মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৬১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں قبلہ کی طرف رخ کرتے ہیں
(١٥٦٢٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو وقوف عرفہ کرے اس کو چاہیے کہ قبلہ کی طرف رخ کرے۔
(۱۵۶۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : مَنْ وَقَفَ بِعَرَفَۃَ اسْتَقْبَلَ الْبَیْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں قبلہ کی طرف رخ کرتے ہیں
(١٥٦٢١) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے دریافت کیا کہ حضرت ابن عمر عرفات میں قبلہ رخ ہونے کا قصد فرماتے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
(۱۵۶۲۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِنَافِعٍ ، کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَسْتَقْبِلُ الْبَیْتَ فِی الْمَوْقِفِ یعمدہ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عرفات میں قبلہ کی طرف رخ کرتے ہیں
(١٥٦٢٢) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری پر سوار ہو کر عرفہ تشریف لائے اور قصواء اونٹنی کا رخ چٹانوں کی طرف پھیر دیا جبل مشاۃ آپ کے سامنے تھا، اور قبلہ کی طرف رخ فرمایا اور سورج غروب ہونے تک مسلسل وقوف فرمایا۔
(۱۵۶۲۲) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَکِبَ حَتَّی أَتَی الْمَوْقِفَ فَجَعَلَ بطن نَاقَتِہِ الْقُصْوَاء إلَی الصَّخَرَاتِ ، وَجَعَلَ جَبَلَ الْمُشَاۃِ بَیْنَ یَدَیْہِ ، وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ فَلَمْ یَزَلْ وَاقِفًا حَتَّی غَرَبَتِ الشَّمْسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قبلہ رخ ہو کر رمی فرماتے ہیں
(١٥٦٢٣) حضرت عبداللہ جب جمرہ عقبہ کی رمی کے لیے تشریف لاتے تو بطن وادی میں آتے اور قبلہ کی طرف رخ فرماتے اور اس کو داہنی طرف رکھتے اور سات کنکریوں سے رمی فرماتے اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھتے۔
(۱۵۶۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ لَمَّا أَتَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ اسْتَبْطَنَ الْوَادِیَ ، وَاسْتَقْبَلَ الْکَعْبَۃَ وَجَعَلَہَا عَلَی حَاجِبِہِ الأَیْمَنِ ، ثُمَّ رَمَاہَا بِسَبْعِ حَصَیَاتٍ یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قبلہ رخ ہو کر رمی فرماتے ہیں
(١٥٦٢٤) حضرت عبد الرحمن بن یزید نے حضرت عبداللہ کے ساتھ حج کیا، انھوں نے سات کنکریوں کے ساتھ رمی فرمائی، کعبہ کو بائیں طرف اور منیٰ کو دائیں طرف رکھا اور پھر فرمایا یہ وہ جگہ ہے جہاں پر سورة البقرہ نازل ہوئی تھی۔
(۱۵۶۲۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، أَنَّہُ حَجَّ مَعَ عَبْدِ اللہِ وَأَنَّہُ رَمَی الْجَمْرَ بِسَبْعِ حَصَیَاتٍ وَجَعَلَ الْبَیْتَ ، عَنْ یَسَارِہِ وَمِنًی ، عَنْ یَمِینِہِ ، ثُمَّ قَالَ : ہَذَا مَقَامُ الَّذِی أُنْزِلَتْ عَلَیْہِ سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ۔ (بخاری ۱۷۴۷۔ مسلم ۳۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قبلہ رخ ہو کر رمی فرماتے ہیں
(١٥٦٢٥) حضرت عطائ، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر جب رمی کرتے تو قبلہ کی طرف رخ کرلیتے۔
(۱۵۶۲۵) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ أَنَّہُمْ کَانُوا إذَا رَمَوُا الْجِمَارَ اسْتَقْبَلُوا الْبَیْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قبلہ رخ ہو کر رمی فرماتے ہیں
(١٥٦٢٦) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ اور حضرت عبد الرحمن بن الاسود اور حضرت عمرو بن دینار کو دیکھا کہ وہ جمرہ کی بائیں طرف کھڑے ہوتے تھے۔
(۱۵۶۲۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً ، وَعَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ الأَسْوَدِ وَعَمْرَو بْنَ دِینَارٍ یَقُومُونَ ، عَنْ یَسَارِ الْجَمْرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات منیٰ سے اپنا سامان پہلے منتقل کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦٢٧) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص کوچ کی رات اپنا سامان پہلے منتقل کر دے اس کا حج نہیں ہوا۔
(۱۵۶۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنْ قَدَّمَ ثِقَلَہُ لَیْلَۃَ یَنْفِرُ فَلاَ حَجَّ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات منیٰ سے اپنا سامان پہلے منتقل کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦٢٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب واپسی کا ارادہ کرو تو تمہارا سامان تم پر سبقت نہ کرے، ایسا کرنا ناپسندیدہ ہے۔
(۱۵۶۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ قَالَ : إذَا أَنْتَ ارْتَحَلْت فَلاَ یَسْبِقُک ثِقَلُک، فَإِنَّ ذَلِکَ یُکْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات منیٰ سے اپنا سامان پہلے منتقل کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦٢٩) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب (حج مکمل ہونے کے بعد واپسی) جائز ہوگئی تو اپنا سامان پہلے منتقل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۶۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ، عَنْ شَرِیکٍ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ طَاوُوسٍ، قَالَ: إذَا حَلَّ لَکَ النَّفْرُ فَلاَ بَأْسَ أَنْ تُقَدِّمَ ثِقَلَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات منیٰ سے اپنا سامان پہلے منتقل کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦٣٠) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص نکلنے والی رات اپنا سامان پہلے منتقل کر دے اس کا حج نہیں ہوا۔
(۱۵۶۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ قَدَّمَ ثِقَلُہُ قَبْلَ النَّفْرِ فَلاَ حَجَّ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات منیٰ سے اپنا سامان پہلے منتقل کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦٣١) حضرت ابو عبیدہ بن عمار بن یاسر سے مروی ہے کہ حضرت عمار فرماتے ہیں کہ جب واپسی کے لیے احرام کھولو (حج مکمل ہوجائے) تو اگر چاہو تو اپنا سامان پہلے منتقل کرسکتے ہو۔
(۱۵۶۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ : إذَا حَلَّ لَکَ النَّفْرُ فَقَدِّمْ ثِقَلَک إِنْ شِئْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکی شخص حج تمتع کرے تو کیا اس پر بھی ھدی لازم ہے ؟
(١٥٦٣٢) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مکی شخص حج تمتع کے لیے میقات سے نکلے تو اس پر ھدی لازم ہے۔
(۱۵۶۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: إذَا خَرَجَ الْمَکِّیُّ إلَی وَقْتٍ فَتَمَتَّعَ فَعَلَیْہِ الْہَدْیُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکی شخص حج تمتع کرے تو کیا اس پر بھی ھدی لازم ہے ؟
(١٥٦٣٣) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اس پر ھدی لازم ہے۔ اور حضرت عطاء فرماتے کہ اس پر کچھ نہیں۔
(۱۵۶۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ عَلَیْہِ الْہَدْیُ ، وَقَالَ عَطَائٌ: لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکی شخص حج تمتع کرے تو کیا اس پر بھی ھدی لازم ہے ؟
(١٥٦٣٤) حضرت عطائ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں مکی شخص اگر حج تمتع کرے تو اس پر ھدی نہیں ہے۔
(۱۵۶۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : إذَا تَمَتَّعَ الْمَکِّیُّ فَلاَ ہَدْیَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٣٥) ایک شخص نے حضرت ابن عمر سے دریافت کیا کہ میں نے قسم اٹھائی یا اپنے اوپر اونٹ کی قربانی کو لازم کیاٗ کیا میں اس کو اس زمین پر ذبح کرلوں جہاں میں ہوں ؟ فرمایا نہیں ‘ اونٹ کے محل کے علاوہ اس کو ذبح نہ کرو ‘ اس شخص نے عرض کیا کہ میں نے کہا تھا کہ جس جگہ میں ہوں وہیں پر ذبح کروں گا ؟ حضرت عبداللہ بن عمر نے اس کا انکار فرمایا اور فرمایا کہ شیطان جس کے لیے چاہتا ہے مزین کردیتا ہے۔
(۱۵۶۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃَ، عَنْ وِقَائِ بْنِ إیَاسٍ ، عَنْ قُرَیْشٍ ، عَنْ صَعْصَعَۃَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلاً سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ: حَلَفْت ، أَوْ جُعِلَتْ عَلَیَّ بَدَنَۃٌ ، أَنْحَرُہَا بِأَرْضِ الَّتِی أَنَا بِہَا ؟ فَقَالَ : لاَ تَنْحَرْہَا دُونَ مَحَلِّ الْبُدْنِ ، فَقَالَ: الرَّجُلُ : إنَّمَا قُلْتُ أَنْحَرُہَا بِأَرْضِ الَّتِی أَنَا بِہَا ؟ فَأَبَی عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، فَقَالَ : مَنْ شَائَ زَیَّنَ لَہُ الشَّیْطَانُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٣٦) حضرت ورقائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے سامنے حضرت ابن عمر کے اس قول کو ذکر کیا کہ اس کو مکہ مکرمہ میں ذبح کرو ‘ آپ نے فرمایا کہ تو اس کو نہیں سمجھا۔
(۱۵۶۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وِقائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنُ جُبَیْرٍ ، قَالَ ذَکَرْتُ لَہُ قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ انْحَرْہَا بِمَکَّۃَ ، فَقَالَ : مَا شَعَرْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٣٧) حضرت حسن ‘ حضرت شعبی اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ مکہ میں قربانی کرے اور جو شخص جزور اور گائے (مؤنث) بولے تو وہ جہاں چاہے اور جہاں کی نیت کرے وہاں قربانی کرے۔
(۱۵۶۳۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَعَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ، قَالُوا : مَنْ جُعِلَ عَلَیْہِ بَدَنَۃٌ فَبِمَکَّۃَ ، وَإذَا قَالَ : جَزُورٌ ، أَوْ بَقَرَۃٌ فَحَیْثُ شَائَ وحَیْثُ نَوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٣٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے اوپر اونٹ لازم کرے تو جس جگہ کا نام لیا ہے وہاں پر اس کی قربانی کرے ‘ اور اگر کسی جگہ کا نام نہیں لیا تو پھر مکہ میں ذبح کرے۔
(۱۵۶۳۸) حَدَّثَنَا سَلاَّمٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا جَعَلَ الرَّجُلُ عَلَیْہِ بَدَنَۃً فَلْیَنْحَرْہَا حَیْثُ سَمَّی ، فَإِنْ لَمْ یُسَمِّ فَلْیَنْحَرْہَا بِمَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٣٩) حضرت سالم بن عبداللہ سے اونٹ کی قربانی کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ فرمایا کہ اس نذر کو مکہ کے علاوہ کہیں اور پورا نہ کرو۔
(۱۵۶۳۹) حَدَّثَنَا مَحبُوبٌ الْقَوَارِیرِیُّ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ حَبِیبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ وَسُئِلَ عَنِ الْبُدْنِ ، فَقَالَ : لاَ تفی بَدَنَۃٌ إِلاَّ بِہَذَا الْبَلَدِ یَعْنِی مَکَّۃَ۔
তাহকীক: