মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৪৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٨٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمی مل کر کوئی شکار کرلیں تو ان پر ایک ہی کفارہ لازم ہے اور اگر وہ اس میں سے کھا لیں تو پھر ہر ایک پر الگ الگ کفارہ لازم ہے۔
(۱۵۴۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا اشْتَرَکَ الرَّجُلاَنِ فِی الصَّیْدِ فَکَفَّارَۃٌ وَاحِدَۃٌ، وَإِنْ أَکَلاَ فَعَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا جَزَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٨١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر شخص پر کفارہ لازم ہے۔
(۱۵۴۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ یُونس ، عَنِ الحَسَن ، قَالَ : عَلَی کُلِّ إِنسَان مِنْہُم جَزَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٨٢) حضرت ابن عمر سے دریافت کیا گیا کہ اگر پیدل چلنے والی جماعت شکار کرلیں ؟ آپ نے فرمایا کہ ان سب پر ایک ہی جزاء لازم ہے۔
(۱۵۴۸۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ قَوْمٍ مِنَ الْمُشَاۃِ قَتَلُوا صَیْدًا ، قَالَ : عَلَیْہِمْ جَزَائٌ وَاحِدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٨٣) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمی مل کر کوئی شکار کرلیں تو اس کی جزاء دونوں پر ایک ہی لازم ہے۔
(۱۵۴۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ إذَا أَصَابَ اثْنَانِ صَیْدًا فَحُکُومَۃٌ وَاحِدَۃٌ عَلَیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
(١٥٤٨٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہر ایک پر الگ الگ جزاء لازم ہے، اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ایک ہی جزاء دونوں کی طرف سے کافی ہوجائے گی، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کے قول کا حضرت حارث سے ذکر فرمایا، آپ نے فرمایا کہ صحیح قول وہی ہے جو حضرت حماد نے فرمایا ہے۔
(۱۵۴۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : عَلَی کُلِّ إنْسَانٍ مِنْہُمْ جَزَائٌ ، وَقَالَ : حَمَّادٌ : یُجْزِئُہُمَا جَزَائٌ وَاحِدٌ ، قَالَ : فَأَخْبَرْت الْحَارِثَ بِالَّذِی قَالَ الشَّعْبِیُّ ، قَالَ : الْقَوْلُ مَا قَالَ حَمَّادُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ہر شکار کے بارے میں دو آدمیوں کا فیصلہ معتبر ہے
(١٥٤٨٥) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ہر شکار کے متعلق دو آدمیوں کا فیصلہ کی بات معتبر ہے۔
(۱۵۴۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ فِی کُلِّ شَیْئٍ مِنَ الصَّیْدِ حُکُومَۃُ ذَوَی عَدْلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ہر شکار کے بارے میں دو آدمیوں کا فیصلہ معتبر ہے
(١٥٤٨٦) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر محرم کوئی شکار مار ڈالے دو آدمیوں کا قول معتبر ہوگا۔
(۱۵۴۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غنیۃ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : کُلُّ شَیْئٍ یَصِیبہُ الْمُحْرِمُ مِنَ الصَّیْدِ فَفِیہِ حُکُومَۃُ ذَوَی عَدْلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں
(١٥٤٨٧) حضرت ابن عمر عید الاضحی کی نماز پڑھے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے تھے۔
(۱۵۴۸۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَذْبَحُ بِمِنًی ، وَلاَ یُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں
(١٥٤٨٨) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ حضرت عبد الکریم نے منیٰ میں مجھ سے فرمایا کہ نماز ادا کرنے سے پہلے قربانی نہ کریں ؟ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا کہ پابندی منی والوں کے لیے ضروری نہیں بلکہ باہر سے آنے والوں کے لیے ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے دریافت کیا ؟ آپ نے بھی حضرت عطائ کی طرح ارشاد فرمایا۔
(۱۵۴۸۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ قَالَ : سَأَلَتْ عَطَائً ، قُلْتُ : إنَّ عَبْدَ الْکَرِیمِ ، قَالَ لِی ، بِمِنًی : لاَ تَذْبَحْ حَتَّی تُصَلِّی ، قَالَ : لَیْسَ ذَلِکَ عَلَی أَہْلِ مِنًی إنَّمَا عَلَی أَہْلِ الآفَاقِ ، وَسَأَلْت مُجَاہِدًا ، فَقَالَ لِی مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں
(١٥٤٨٩) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ مجھ سے ایک شخص نے کہا ہے کہ قربانی کرنے سے پہلے عید کی نماز ادا کرلو ؟ حضرت عطائ نے فرمایا کہ منیٰ والوں پر عید کی نماز نہیں ہے، ان کی نماز تو منیٰ میں ٹھہرنا ہی ہے۔
(۱۵۴۸۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً قُلْتُ ، قَالَ لِی قَائِلٌ : صَلِّ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ تَذْبَحَ ، فَقَالَ : لَیْسَ ذَلِکَ عَلَی أَہْلِ مِنًی ، إنَّمَا صَلاَتُہُمْ مَوْقِفُہُمْ بِجَمْعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں
(١٥٤٩٠) حضرت مجاہد، حضرت عطائ، حضرت طاؤس، حضرت سالم اور حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ قربانی والے دن منیٰ میں عید کی نماز نہیں ہے۔
(۱۵۴۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَطَاوُوس ، وَعَطَائٍ وَسَالِمٍ وَالْقَاسِمِ ، قَالُوا : لاَ صَلاَۃَ بِمِنًی یَوْمَ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں
(١٥٤٩١) حضرت ابراہیم اور حضرت عبد الرحمن بن الاسود نے منیٰ میں قربانی سے قبل عید کی دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۵۴۹۱) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمِ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ أَنَّہُمَا صَلَّیَا بِمِنًی یَوْمَ النَّحْرِ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَنْحَرَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں
(١٥٤٩٢) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص قربانی کررہا ہے اس پر قربانی سے پہلے عید کی دو رکعتیں واجب ہیں، اور جو قربانی نہیں کررہا اس پر لازم ہے کہ وہ منیٰ میں حاضر ہو، اور ان کا گمان تھا کہ انھوں نے عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز سے قبل سجدہ نہیں کیا۔
(۱۵۴۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنِ الْمُثَنَّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شعیب ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ الرَّکْعَتَانِ وَاجِبَتَانِ عَلَی مَنْ نَحَرَ قَبْلَ أَنْ یَنْحَرَ ، وَمَنْ لَمْ یَنْحَرْ فَعَلَیْہِ أَنْ یَشْہَدَ منًی ، وَزَعَمَ أَنَّہُ لاَ یَسْجُدُ قَبْلَہُمَا فِی فِطْرٍ ، وَلاَ أَضْحَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں
(١٥٤٩٣) حضرت مسعود بن حکم کی والدہ فرماتی ہیں کہ گویا کہ وہ منظر آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے کہ ایام تشریق میں حضرت علی حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خچر پر سوار یہ ندا دے رہے تھے کہ : آگاہ ہو جاؤ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں کہ : یہ روزے رکھنے کے دن نہیں ہیں یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔
(۱۵۴۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بن عبد الأعلی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ حکِیمٍ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أُمِّہِ ، قَالَتْ : کَأَنِّی أَنْظُرُ إلَی عَلِیٍّ عَلَی بَغْلَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَیَّامَ مِنًی وَہُوَ یُنَادِی : أَلاَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إنَّہَا لَیْسَتْ بِأَیَّامِ صِیَامٍ ، إنَّہَا أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ۔
(احمد ۹۲۔ ابن خزیمۃ ۲۱۴۷)
(احمد ۹۲۔ ابن خزیمۃ ۲۱۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں
(١٥٤٩٤) حضرت ابو الشعثائ سے مروی ہے کہ ہم لوگ منیٰ میں حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، کھانا لایا گیا تو حضرت ابن عمر پیچھے ہٹ گئے اور فرمایا کہ میرا روزہ ہے، ان کو فرمایا کھائیے یہ کھانے، پینے کے دن ہیں، تو انھوں نے روزہ افطار کرلیا۔
(۱۵۴۹۴) حَدَّثَنَا سَلاَّمٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ بِمِنًی ، فَأُتِینَا بِطَعَامٍ فَتَنَحَّی ابْنٌ لَہُ ، فَقَالَ : إنِّی صَائِمٌ ، فَقَالَ : اطْعَمْ فَإِنَّہَا أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ ، قَالَ فَأَفْطَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں
(١٥٤٩٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایام تشریق کھانے اور ذکر کے دن ہیں۔
(۱۵۴۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَیَّامُ التَّشْرِیقِ أَیَّامُ طُعْمٍ وَذِکْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں
(١٥٤٩٦) حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے ایام تشریق میں روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت مسر وق فرماتے ہیں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔
(۱۵۴۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَجَرِیرٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن صَوْمِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ ، فَقَالَ : قَالَ مَسْرُوقٌ : ہُنَّ أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں
(١٥٤٩٧) حضرت جعفر کے والد سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بدیل بن ورقاء الخزاعی کو ایام منیٰ میں بھیجا کہ منادی کردو کہ یہ کھانے، پینے کے دن ہیں۔
(۱۵۴۹۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بُدَیْلَ بْنَ وَرْقَاء الْخُزَاعِیَّ عَلَی جَمَلٍ أَوْرَقَ یُنَادِی أَیَّامَ مِنًی ، إِنَّہَا أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ۔ (طبرانی ۴۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں
(١٥٤٩٨) انصار کے ایک شخص سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایام تشریق میں مجھے بھیجا اور حکم دیا کہ میں لوگوں میں منادی کروا دوں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔
(۱۵۴۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ بَعَثَنِی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَیَّامَ التَّشْرِیقُ فَأَمَرَنِی أُنَادِیَ فِی النَّاسِ ، إِنَّہَا أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں
(١٥٤٩٩) حضرت بشر بن سحیم سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایام تشریق میں خطبہ دیا اور فرمایا : جنت میں صرف مومن شخص داخل ہوگا، اور ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں۔
(۱۵۴۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ سُحَیْمٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ ، فَقَالَ : إِنَّہُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ نَفْسٌ مُؤْمِنَۃٌ ، وَإِنَّ ہَذِہِ الأَیَّامَ أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ۔ (احمد ۴/۳۳۵۔ دارمی ۱۷۶۶)
তাহকীক: