মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩১৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ واپس گھر جا کر روزے رکھے گا
(١٣١٦٠) حضرت ابن عمر حج تمتع کرنے والے پر اونٹ یا گائے ذبح کرنا قرار دیتے ہیں اور اگر وہ نہ پائے تو تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات روزے گھر واپس جا کر رکھے۔
(۱۳۱۶۰) حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ یُرَی عَلَی الْمُتَمَتِّعِ بَدَنَۃً ؛ بَعِیرًا ، أَوْ بَقَرَۃً ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ صَامَ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ ، وَسَبْعَۃً إذَا رَجَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦١) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آجائے وہ حج تمتع کرنے والا شمار نہ ہوگا بلکہ جو شخص عمرہ کرنے کے بعد وہیں رہے وہ متمتع ہے۔
(۱۳۱۶۱) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مَنِ اعْتَمَرَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ ، ثُمَّ رَجَعَ فَلَیْسَ بِمُتَمَتِّعٍ ، ذَاکَ مَنْ أَقَامَ وَلَمْ یَرْجِعْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦٢) حضرت ابن عمر سے اسی طرح منقول ہے۔
(۱۳۱۶۲) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦٣) حضرت عمر فرماتے ہیں جو شخص اشہر حج میں عمرہ کر کے وہیں پر مقیم رہے اور پھر حج بھی کرے وہ حج تمتع کرنے والا ہے اور جو عمرہ کر کے واپس آجائے اور پھر جا کر حج کرے وہ حج تمتع کرنے والا شمار نہ ہوگا۔
(۱۳۱۶۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إذَا اعْتَمَرَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ ثُمَّ أَقَامَ فَہُوَ مُتَمَتِّعٌ ، فَإِنْ رَجَعَ فَلَیْسَ بِمُتَمَتِّعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦٤) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کوئی شخص حج کے مہینوں میں عمرہ کرے پھر وہیں مقیم ہوجائے تو وہ حج تمتع کرنے والا ہے۔
(۱۳۱۶۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : إِنْ خَرَجَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ ثُمَّ أَقَامَ فَہُوَ مُتَمَتِّعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کے مہینوں میں عمرہ کرے پھر اپنے شہر واپس آجائے اور پھر دوبارہ اسی سال حج کرے وہ حج تمتع کرنے والا شمار نہ ہوگا بلکہ جو شخص عمرہ کرنے کے بعد وہیں رہے حج تک واپس نہ آئے وہ حج تمتع کرنے والا ہے۔
(۱۳۱۶۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، وَعَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَنِ اعْتَمَرَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ ، ثُمَّ رَجَعَ إلَی بَلَدِہِ ، ثُمَّ حَجَّ مِنْ عَامِہِ فَلَیْسَ بِمُتَمَتِّعٍ ، إنَّمَا الْمُتَمَتِّعُ مَنْ أَقَامَ وَلَمْ یَرْجِعْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦٦) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ کچھ لوگ رجب کے مہینے میں عمرہ کرتے ہیں اور پھر وہ وہیں پر رہتے ہیں کہ حج بھی کرلیتے ہیں کیا وہ لوگ حج تمتع کرنے والے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : نہیں حج تمتع کرنے والا وہ شمار ہوگا جو حج کے مہینوں میں عمرہ کرے اور پھر حج تک وہیں مقیم رہے اور حج بھی کرے یہ شخص تمتع کرنے والا ہے، اس پر ھدی (جانور ذبح کرنا) بھی ہے اگر نہ پائے تو روزے رکھ لے۔
(۱۳۱۶۶) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قُلْتُ : الَّذِینَ یَعْتَمِرُونَ فِی رَجَبٍ ثُمَّ یُقِیمُونَ حَتَّی یَحُجُّوا ، أَمُتَمَتِّعُونَ ہُمْ ؟ قَالَ : لاَ ، إنَّمَا الْمُتَمَتِّعُ مَنْ أَہَلَّ بِالْعُمْرَۃِ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ ، ثُمَّ أَقَامَ حَتَّی یَحُجَّ، فَذَلِکَ مُتَمَتِّعٌ وَعَلَیْہِ الْہَدْیُ ، أَوِ الصَّوْمُ إِنْ لَمْ یَجِدْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حج کے مہینوں میں عمرہ کرے اور پھر وہیں رہے اور حج بھی کرلے وہ حج تمتع کرنے والا ہے۔
(۱۳۱۶۷) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا اعْتَمَرَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ ثُمَّ أَقَامَ فَہُوَ مُتَمَتِّعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦٨) حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح منقول ہے۔
(۱۳۱۶۸) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٦٩) حضرت سعید بن جبیر سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
(۱۳۱۶۹) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
(١٣١٧٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر وہ عمرہ کرنے کے بعد وہیں پر رہے تو اس پر ھدی کا جانور ذبح کرنا لازم ہے۔
(۱۳۱۷۰) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إِنْ أَقَامَ فَعَلَیْہِ ہَدْیٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگرچہ وہ عمرہ کر کے واپس آ جائے پھر بھی وہ حج تمتع کرنے والا ہے
(١٣١٧١) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اگر حج کے مہینوں میں عمرہ کرتے اور اس سال حج نہ کر پاتے تو ہدی نہیں بھیجتے تھے۔
(۱۳۱۷۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا اعْتَمَرُوا فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ ، ثُمَّ لَمْ یَحُجُّوا مِنْ عَامِہِمْ ذَلِکَ لَمْ یُہْدُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگرچہ وہ عمرہ کر کے واپس آ جائے پھر بھی وہ حج تمتع کرنے والا ہے
(١٣١٧٢) حضرت یزید الفقیر کہتے ہیں کہ کوفہ کے کچھ لوگوں نے حج تمتع کا ارادہ کیا عمرہ کر کے مدینہ منورہ چلے گئے اور پھر وہاں سے حج کے لیے آئے، انھوں نے ابن عباس سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا تم حج تمتع کرنے والے ہو۔
(۱۳۱۷۲) حدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ سَیْفِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ ؛ أَنَّ قَوْمًا مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ تَمَتَّعُوا ثُمَّ خَرَجُوا إلَی الْمَدِینَۃِ ، فَأَقْبَلُوا مِنْہَا بِحَجٍّ ، فَسَأَلُوا ابْنَ عَبَّاسٍ ؟ فَقَالَ : أَنْتُمْ مُتَمَتِّعُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگرچہ وہ عمرہ کر کے واپس آ جائے پھر بھی وہ حج تمتع کرنے والا ہے
(١٣١٧٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ وہیں پر رہے یا نہ رہے (وہ متمتع ہے) اس پر جانور ذبح کرنا ضروری ہے۔
(۱۳۱۷۳) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : عَلَیْہِ الْہَدْیُ أَقَامَ ، أَوْ لَمْ یَقُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگرچہ وہ عمرہ کر کے واپس آ جائے پھر بھی وہ حج تمتع کرنے والا ہے
(١٣١٧٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر اسی سال وہ حج بھی کرے وہ شخص حج تمتع کرنے والا ہے۔
(۱۳۱۷۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: مَنِ اعْتَمَرَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ، ثُمَّ حَجَّ فِی عَامِہِ فَہُوَ مُتَمَتِّعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام حج کے بعد عمرہ کرنا
(١٣١٧٥) حضرت ام المومنین حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! سارے لوگ دو عبادتوں کے ساتھ آئے ہیں اور میں ایک عبادت کے ساتھ ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو ٹھہر جا، جب تم حیض سے پاک ہو جاؤ تو تنعیم جاؤ وہاں سے احرام باندھ کر (عمرے کے لیے) آؤ پھر ہمیں فلاں فلاں جگہ پر ملنا لیکن اپنے حصے کے بقدر یا اپنے نفقہ کی بقدر فرمایا۔
(۱۳۱۷۵) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَد ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ (ح) وَعَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، یَصْدُرُ النَّاسُ بِنُسُکَیْنِ وَأَصْدُرُ بِنُسُکٍ وَاحِدٍ ؟ قَالَ : انْتَظِرِی ، فَإِذَا طَہُرْتِ ، فَاخْرُجِی إلَی التَّنْعِیمِ فَأَہِلِّی مِنْہُ ، ثُمَّ الْقَیْنَا عِنْدَ کَذَا وَکَذَا ، وَلَکِنَّہَا عَلَی قَدْرِ نَصَبِکِ ، أَوْ قَالَ : نَفَقَتِکِ ، أَوْ کَمَا قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسلم ۸۶۷۔ احمد ۶/۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام حج کے بعد عمرہ کرنا
(١٣١٧٦) حضرت ولید بن ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الدردائ سے حج کے بعد عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے اس کا حکم فرمایا۔
(۱۳۱۷۶) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ ہِشَامٍ الْمُعَیْطِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أُمَّ الدَّرْدَائِ عَنِ الْعُمْرَۃِ بَعْدَ الْحَجِّ ؟ فَأَمَرَتْنِی بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام حج کے بعد عمرہ کرنا
(١٣١٧٧) حضرت جابر سے ایام تشریق کے بعد عمرے کرنے کا دریافت کیا گیا ؟ آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا اور فرمایا اس پر ھدی نہیں ہے۔
(۱۳۱۷۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْعُمْرَۃِ بَعْدَ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ ؟ فَلَمْ یَرَ بِہَا بَأْسًا ، وَقَالَ : لَیْسَ فِیہَا ہَدْیٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام حج کے بعد عمرہ کرنا
(١٣١٧٨) حضرت عمر سے حج کے بعد عمرہ کرنے کا دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا کچھ نہ ہونے سے یہ بہتر ہے۔ حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ پھر میں نے حضرت عائشہ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا مشقت اور نفقہ کی بقدر ہے پھر حضرت علی سے دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : یہ ذرہ برابر نیکی سے بہتر ہے۔
(۱۳۱۷۸) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : سُئِلَ عُمَرُ عَنِ الْعُمْرَۃِ بَعْدَ الْحَجِّ ؟ فَقَالَ : ہِیَ خَیْرٌ مِنْ لاَ شَیْئَ ۔ وَسُئِلَتْ عَائِشَۃُ ؟ فَقَالَتْ : عَلَی قَدْرِ النَّفَقَۃِ وَالْمَشَقَّۃِ ۔ وَسُئِلَ عَلِیٌّ ؟ فَقَالَ : ہِیَ خَیْرٌ مِنْ مِثْقَالِ ذَرَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام حج کے بعد عمرہ کرنا
(١٣١٧٩) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے ذی الحجہ کے آخر میں (ایام تشریق گذرنے کے بعد) عمرہ فرمایا۔
(۱۳۱۷۹) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کَانَتْ عَائِشَۃُ تَعْتَمِرُ فِی آخِرِ ذِی الْحِجَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: