মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫১৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حلق کروانے سے قبل اپنے سر کو خطمی مٹی سے دھو لے
(١٥١٤٠) حضرت ابن عمر حلق کروانے سے قبل سر کو خطمی مٹی سے دھویا کرتے تھے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۵۱۴۰) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْسِلُ رَأْسَہُ بِالْخِطْمِیِّ قَبْلَ أَنْ یَحْلِقَہُ ، قَالَ : وَکَانَ عَطَائٌ یَکْرَہُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤١) حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس سے عرض کیا کہ محرم اونٹ پر سوار ہوسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ بغیر بوجھ ڈالے اس پر ہوسکتا ہے، اس شخص نے عرض کیا کہ اس کا دودھ نکال سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ بغیر مشقت میں ڈالے نکال سکتا ہے۔
(۱۵۱۴۱) حدَّثَنَا سَلاَّمٌ أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لابْنِ عَبَّاسٍ : أَیَرْکَبُ الرَّجُلُ الْبَدَنَۃَ ؟ قَالَ : غَیْرَ مُثْقِلٍ ، قَالَ : فَیَحْلُبُہَا ؟ قَالَ : غَیْرَ مُجْہِدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤٢) حضرت علی فرماتے ہیں محرم شخص اونٹ پر اچھے طریقے سے سوار ہو۔
(۱۵۱۴۲) حدَّثَنَا أَبُو مَالِکٍ الْجَنْبِیُّ عَمْرُو بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یَرْکَبُ الرَّجُلُ بَدَنَتَہُ بِالْمَعْرُوفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب محرم کو اونٹ پر سوار ہونے کی ضرورت ہو تو اس پر سوار ہوجائے۔
(۱۵۱۴۳) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا احْتَاجَ الرَّجُلُ إلَی الْبَدَنَۃِ فَلْیَرْکَبْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤٤) حضرت عکرمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ بغیر مشقت اور بوجھ ڈالے اس پر سوار ہوجائے۔
(۱۵۱۴۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمُ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ فِی الْبَدَنَۃِ ، قَالَ : اِرْکَبْہَا غَیْرَ قَادِحٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤٥) حضرت حمید سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ (ھدی کا) اونٹ ہانک کرلے جارہا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس پر سوار ہو جاؤ، اس شخص نے عرض کیا یہ ھدی کا اونٹ ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا (کوئی بات نہیں) سوار ہو جاؤ۔
(۱۵۱۴۵) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : رَأَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلاً یَسُوقُ بَدَنَۃً ، فَقَالَ : ارْکَبْہَا ، قَالَ : إِنَّہَا بَدَنَۃً ، قَالَ : ارْکَبْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤٦) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ھدی کے جانور پر اچھے طریقے سے سواری کرو یہاں تک کہ تم کوئی اور سواری پالو۔
(۱۵۱۴۶) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ارْکَبُوا الْہَدْیَ بِالْمَعْرُوفِ ، حَتَّی تَجِدُوا ظَہْرًا۔ (مسلم ۹۶۱۔ ابوداؤد ۱۷۵۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت { لَکُمْ فِیْھَا مَنَافِعُ اِلٰٓی اَجَلٍ مُّسَمًّے } سے مراد اس کا دودھ، اس کی پیٹھ اور اس کی اون ہے، یہاں تک کہ اس کا نام بدنہ رکھا جائے، پس جب اس کا نام بدنہ رکھ دیا جائے تو اس کا محل اور قیام کی جگہ خانہ کعبہ ہے۔
(۱۵۱۴۷) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {لَکُمْ فِیہَا مَنَافِعُ إلَی أَجَلٍ مُّسَمًّی} ، قَالَ : فِی أَلْبَاَنَّہَا وَظُہُورِہَا ، وَفِی أَوْبَارِہَا حَتَّی تُسَمَّی بُدْنًا ، فَإِذَا سُمِّیَتْ بُدْنًا فَمَحِلُّہَا إلَی الْبَیْتِ الْعَتِیقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ (ھدی پر) سواری کرے اور اس پر بوجھ (سامان وغیرہ) لاد لے۔
(۱۵۱۴۸) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یَرْکَبُہَا وَیَحْمِلُ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٤٩) حضرت انس نے ایک شخص سے فرمایا کہ اس پر سوار ہوجا، اس نے عرض کیا کہ یہ ھدی کا جانور ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ بغیر مشقت میں ڈالے سوار ہوجا۔
(۱۵۱۴۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : ارْکَبْہَا ، قَالَ : إِنَّہَا بَدَنَۃٌ ، قَالَ : ارْکَبْہَا غَیْرَ مَفْدُوحَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٠) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب اس پر سواری کی حاجت ہو تو بغیر مشقت میں ڈالے اس پر سواری کرلو، اور اس کے بچے سے بچا ہوا جو دودھ ہو اس کو پی لو۔
(۱۵۱۵۰) حدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ فِی الْبَدَنَۃِ ، قَالَ : إِذَا احْتَاجَ إِلَیْہَا سَائِقُہَا رَکِبَہَا غَیْرَ فَادِحٍ ، وَیَشْرَبُ فَضْلَ رَیّ وَلَدِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب ھدی کے جانور پر سواری کرنے کی ضرورت ہو تو اس پر سواری کرلو اور اس پر اچھے طریقہ سے بوجھ اٹھاؤ۔
(۱۵۱۵۱) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْبَدَنَۃِ إِنْ احْتَجْتَ إِلَی ظَہْرِہَا رَکِبْتَ ، وَحَمَلْتَ عَلَیْہَا بِالْمَعْرُوفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٢) حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا جو ھدی کا جانور ہانک کرلے جا رہا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اس پر سوار ہو جاؤ، اس شخص نے عرض کیا کہ یہ ھدی کا جانور ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگرچہ ھدی کا جانور ہے (پھر بھی) سوار ہو جاؤ۔
(۱۵۱۵۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلاً یَسُوقُ بَدَنَۃً ، فَقَالَ : ارْکَبْہَا ، قَالَ : إِنَّہَا بَدَنَۃٌ ، قَالَ : وَإِنْ کَانَتْ بَدَنَۃً۔
(بخاری ۱۶۸۹۔ ابوداؤد ۱۷۵۷)
(بخاری ۱۶۸۹۔ ابوداؤد ۱۷۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٣) حضرت انس سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۱۵۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلاً یَسُوقُ بَدَنَۃً ، أَوْ ہَدِیَّۃً ، فَقَالَ : ارْکَبْہَا ، قَالَ : إِنَّہَا بَدَنَۃٌ ، أَوْ ہَدِیَّۃٌ ، قَالَ : وَإِنْ کَانَتْ۔
(مسلم ۳۷۴۔ احمد ۳/۱۶۷)
(مسلم ۳۷۴۔ احمد ۳/۱۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٤) حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا جو ھدی کا جانور ہانک کرلے جا رہا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اس پر سوار ہو جاؤ، اس شخص نے عرض کیا کہ یہ ھدی کا جانور ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ تجھ پر رحم کرے سوار ہوجا۔
(۱۵۱۵۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ عَجْلاَنَ مَوْلَی الْمُشْمَعِلِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلاً یَسُوقُ بَدَنَۃً ، فَقَالَ : ارْکَبْہَا ، قَالَ : إِنَّہَا بَدَنَۃٌ ، قَالَ ارْکَبْہَا وَیْحَکَ ، أَوْ وَیْلَکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٥) حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ جب ھدی کے جانور کے دودھ کی ضرورت پڑے تو استعمال کرے، جب اس پر سواری کی ضرورت ہو تو سوار ہوجائے اور جب اس کے اون کی ضرورت ہو تو اس کا اون اتار لے۔
(۱۵۱۵۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ۔(ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: إِنِ احْتَاجَ إِلَی اللَّبَنِ شَرِبَ، وَإِنِ احْتَاجَ إِلَی الرُّکُوبِ رَکِبَ، وَإِنِ احْتَاجَ إِلَی الصُّوفِ أَخَذَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٦) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اجازت دی ہے کہ اگر ھدی کے جانور پر سوار ہونے کی ضرورت پڑے تو اس پر سوار ہو جاؤ۔
(۱۵۱۵۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَہُمْ أَنْ یَرْکَبُوہَا ، إِذَا احْتَاجُوا إِلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٧) حضرت عامر ارشاد فرماتے ہیں کہ ھدی کے اونٹ پر سوار نہ ہو اور نہ ہی اس پر بوجھ لاد مگر یہ کہ بہت مجبوری ہو جس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو، اور اس کا دودھ مت استعمال کر ہاں اگر تیرا زاد راہ ختم ہوجائے تو پھر اجازت ہے۔
(۱۵۱۵۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ تَرْکَبِ الْبَدَنَۃَ ، وَلاَ تَحْمِلْ عَلَیْہَا إِلاَّ مِنْ أَمْرٍ لاَ تَجِدُ مِنْہُ بُدًّا ، وَلاَ تَشْرَبْ مِنْ لَبَنِہَا إِلاَّ أَنْ تُرْمِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٨) حضرت عبداللہ نے اس شخص کے متعلق ارشاد فرمایا جس نے اپنی باندی کو آزاد کر کے اس کے ساتھ شادی کرلی کہ وہ اس شخص کی طرح ہے جو اپنے ھدی کے اونٹ پر سواری کرے۔
(۱۵۱۵۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الْکَنُودِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَعْتِقُ أَمَتَہُ وَیَتَزَوَّجُہَا ، قَالَ : ہُوَ کَالرَّاکِبِ بَدَنَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
(١٥١٥٩) حضرت انس سے مرو ی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس پر سوار ہو جاؤ۔
(۱۵۱۵۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ارْکَبْہَا۔
(بخاری ۱۶۹۰۔ احمد ۳/۲۳۱)
(بخاری ۱۶۹۰۔ احمد ۳/۲۳۱)
তাহকীক: