মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫১৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف کچھ دیر استراحت (آرام) کرنا
(١٥٢٠٠) حضرت جمیل بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ آپ نے طواف کے تین چکر لگائے پھر آرام کے لیے بیٹھ گئے، آپ کا غلام ہمیں پنکھے سے ہوا دے رہا تھا، پھر آپ کھڑے ہوئے اور اپنے طواف کے چکر مکمل کیے۔
(۱۵۲۰۰) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ جَمِیلِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ طَافَ بِالْبَیْتِ ثَلاَثَۃَ أَطْوَافٍ ، ثُمَّ قَعَدَ یَسْتَرِیحُ ، وَغُلاَمٌ لَہُ یَرُوِّحُ عَلَیْنَا ، ثُمَّ قَامَ فَبَنَی عَلَی طَوَافِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف کچھ دیر استراحت (آرام) کرنا
(١٥٢٠١) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ کیا طواف میں آرام کے لیے بیٹھ سکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں۔
(۱۵۲۰۱) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُیَسَّرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : أَسْتَرِیحُ فِی الطَّوَافِ فَأَجْلِسُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف کچھ دیر استراحت (آرام) کرنا
(١٥٢٠٢) حضرت عطائ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ اگر کوئی شخص سارے چکر اکٹھے لگانے سے عاجز آجائے تو وہ صفا ومروہ کی سعی کے دوران آرام کرسکتا ہے۔
(۱۵۲۰۲) حدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَسْتَرِیحَ الرَّجُلُ فِی سَعْیِہِ ، إِذَا طَافَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ مِنْ حَصْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف کچھ دیر استراحت (آرام) کرنا
(١٥٢٠٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں کہ صفا ومروہ کی سعی میں آرام کیا جائے۔
(۱۵۲۰۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْجَزَرِیِّ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَسْتَرِیحَ الرَّجُلُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف کچھ دیر استراحت (آرام) کرنا
(١٥٢٠٤) حضرت ابو العالیہ الواسطی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو صفا ومروہ کی سعی کے دوران آرام کرتے ہوئے دیکھا، پھر میں نے حضرت مجاہد سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۱۵۲۰۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ الْوَاسِطِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یَسْتَرِیحُ بَیْنَہُمَا ، فَذَکَرْتُہُ لِمُجَاہِدٍ ، فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢٠٥) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ھدی کے جانور کو نشان لگائے۔
(۱۵۲۰۵) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : عَرَّفَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْبُدْنِ الَّتِی کَانَ أَہْدَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢٠٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ھدی نہیں ہے مگر جس کو قلادہ ڈالا جائے اس کا شعار کیا جائے اور اس کو عرفہ میں ٹھہرایا جائے۔
(۱۵۲۰۶) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ ہَدْیَ إِلاَّ مَا قُلِّدَ وَأُشْعِرَ ، وَوُقِفَ بِہِ بِعَرَفَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢٠٧) حضرت عبد الرحمن بن الاسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود کے ساتھ حج کیا اور آپ کے ساتھ بہت سے ھدی کے جانور تھے، پھر آپ حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے دریافت فرمایا ؟ میں نے ان کو دیکھا کہ انھوں نے ھدی کے جانور منیٰ میں ہی چھوڑ دیئے ان کو عرفہ نہ لے کر آئے۔
(۱۵۲۰۷) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : حجَجْتُ مَعَ الأَسْوَدِ وَمَعَہُ ہَدْیٌ کَثِیرٌ ، فَدَخَلَ عَلَی عَائِشَۃَ فَسَأَلَہَا ؟ فَرَأَیْتُہُ خَلْفَہُ بِمِنًی لَمْ یُعَرِّف بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢٠٨) حضرت افلح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا کہ آپ ھدی کے جانور کو عرفہ کی طرف ہانک رہے ہیں۔
(۱۵۲۰۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ یَسُوقُ بَدَنَتَہُ إِلَی الْمَوْقِفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢٠٩) حضرت عائشہ سے دریافت کیا کہ کیا ھدی کے اونٹ کو نشان لگائیں گے ؟ راوی نے کہا کہ آپ نے فرمایا کہ ہاں، آپ نے پھر دریافت کیا کہ اس کا شعار کیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر چاہو تو کرسکتے ہیں، بیشک شعار کیا جاتا ہے تاکہ معلوم ہو کہ ھدی کا اونٹ ہے۔
(۱۵۲۰۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ: أَرْسَلَ إِلَی عَائِشَۃَ ، فَسَأَلَہَا: أَیُعَرِّفُ بِالْبَدَنَۃِ ؟ قَالَ : فَقَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : فَقَالَ : أَتُشْعَرُ ؟ قَالَ : فَقَالَتْ : إِنْ شِئْتَ ، إِنَّمَا أُشْعِرَتْ لِیُعْلَمَ أَنَّہَا بَدَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢١٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جو چاہے نشان لگا لے اور جو چاہے نہ لگائے، بیشک لوگ ھدی کے جانور کو چوری ہوجانے کے خوف سے نشان لگاتے ہیں۔
(۱۵۲۱۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِی مَعْرُوفٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ شَائَ عَرَّفَ ، وَمَنْ شَائَ لَمْ یُعَرِّفْ ، إِنَّمَا کَانُوا یُعَرِّفُونَ مَخَافَۃَ السَّرَقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢١١) حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو ھدی کے اونٹ کو منیٰ میں چھوڑ دے اور ان کو نشان زدہ نہ کرے (یا عرفہ لے کر نہ آئے) تو اس کے لیے کافی ہے، لیکن آپ نشان لگانے کو (عرفہ میں لانے کو) پسند کرتے تھے۔
(۱۵۲۱۱) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ تَرَکَ بَدَنَتَہُ بِمِنًی فَلَمْ یُعَرِّفْ بِہَا ، قَالَ : یُجْزِئُہُ ، وَکَانَ یُعْجِبُہُ أَنْ یُعَرِّفَ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢١٢) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ نے ھدی کا جانور میرے ساتھ بھیجا اور فرمایا کہ اگر عرفہ کی شام کو پہنچو تو اس کو عرفہ لے کر جانا۔
(۱۵۲۱۲) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : بَعَثَ مَعِی عَبْدُ اللہِ بِہَدْیِہِ ، فَقَالَ : إِذَا کَانَ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ فَعَرِّفْ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
(١٥٢١٣) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جو ھدی بھیجے اور وہ اس کے ساتھ ہو تو اس کو عرفہ لے کر جائے۔
(۱۵۲۱۳) حدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیْلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : مَنْ أَہْدَی ہَدْیًا فَکَانَ مَعَہُ عَرَّفَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کا احرام باندھے پھر عمرہ کو بھی اس کے ساتھ ملانے کا ارادہ کر لے
(١٥٢١٤) حضرت ابن عمر نے عمرہ کا احرام باندھا پھر کچھ دیر چلے اور فرمایا : حج اور عمرہ دونوں برابر ہیں، تم لوگ گواہ رہو کہ میں نے عمرہ کے ساتھ حج کو بھی واجب کرلیا ہے۔
(۱۵۲۱۴) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : أَحْرَمَ ابْنُ عُمَرَ بِعُمْرَۃٍ ، ثُمَّ سَارَ سَاعَۃً، ثُمَّ قَالَ : مَا الْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ إِلاَّ سَوَائٌ ، أُشْہِدُکُمْ أَنِّی قَدْ أَوْجَبْتُ مَعَہَا حَجَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کا احرام باندھے پھر عمرہ کو بھی اس کے ساتھ ملانے کا ارادہ کر لے
(١٥٢١٥) ایک شخص نے حضرت جابر سے دریافت کیا کہ میں نے حج کے لیے احرام باندھا ہے کیا میں اس کے ساتھ عمرہ کو بھی ملا لوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں اور بکری ذبح کرلو۔
(۱۵۲۱۵) حدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ لَہُ رَجُلٌ : إِنِّی جَرَّدْتُ الْحَجَّ ، أَفَأَضُمُّ إِلَیْہِ عُمْرَۃً ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَاذْبَحْ کَبْشًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کا احرام باندھے پھر عمرہ کو بھی اس کے ساتھ ملانے کا ارادہ کر لے
(١٥٢١٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حج کو عمرہ کی طرف پھیرا جائے گا لیکن عمرہ کو حج کی طرف نہیں پھیرا جائے گا۔
(۱۵۲۱۶) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُضِیفُ الْحَجَّ إِلَی الْعُمْرَۃِ ، وَلاَ یُضِیفُ الْعُمْرَۃَ إِلَی الْحَجِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کا احرام باندھے پھر عمرہ کو بھی اس کے ساتھ ملانے کا ارادہ کر لے
(١٥٢١٧) حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حج کا احرام باندھے اگر چاہے تو ساتھ عمرے کو ملا لے اور قارن بن جائے اور ھدی بھیج دے۔
(۱۵۲۱۷) حدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ (ح) وَعَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، أَوْ أَحَدِہِمَا ؛ فِی رَجُلٍ أَہَلَّ بِالْحَجِّ ، قَالاَ : إِنْ شَائَ جَعَلَ مَعَہُ عُمْرَۃً ، فَکَانَ قَارِنًا ، وَأَہْدَی ہَدْیًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢١٨) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام فرمایا اور اس کے علاوہ کسی رکن کا استلام نہ فرمایا۔
(۱۵۲۱۸) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، وَعَطَائٍ ، وَنَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَکَّۃَ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ الأَسْوَدَ وَالرُّکْنَ الْیَمَانِیَ ، وَلَمْ یَسْتَلِمْ غَیْرَہُمَا مِنَ الأَرْکَانِ۔ (طبرانی ۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢١٩) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے مشائخ میں سے حضرت ابن عباس، حضرت جابر، حضرت ابو ہریرہ، حضرت عبید بن عمیر کو پایا کہ وہ حجر اسود اور رکن (یمانی) کا استلام فرماتے اس کے علاوہ کسی رکن کا استلام نہ کرے۔
(۱۵۲۱۹) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ مَشْیَخَتَنَا ؛ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَجَابِرًا ، وَأَبَا ہُرَیْرَۃَ، وَعُبَیْدَ بْنَ عُمَیْرٍ ، لاَ یَسْتَلِمُونَ إِلاَّ الْحَجَرَ الأَسْوَدَ وَالرُّکْنَ ، لاَ یَسْتَلِمُونَ غَیْرَہُمَا مِنَ الأَرْکَانِ۔
তাহকীক: