মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৭১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧٢٠) حضرت قبیصہ بن زویب فرماتے ہیں کہ حرم میں بھیڑیے کو مارا جائے گا۔
(۱۵۷۲۰) حَدَّثَنَا ابن الْمُبَارَکِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ ، قَالَ : یُقْتَلُ الذِّئْبُ فِی الْحَرَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧٢١) حضرت عطائ اور حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ محرم بھیڑیے اور شیر کو مار سکتا ہے ؟ آپ حضرات نے فرمایا کہ ان کو مارا جائے گا کیونکہ یہ انسان کے دشمن ہیں۔
(۱۵۷۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ فِی الْمُحْرِمِ یَقْتُلُ الذِّئْبَ وَالأَسَدَ ، قَالاَ: اُقْتُلْہُ ، فَإِنَّہُ عَدُوٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧٢٢) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ محرم بھیڑیے اور سانپ کو مار سکتا ہے۔
(۱۵۷۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الذِّئْبَ وَالْحَیَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧٢٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ بھیڑیے کو مارا جائے گا اور ہر اس انسانی دشمن (درندے) کو جس کا کتاب اللہ میں ذکر نہیں ہے۔
(۱۵۷۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : اُقْتُلِ الذِّئْبَ وَکُلَّ عَدُوٍّ لَمْ یُذْکَرْ فِی الْکِتَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عجمی شخص حج کرے اور کسی چیز کا نام نہ لے (یعنی حج و عمرہ میں سے کسی کی تعیین نہ کرے)
(١٥٧٢٤) حضرت ابراہیم بن نافع سے مروی ہے کہ ایک عجمی خاتون حج کے لیے آئی اور اس نے تمام مناسک حج ادا کیے لیکن اس نے حج وعمرہ میں سے کسی کی تعیین نہ کی تھی۔ حضرت عطائ نے فرمایا اس کے لیے کافی نہیں ہے، اور حضرت طاؤس نے فرمایا کہ اس کے لیے یہ حج کافی ہے، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ آسانی پیدا کرو مشکل میں مت ڈالو۔
(۱۵۷۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، أَنَّ امْرَأَۃً أَعْجَمِیَّۃً قَدِمَتْ فَقَضَتِ الْمَنَاسِکَ کُلَّہَا ، غَیْرَ أَنَّہَا لَمْ تُہِلَّ بِشَیْئٍ ، فَقَالَ عَطَائٌ : لاَ یُجْزِئُہَا۔
وَقَالَ طَاوُوس : یُجْزِئُہَا ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَسِّرُوا ، وَلاَ تُعَسِّرُوا۔
(بخاری ۶۹۔ ابوداؤد ۴۸۰۲)
وَقَالَ طَاوُوس : یُجْزِئُہَا ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَسِّرُوا ، وَلاَ تُعَسِّرُوا۔
(بخاری ۶۹۔ ابوداؤد ۴۸۰۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عجمی شخص حج کرے اور کسی چیز کا نام نہ لے (یعنی حج و عمرہ میں سے کسی کی تعیین نہ کرے)
(١٥٧٢٥) حضرت بکر سے مروی ہے کہ ایک عجمی شخص نے حج کیا، لیکن اس نے حج یا عمرہ کا نام نہیں لیا تھا، اور کہا میں لوگوں کے ساتھ تھا، راوی فرماتے ہیں کہ بیشک میں امید رکھتا ہوں کہ جن لوگوں نے اچھا کیا ان میں وہ بھی داخل ہوا ہو۔
(۱۵۷۲۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، أَنَّ رَجُلاً أَعْجَمِیًّا حَجَّ فَلَمْ یُسَمِّ حَجًّا ، وَلاَ عُمْرَۃً، وَقَالَ : أَنَا مَعَ النَّاسِ ، فَقَالَ : إنِّی لأَرْجُو أَنْ یَکُونَ قَدْ دَخَلَ فِی أَحْسَنِ مَا عَمِلُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ گائے کو قلادہ ڈالا جائے گا کہ نہیں ؟
(١٥٧٢٦) حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت کعب نے قلادہ ڈالی ہوئی گائے ھدی بھیجی۔
(۱۵۷۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ کَعْبًا أَہْدَی بَقَرَۃً مُقَلَّدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ گائے کو قلادہ ڈالا جائے گا کہ نہیں ؟
(١٥٧٢٧) حضرت سعیدبن جبیر فرماتے ہیں کہ گائے کو قلادہ تو ڈالا جائے گا لیکن اس کا اشعار نہیں کیا جائے گا۔
(۱۵۷۲۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْبَقَرُ تُقَلَّدُ ، وَلاَ تُشْعَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ گائے کو قلادہ ڈالا جائے گا کہ نہیں ؟
(١٥٧٢٨) حضرت ابن عمر گائے کو قلادہ ڈالتے اور اس کے کوہان پر اشعارفرماتے، اور اگر اس کی کوہان نہ ہوتی تو کوہان والی جگہ پر اشعار فرماتے۔
(۱۵۷۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یُقَلِّدُ الْبَقَرَۃَ وَیُشْعِرُہَا فِی أَسْنِمَتِہَا ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہَا سَنَامٌ فَمَوْضِعُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ نہیں ہے عمرہ سوائے اس عمرے کے جس کو اپنے اھل کے پاس سے شروع کیا ہو
(١٥٧٢٩) حضرت عطائ ‘ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ عمرہ نہیں ہے سوائے اس عمرے کے جس کی ابتداء اپنے اھل کے پاس سے کی ہو، اور ایام نحر کے چوتھے دن کے بعد عمرہ نہیں ہے، اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر واپس میقات پر چلا جائے پھر تمتع کرے تو مجھے امید ہے کہ وہ عمرہ کرنے والا ہے (اس کو عمرہ کا ثواب ملے گا) ۔
(۱۵۷۲۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ أَنَّہُمْ ، قَالُوا : لاَ عُمْرَۃَ إلاَّ عُمْرَۃٌ ابْتَدَأْتَہَا مِنْ أَہْلِکَ ، وَلاَ عُمْرَۃَ بَعْدَ الصَّدَرِ ، وَقَالَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ : إِنْ رَجَعَ إلَی مِیقَاتِ أَرضَۃٍ مُتَمَتِّعٌ رجوت أَنْ تَکُونَ عُمْرَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
(١٥٧٣٠) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ قربانی کا گوشت کھاتے کھاتے مدینہ منورہ پہنچ جایا کرتے تھے۔
(۱۵۷۳۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کُنَّا نَبْلُغُ الْمَدِینَۃَ بِلُحُومِ الأَضَاحِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
(١٥٧٣١) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ قربانی کا گوشت ایام منیٰ کے علاوہ نہیں کھاتے تھے، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اجازت دے دی اور ارشاد فرمایا : اس کو کھاؤ اور زاد راہ بناؤ، پس ہم کھاتے تھے اور زاد راہ بناتے تھے، راوی فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت عطائ سے عرض کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے یہ صرف ھدی تمتع کے متعلق حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں میں تو اس کو تمام ھدیوں (قربانیوں) کے متعلق سمجھتا ہوں۔
(۱۵۷۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کُنَّا لاَ نَأْکُلُ مِنَ الْبُدْنِ إِلاَّ أَیَّامَ مِنًی ، فَرَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : کُلُوا وَتَزَودوا فَأَکَلْنَا وَتَزَوَّدْنَا ، قَالَ : قُلْنَا لِعَطَائٍ : أَتَرَاہُ خُصَّ ہَدْیَ الْمُتْعَۃِ وَحْدَہُ ؟ قَالَ : لاَ وَلَکِنْ لاَ أَرَاہُ إِلاَّ الْہَدْیَ کُلَّہُ۔ (بخاری ۲۹۸۰۔ مسلم ۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
(١٥٧٣٢) حضرت ابن عمر تین دن سے زیادہ نہ کھاتے تھے۔
(۱۵۷۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ لاَ یَأْکُلُ فَوْقَ ثَلاَثٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
(١٥٧٣٣) حضرت علی ارشاد فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھائے۔
(۱۵۷۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ قَالَ : لاَ یَأْکُلُ أَحَدٌ مِنْ أُضْحِیَّتِہِ فَوْقَ ثَلاَثٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
(١٥٧٣٤) حضرت ابو معقل سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے تم لوگوں کو قربانی کا گوشت (زخیرہ کرنے سے) منع کیا تھا، پس (اب) تم اس کو کھاؤ اور اپنے سفروں میں اس کو زاد راہ بناؤ۔
(۱۵۷۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْبَخْتَرِیِّ بْنِ الْمُخْتَارِ ، عَنِ ابْنِ معقل ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: کُنْت نَہَیْتُکُمْ ، عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِیِّ فَکُلُوا وَتَزَوَّدُوا فِی أَسْفَارِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
(١٥٧٣٥) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں قربانی کے گوشت کو مدینہ منورہ تک زاد راہ بناتے تھے۔
(۱۵۷۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کُنَّا نَتَزَوَّدُہَا إلَی الْمَدِینَۃِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (بخاری ۲۹۸۰۔ مسلم ۱۵۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
(١٥٧٣٦) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ اس گوشت کے ساتھ مختلف شہروں میں اترا کرتے تھے۔
(۱۵۷۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کُنَّا نَہْبِطُ بِہَا الأَمْصَارَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
(١٥٧٣٧) حضرت انس فرماتے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہم لوگ اس کی قربانی کرتے اور ہم اس کو بصرہ پہنچنے تک کھاتے۔
(۱۵۷۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کُنَّا نَذْبَحُ مَا شَائَ اللَّہُ مِنْ أَضَاحِینَا وَنَأْکُلُ بَقِیَّتَہَا بِالْبَصْرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے آدمی کی جگہ حج کرنا جس نے کبھی حج نہ کیا ہو
(١٥٧٣٨) حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کسی دوسرے شخص کی جگہ حج کررہا ہو جس نے کبھی حج نہ کیا ہو اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
(۱۵۷۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَحُجُّ ، عَنِ الرَّجُلِ الَّذِی لَمْ یَحُجَّ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے آدمی کی جگہ حج کرنا جس نے کبھی حج نہ کیا ہو
(١٥٧٣٩) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ اس ایک حج کو ان دونوں کے لیے وسعت دے دے گا (اس کا ثواب دونوں کو ہوگا) ۔
(۱۵۷۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إنَّ اللَّہَ لَوَاسِعٌ لَہُمَا جَمِیعًا۔
তাহকীক: