہ کا طواف کر اور نماز ادا کر۔
(۱۴۷۴۴) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ أَبِی مَاعِزٍ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی اُسْتُحِضْتُ ، قَالَ : دَعِی الصَّلاَۃَ أَیَّامَکِ الَّتِی ہِیَ أَیَّامُک ، ثُمَّ اغْتَسِلِی وَاحْتَشِی کُرْسُفًا ، وَطُوفِی بِالْبَیْتِ وَصَلِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرے گی
(١٤٧٤٥) حضرت ابن عمر مستحاضہ عورت کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو حکم دو کہ وہ غسل کرے اور خوب کوشش کے ساتھ پاکی حاصل کرے اور شرم گاہ پر پاک کپڑا باندھ لے پھر بیت اللہ کا طواف کرے۔
(۱۴۷۴۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ ، قَالَ : مُرْہَا فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتَسْتَنْقِی بِجَہْدِہَا ، وَلْتَستنفِرْ بِثَوْبٍ نَظِیفٍ ، ثُمَّ لْتَطُفْ بِالْبَیْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرے گی
(١٤٧٤٦) ایک عورت حضرت ابن عباس کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : اپنے (مقررہ دن عبادت کے مطابق) بیٹھی رہے، پھر غسل کر کے طواف کرے، اس نے عرض کیا کہ کیا مستحاضہ کعبہ میں داخل ہوسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ کوئی کپڑا وغیرہ باندھ لے پھر داخل ہوجا۔
(۱۴۷۴۶) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حُمَید ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِی عَمَّارٍ مَوْلَی بَنِی ہَاشِمٍ ، قَالَ : جَاء ت امْرَأَۃٌ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَتْ : تَطُوفُ الْمُسْتَحَاضَۃُ بِالْبَیْتِ ؟ فَقَالَ : تَقْعُدُ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلْ وَتَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، قَالَ : فَقَالَتْ : ہَلْ تَدْخُلُ الْکَعْبَۃَ ؟ قَالَ : فَقَالَ : اسْتَدْخِلِی وَاسْتَنْفِرِی ، وَادْخُلِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرے گی
(١٤٧٤٧) حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کہ کیا مستحاضہ نماز پڑھ سکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں وہ بیت اللہ کا حج کرے گی اگرچہ خون اس کی ایڑھیوں پر بہہ رہا ہو۔
(۱۴۷۴۷) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ : أَتُصَلِّی الْمُسْتَحَاضَۃُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَتَحُجُّ الْبَیْتَ وَإِنْ سَالَ عَلَی عَقِبَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرے گی
(١٤٧٤٨) حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مستحاضہ حج کے تمام مناسک ادا کرے گی۔
(۱۴۷۴۸) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : تَقْضِی الْمَنَاسِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرے گی
(١٤٧٤٩) حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مستحاضہ بیت اللہ کا طواف بھی کرے گی اور صفا ومروہ کی سعی بھی کرے گی۔
(۱۴۷۴۹) حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : الْمُسْتَحَاضَۃُ تَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرے گی
(١٤٧٥٠) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ مکہ مکرمہ کی ایک خاتون فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ نے مجھے طواف کرایا حالانکہ میں سستی ضد تھی۔
(۱۴۷۵۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ؛ أَنَّہَا طَافَتْ بِی مُسْتَحَاضَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ عورت بیت اللہ کا طواف کرے گی
(١٤٧٥١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ مستحاضہ عورت اپنے (مقررہ) دن تک بیٹھی رہے گی، پھر وہ روئی رکھے گی اور غسل کرے گی اور بیت اللہ کا طواف کر کے چلی جائے گی۔
(۱۴۷۵۱) حدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ قَالَ : تَجْلِسُ الْمُسْتَحَاضَۃُ اسْتِعْدَادَہَا الَّذِی کَانَتْ تَجْلِسُ فِیہِ ، ثُمَّ تَحْتَشِی وَتَغْتَسِلُ ، وَتَطُوفُ بِالْبَیْتِ وَتَنْفِرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٥٢) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے عرض کیا کہ حضرت ابن عمر کب منیٰ جاتے تھے ؟ آپ نے فرمایا : ان کا قاصد امام کے پاس ہوتا، جب وہ چلتا تو آپ بھی چلتے، چاہے وہ جلدی کرے یا تاخیر، اور وہ طواف کے سات چکر مکمل کرنے سے پہلے نہیں نکلتے تھے، اور آپ ظہر کی نماز منیٰ میں ادا کرنا پسند کرتے تھے، ایک دن امیر نے تاخیر کردی تو آپ نے ظہر کی نماز منیٰ سے پہلے ہی پڑھ لی۔
(۱۴۷۵۲) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِنَافِعٍ : مَتَی کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَرُوحُ ؟ قَالَ : رَسُولُہُ عِنْدَ الإِمَامِ ، فَإِذَا رَاحَ ، رَاحَ ، عَجَّلَ ، أَوْ أَخَّرَ ، قَالَ : وَکَانَ لاَ یَخْرُجُ حَتَّی یَطُوفَ سبْعًا ، وَکَانَ یُحِبُّ أَنْ لاَ یُصَلِّیَ الظُّہْرَ إِلاَّ بِمِنًی ، قَالَ : وَأَخَّرَ الأَمِیُر مَرَّۃً ، فَصَلَّی دُونَ مِنًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٥٣) حضرت عبد العزیز بن رفیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو یوم الترویہ (آٹھ ذوالحجہ) میں دراز گوش پر سوار منیٰ جاتے ہوئے دیکھا، میں نے ان سے عرض کیا کہ آج کے دن حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز کہاں ادا کی تھی ؟ آپ نے فرمایا اپنے امیر کو دیکھو وہ کہاں ادا کرتا ہے وہی تم بھی ادا کرو۔
(۱۴۷۵۳) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا رَاکِبًا حِمَارًا ، ذَاہِبًا إِلَی مِنًی یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ ، فَقُلْتُ لَہُ : أَیْنَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الظُّہْرَ فِی ہَذَا الْیَوْمِ ؟ قَالَ : اُنْظُرْ أَیْنَ یُصَلِّی أُمَرَاؤُکَ فَصَلِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٥٤) حضرت ابراہیم یوم الترویہ میں ظہر کی نماز مکہ میں ادا کرتے پھر منیٰ آجاتے اور رات وہاں گزارتے۔
(۱۴۷۵۴) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُصَلِّی الظُّہْرَ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ بِمَکَّۃَ ، ثُمَّ یَسِیرُ إلَی مِنًی فَیَبِیتُ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٥٥) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آٹھ ذوالحجہ منیٰ تشریف لے گئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہاں پر ظہر وعصر، مغرب، عشاء اور صبح کی نماز ادا فرمائی۔
(۱۴۷۵۵) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا کَانَ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ تَوَجَّہَ إِلَی مِنًی ، فَصَلَّی بِہَا الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَالصُّبْحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٥٦) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ سورج جب غروب کی طرف مائل ہو تو منیٰ کی طرف نکلے، پھر امام کو چاہیے کہ وہ منیٰ کی طرف نکلے۔
(۱۴۷۵۶) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الرَّوَاحُ إِلَی مِنًی إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ ، فَلْیَرُح الإِمَامُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٥٧) حضرت عطائ سے مروی ہے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آٹھ ذوالحجہ کو ظہر کی نماز منیٰ میں ادا فرمائی۔
(۱۴۷۵۷) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الظُّہْرَ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ بِمِنًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٥٨) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ عرفہ کی رات اور یوم الترویہ کی شام مکہ میں ٹھہرتی تھیں۔
(۱۴۷۵۸) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَتْ عَائِشَۃُ تَمْکُثُ بِمَکَّۃَ لَیْلَۃَ عَرَفَۃَ مُسْیَ یَوْمِ التَّرْوِیَۃِ ، عَامَّۃَ اللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے ؟
(١٤٧٥٩) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کے ساتھ آٹھ ذوالحجہ کی رات عشاء کی نماز مکہ میں ادا کی۔
(۱۴۷۵۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَہُ بِمَکَّۃَ الْعِشَائَ لَیْلَۃَ التَّرْوِیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: