মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৫৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٦٠٠) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ مجھے قران پسند نہیں ہے مگر اس کے ساتھ ھدی کا جانور ہو، اور تمتع کرنے والے کے لیے بکری کافی ہے۔
(۱۵۶۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : مَا یُعْجِبُنِی القِرَانُ ، إِلاَّ أَنْ یَسُوقَ ، وَالْمُتَمَتِّعُ تُجْزِئُہُ شَاۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٦٠١) حضرت صالح العکلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے حج قران کے متعلق دریافت کیا ؟ فرمایا اچھا ہے اور ان کے درمیان جو میسر ہو، میں نے ان سے تمتع کے متعلق دریافت کیا ؟ فرمایا اچھا ہے اور ان کے درمیان جو میسر ہو، میں نے اکیلے حج کے متعلق دریافت کیا ؟ فرمایا اچھا ہے، میں نے عرض کیا کہ آپ کے نزدیک کون سا پسندیدہ ہے ؟ فرمایا اکیلا حج کرنا، (ساتھ عمرہ نہ ملانا) ۔
(۱۵۶۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ صَالِحٍ الْعُکْلِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ ، عَنِ القِرَانِ ، فَقَالَ : حَسَنٌ ، وبینہما مَا اسْتَیْسَرَا ، وَسَأَلْتُہُ ، عَنِ التَّمَتُّعِ ، فَقَالَ : حَسَنٌ ، وبینہما مَا اسْتَیْسَرَا ، وَسَأَلْتُہُ ، عَنِ التَّجْرِیدِ ، فَقَالَ : حَسَنٌ ، قُلْتُ : أَیُّہُا أَعْجَبُ إلَیْک ؟ قَالَ : التَّجْرِیدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٦٠٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قران اور تمتع کرنے والے کے لیے ایک ایک بکری کافی ہے ان کو مکہ مکرمہ سے خریدے۔
(۱۵۶۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الْقَارِنُ وَالْمُتَمَتِّعُ تُجْزِئُہُمَا شَاۃٌ شَاۃٌ یَشْتَرِیَانِہِمَا مِنْ مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٦٠٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سب میں مجھے یہ پسند ہے کہ قران کرنے والا جب ھدی چلائے تو احرام باندھ لے اور اگر ھدی نہ چلائے تو کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔
(۱۵۶۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ أَحَبُّ الأَشْیَائِ إلَیْہِ أَنْ یُحْرِمَ الْقَارِنُ إذَا سَاقَ ، وَإِنْ لَمْ یَسُقْ فَلاَ یُعْجِبُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٦٠٤) حضرت جابر بن عبداللہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا بغیر ھدی کے قران کیا جاسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے کسی کو ایسا کرتے میں نے نہیں دیکھا۔
(۱۵۶۰۴) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا ، أَنَّہُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ ألہ أَنْ یَقْرِنَ بَیْنَ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ بِغَیْرِ ہَدْیٍ ، فَقَالَ : مَا رَأَیْت أَحَدًا مِنَّا فَعَلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٦٠٥) حضرت اسود نے حج قران فرمایا اور ھدی کا جانور مکہ مکرمہ سے خریدا۔
(۱۵۶۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ جَابِرِ عن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ قَرَنَ وَاشْتَرَی ہَدْیَہُ مِنْ مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٦٠٦) حضرت سعید بن جبیر بغیر ھدی کے جانور کے حج قران کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۵۶۰۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَقْرِنَ إِلاَّ أَنْ یَسُوقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٦٠٧) حضرت مجاہد سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۶۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، أَوْ عَلِیِّ بْنِ بَزِیمَۃَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ بِنَحْوٍ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بےوضو جمرات کی رمی کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦٠٨) حضرت قاسم بےوضو رمی کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۵۶۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَرْمِیَ الْجِمَارَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بےوضو جمرات کی رمی کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦٠٩) حضرت عطائ بےوضو رمی کرنے کو ناپسند خیال کرتے تھے، لیکن اگر کوئی ایسا کرے تو تو رمی ہوجائے گی۔
(۱۵۶۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَمَّنْ سَمِعَ عَطَائً یَکْرَہُ أَنْ یَرْمِیَ الْجِمَارَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ ، وَإِنْ فَعَلَ أَجْزَأَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بےوضو جمرات کی رمی کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦١٠) حضرت ابن عمر جب رمی کرنے لگتے تو غسل فرماتے۔
(۱۵۶۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ إذَا رَمَی الجَمْرَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بےوضو جمرات کی رمی کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦١١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جب رمی کے لیے تشریف لے جاتے تو غسل فرماتے۔
(۱۵۶۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَغْتَسِلُونَ إذَا رَاحُوا إلَی الْجِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بےوضو جمرات کی رمی کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦١٢) حضرت عطائ بےوضو رمی کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۵۶۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَرْمِیَ الْجِمَارَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بےوضو جمرات کی رمی کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦١٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جب رمی کے لیے تشریف لے جاتے تو غسل فرماتے۔
(۱۵۶۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانُوا یَغْتَسِلُونَ إذَا رَاحُوا لِلرَّمْیِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بےوضو جمرات کی رمی کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦١٤) حضرت عبد الرحمن بن الاسود جب رمی کے لیے جانے لگتے تو غسل فرماتے۔
(۱۵۶۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ، أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ إذَا رَاحَ إلَی الْجِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بےوضو جمرات کی رمی کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٦١٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپ نے رمی کرنے کا ارادہ کیا ہو اور غسل نہ کیا ہو۔
(۱۵۶۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْت ابْنَ عُمَرَ أَرَادَ أَنْ یَرْمِیَ الْجِمَارَ إِلاَّ اغْتَسَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صفا ومروہ کی سعی میں چودہ چکر لگا لے
(١٥٦١٦) حضرت منصور بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص صفا ومروہ کی سعی کے چودہ چکر لگا لے ؟ فرمایا وہ سعی کا اعادہ کرے۔
(۱۵۶۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ، عَنْ رَجُلٍ سَعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ أَرْبَعَۃ عَشَرَ مَرَّۃً ، قَالَ : یُعِیدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صفا ومروہ کی سعی میں چودہ چکر لگا لے
(١٥٦١٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
(۱۵۶۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن یمانی کا استلام کرتے وقت اپنا رخسار اس پر رکھ دیتے ہیں
(١٥٦١٨) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکن یمانی کا استلام فرماتے تو اپنا رخسار اس پر رکھ دیتے۔
(۱۵۶۱۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسْتَلِمُ الرُّکْنَ الْیَمَانِیَ وَیَضَعُ خَدَّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکن یمانی کا استلام کرتے وقت اپنا رخسار اس پر رکھ دیتے ہیں
(١٥٦١٩) حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو رکن یمانی کا استلام کرتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا رخسار اس پر رکھ دیا۔
(۱۵۶۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ یَسْتَلِمُ الرُّکْنَ الْیَمَانِیَ وَیَضَعُ خَدَّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক: