মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫৪৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ شتر مرغ کے انڈے میں اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
(۱۵۴۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ فِی بَیْضِ النَّعَامِ قِیمَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤١) حضرت عبداللہ سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۵۴۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : فِی بَیْضِ النَّعَامِ قِیمَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٢) حضرت ابراہیم سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۵۴۴۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ فِی بَیْضِ النَّعَامِ قِیمَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٣) حضرت عبداللہ بن ذکوان سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر شتر مرغ کے انڈے توڑ دے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر انڈے کے بدلے ایک دن کا روزہ یا مسکین کو کھلانا کھلانے کو ٹھہرایا۔
(۱۵۴۴۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ذَکْوَانَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ مُحْرِمٍ أَصَابَ بَیْضَ نَعَامٍ ، قَالَ : فَرَأَی عَلَیْہِ فِی کُلِّ بَیْضَۃٍ صِیَامُ یَوْمٍ ، أَوْ إطْعَامُ مِسْکِینٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٤) حضرت عائشہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۴۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزناد ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَحْوٍ مِنْ حَدِیثِ حَفْصٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٥) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ شتر مرغ کے انڈے میں اس کی قیمت لازم ہے۔
(۱۵۴۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عُمَرَ ، قَالَ فِی بَیْضِ النَّعَامِ قِیمَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٦) حضرت طلحہ بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے شتر مرغ کے انڈے کے متعلق دریافت کیا کہ اگر محرم اس کو توڑ دے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس کی قیمت لازم ہے۔
(۱۵۴۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ طَاوُوسًا ، عَنْ بَیْضِ الْحَجَلِ یُصِیبُہُ الْمُحْرِمُ ، قَالَ فِیہِ قِیمَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٧) حضرت ابن سیرین شتر مرغ کے انڈے کے متعلق فرماتے ہیں جب محرم شخص حلال آدمی کو اس کا اشارہ کرے تو ایک روزہ یا ایک مسکین کا کھانا کھلانا لازم ہے۔
(۱۵۴۴۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ قَالَ فِی بَیْضِ النَّعَامِ أَشَارَ بِہِ رَجُلٌ حَرَامٌ لِحَلاَلٍ : صِیَامُ یَوْمٍ ، أَوْ إطْعَامُ مِسْکِینٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ دو انڈوں پر ایک درھم اور ایک انڈے کے بدلے نصف درہم لازم ہے۔
(۱۵۴۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ فِی کُلِّ بَیْضَتَیْنِ دِرْہَمٌ وَفِی کُلِّ بَیْضَۃٍ نِصْفُ دِرْہَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٤٩) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ اس کی قیمت لازم ہے۔
(۱۵۴۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّہُ قَالَ فِی الْبَیْضِ قِیمَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٥٠) حضرت معاویہ بن قرہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کے اونٹ نے شتر مرغ کے انڈے روند ڈالے، اس نے حضرت علی سے دریافت کیا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ پر اونٹنی کا بچہ لازم ہے، وہ شخص حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر دی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تحقیق جو اس نے کہا وہ تو نے سن لیا، تجھ پر ہر انڈے کے بدلے ایک روزہ یا ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔
(۱۵۴۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، أَنَّ رَجُلاً أَوْطَأَ بَعِیرَہُ بَیْضَ نَعَامٍ فَسَأَلَ عَلِیًّا ، فَقَالَ : عَلَیْک لِکُلِّ بَیْضَۃٍ ضرَابُ نَاقَتِہِ ، أَوْ جَنِین نَاقَۃِ ، فَانْطَلَقَ إلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَہُ بِمَا قَالَ : فَقَالَ : قَدْ قَالَ : مَا سَمِعْت ، وَعَلَیْکَ فِی کُلِّ بَیْضَۃٍ صِیَامُ یَوْمٍ ، أَوْ طَعَامُ مِسْکِینٍ۔ (احمد ۵/۵۸۔ بیہقی ۲۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٥١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ انڈوں کی قیمت لازم ہے۔
(۱۵۴۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : ثَمَنُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٥٢) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ ایک دن کا روزہ یا ایک مسکین کا کھانا ہے۔
(۱۵۴۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : صِیَامُ یَوْمٍ ، أَوْ طَعَامُ مِسْکِینٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٥٣) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ہر انڈے کے بدلے ایک دن کا روزہ یا ایک مسکین کا کھانا لازم ہے۔
(۱۵۴۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ لاَحِقِ بْنِ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ فِی ذَلِکَ : عَلَیْک لِکُلِّ بَیْضَۃٍ صِیَامُ یَوْمٍ ، أَوْ طَعَامُ مِسْکِینٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر شتر مرغ کا انڈہ توڑ دے
(١٥٤٥٤) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے حرم کے شتر مرغ کے انڈے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا ہر انڈے کے بدلے ایک مد کھانا ہے۔
(۱۵۴۵۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سألتُ الْحَکَمَ ، عَنْ بَیْضِ حَمَامِ الْحَرَمِ ، فَقَالَ : فِی بَیْضَۃٍ مُدٌّ مِنْ طَعَامٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا بدل
(١٥٤٥٥) ایک شخص حضرت عکرمہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ایک شخص نے اونٹ کا بچہ ذبح کردیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر قربانی لازم ہے۔
(۱۵۴۵۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، أَنَّ رَجُلاً جَائَ إلَیْہِ فَسَأَلَہُ ، عَنْ رَجُلٍ ذَبَحَ وَلَدَ بَدَنَتِہِ ، قَالَ : عَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا بدل
(١٥٤٥٦) حضرت مجاہد بھی فرماتے ہیں کہ اس پر قربانی لازم ہے۔
(۱۵۴۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَینِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا بدل
(١٥٤٥٧) حضرت حسن اس اونٹنی کے متعلق فرماتے ہیں جو بچہ جن دے، بچہ کو اونٹنی پر سوار کرے، اگر اس کو ذبح کر کے کھالیا تو اس کی جگہ بکری ذبح کرے گا۔
(۱۵۴۵۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْبَدَنَۃِ تُنْتِجُ ، قَالَ : یَحْمِلُہُ عَلَیْہَا ، فَإِنْ ذَبَحَہُ وَأَکَلَہُ ذَبَحَ مَکَانَہُ کَبْشًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا بدل
(١٥٤٥٨) حضرت ابن عمر اونٹنی کے بچہ کو اسی پر سوار کردیتے تھے۔
(۱۵۴۵۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَحْمِلُ وَلَدَ الْبَدَنَۃِ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৪৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا بدل
(١٥٤٥٩) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ (اگر اونٹ ذبح کرتے وقت اس کے پیٹ میں بچہ ہو تو) اس کو بھی اس کی ماں کے ساتھ ذبح کریں گے۔
(۱۵۴۵۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : وَلَدُ الْبَدَنَۃِ یُنْحَرُ مَعَ أُمِّہِ۔
tahqiq

তাহকীক: