মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫১৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٦٠) حضرت ابن عمر سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی کو آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کرلے ؟ فرمایا کہ یہ اس شخص کی طرح ہے جو اپنے ھدی کے اونٹ پر سواری کرے۔
(۱۵۱۶۰) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الرَّجُلِ یَعْتِقُ أَمَتَہُ ، ثُمَّ یَتَزَوَّجُہَا ؟ قَالَ: ہُوَ کَالرَّاکِبِ بَدَنَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦١) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے تو اس پر دم لازم ہے۔
(۱۵۱۶۱) حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (ح) وَعَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی رَجُلٍ وَقَعَ عَلَی امْرَأَتِہِ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ الْبَیْتَ ، قَالَ : عَلَیْہِ دَمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦٢) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر طواف سے قبل صحبت کرلے تو اس پر اونٹ لازم ہے۔
(۱۵۱۶۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : إِذَا وَاقَعَ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ فَعَلَیْہِ بَدَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦٣) حضرت مجاہد اور حضرت عطائ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو تمام مناسک حج ادا کرنے کے بعد طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے تو اس پر اونٹ لازم ہے اور اس کا حج مکمل ہوگیا۔
(۱۵۱۶۳) حدَّثَنَا سَلاَّمٌ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقْضِی الْمَنَاسِکَ کُلَّہَا إِلاَّ الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ وَقَعَ عَلَی أَہْلِہِ ، قَالاَ : عَلَیْہِ بَدَنَۃٌ ، وَتَمَّ حَجَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل بیوی سے صحبت کرلے تو اس پر اونٹ کی قربانی لازم ہے اور آئندہ سال حج کی قضا۔
(۱۵۱۶۴) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: إِذَا وَاقَعَ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ، فَعَلَیْہِ بَدَنَۃٌ، وَالْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦٥) ایک شخص حضرت ابن عمر کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے ابو عبد الرحمن ! آدمی جو کہ سنت سے ناواقف، گھر بار سے دور اور جو توشہ اس کے پاس ہے وہ بھی تھوڑا ہے، میں نے مناسک حج تمام ادا کرنے کے بعد طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی ہے، آپ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ پر اونٹ لازم ہے اور آئندہ سال حج کی قضا، اس شخص نے تین بار اپنی بات کو دھرایا اور آپ نے تینوں بار یہی جواب دیا۔
(۱۵۱۶۵) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، وَسَلاَّمٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَن ، رَجُلٌ جَاہِلٌ بِالسُّنَّۃِ ، بَعِیدُ الشُّقَّۃِ ، قَلِیلُ ذَاتِ الْیَدِ ، قَضَیْتُ الْمَنَاسِکَ کُلَّہَا ، غَیْرَ أَنِّی لَمْ أَزُرِ الْبَیْتَ حَتَّی وَقَعْتُ عَلَی امْرَأَتِی ، فَقَالَ : بَدَنَۃٌ ، وَحَجٌّ مِنْ قَابِلٍ ، فَأَعَادَ عَلَیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، کُلُّ ذَلِکَ یَقُولُ : بَدَنَۃٌ ، وَحَجٌّ مِنْ قَابِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦٦) حضرت شعبی اس شخص کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں جو طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے کہ اس پر اونٹ کی قربانی لازم ہے۔
(۱۵۱۶۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الَّذِی یَقَعُ عَلَی امْرَأَتِہِ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ الْبَیْتَ ، قَالَ : عَلَیْہِ بَدَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦٧) حضرت ابن عباس سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر اور اس کی بیوی پر اونٹ لازم ہے۔
(۱۵۱۶۷) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ وَقَعَ عَلَی امْرَأَتِہِ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ الْبَیْتَ ؟ قَالَ : عَلَیْہِ وَعَلَی امْرَأَتِہِ بَدَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦٨) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ طواف سے قبل اگر بیوی سے صحبت کرے تو اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔
(۱۵۱۶۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ قَالَ: إِذَا وَاقَعَ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ، فَعَلَیْہِ الْحَجَّ مِنْ قَابِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٦٩) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ اس پر حج اور ھدی لازم ہے۔
(۱۵۱۶۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : عَلَیْہِ الْحَجُّ ، وَیُہْدِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٧٠) حضرت یحییٰ بن سالم فرماتے ہیں کہ میں اور بنی ناجیہ کا ایک شخص حضرت ابن الحنفیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ایک شخص نے حج کے تمام مناسک ادا کرلیے ہیں، پھر یوم النحر میں طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی، فرمایا اس پر اونٹ لازم ہے، اور یہ نہیں فرمایا کہ اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔
(۱۵۱۷۰) حدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَالِمٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ بَنِی نَاجِیَۃَ عَلَی ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، فَقَالَ : رَجُلٌ قَضَی الْمَنَاسِکَ کُلَّہَا ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمَ النَّحْرِ وَقَعَ عَلَی أَہْلِہِ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ ، قَالَ : عَلَیْہِ بَدَنَۃٌ ، وَمَا قَالَ : عَلَیْہِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٧١) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر محرم طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے تو مناسک حج کو پورا کریں اور وہ دونوں دم ادا کریں گے اور ان پر آئندہ سال حج ہے۔
(۱۵۱۷۱) حدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ؛ فِی الْمُحْرِمِ یُوَاقِعُ قَبْلَ أَنْ یَطُوفَ بِالْبَیْتِ ، قَالَ : یُتِمَّانِ حَجَّہُمَا ، وَیُہْرِیقُ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا دَمًا ، وَعَلَیْہِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٧٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر دم لازم ہے اور آئندہ سال حج کرے گا۔
(۱۵۱۷۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُہْرِیقُ دَمًا ، وَعَلَیْہِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٧٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ایسے شخص پر آئندہ سال حج ہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اگرچہ وہ عمان (دور) سے حج کرنے آیا ہوا ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اگرچہ وہ عمان سے آیا ہو۔
(۱۵۱۷۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْبَارِقِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : عَلَیْہِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ، قُلْتُ : وَإِنْ حَجَّ مِنْ عُمَانَ ؟ قَالَ : وَإِنْ حَجَّ مِنْ عُمَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٧٤) حضرت عکرمہ اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے تو اس پر اونٹ لازم ہے۔
(۱۵۱۷۴) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ فِی الرَّجُلِ یَقَعُ عَلَی امْرَأَتِہِ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ الْبَیْتَ ، قَالاَ : عَلَیْہِ بَدَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف سے قبل اگر کوئی شخص بیوی سے صحبت کرے
(١٥١٧٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس پر اونٹ لازم ہے اور اس کا حج مکمل ہوگیا ہے۔
(۱۵۱۷۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : جَزُورٌ ، وَقَدْ تَمَّ حَجُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا سر میں کھجلی (خارش) کرنا
(١٥١٧٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اپنے سر میں جوئیں مت پڑنے دے اس حال میں کہ تو محرم ہے، (سر کو کھجانا محرم کے لیے جائز ہے) ۔
(۱۵۱۷۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ تُقْمَلْ وَأَنْتَ مُحْرِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا سر میں کھجلی (خارش) کرنا
(١٥١٧٧) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ محرم انگلیوں کے اندر والے حصہ سے کھجلی کرے گا۔
(۱۵۱۷۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : یَحُکُّ رَأْسَہُ بِبَطْنِ أَنَامِلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا سر میں کھجلی (خارش) کرنا
(١٥١٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر محرم آہستہ سے کھجلی کرے تو کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۱۷۸) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَحُکَّ الْمُحْرِمُ رَأْسَہُ حَکًّا رَفِیقًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا سر میں کھجلی (خارش) کرنا
(١٥١٧٩) حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ میں حالت احرام میں اپنے سر کو کھجلا سکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اگر تو چاہے، اس نے عرض کیا کہ میں نے سر کو کھجلایا تو اس میں ایک جوں گری پھر میں نے دوبارہ اس کو تلاش کیا تو نہ پایا، آپ نے عرض کیا کہ وہ بھاگنے والی ہے تو اس کو نہ پائے گا۔
(۱۵۱۷۹) حدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَأَلَنِی رَجُلٌ : أَحُکُّ رَأْسِی وَأَنَا مُحْرِمٌ ؟ قَالَ : إِنْ شِئْتَ ، قَالَ : إِنِّی حَکَکْتُہُ فَوَقَعَتْ مِنْہُ قَمْلَۃٌ ، فَطَلَبْتہَا فَلَمْ أَجِدْہَا ، قَالَ : ضَالَّۃٌ لاَ تُوجَدُ۔
তাহকীক: