মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫৬৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٧٠٠) حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن کعب سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ اس کے متعلق فقہاء کرام کا اختلاف ہے، پس اگر تو باندھ لے تو اچھا ہے اور اگر چھوڑ دے تب بھی اچھا ہے۔
(۱۵۷۰۰) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنْہُ مُحَمَّدَ بْنَ کَعْبٍ ، فَقَالَ : اخْتَلَفَ فِیہِ الْفُقَہَائُ ، فَإِنْ شَدَّدْتَ فَحَسَنٌ ، وَإِنْ رَخَّصْتَ فَحَسَنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٧٠١) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ محرم اگر تھیلی باندھ لے تو کوئی حرج نہیں لیکن اس پر کوئی تسمہ وغیرہ نہ باندھے اس کو ویسے ہی لپیٹ لے۔
(۱۵۷۰۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْہِمْیَانِ لِلْمُحْرِمِ ، وَلَکِنْ لاَ یَعْقِدُ عَلَیْہِ السَّیْرَ وَلَکِنَّہ یَلُفُّہُ لَفًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ میقات سے بغیر احرام باندھے آگے نہ جائے
(١٥٧٠٢) حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کوئی شخص احرام باندھے بغیر میقات سے آگے نہ جائے۔
(۱۵۷۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ یُجَاوِزُ أَحَدٌ الْوَقْتَ إِلاَّ الْمُحْرِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ میقات سے بغیر احرام باندھے آگے نہ جائے
(١٥٧٠٣) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی بھی شخص بغیر احرام کے ذات عرق (میقات) سے آگے نہ جائے۔
(۱۵۷۰۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَائٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لاَ یُجَاوِزْ أَحَدٌ ذَاتَ عِرْقٍ حَتَّی یُحْرِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ میقات سے بغیر احرام باندھے آگے نہ جائے
(١٥٧٠٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم کسی دوسرے شہر سے آئے ہو تو کوئی بھی بغیر احرام کے میقات سے تجاوز نہ کرے۔
(۱۵۷۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ مُجَاہِدٍ، أَنَّہُ قَالَ لہ: إذَا جِئْت مِنْ بَلَدٍ آخَرَ فَلاَ تُجَاوِزَ الْحَدَّ حَتَّی تُحْرِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ میقات سے بغیر احرام باندھے آگے نہ جائے
(١٥٧٠٥) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ بغیر احرام کے میقات سے تجاوز نہ کرو۔
(۱۵۷۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ یُجَاوِزَ الْوَقْتَ حَتَّی تُحْرِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حرم سے مسواک وغیرہ توڑنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٧٠٦) حضرت عطائ اجازت دیتے ہیں کہ حرم سے کٹی ہوئی شاخ ‘ مسواک یا سنا نامی بوٹی توڑ سکتا ہے۔
(۱۵۷۰۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : کَانَ عَطَائٌ یُرَخِّصُ فِی الْقَضِیبِ وَالسِّوَاکِ وَالسَّنَا مِنَ الْحَرَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حرم سے مسواک وغیرہ توڑنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٧٠٧) حضرت مجاہد اس کو ناپسند فرماتے ہیں۔
(۱۵۷۰۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات محرم کے لیے حرم سے باہر نکلنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٥٧٠٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم آدمی حرم سے باہر نہیں نکلے گا۔
(۱۵۷۰۸) حَدَّثَنَا جریر ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ یَخْرُجُ الْمُحْرِمُ مِنَ الْحَرَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ متمتع نہ روزے رکھے اور نہ ہی قربانی کرے یہاں تک کہ دن گزر جائیں
(١٥٧٠٩) حضرت ابن عباس کے غلام فرماتے ہیں کہ میں نے تمتع کیا اور قربانی کرنا بھول گیا اور ھدی کو موخر کردیا یہاں تک کہ دن گزر گئے، میں نے حضرت ابن عباس سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : اپنی ھدی کے واسطے ایک ھدی ادا کر، اور ایک ھدی اس پر جو تو نے اس کو موخر کیا۔
(۱۵۷۰۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ بَذِیمَۃَ ، عَنْ مَوْلًی لابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : تَمَتَّعْت فَنَسِیت أَنْ أَنْحَرَ وَأَخَّرْت ہَدْیِی حَتَّی مَضَتِ الأَیَّامُ فَسَأَلْت ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : اہْدِ ہَدْیًا لِہَدْیِکَ وَہَدْیًا لِمَا أَخَّرْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ متمتع نہ روزے رکھے اور نہ ہی قربانی کرے یہاں تک کہ دن گزر جائیں
(١٥٧١٠) حضرت صلت ابن رشد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے حج تمتع کیا اس نے روزے بھی نہیں رکھے اور قربانی بھی نہیں کی یہاں تک کہ دن گزر گئے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ قربانی کرے، میں نے عرض کیا کہ قربانی اس کے پاس نہیں ہے، آپ نے فرمایا کہ کپڑے فروخت کر کے خرید لے، میں نے کہا کہ اس کے پاس کپڑے بھی نہیں ہیں، آپ نے فرمایا کہ اپنے ساتھیوں سے ادھار طلب کرلے، میں نے عرض کیا کہ وہ دیتے نہیں ہیں، آپ نے فرمایا کہ تو نے جھوٹ بولا۔
(۱۵۷۱۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ راشد ، قَالَ : سَأَلْتُ طَاوُوسًا ، عَنْ رَجُلٍ تَمَتَّعَ فَلَمْ یَصُمْ ، وَلَمْ یَذْبَحْ حَتَّی مَضَتِ الأَیَّامُ ، قَالَ : فَقَالَ : یَذْبَحُ ، قُلْتُ : لاَ یَجِدُ ، قَالَ : یَبِیعُ ثَوْبَہُ ، قُلْتُ : لاَ یَجِدُ ، قَالَ : فَلْیَسْتَسْلِفْ مِنْ أَصْحَابِہِ ، قُلْتُ : لاَ یُعْطُونَہُ ، قَالَ : کَذَبْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ متمتع نہ روزے رکھے اور نہ ہی قربانی کرے یہاں تک کہ دن گزر جائیں
(١٥٧١١) حضرت عطائ اور سعید بن جبیر اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حج تمتع کرے اور قربانی نہ کرے نہ ہی روزے رکھے کہ اس پر دم واجب ہے۔
(۱۵۷۱۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فِی الرَّجُلِ تَمَتَّعَ فَلَمْ یَذْبَحْ ، وَلَمْ یَصُمْ ، قَالَ فَقَالاَ : أَوْجَبَ عَلَیْہِ الدَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے مہینوں کے علاوہ عمرہ کرنا
(١٥٧١٢) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص حج کے مہینوں کے علاوہ کسی اور مہینے میں عمرہ کرے تو کیا اس پر ھدی واجب ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر ھدی واجب نہیں ہے، اور تحقیق صحابہ کرام ھدی دیا کرتے تھے، اور جس سال مشرکین نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو روک دیا تھا اس سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی قربانی کی تھی، (راوی نے دریافت کیا کہ) کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرہ کے لیے احرام باندھا ہوا تھا ؟ آپ نے فرمایا ہاں، اور ان مشرکین کے ساتھ اس شرط پر صلح ہوئی کہ یہ لوگ آئندہ سال آئیں گے، اور میں نے حضرت امیر معاویہ کو بھی اشھر حج کے علاوہ عمرہ کرتے ہوئے قربانی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
(۱۵۷۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثقفی عن حبیب ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ ، عَنِ الْعُمْرَۃِ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ ، فِیہَا ہَدْیٌ وَاجِبٌ ؟ قَالَ : لَیْسَ فِیہَا ہَدْیٌ وَاجِبٌ ، وَقَدْ کَانُوا یُہْدُونَ ، وَقَدْ أَہْدَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ صَدَّہُ الْمُشْرِکُونَ فَہَلْ کَانَ أَحْرَمَ بِالْعُمْرَۃِ ؟ قَالَ : نَعَمْ وَصَالَحَہُمْ أَنْ یَأْتِیَہُمْ فِی الْعَامِ الْمُقْبِلِ ، وَقَدْ رَأَیْت مُعَاوِیَۃَ یَنْحَرُ جَزُورًا فِی الْعُمْرَۃِ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس کو روک دیا جائے وہ حلق کروانے سے پہلے قربانی کرے گا
(١٥٧١٣) حضرت مجاہد سے مرو ی ہے کہ جب حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (عمرہ کرنے سے) روک دیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کی پھر سر مبارک کا حلق کروایا۔
(۱۵۷۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عن مجاہد ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا أُحْصِرَ فَنَحَرَ الْہَدْیَ حَلَقَ رَأْسَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧١٤) حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : محرم بھیڑیے کو مار سکتا ہے۔
(۱۵۷۱۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الذِّئْبَ۔ (ابوداؤد ۱۳۷۔ عبدالرزاق ۸۳۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧١٥) حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۷۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، أَنَّ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الذِّئْبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧١٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ محرم بھیڑیے کو مار سکتا ہے۔
(۱۵۷۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، عَنِ ابْنٍ عُمَرَ قَالَ : یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الذِّئْبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧١٧) حضرت ابن عمر سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۷۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ ، عَنْ وَبَرَۃَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الذِّئْبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧١٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بھیڑیے کو اپنی سواری سے دور کردو اگرچہ تم محرم ہو۔
(۱۵۷۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ: اُطْرُدِ الذِّئْبَ، عَنْ رَحْلِکَ وَأَنْتَ مُحْرِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بھیڑیے کو مارنا
(١٥٧١٩) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں محرم بھیڑیے کو مار سکتا ہے۔
(۱۵۷۱۹) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الذِّئْبَ۔
tahqiq

তাহকীক: