মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫২১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢٢٠) حضرت ابراہیم بن عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سوید بن غفلہ کو دیکھا آپ نے بیت اللہ کے تمام ارکان کا استلام کیا۔
(۱۵۲۲۰) حدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، قَالَ : رَأَیْتُ سُوَیْد بْنَ غَفَلَۃَ یَسْتَلِمُ أَرْکَانَ الْبَیْتِ کُلَّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢٢١) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ جب حضرت عمر نے حج کیا تو حجر اسود کا استلام کیا، اور حضرت یعلی بن امیہ نے تمام ارکان کا استلام کیا، حضرت عمر نے ان سے فرمایا : اے یعلی ! یہ آپ نے کیا کیا ؟ حضرت یعلی نے فرمایا کہ میں نے تمام ارکان کا استلام کیا ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کو (بغیر استلام کے) چھوڑا جائے، حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف حجر اسود کا استلام کیا تھا ؟ حضرت یعلی نے فرمایا کیوں نہیں، حضرت عمر نے فرمایا کہ تو کیا آپ کے لیے اس میں نمونہ نہیں ہے ؟ حضرت یعلی نے فرمایا کیوں نہیں۔
(۱۵۲۲۱) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ أُمَیَّۃَ ، قَالَ : لَمَّا أَنْ حَجَّ عُمَرُ اسْتَلَمَ الرُّکْنَ ، وَکَانَ یَعْلَی بْنُ أُمَیَّۃَ یَسْتَلِمُ الأَرْکَانَ کُلَّہَا ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : یَا یَعْلَی ، مَا تَفْعَلُ ؟ قَالَ : أَسْتَلِمُہَا کُلَّہَا، لأَنَّہُ لَیْسَ شَیْئٌ مِنَ الْبَیْتِ یُہْجَرُ ، قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ : أَمَا رَأَیْتَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَسْتَلِمْ مِنْہَا إِلاَّ الْحَجَرَ ؟ قَالَ : بَلَی ، قَالَ : فَمَا لَکَ بِہِ أُسْوَۃً ؟ قَالَ : بَلَی۔ (طبرانی ۵۰۴۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢٢٢) حضرت مجاہد طواف کے طاق چکروں میں بہت کم ہی ایسا ہوتا کہ حجر اسود اور رکن یمانی کے استلام کو چھوڑتے۔
(۱۵۲۲۲) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ قَلَّ مَا یَتْرُکُ الْحَجَرَ الأَسْوَدَ وَالرُّکْنَ الْیَمَانِیَ ، إِلاَّ اسْتَلَمَہُمَا فِی الْوِتْرِ مِنْ طَوَافِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢٢٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں حجر اسود کے ساتھ جو دو رکن ہیں ان کا استلام نہیں کیا جائے گا۔
(۱۵۲۲۳) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الرُّکْنَانِ اللَّذَانِ یَلِیَانِ الْحَجَرَ لاَ یُسْتَلَمَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢٢٤) حضرت عبداللہ نے حضرت معاویہ کو دیکھا کہ آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا اور تمام ارکان کا استلام فرمایا اور فرمایا کہ اس میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جس کو چھوڑا جائے۔
(۱۵۲۲۴) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ رَأَی مُعَاوِیَۃَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ فَاسْتَلَمَ الأَرْکَانَ کُلَّہَا ، وَقَالَ : إِنَّہُ لَیْسَ مِنْہُ شَیْئٌ مَہْجُورٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢٢٥) حضرت عباد نے حضرت ابن زبیر کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا اور انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی بھی چیز چھوڑنے والی نہیں ہے۔
(۱۵۲۲۵) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ رَأَی ابْنَ الزُّبَیْرِ فَعَلَہُ ، وَقَالَ : إِنَّہُ لَیْسَ مِنْہُ شَیْء مَہْجُورٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢٢٦) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کی کوئی بھی چیز بغیر استلام کے نہیں چھوڑی جائے گی۔
(۱۵۲۲۶) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : لاَ یُتَّقَی مِنَ الْبَیْتِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
(١٥٢٢٧) حضرت عروہ تمام ارکان کا استلام کرتے تھے اور اسی پر طواف کو مکمل کرتے، اور اپنے پیٹ اور پیٹھ کو اور اپنے پہلوؤں کو خانہ کعبہ کے ساتھ چمٹاتے اور لگاتے۔
(۱۵۲۲۷) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَلِمُ الأَرْکَانَ کُلَّہَا ، یَخْتِمُ بِہَا ، وَیَلْزَقُ بَطْنَہُ وَظَہْرَہُ وَجَنْبَیْہِ بِالْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
(١٥٢٢٨) حضرت عبداللہ دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد حجر اسود کی طرف گئے اور اس کا استلام کیا۔
(۱۵۲۲۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ رَجَعَ إِلَی الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَہُ ، یَعْنِی بَعْدَ الرَّکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
(١٥٢٢٩) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکر اپنی چال پر چلے پھر آپ مقام ابراہیم پر تشریف لائے اور قرآن پاک کی آیت { وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھٖمَ مُصَلًّی } کی تلاوت فرمائی اور مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھ کر (نماز پڑھی) رکن پر تشریف لائے اور اس کا استلام فرمایا۔
(۱۵۲۲۹) حدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَمَلَ ثَلاَثًا ، وَمَشَی أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَی مَقَامَ إِبْرَاہِیمَ فَقَرَأَ : {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ مُصَلًّی} فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْبَیْتِ ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَی الرُّکْنِ فَاسْتَلَمَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
(١٥٢٣٠) حضرت ابن عمر جب دو رکعتیں ادا فرما لیتے تو حجر اسود پر تشریف لاتے اور اس کا استلام فرماتے، یا سامنے ہوجاتے، پھر تکبیر کہتے اور صفا کی طرف نکل جاتے۔
(۱۵۲۳۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ رَجَعَ إِلَی الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَہُ ، أَوِ اسْتَقْبَلَہُ ، فَکَبَّرَ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّفَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
(١٥٢٣١) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا وہ بھی اسی طرح کرتے۔
(۱۵۲۳۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : رَأَیْتُہُ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
(١٥٢٣٢) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب بیت اللہ آؤ تو پہلے حجر اسود کا استلام کرو اگر اس پر قادر ہو اور اللہ کا ذکر کرو اور نبی پاک پر درود بھیجو پھر مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو یا جو اللہ تعالیٰ چاہے (توفیق دے) پھر اپنے چہرہ کو پھیرو اور حجر اسود کا استلام کرو وگرنہ اس کے سامنے آ جاؤ اور اللہ کا ذکر کرو اور پھر صفا کی طرف نکل جاؤ۔
(۱۵۲۳۲) حدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیْلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : إِذَا أَتَیْتَ الْبَیْتَ فَاسْتَلِمِ الْحَجَرَ إِنْ قَدَرْتَ عَلَیْہِ ، وَذَکَرْتَ اللَّہَ ، وَصَلَّیْتَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ تُصَلِّی عِنْدَ الْمَقَامِ رَکْعَتَیْنِ ، أَوْ مَا شَائَ اللَّہُ ، ثُمَّ تَمْضِی تُجَاہَ وَجْہِکَ فَتَسْتَلِمُ الْحَجَرَ ، وَإِلاَّ فَاسْتَقْبِلْہُ وَذَکَرْتَ اللَّہَ ، ثُمَّ تَخْرُجُ إِلَی الصَّفَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
(١٥٢٣٣) حضرت ابن عمر حجر اسود کی طرف لوٹتے اور اس کا استلام کرتے پھر صفا کی طرف نکلتے۔
(۱۵۲۳۳) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَعُودُ إِلَی الْحَجَرِ فَیَسْتَلِمُہُ ، ثُمَّ یَخْرُجُ إِلَی الصَّفَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
(١٥٢٣٤) حضرت محمد بن عبداللہ بن ابو سارہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر مقام پر دو رکعتیں ادا کیں پھر حجر اسود پر واپس آئے اور اس کا استلام کیا اور پھر صفا کی طرف نکلے۔
(۱۵۲۳۴) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی سَارَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا طَافَ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ ، ثُمَّ عَادَ إِلَی الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَہُ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّفَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن کا استلام کرتے ہیں پھر طواف کرتے ہیں
(١٥٢٣٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد دوبارہ حجر اسود پر آ جاؤ اور اگر چاہو تو واپس نہ آؤ۔
(۱۵۲۳۵) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ شِئْتَ فَارْجِعْ إِلَی الْحَجَرِ بَعْدَ الرَّکْعَتَیْنِ ، وَإِنْ شِئْتَ فَلاَ تَرْجِعْ إِلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت کا انتقال اس حال میں ہو جائے کہ ان پر حج لازم ہو
(١٥٢٣٦) ایک خاتون حضرت ابن عباس کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کے ذمہ حج لازم تھا کیا میں ان کی طرف سے ادا کر دوں ؟ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ کیا ان کے ذمہ کچھ قرضہ تھا ؟ اس خاتون نے عرض کیا کہ جی ہاں، آپ نے پوچھا کہ پھر تو نے اس کا کیا کیا ؟ اس نے عرض کیا کہ میں نے وہ ادا کردیا ہے، حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ بہترین قرض خواہ ہے، (اس کا قرض بھی ادا کرو) ۔
(۱۵۲۳۶) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَتْ : إِنَّ أُمِّی مَاتَتْ وَعَلَیْہَا حَجَّۃٌ ، فَأَقْضِیہَا عَنْہَا ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : ہَلْ کَانَ عَلَی أُمِّکَ دَیْنٌ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ : قَالَ : فَکَیْفَ صَنَعْتِ ؟ قَالَتْ : قَضَیْتُہُ عَنْہَا ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَاللَّہُ خَیْرُ غُرَمَائِکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت کا انتقال اس حال میں ہو جائے کہ ان پر حج لازم ہو
(١٥٢٣٧) حضرت ابو رزین العقیلی حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے والد بہت بوڑھے ہیں اور وہ حج وعمرہ کی طاقت نہیں رکھتے اور وہ چل بھی نہیں سکتے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ ادا کرو۔
(۱۵۲۳۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ الْعُقَیْلِیِّ ؛ أَنَّہُ أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ أَبِی شَیْخٌ کَبِیرٌ ، لاَ یَسْتَطِیعُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ ، وَلاَ الظَّعْنَ ، قَالَ : حُجَّ عَنْ أَبِیکَ وَاعْتَمِرْ۔ (ترمذی ۹۳۰۔ احمد ۴/۱۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت کا انتقال اس حال میں ہو جائے کہ ان پر حج لازم ہو
(١٥٢٣٨) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد بہت بوڑھے اور حج کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، کیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ہاں اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔
(۱۵۲۳۸) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ أَبِی شَیْخٌ کَبِیرٌ لاَ یَسْتَطِیعُ الْحَجَّ ، أَفَأَحُجُّ عَنْہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَحُجَّ عَنْ أَبِیکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت کا انتقال اس حال میں ہو جائے کہ ان پر حج لازم ہو
(١٥٢٣٩) حضرت علی بوڑھے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے نفقہ سے کسی شخص کو تیار کیا جائے گا پھر وہ اس کی طرف سے حج کرے گا۔
(۱۵۲۳۹) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ فِی الشَّیْخِ الْکَبِیرِ ، قَالَ : یُجَہِّزُ رَجُلاً بِنَفَقَتِہِ ، فَیَحُجُّ عَنْہُ۔
তাহকীক: