মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৪৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا بدل
(١٥٤٦٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اونٹنی کو ذبح کیا جائے گا تو ساتھ میں اس کے بچہ کو بھی ذبح کریں گے (جو اس کے پیٹ میں ہے) ۔
(۱۵۴۶۰) حَدَّثَنَا ابنُ فُضَیْل ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : إذَا ذُبِحَتِ الْبَدَنَۃُ ذُبِحَ وَلَدُہَا مَعَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا بدل
(١٥٤٦١) حضرت عطائ نے اس شخص کے متعلق فرمایا جو اونٹنی لے کر جا رہا تھا اور اونٹنی راستہ میں گرگئی اور وہ آدمی اس اونٹنی کو کھڑا نہ کرسکا تو فرماتے ہیں اس کے ساتھ جو مرضی کرے، جب مکہ مکرمہ آئے تو اس اونٹ کے بدلے بکری ذبح کرے۔
(۱۵۴۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی رَجُلٍ سَاقَ بَدَنَتَہُ فَوَضَعَتْ فِی الطَّرِیقِ فَلَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَحْمِلَہُ ، قَالَ : یَصْنَعُ بِہِ مَا شَائَ ، فَإِذَا دَخَلَ مَکَّۃَ ذَبَحَ مَکَانَہُ کَبْشًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص امام سے پہلے عرفہ میں چلا جائے
(١٥٤٦٢) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ کیا آپ امام سے پہلے عرفات سے ہٹتے ہو (جاتے ہو) ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔
(۱۵۴۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : ہَلْ تَبْرَحُ مَوْقِفًا بِعَرَفَۃَ قَبْلَ الإِمَامِ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص امام سے پہلے عرفہ میں چلا جائے
(١٥٤٦٣) حضرت ابن عمر عرفات سے امام سے قبل ہی چلے جایا کرتے تھے۔
(۱۵۴۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہَکٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ دَفَعَ قَبْلَ الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص امام سے پہلے عرفہ میں چلا جائے
(١٥٤٦٤) حضرت ابراہیم بن عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ ہمارا ایک ساتھی عرفات سے امام سے پہلے ہی چلا گیا، میں نے حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ قربانی کرے، (اس پر قربانی لازم ہے) ۔
(۱۵۴۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، قَالَ : أَفَاضَ صَاحِبٌ لَنَا قَبْلَ الإِمَامِ فَسَأَلْت مُجَاہِدًا ، فَقَالَ : یُہَرِیقُ دَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص امام سے پہلے عرفہ میں چلا جائے
(١٥٤٦٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر امام سے پہلے عرفات سے چلا گیا تو قربانی لازم ہے۔
(۱۵۴۶۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا أَفَاضَ قَبْلَ الإِمَامِ فَعَلَیْہِ دَمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رکے بغیر مزدلفہ سے چلا جائے تو اس پر قربانی لازم ہے
(١٥٤٦٦) حضرت ابراہیم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مزدلفہ سے چلا جائے اور اس کا خیال ہو کہ یہاں نہیں ٹھہرنا اور وہ منیٰ آجائے تو اس پر قربانی لازم ہے۔
(۱۵۴۶۶) حَدَّثَنَا سَلاَّمٌ أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی رَجُلٍ مَرَّ بِجَمْعٍ وَہُوَ لاَ یَرَی ، أَنَّ بِہَا مَوْقِفًا حَتَّی أَتَی مِنًی ، قَالَ : یُہَرِیقُ لِذَلِکَ دَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رکے بغیر مزدلفہ سے چلا جائے تو اس پر قربانی لازم ہے
(١٥٤٦٧) حضرت ابراہیم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو اس بات سے لا علم ہو کہ رات مزدلفہ میں گزارنی ہے تو اس پر قربانی لازم ہے۔
(۱۵۴۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی مَنْ جَہِلَ أَنْ یَبِیتَ بِجَمْعٍ ، قَالَ : یُہَرِیقُ دَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رکے بغیر مزدلفہ سے چلا جائے تو اس پر قربانی لازم ہے
(١٥٤٦٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جو شخص مزدلفہ میں رکے بغیر چلا جائے (وقت کی تنگی کی وجہ سے) وہ اس کے بدلے قربانی کرے گا۔
(۱۵۴۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ سَمِعْتُہُ یَقُولُ : مَنْ رَہِقَ ، عَنْ جَمْعٍ فَلَمْ یَنْزِلْہَا أَہْرَاقَ لِذَلِکَ دَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رکے بغیر مزدلفہ سے چلا جائے تو اس پر قربانی لازم ہے
(١٥٤٦٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جو شخص مزدلفہ میں نہ ٹھہرے وہ اس کو عمرہ بنا دے۔
(۱۵۴۶۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِی السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: مَنْ لَمْ یَقِفْ بِجَمْعٍ جَعَلَہَا عُمْرَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رکے بغیر مزدلفہ سے چلا جائے تو اس پر قربانی لازم ہے
(١٥٤٧٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص مزدلفہ میں نہ ٹھہرے اس کا حج نہ ہوا وہ آئندہ سال دوبارہ حج کرے۔
(۱۵۴۷۰) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: مَنْ لَمْ یَقِفْ بِجَمْعٍ، فَلاَ حَجَّ لَہُ، وَیَحُجُّ مِنْ قَابِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سب پر ایک ہی جزاء آئے گی۔
(۱۵۴۷۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : جَزَائً وَاحِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧٢) حضرت شعبی بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۵۴۷۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : جَزَائً ا وَاحِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر وہ سب اس شکار میں شریک ہوں اور اس کے ساتھی فدیہ ادا نہ کریں تو اس ایک پر تمام فدیہ لازم ہے۔
(۱۵۴۷۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إنِ اشْتَرَکُوا فَلَمْ یَفْدِہِ أَصْحَابُہُ فَعَلَیْہِ الْفِدَائُ کُلُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧٤) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس صورت میں ایک ہی جزاء سب پر لازم ہے، اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں اگر سب نے اس میں سے کھالیا تو پھر ہر ایک پر الگ الگ جزاء لازم ہے۔
(۱۵۴۷۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : جَزَائًا وَاحِدًا ، وَقَالَ : مُجَاہِدٌ : إِنْ أَکَلُوا مِنْہُ فَعَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمْ جَزَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧٥) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ ہر ایک پر الگ الگ جزاء لازم ہے۔
(۱۵۴۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ سَالمٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، قَالَ : عَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمْ جَزَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧٦) حضرت شعبی بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۵۴۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : عَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمْ جَزَائً ا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر سارے شکار میں شریک ہوں تو ہر ایک پر جزاء لازم ہے۔
(۱۵۴۷۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ مُغِیرَۃَ ، وَابْنِ شُبْرُمَۃَ عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ: إذَا اشْتَرَکُوا ، فَعَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمْ جَزَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر اس میں سے کھالیا تو پھر ہر ایک پر جزاء لازم ہے، اور اگر اس میں سے نہ کھایا تو پھر ان دونوں پر ایک ہی جزاء لازم ہے۔
(۱۵۴۷۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ إِنْ أَکَلاَ مِنْہُ فَعَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا جَزَائً ا ، وَإِنْ لَمْ یَأْکُلاَ فَعَلَیْہِمَا جَزَائٌ وَاحِدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٧٩) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر اور حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ اگر کچھ محرم لوگ مل کر شکار کرلیں ؟ آپ نے فرمایا سب پر ایک جزاء لازم آئے گی۔
(۱۵۴۷۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، وَعَطَائٍ ، عَنِ الْقَوْمِ یَشْتَرِکُونَ فِی الصَّیْدِ وَہُمْ مُحْرِمُونَ ، فَقَالَ : جَزَائٌ وَاحِدٌ۔
তাহকীক: